FBS کے بلٹ-ان تعلیمی سیکشنز کیساتھ ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جانیں۔
موبائل ٹریڈنگ زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے کیونکہ یہ اتنی آسان ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت اپنی کھلی اور بند ٹریڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
FBS آپ کو یہ بتاتے ہوئے کافی فخر محسوس کر رہا ہے کہ FBS Trader اور FBS Personal Area دونوں میں اب پہلے سے موجود تعلیمی سیکشنز ہیں جہاں آپ ٹریڈنگ کی بنیادی باتیں سیکھنے یا اپنی موجودہ مہارتوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات نئے آنے والوں اور ماہر ٹریڈرز کیلئے یکساں طور پر دلچسپ ہوں گی کیونکہ تمام اسباق کو تجربے کی سطح کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے:
- ابتدائی لیول
- انٹرمیڈیٹ لیول
- ایڈوانس لیول
مجھے کس سطح کا انتخاب کرنا چاہئے؟
کیا آپ بنیادی چیزیں سیکھنا چاہتے ہیں؟ ابتدائی سطح کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد، آپ جان لیں گے کہ آن لائن ٹریڈنگ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے، مختلف تجارتی آلات کے درمیان فرق کو سمجھیں گے، اور ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے تمام ضروری معلومات حاصل کریں گے۔
اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی کچھ تجارتی تجربہ اور علم ہے تو انٹرمیڈیٹ لیول یعنی درمیانی تجربہ کا انتخاب بہترین ہوگا۔ اس سطح کو مکمل کرنے کے بعد، آپ ایک اچھے تکنیکی تجزیہ کار بن جائیں گے!
ان لوگوں کیلئے جو خود کو ایک پختہ یعنی سمجھدار ٹریڈر سمجھتے ہیں، ہم نے ایڈوانس لیول یعنی تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے تیار کیا ہے۔ یہ آپ کو مارکیٹ کے تجزیہ اور تجارتی حکمت عملیوں کیلئے جدید ٹولز فراہم کرے گا۔ پہلا کورس الگو ٹریڈنگ کے بارے میں ہے۔ اسے لینے کے بعد، آپ MQL5 زبان کا استعمال کرتے ہوئے MetaTrader 5 میں ٹریڈنگ روبوٹ بنانے، استعمال کرنے اور بیک ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
کیا میں اس علم کو حقیقی ٹریڈنگ میں استعمال کر سکتا ہوں؟
کورسز کے مصنفین FBS مارکیٹ کے تجزیہ کار ہیں جن کے پاس حقیقی ٹریڈنگ کا مضبوط علم ہے، اسی لیے دی گئی تمام معلومات آسانی سے لاگو ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کورسز آرہے ہیں۔ تو پیروی کرتے رہیں!
کیا اسباق دلچسپ ہیں؟
آپ کو ہمارے کورسز میں کوئی مشکل نظریاتی مواد نہیں ملے گا – صرف وہی معلومات ہیں جو آپ کی ٹریڈنگ کیلئے ضروری ہیں! اسباق اچھی طرح سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ان میں بہت سی حقیقی مثالیں اور مفید مشورے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کے سیکھنے کے راستے کو آسان بنانے کیلئے، ایک ورچوئل اسسٹنٹ فیسٹس ہے جو سوالات پوچھتا ہے اور تبصرے دیتا ہے۔
متحرک اور پرجوش رہنے کا طریقہ کیا ہے
یقینی بنائیں کہ آپ صرف اس سطح کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے تجارتی علم کے مطابق ہو۔ اگر یہ بہت مشکل ہے تو پچھلی سطح پر جائیں اور سیکھتے رہیں۔ متبادل کیطور پر، اگر یہ بہت آسان ہے، تو اگلی سطح پر جائیں۔ ہر سبق کو مکمل کرنے کے بعد، آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ترقی کی لکیر کس طرح آگے بڑھتی ہے۔ اپنی پیشرفت کو ٹریک کرنا بہت اہم ہے کیونکہ یہ آپ کو سیکھتے رہنے کی ترغیب دیتی ہے!
میں ان اسباق کو FBS Trader اور FBS پرسنل ایریا میں کیسے تلاش کرسکتا ہوں؟
FBS Trader یا FBS Personal Area کھولنے کے بعد، مزید کے بٹن کو دبائیں۔ پھر، ٹریڈنگ ایجوکیشن کو دبائیں۔