میٹا ٹریڈر 4 اور میٹا ٹریڈر 5 پر "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے؟
جب ٹریڈر مختلف ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر مختلف اکاؤنٹس بناتے ہیں، تو کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ MT4 یا MT5 خرابی کا میسیج ظاہر کرتے ہیں۔ شروع کرنے کیلئے، آئیے سمجھتے ہیں کہ "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کا کیا مطلب ہے۔
جب "غیر موثر اکاؤنٹ" کا میسیج ظاہر ہوتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ایک ٹریڈر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کر پا رہا ہے۔ غالباً زیادہ تر، MT4/MT5 میں "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کا میسیج ظاہر کرنے کی وجوہات میں لاگ ان کی غلط معلومات کا اندراج، اکاؤنٹ کا غیر فعال ہونا، یا ایکسچینج پر چھٹی کے دن کا ہونا جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ یا شاید آپ کو میٹا ٹریڈر5 یعنی 5MT ٹیوٹوریلز کی ضرورت ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان تمام مسائل کو با آسانی FBS - Trading Broker ایپ (جو آپ کا ٹریڈنگ کیلئے ذاتی ایریا ہے) سے حل کیا جا سکتا ہے۔
میٹا ٹریڈر کا پرانا ورژن
MT4 اور MT5 کے صحیح طریقے سے کام کرنے کیلئے، آپ کو اپنی ایپس کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ایپلیکیشن کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو یقینی طور پر "غیر موثر اکاؤنٹ" جیسے میسیج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پرانے میٹا ٹریڈر ورژن کی وجہ سے "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو درست کرنا
اپنے پلیٹ فارم کی نئی اپ ڈیٹس کیلئے اپنا ای میل چیک کرنا نہ بھولیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی MT4/MT5 ایپ کو ہمیشہ تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کریں۔ یہ آسان عمل آپ کو بہت ساری پریشانیوں سے بچائے گا۔
اکاؤنٹ 90 دنوں کے بعد غیر فعال ہو جاتا ہے
FBS میں تمام حقیقی تجارتی اکاؤنٹس 90 دنوں تک غیرفعال رہنے کی وجہ سے آرکائیوڈ ہو جاتے ہیں۔ غیر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو منجمد کرنا FBS کلائنٹس کے ان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر فنڈز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔ تاہم، اگر آپ اپنا ڈیمو اکاؤنٹ 90 دنوں تک استعمال نہیں کرتے ہیں، تو اسے مستقل طور پر غیر فعال کر دیا جائے گا۔ بیلنس صفر پر سیٹ ہو جائے گا۔
غیر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی وجہ سے "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو درست کرنا
آپ اپنے FBS پرسنل ایریا میں اپنے حقیقی تجارتی اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال کر سکتے ہیں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ ان کریں۔
- اکاؤنٹس سیکشن میں اکاؤنٹس آرکائیو پر جائیں۔
- فہرست میں اکاؤنٹ تلاش کریں۔
- اسے دوبارہ فعال کرنے کیلئے 'بحال کریں' پر کلک کریں۔
اور وقتاً فوقتاً کم از کم ایک بار اپنے ڈیمو اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا نہ بھولیں۔
سرور نمبر غلط ہے
جب آپ نیا MT4/MT5 اکاؤنٹ کھولتے ہیں، تو آپ کو ای میل کے ذریعے سرور نمبر موصول ہوتا ہے۔ لاگ ان کرنے کیلئے، آپ کو اس کے صحیح نمبر کی ضرورت ہے، کوئی دوسرا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
غلط سرور نمبر کی وجہ سے "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو درست کرنا
میٹا ٹریڈر میں درست سرور نمبر منتخب کریں۔ سرور نمبر اور تفصیلات ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں اور آپ کے FBS - Trading Broker ایپ کے پرسنل ایریا میں آپ کے اکاؤنٹ کارڈ پر بھی دستیاب ہیں۔
فاریکس ٹریڈر کیلئے چھٹی کا دن
یہاں تک کہ تجربہ کار ٹریڈر بھی کبھی کبھار بھول جاتے ہیں کہ فاریکس مارکیٹ ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتی ہے۔ ہفتہ سے اتوار تک، آپ کو MT4 اور MT5 کے ٹولز تک رسائی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ خود فاریکس مارکیٹ تک رسائی دستیاب نہیں ہوتی ہے۔ یہ آرام کرنے کا وقت ہے اور پیر کو دوبارہ سے کوشش کریں!
فاریکس مارکیٹ میں چھٹی کی وجہ سے "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو ٹھیک کرنا
صرف کرپٹو اکاؤنٹ کیلئے یعنی کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویک اینڈ پر دستیاب ہوتی ہے۔ ۔FBS کرپٹو ٹریڈنگ اور پیر سے اتوار تک منافع حاصل کرنے کیلئے MT5 کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کھولیں۔
لاگ ان یا پاس ورڈ کی خرابی
یہ اب تک کی سب سے عام غلطی والا میسیج ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ڈیٹا، کیپیٹلائزیشن، علامتیں، اور خالی جگہیں درست طریقے سے درج کی گئی ہیں۔
لاگ ان یا پاس ورڈ کی خرابی کی وجہ سے "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو ٹھیک کرنا
حفاظتی مقاصد کیلئے، ہر سیشن سے پہلے اپنے تجارتی پاس ورڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ ایسا کرنے کیلئے، FBS پرسنل ایریا میں "نیا میٹا ٹریڈر پاس ورڈ ترتیب دیں" پر کلک کریں۔
اکاؤنٹ فعال نہیں ہے
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا استعمال شروع کرنے کیلئے، اسے فعال کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کو MT4 اور MT5 پر "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی نظر آتی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نہیں بنایا یا اسے فعال نہیں کیا ہے۔
غیر فعال اکاؤنٹ کی وجہ سے "غیت موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کو درست کرنا ہے
FBS پرسنل ایریا پر جائیں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنائیں۔ رجسٹریشن کا صفحہ پر کیسے FBS اکاؤنٹ کھولا جائے پر ایک ویڈیو اور مرحلہ وار ہدایات موجود ہیں۔ بس اقدامات پر عمل کریں۔
سرور میں مسلہ یا سروس کی خرابی کا میسیج
اگر آپ نے اوپر درج تمام چیزوں کو چیک کر لیا ہے اور MT4/MT5 پھر بھی "غیر موثر اکاؤنٹ" کا میسیج دیتا ہے، تو مسئلہ سرور کیساتھ ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں، اگر پلیٹ فارم کو دوبارہ شروع کرنے اور دوبارہ انسٹال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے، تو بہترین حل سپورٹ سے رابطہ کرنا ہے۔
"غیر موثر اکاؤنٹ" کی وجوہات کیلئے ایک چیک لسٹ
بدقسمتی سے، MetaTrader "غیر موثر اکاؤنٹ" کی خرابی کی وجہ نہیں بتاتا ہے۔ اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو ممکنہ وجوہات کی فہرست دیکھیں۔ پہلے کیا کرنا ہے یہاں ہے:
- MT4/MT5 کو اپ ڈیٹ کریں۔
- چیک کریں کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ آرکائیو ہو گیا ہے اور اسے آرکائیو سے نکال کر بحال کر لیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ صحیح سرور سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- تصدیق کریں کہ آپ کا ٹریڈنگ لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ درست ہیں۔
اگر اس میں سے کوئی کام نہیں کرتا ہے، تو سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں، جو 24/7 دستیاب ہے۔ زیادہ تر امکان ہے، آپ کے مسئلے کو حل کرنے میں صرف چند ہی منٹ لگیں گے، اور آپ اپنی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔