پارٹنر کیش بیک: IB کلائنٹس کے لئے ایک خصوصی آفر
پارٹنر کیش بیک ایک ٹریڈنگ انعام ہے جوFBS پارٹنرز اپنے کلائنٹس کو ان کی سرگرمی کے لئے پیش کرتے ہیں۔ یہ اضافی فنڈز منافع بخش ٹریڈز کو انعام دینے اور نقصان والی ٹریڈز کی جزوی طور پر تلافی کے لئے ہفتہ وار ٹریڈرز کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں جمع کیے جاتے ہیں۔
FBS پارٹنرز کون ہیں؟
FBS پارٹنرز، یا متعارف کروانے والے بروکرز(IBs) مقامی نمائندے ہیں جو اپنے علاقے میں بروکر اور اس کی پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لئے FBS متعارف کروانے والا بروکر پروگرام کے تحت کام کرتے ہیں۔ اپنے منفرد ریفرل لنکس کا استعمال کرتے ہوئے، IBs نئے کلائنٹس کو کمپنی میں متعارف کرواتے ہیں اوراس کے لیے معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔ نئے آنے والوں کو راغب کرنے کے علاوہ، FBS پارٹنرز اپنے کلائنٹس کی رہنمائی کرتے ہیں، FBS کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کرتے ہیں، آف لائن اور آن لائن تعلیمی تقریبات منعقد کرتے ہیں، وغیرہ۔
پارٹنرکیش بیک کیا ہے؟
پارٹنر کیش بیک ایک ریبیٹ ہے جو کلائنٹس اپنے پارٹنرز سے حاصل کرتے ہیں۔ لہذا کمیشن حاصل کرنے کے بعد، ایک FBS پارٹنر اپنے کلائنٹس کو کیش بیک کے طور پر اس رقم کا کچھ فیصد واپس کر سکتا ہے۔ یہ IBs کی طرف سے اپنے کلائنٹس کا شکریہ ادا کرنے کا ایک اظہار ہے۔
کیش بیک ہر پیر کو خود بخود ادا ہوجاتا ہے، قطع نظر اس کے کہ آپ کی ٹریڈز منافع میں ہیں یا نقصان میں۔ لہذا اگلی ٹریڈز پر کھوئے ہوئے پیسے کی تلافی کے لئے پارٹنر کیش بیک کا استعمال کریں۔ اگر ٹریڈ منافع بخش رہی ہے تو، اپنے منافع میں زائد اضافے سے لطف اٹھائیں۔
پارٹنر کیش بیک کیسے حاصل کریں؟
اپنے پارٹنرز سے کیش بیک حاصل کرنے کے لئے، IBs کلائنٹس مندرجہ ذیل اقدامات کرسکتے ہیں:
- پارٹنر سے کیش بیک سیٹ اپ کرنے کی درخواست کریں۔ پارٹنر اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ریبیٹ کو سیٹ کر سکتا ہے۔
- پارٹنر کی آفر کا جواب بلٹ ان ریبیٹ شرح فیصد کے ساتھ لنک کے ذریعے دیں۔ اس صورت میں، کیش بیک کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور اسے کم یا منسوخ نہیں کیا جاسکے گا۔
پارٹنر کیش بیک کا سائز کس چیز پر منحصر ہے؟
پارٹنر کیش بیک کی رقم کئی عوامل پر منحصر ہے:
- پارٹنر کو موصول شدہ کمیشن۔ یہ کمیشن براہ راست کلائنٹ کی ٹریڈنگ سرگرمی سے منسلک ہے، جیسے کلائنٹ کا ٹریڈنگ حجم، اثاثے، اور اکاؤنٹ کی قسم۔
- پارٹنر کی طرف سے مقرر کردہ شرح فیصد۔ FBS پارٹنرز اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی شرح فیصد مقرر کرسکتے ہیں – %5، %10، %20 اور اس سے زیادہ! یہاں تک کہ کچھ پارٹنرز اپنے کلائنٹس کو کیش بیک میں اپنے کمیشن کا %90 تک واپس کرتے ہیں۔
پارٹنر اپنا کمیشن کیوں بانٹتے ہیں؟
پارٹنر کیش بیک ٹریڈرز اور پارٹنرز دونوں کے لئے فائدہ مند صورتحال ہے۔
FBS پارٹنرز اسے نئے کلائنٹس کو راغب کرنے، موجودہ کلائنٹس کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید ٹریڈ کرنے کی ترغیب دینے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے پارٹنرز کو ملنے والے کمیشن میں اضافہ ہوتا ہے، جو اوسطا 4 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ ایک علاقے کے مطابق، صرف %5-10 ریبیٹ کے ساتھ، IBs اپنے کمیشن کو زیادہ سے زیادہ 9 گنا بڑھا سکتے ہیں۔
نتیجے کے طور پر، پارٹنرز کو زیادہ حاصل ہونے والے کمیشن کی وجہ سے وہ ٹریڈرز کو زیادہ کیش بیک پیش کرسکتے ہیں۔ اس طرح، اپنے ٹریڈنگ اقدامات پر اضافی فنڈز حاصل کرنے سے، ٹریڈرز اپنے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں اور منافع بخش ٹریڈز سے اپنی آمدنی کو بڑھاتے ہیں۔
ریبیٹس کے کارآمد ہونے سے متعلق مزید معلومات کے لئے، ہمارے مضمون ریبیٹ: کلائنٹ کو برقرار رکھنے کا ایک بہترین ٹول میں سروے دیکھیں۔
خلاصہ
ما حصل، اگر آپ ٹریڈنگ کے دوران زیادہ کمانا چاہتے ہیں تو، پارٹنر کیش بیک سے فائدہ اٹھائیں۔ اپنے پارٹنر کی پیشکش میں حصہ لیں، ٹریڈنگ شروع کریں، اور ہر ہفتے پارٹنر کیش بیک کے فوائد سے لطف اٹھائیں۔
مزید آگے بڑھیں اور خصوصی FBS لائلٹی پروگرام کے اندر شاندار انعامات حاصل کریں۔ اس منافع بخش موقع کو ضائع نہ کریں!
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا ریبیٹ اور پارٹنر کیش بیک ایک ہی چیزیں ہیں؟
تکنیکی طور پر جی ہاں، ریبیٹ اور پارٹنر کیش بیک ایک ہی چیزیں ہیں۔ یہ وہ رقم ہیں جو کلائنٹ اپنی ٹریڈنگ سرگرمیوں کے لیے پارٹنر سے حاصل کرتے ہیں۔ FBS پر، ریبیٹ اس سروس کا نام بھی ہے جو پارٹنر اپنے پارٹنر کیش بیک سیٹ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
کیا کوئی پارٹنراپنے پارٹنر کیش بیک کے سائز کو منسوخ یا کم کر سکتا ہے؟
اگر پارٹنر کیش بیک بلٹ ان گارنٹی آفر کے ساتھ سیٹ کیا گیا ہے تو، پارٹنرز اپنے پارٹنر کیش بیک کے سائز کو منسوخ یا کم نہیں کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں، کیش بیک کی رقم میں صرف اضافہ کیا جاسکتا ہے، لیکن اسے پہلے سے پیش کردہ گارنٹی شرح فیصد سے کم میں ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے معاملات میں، ریبیٹ پارٹنرز کی طرف سے ان کی صوابدید پر مقرر کیا جاتا ہے۔
بروکر اپنے پارٹنرز کو کمیشن کیوں ادا کرتا ہے؟
FBS اپنے پارٹنرز کو کمیشن اس لیے ادا کرتا ہے تاکہ نئے کلائنٹس کو کمپنی کی طرف راغب کیا جاسکے اور انہیں ٹریڈ کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ اس سے بروکر کے کلائنٹ کے ڈیٹا بیس کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے، اور جتنے زیادہ کلائنٹ ٹریڈ کرتے ہیں، پارٹنر کو اُتنا ہی زیادہ کمیشن ملتا ہے۔
IB پروگرام کیا ہے؟
FBS متعارف کروانے والا بروکر (IB) پروگرام ایک ریفرل پروگرام ہے جو آپ کو FBS کی جانب کلائنٹس کو راغب کرنے پر مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمیشنز حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جتنی زیادہ وہ ٹریڈ کریں گے، اتنے زیادہ کمیشنز آپ کو حاصل ہوں گے۔ یہ غالباً اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے اور مستقل آمدن کمانے کا بہترین طریقہ ہے۔
میں کلائنٹس سے کمیشن حاصل کرنا کیسے شروع کر سکتا ہوں؟
FBS سے کمیشن حاصل کرنا شروع کرنے کے لئے، آپ کو FBS پارٹنر بننے کی ضرورت ہے اور کلائنٹس کو راغب کرنا ہے۔ IB کے طور پر رجسٹر ہونے کے لئے، آپ کو آفیشل ویب سائٹ پر FBS متعارف کروانے والا بروکر پروگرام کے صفحے پر جانا ہو گا اور ایک پارٹنر اکاؤنٹ کھولیں بٹن پر کلک/ ٹیپ کرنا ہوگا۔ نئے کسٹمرز کو راغب کرنے کے لئے، آپ سوشل نیٹ ورکس پر FBS اور اس کی سروس کو متعارف کرا سکتے ہیں، تعلیمی ٹریڈنگ ویبینارز منعقد کرسکتے ہیں، ایک دفتر کھول سکتے ہیں، اور کلائنٹس کے نقصانات کو ریفنڈ کرنے اور کامیاب ٹریڈرز کو انعام دینے کے لئے پارٹنر کیش بیک آفر کرسکتے ہیں۔
اسپریڈ کا 43% تک حاصل کرنے کا طریقہ؟
آپ کو سب سے پہلے ایک FBS پارٹنر کے طور پر رجسٹر کرنا ہو گا۔ ایک بار جب آپ پارٹنر اکاؤنٹ کھول لیتے ہیں، تو اپنے ریفرل لنک کو شیئر کر کے اپنے دوستوں کو FBS کلائنٹس بننے کے لیے مدعو کریں۔ جب آپ کے دوست ٹریڈنگ کا آغاز کر دیں گے، تو آپ کو کمیشن موصول گا۔ اسپریڈ کا 43% تک حاصل کرنے کے لیے، آپ کو متعدد کلائنٹس کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنا ہو گا یا چند قابل قدر کے حامل کلائنٹس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہو گی۔
پارٹنر کا کمیشن کتنا ہوتا ہے؟
FBS اپنے پارٹنرز کے لیے مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمیشنز کی پیشکش کرتا ہے، جو کہ اسپریڈ کا 43% تک ہے۔ کمیشن بغیر کسی استثناء کے، ہر ڈیل کے عوض ادا کیا جاتا ہے، مثلاً، کلائنٹس کی مطلوبہ تعداد، ٹریڈ کردہ لاٹس، یا پِِپس۔