1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. MetaTrader 5 کا استعمال کیسے کیا جائے: ٹیوٹوریل
2023-03-31 • اپ ڈیڈ

MetaTrader 5 کا استعمال کیسے کیا جائے: ٹیوٹوریل

cover_897x471.png

MetaTrader 5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم MetaQuotes کے اعلیٰ درجے کے تجارتی سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ہے۔ شاندار تجارتی خصوصیات، تکنیکی اور بنیادی مارکیٹ کا تجزیہ، اور آٹومیٹک ٹریڈنگ اسے تجربہ کار ٹریڈروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بناتی ہے۔

کیا ٹریڈنگ کے لیے نئے ہیں؟ پریشان مت ہوں، آپ شروعات سے ہی MT5 کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ یہاں MT5 کو انسٹال کرنے، اسے ترتیب دینے اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولنے کے بارے میں ایک ابتدائی مرحلہ وار گائیڈ ہے۔  تو چلو چیں!

MetaTrader 5 کیا ہے؟

MetaTrader 5، جسے MT5 بھی کہا جاتا ہے، ایک مفت تجارتی پلیٹ فارم ہے جسے .MetaQuotes Software Corp نے 2010 میں تیار کیا تھا۔ یہ آپ کو وہ سب کچھ فراہم کرتا ہے جسکی آپ کو مالیاتی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

  • MT5 ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لیے مفت ہے۔
  • MT5 مکمل طور پر کسٹمائزایبل اور صارف دوست ہے۔
  • MT5 آٹومیٹک ٹریڈنگ کے لیے مفت ایپلیکیشنز پیش کرتا ہے۔ 
  • MT5 ہیجنگ پوزیشنز کی اجازت دیتا ہے۔

picture_2.png

MetaTrader 5 بمقابلہ MetaTrader 4

MetaTrader 5 انتہائی مقبول MetaTrader 4 کا ایک براہ راست جانشین ہے، لیکن یہ پچھلے پلیٹ فارم کی جگہ نہیں لے رہا ہے کیونکہ یہ بالکل مختلف ہے۔ سب سے پہلے، MT5 ایک ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جبکہ MT4 بنیادی طور پر فاریکس ٹریڈرز استعمال کرتے ہیں۔ MT5 آپ کو تمام مالیاتی مارکیٹوں میں ٹریڈںگ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس میں فاریکس، اسٹاک، انڈیکس، کموڈیٹیز، دھاتیں، اور یہاں تک کہ CFDs کے ذریعے کرپٹوکرنسیز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، MT5 میں MT4 کے مقابلے زیادہ تجارتی آپشنز ہیں۔ MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم 38 ٹیکنیکل انڈیکیٹر فراہم کرتا ہے، جبکہ MT4 میں اسکی تعداد 30 ہیں۔ MT5 پلیٹ فارم MT4 کی نسبت31 گرافیکل آبجیکٹ کے مقابلے میں 44 گرافیکل آبجیکٹ پیش کرتا ہے۔ MT5 کے 21 ٹائم فریم ہیں، جبکہ MT4 کے صرف 9 ٹائم فریم ہیں۔ اس کے علاوہ، صرف MT5 کے پاس ایک بلٹ ان اکنامک کیلنڈر ہے جو ٹریڈوں کو اہم مالیاتی اعلانات اور قیمتوں کی پیشن گوئی کو ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس بارے یقین نہیں ہے کہ آپ کے لیے کون سا پلیٹ فارم بہترین ہے؟ ہمارے مضمون “MetaTrader 4 بمقابلہMetaTrader 5 “ اس سال 2022 میں کون سا بہتر ہے اس سے MT4 اور MT5 کے درمیان فرق کے بارے میں مزید جانیں۔

1-2.png

MT5 ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

آپ اپنے PC پر MetaTrader 5 انسٹال کر سکتے ہیں، موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یا ویب ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔

MT5 ڈاؤن لوڈ کریں

ڈیسک ٹاپ

ونڈوز کے لیے میٹا ٹریڈر 5 انسٹال کرنے کے لیے:

  1. MT5 انسٹالیشن فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. لائسنس کا معاہدہ پڑھیں اوراسکو قبول کریں۔
  3. انسٹالیشن مکمل کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
  4. اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

اگرچہ MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم iMac کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے، پھر بھی آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اسے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔

3.png

موبائل

Android کے لیے MetaTrader 5 انسٹال کرنے یا iOS کے لیے MetaTrader 5 حاصل کرنے کے لیے:

  1. گوگل پلے یا ایپ اسٹور پر جائیں اور ” MetaTrader 5“ سرچ کریں۔
  2. انسٹال پر کلک کریں۔

MT5 ایپ کھولیں اور اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

4.png

WebTrader

یہ ورژن آپ کے براؤزر میں چلتا ہے اور اسے کسی ڈاؤن لوڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ صرف MT5 WebTrader کھولیں اور اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

5.png

مندرجہ بالا تمام طریقوں میں، آپ کو ایک بروکر کے ساتھ کھولا ہوا ٹریڈںگ اکاؤنٹ درکار ہے، مثلاً FBS کے ساتھ۔ بروکر مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ MT5 صرف ایک پلیٹ فارم ہے جو ٹریڈ کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے۔

FBS اکاؤنٹ کھولیں

MT5 کا استعمال کیسے کریں

جب آپ پہلی بار MT5 ٹرمینل کھولیں گے، تو آپ کو چھ ونڈوز پر مشتمل ایک اسٹارٹ اسکرین نظر آئے گی۔

6.png

مین مینو اسکرین کے بالکل اوپر واقع ہے۔ اس کا استعمال اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرنے، ترجیحی MT5 زبان کا انتخاب کرنے، موجودہ ٹول بار کو اپنی مرضی کے مطابق کرنے، اپنے چارٹ میں انڈیکیٹر اور اوبجیکٹ شامل کرنے، MT5 یوزرگائیڈ دیکھنے وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔

ٹول بار ونڈو میں چارٹس اور تکنیکی اشارے کو منظم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کمانڈز کے لیے چھوٹے بٹن یا شارٹ کٹ ہوتے ہیں۔ تین ٹول بار ہیں: معیاری، لائن اسٹڈیز، اور ٹائم فریم۔

چارٹس ونڈو منتخب اثاثوں کی قیمت دکھاتی ہے۔ پہلے سے طے شدہ طور پر چار چارٹ ونڈوز ظاہر ہوتے ہیں، لیکن آپ ایک ہی وقت میں 100 چارٹ تک کھول سکتے ہیں۔ آپ چارٹس سے براہ راست ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان پر ڈرائنگ ٹولز پر کسی بھی اشارے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ واچ ونڈو میں دستیاب تجارتی آلات اور ان کی بِڈ(Bid) اور آسک (Ask )کی قیمتوں اور روزانہ ہونے والی تبدیلی (%) کی فہرست ہوتی ہے۔ آسک (Ask ) پرائس وہ سطح ہے جس پر بیچنے والا بیچنے کے لیے تیار ہے، اور بڈ(Bid) قیمت وہ سطح ہے جس پر خریدار خریدنے کے لیے تیار ہے۔

نیویگیٹر ونڈو آپ کے لائیو اور ڈیمو اکاؤنٹس، انڈیکیٹر، ایکسپرٹ ایڈوائیزر، اسکرپٹ، مارکیٹ، سگنلز، اور VPS تک فوری رسائی فراہم کرتی ہے۔

آخر میں، ٹرمینل ونڈو آپ کو اپنی تجارتی پوزیشنوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتی ہے – جیسے آرڈر کھولنا، بند کرنا، اور ان میں ترمیم کرنا۔ اس ونڈو میں خبریں، کیلنڈر، اکاؤنٹ کی ہسٹری، الرٹ وغیرہ کو بھی گروپ کیا گیا ہے۔

MT5 میں پوزیشن کیسے کھولیں

آرڈر کھولنے کے لیے، اسکرین کے اوپر کے حصے میں ٹول بار پر نیا آرڈر پر کلک کریں۔ آپ کو آرڈر ونڈو نظر آئے گی۔ اب آپ کو درج ذیل آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق آرڈر ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

7.png

  • سمبل: وہ آلہ منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کے لیے آپ پوزیشن کھولنا چاہتے ہیں۔
  • ٹاٰئپ: اگر آپ موجودہ قیمت پر فوری طور پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو فوری عمل درآمد (Instant Execution) کا انتخاب کریں۔ متبادل طور پر،جب قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جائے تواگر آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں،پینڈنگ آرڈر کو منتخب کریں ۔
  • والیوم: لاٹ میں ٹریڈنگ کا والیوم یعنی حجم منتخب کریں (جب فاریکس ٹریڈنگ کرتے ہیں تو 1.00 لاٹ کرنسی کے 100000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے)۔
  • اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ: ٹریڈ کو انجام دینے کے لیے اسکی ویلیو یا سطح درج کریں (ایک بار جب انسٹرومنٹ کی قیمت اس سطح پر پہنچ جائے گی، آپ کی ٹریڈ خود بخود بند ہو جائے گی)۔ یہ اختیاری ہے۔
  • فِل پالیسی: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹریڈ کو صرف مخصوص والیوم میں انجام دیا جائے تو فِل اینڈ کِلر(Fill or Kill) کا انتخاب کریں۔ متبادل طور پر، فوری یا منسوخ کریں کو منتخب کریں اگر آپ آرڈر میں بتائے گئے حجم کے اندر مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ دستیاب حجم کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔
  • کمنٹ: اپنی ٹریڈ کے بارے میں ایک تبصرہ شامل کریں۔ یہ اختیاری ہے۔

ایک بار جب آپ سیٹنگ کر لیتے ہیں، تو ترجیحی سمت میں آرڈر کھولیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ قیمت بڑھے گی، تو خریدیں(Buy) پر کلک کریں۔ اگر آپ کو توقع ہے کہ قیمت کم ہو جائے گی، تو بیچیں(Sell) پر کلک کریں۔ آپ کی ٹریڈ اب کامیابی کے ساتھ اوپن ہوگئی ہے!

MT5 میں اپنی پوزیشنوں کی نگرانی اور اس میں ترمیم کیسے کریں

اپنی کھلی ہوئی پوزیشنوں اور پینڈنگ یعنی زیر التواء آرڈرز کی نگرانی کے لیے، اسکرین کے نیچے ٹرمینل ونڈو میں ٹریڈ ٹیب کو کھولیں۔ آپ کی تمام ٹریڈ یہاں درج ہوں گی۔

8.png

آپ اپنی پوزیشن میں بھی ترمیم کر سکتے ہیں اور اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کی سطحیں شامل یا اس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ اس پوزیشن یا پینڈنگ آرڈر پر دائیں کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور ترمیم یا حذف کریں کو منتخب کریں۔ یا صرف اپنے آرڈر پر ڈبل کلک کریں۔ پھر، ظاہر ہونے والی ونڈو میں اپنے سٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ لیولز میں ترمیم کریں۔ اپنی تبدیلیوں کی تصدیق کے لیے بڑے ترمیم کریں بٹن پر کلک کریں۔

9.png

MT5 میں پوزیشن کیسے بند کی جائے

اپنی پوزیشن کو بند کرنے کے لیے، اسکرین کے نیچے ٹرمینل ونڈو میں ٹریڈ ٹیب کو کھولیں۔ جس پوزیشن کو آپ بند کرنا چاہتے ہیں اس پر دائیں کلک کریں اور کلوز پویشن کو منتخب کریں۔ آپ دائیں جانب چھوٹے x پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

10.png

توجہ دیں: اگر قیمت سٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ لیول تک پہنچ جاتی ہے تو پوزیشن خود بخود بند ہو جائے گی۔

MT5 میں اسٹاک کی ٹریڈنگ کیسے کی جائے

MT5 میں اسٹاک کی ٹریڈنگ کسی دوسرے آلات کی ٹریڈنگ سے مختلف نہیں ہے۔ آرڈر کھولنے کے لیے، ٹول بار میں سےنیا آرڈر پر کلک کریں اور ٹریڈ کے لیے اسٹاک کا انتخاب کریں۔ اب آپ کو آرڈر ونڈو میں آرڈر ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ مکمل تفصیلات کے لیے براہ کرم سیکشن ”MT5 میں پوزیشن کیسے کھولیں“ (جو اوپر دیکھ سکتے ہیں) کو چیک کریں۔ ایک بار جب آپ سیٹنگ کر لیتے ہیں، تو ترجیحی سمت میں آرڈر کھولیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اسٹاک کی قیمت بڑھے گی، تو خریدیں(Buy) پر کلک کریں۔ اگر آپ کو توقع ہے کہ قیمت کم ہو جائے گی، تو بیچیں(Sell) پر کلک کریں۔ آپ کی ٹریڈ اب کامیابی کے ساتھ اوپن ہوگئی ہے!

11.png

MT5 میں الگورتھمک ٹریڈنگ

الگورتھمک ٹریڈنگ (جسے الگو ٹریڈنگ یا آٹومیٹڈ ٹریڈنگ بھی کہا جاتا ہے)  خودکار پری پروگرام شدہ ٹریڈنگ ہدایات  کا استعمال کرتے ہوئے آرڈرز پر عمل درآمد کرنے کی حکمت عملی ہے۔ MT5 میں، ان پروگراموں کو ایکسپرٹ ایڈوائزر یا EAs کہا جاتا ہے۔ الگورتھمک ٹریڈنگ تجارتی سرگرمیوں میں جذبات کو ختم کرنے اور تناؤ یا تھکاوٹ کے باوجود منتخب حکمت عملی پر قائم رہنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ اپنے پہلے تجارتی الگورتھم کو MQL5 کے ساتھ پروگرام کرنے کے بارے میں مکمل ہدایات FBS ویبینار: الگو ٹریڈنگ کا تعارف میں حاصل کر سکتے ہیں۔

12.png

اکثر پوچھے گئے سوالات

کیا MetaTrader 5 مفت ہے؟

جی ہاں، MT5 ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لیے مکمل طور پر مفت ہے۔ تجارتی پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔

کیا MetaTrader 5 محفوظ ہے؟

جی ہاں، MT5 محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔ اس کی محفوظ کو یقینی بنانے کے لیے، MT5 تجارتی پلیٹ فارم FBS سے ڈاؤن لوڈ کریں یا MetaTrader 5 کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

کیا میں MetaTrader 5 میں کریپٹو کی ٹریڈ کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ MT5 میں کریپٹو کرنسیوں کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ بس ایک کریپٹو اکاؤنٹ کھولیں اور FBS کے ساتھ بٹکوائن، ایتھیریم، اور دیگر ڈیجیٹل کوائن کی ٹریڈ کریں۔

میرے لیے کون سا پلیٹ فارم بہتر ہے، MT4 یا MT5؟

MT4 اور MT5 دونوں پلیٹ فارم ٹریڈروں میں مقبول ہیں۔ مختصراً، اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں، تو MT4 صحیح انتخاب ہے۔ میٹا ٹریڈر MT4 میں بنیادی فنگشنز ٹریڈنگ کیلئے مناسب ہیں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ٹریڈنگ کا تجربہ ہے، تو MT5 آزمائیں کیونکہ اس میں مزید خصوصیات ہیں۔ FBS بروکر میٹا ٹریڈر 4 اور میٹا ٹریڈر 5 دونوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

MetaTrader 5 میں ڈپازٹ کیسے کریں؟

اگر آپ ٹریڈنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو MT5 میں نہیں بلکہ FBS جیسے بروکر کے ساتھ کھولے گئے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرنا ہوگا۔ MT5 ٹریڈنگ کرنے کے لیے صرف ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے۔

MetaTrader 5 سے پیسے کیسے نکالیں؟

اگر آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے رقم ویڈڈرا لینا چاہتے ہیں تو اپنے بروکر کی ویب سائٹ یا ایپ پر جائیں اور وہاں سے رقم ویڈرا کی درخواست کریں۔ MT5 ٓٹریڈ کرنے کے لیے صرف ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ 

  • 600

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera