1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. ایک پروفیشنل ٹریڈر کیسے بنیں؟
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

ایک پروفیشنل ٹریڈر کیسے بنیں؟

cover.png

ایک پروفیشنل ٹریڈرکون ہوتا ہے؟

آپ ٹریڈنگ کی دنیا سے متعلق مزید جاننے اور اپنی ٹریڈز سے اصل رقم کمانے کے بعد، ایک پروفیشنل ٹریڈر بننے کے بارے میں غور و فکر کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ تاہم ایک پروفیشنل ٹریڈر کیسے بنا جاتا ہے؟

بہرحال، پروفیشنل ٹریڈرز بلاشبہ ٹریڈنگ کو اپنا کُل وقتی ذریعہ معاش بناتے ہیں۔ یہ افراد مالیات اور کاروبار سے متعلق سمجھ رکھتے ہیں اور مالیاتی مارکیٹس سے پیسے کمانے کے لیے اپنے علم کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کا تجزیہ کرنے، ٹریڈنگ سے متعلق حکمت عملیاں تیار کرنے جو خاص طور پر اس اثاثے کے لیے موزوں ہوں جن میں وہ مہارت رکھتے ہیں، اور کامیاب ٹریڈز سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں نافذ کرنے میں کافی وقت صَرف کرتے ہیں۔ پروفیشنل ٹریڈرز ایک دن (دن کے ٹریڈرز) یا کئی دنوں پر مبنی (سوئنگ ٹریڈرز) ٹریڈز کر سکتے ہیں۔ ہر ٹریڈنگ طرز کی مخصوص اپیلز ہوتی ہیں، اور پروفیشنل ٹریڈرز یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ کس چیز میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں، آپ ان باتوں کے بارے میں مزید جانیں گے کہ ٹریڈنگ سے کیریئر بنانے کے لیے ایک ٹریڈر کو کیا جاننے کی ضرورت ہوتی ہے، نیز ممکنہ تنخواہ کی توقعات، اور مستقبل میں ایک پیشہ ورانہ ٹریڈنگ کیریئر آپ کو کیا فراہم کر سکتا ہے۔

اہم نکات

  • پروفیشل ٹریڈرز ٹریڈنگ کو اپنی کُل وقتی ملازمت بناتے ہیں اور وہ یا تو کسی کمپنی کے لیے کام کر سکتے ہیں یا آزادانہ طور پر ملازمت کر سکتے ہیں۔
  • پروفیشل ٹریڈرز کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ مالیاتی مارکیٹس کس طرح کام سر انجام دیتی ہیں اور یہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کامیاب نتائج کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذاتی حکمت عملیاں اور لائحہ عمل کیسے تیار کیا جائے۔
  • ٹریڈنگ انڈسٹری میں اگلی دہائی کے دوران ترقی کے روشن امکانات ہیں، اس لیے اب ایک پیشہ ور ٹریڈر بننے کا بہترین موقع ہے۔
  • ایک پروفیشنل ٹریڈر کے طور پر کمپنی کے لیے کام کرنا زیادہ مستحکم ہوتا ہے، اس کے برعکس آزادانہ طور پر ملازمت کرنے والے ٹریڈر کے طور پر آپ کو اپنی خواہشات اور ضروریات کے مطابق اپنے کام کا ماحول ترتیب دینے میں مدد ملتی ہے۔

CREATIVE-782-1.png

ایک پروفیشنل ٹریڈر کیسے بنا جائے

ایک پروفیشنل ٹریڈر بننے سے قبل ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔ پیشہ ور ٹریڈرز قسمت یا اس کج فہمی پر مبنی طریقے پر انحصار نہیں کرتے کہ مالیاتی مارکیٹس کس طرح کام کرتی ہیں۔ وہ فیصلے کرنے سے قبل ہر مخصوص ٹریڈ کے متعدد پہلوؤں پر تجزیہ کرتے ہیں، یہی چیز انہیں غیر پیشہ ور ریٹیل ٹریڈرز سے ممتاز کرتی ہے۔ لہٰذا پروفیشل ٹریڈنگ کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ملازمت چھوڑنے سے قبل، آپ درج ذیل باتوں کو سیکھنا یقینی بنائیں۔

ٹریڈنگ سے متعلق بنیادی باتیں سیکھیں

آپ بنیادی باتوں کی ٹھوس سمجھ بوجھ کے بغیر پروفیشنل طور پر ٹریڈنگ کا آغاز نہیں کر سکتے۔ اس میں موجودہ مالیاتی مارکیٹس، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ، بنیادی ٹریڈنگ کے ٹولز اور انڈیکیٹرز کے بارے میں معلومات شامل ہیں، نیز ٹریڈنگ کے لیے کتنا ابتدائی سرمایہ درکار ہوتا ہے، ٹریڈرز کی جانب سے کس قسم کے چارٹس استعمال کیے جاتے ہیں، اور ٹریڈنگ کا بہترین وقت کون سا ہے۔ یہ معلومات آن لائن اور متعدد کتابوں کے اسٹورز دونوں میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ آپ آغاز کرنے والوں کے لیے مفت کورسز بھی تلاش کر سکتے ہیں جو ہر اس بات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں جو آپ کو ٹریڈنگ کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ FBS کی ایکگائیڈ بُک بھی دستیاب ہے جو آغاز کرنے والے اور زیادہ تجربہ کار دونوں قسم کے ٹریڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر، عمومی طور پر، فاریکس اور ٹریڈنگ سے متعلق مزید سیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

جدید بنیادی باتوں سے متعلق سیکھیں

ٹریڈنگ کی بنیادی باتوں پر عبور حاصل کرنے کے بعد، پروفیشنل ٹریڈرز کو اپنے علم کے دائرہ کار کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیئے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ فاریکس ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو کرنسی کی قیمتوں، پوائنٹس، فاریکس ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں، اور دیگر کارآمد معلومات کے بارے میں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی مخصوص مارکیٹ کے بارے میں مزید جاننا آپ کو ماہر بننے اور پروفیشنل ٹریڈنگ کو آسان بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ٹریڈنگ کی بنیادی باتوں کی طرح، آپ جدید بنیادی باتوں کے بارے میں آن لائن یا کتابوں میں معلومات تلاش کر سکتے ہیں اور اس مارکیٹ سے متعلق ایک زیادہ جدید کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹریڈنگ سے متعلق حکمت عملیاں اور لائحہ عمل تیار کریں

اگلی چیز جو ہر پروفیشنل ٹریڈر کو جاننے کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ ٹریڈنگ سے متعلق کون سے حکمت عملیاں اور لائحہ عمل دستیاب ہیں اور حقیقی زندگی کی ٹریڈنگ میں ان کا اطلاق کیسے کیا جاتا ہے۔ اس میں قیمتوں کے چارٹس اور چارٹ کے نمونوں، تکنیکی تجزیاتی ٹولز، قیمتوں کے بڑھنے اور کم ہونے کے رجحانات کے بارے میں جاننا شامل ہے، نیز ایک ٹریڈںگ سے متعلق ایک کامیاب حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ان چیزوں کا استعمال کیسے کیا جائے۔

اس صورتحال میں، مفت آن لائن ذرائع اتنے کارآمد ثابت نہیں ہوں گے کیونکہ وہ مفصل معلومات کے بغیر زیادہ عمومی حکمت عملیاں اور لائحہ عمل بیان کرتے ہیں۔ مزید جدید اور مؤثر حکمت عملیوں سے متعلق سیکھنے کے لیے، آپ کو ایک پروفیشل ٹریڈر (مفت نہیں) کو تلاش کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ وہ آپ کو موضوع سے متعلق اسباق یا مشورہ فراہم کر سکے۔ یہ مشاہدہ کرنا عام عمل ہے کہ دیگر تجربہ کار ٹریڈرز کس طرح ٹریڈنگ تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پھر ان کے کامیاب تجربوں کی بنیاد پر ٹریڈنگ سے متعلق اپنی ذاتی حکمت عملیاں تیار کر سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ سے متعلق تجربہ حاصل کریں

اگرچہ تھیوری ایک بہترین چیز ہے اور آپ کو ٹریڈنگ کا آغاز کرنے کے لیے بہت سی کارآمد معلومات فراہم کر سکتی ہے، تاہم حقیقی علم اور تجربہ حقیقی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ کو اپنی ابتدائی حکمت عملیوں اور لائحہ عمل کی جانچ کرنے اور اس بات کا مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے لیے کون سی چیز بہترین طور پر کام کرتی ہے اور آپ نقصانات سے بچنے یا اپنے نفع جات میں اضافہ کرنے کے لیے کون سی چیزیں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

پیپر ٹریڈنگ سے متعلق غور و فکر کریں

یہ عام علم ہے کہ اصل رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کرنا بہت دباؤ کا باعث ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس صورتحال میں اگر آپ محض ٹریڈ کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔ چیزیں تیزی کے ساتھ ناپسندیدہ حالات کا رخ اختیار کر سکتی ہیں اور آپ کو بغیر کسی منافع، اور بعض اوقات، بھاری قرض کے ساتھ چھوڑ سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ایک اختیار کے طور پر پیپر ٹریڈنگ استعمال کرتے ہیں۔ پیپر ٹریڈنگ مصنوعی ٹریڈںگ کی ایک قسم ہے جو نا تجربہ کار ٹریڈرز کو حقیقی مارکیٹ کی قیمت کی حرکات پر مبنی غیر حقیقی رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کی مشق کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹریڈرز کو اس بات کا مشاہدہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے کہ ان کی موجودہ حکمت عملیاں اور لائحہ عمل ان کی ذاتی رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر عملی طور پر کیسے کام کریں گے۔ 

ایک معتبر بروکر کا انتخاب کریں

بروکرز پراکسیز کے طور پر کام کرتے ہیں جو ٹریڈرز کو مالیاتی مارکیٹس کے ساتھ منسلک کرتے ہیں، پھر ان مارکیٹس میں موجود مختلف فریقین کے مابین ٹریڈز کو مماثل بناتے ہیں اور تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ آغاز کرنے والے بروکرز کو ٹریڈنگ سے متعلق نئی حکمت عملیاں اور لائحہ عمل سیکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں بعد میں اپنی ذاتی ٹریڈنگ کے انداز میں شامل کر سکتے ہیں۔

تاہم آپ بروکر کا انتخاب کرنے سے قبل، یقینی بنائیں کہ وہ معتبر ہو۔ اپنی رقم اس کے سپرد کرنے سے قبل اس کے کوائف کی اور اس بات کی جانچ کریں کہ آیا وہ کسی معروف ایجنسی کے ذریعے زیرِ نگرانی ہے۔

توجہ مرکوز کرنا سیکھیں

اگر آپ ایک پروفیشنل ٹریڈر بننے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی دوسری ملازمت کی طرح، ٹریڈنگ بھی توجہ اور عزم کا مطالبہ کرتی ہے۔ ٹریڈ میں داخل ہونے یا خارج ہونے کے ممکنہ بہترین وقت کا تعین کرنے کے لیے آپ کو مسلسل قیمتوں کی حرکات کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ مسلسل اپنے ٹریڈز سے توجہ ہٹاتے ہیں تو آپ کو اچھے نتائج نہیں حاصل نہیں ہوں گے اور آپ کو نقصانات بھی اٹھانا پڑ سکتے ہیں۔ لہٰذا پروفیشنل ٹریڈنگ کو آسان نہ لیں اور اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کی تمام ٹریڈز درست ہیں۔

خطرے کی نظم کاری کو سمجھیں

ٹریڈنگ خطرناک ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسی صورتحال میں اگر آپ لیوریجڈ ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے ذاتی فنڈز استعمال نہیں کر رہے۔ آپ کو آگے کی منصوبہ بندی کرنے اور خطرے کی نظم کاری سے متعلق حکمت عملیاں تیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔ خطرے کی نظم کاری میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنا اور ان سے بچنے کے طریقہ کار تلاش کرنا شامل ہے۔ ان میں اس بات کا تعین کرنا شامل ہے کہ اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو آپ کتنی رقم کھونے کے لیے تیار ہیں، نیز ٹریڈ کرنے کے لیے بہترین مارکیٹس کا تعین کرنا، ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے کمائی کو محفوظ بنانے اور اسٹاپ لاس آرڈرز کے لیے قیمتوں کے اہداف کا تعین کرنا، اور مستقبل میں مارکیٹ کے رجحانات کے حوالے سے پیشین گوئی کرنے لیے تکنیکی تجزیاتی ٹولز اور انڈیکیٹرز کا استعمال کرنا شامل ہے۔ ٹریڈنگ میں خطرہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے، تاہم آپ اسے کس حد تک منظم کر سکتے ہیں اس کا انحصار صرف آپ پر ہوتا ہے۔

اپنی صلاحیت کو سمجھیں

آپ کو رقم کی اس مقدار پر بھی غور کرنا ضروری ہے جو کہ آپ ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ اس سے آپ کو ٹریڈنگ سے متعلق ایک ایسی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی جو آپ کی موجودہ مالی صورتحال کے لیے زیادہ موزوں ہو اور اس بات کا تعین کرنے میں مددگار ہو گی کہ کون سے فیصلے آپ کے لیے فی الحال مالی طور پر ممکن ہیں۔ آپ جتنے عرصے تک ٹریڈ کریں گے، آپ کا ممکنہ منافع اتنا ہی زیادہ متوقع ہو گا۔ آپ اس بات سے باخبر ہو کر حوصلہ شکنی سے بچ سکتے ہیں کہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ایک ٹریڈنگ جرنل رکھنے پر غور کریں

ہر کامیاب پروفیشنل ٹریڈر اپنی تمام ٹریڈز کے مفصل ریکارڈز چاہے وہ کامیاب ہوں یا نہیں اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ ٹریڈنگ جرنل رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے تجزیہ ہو سکتا ہے کون سی حکمت عملیاں اور لائحہ عمل کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور کس جگہ پر مزید تبدیلی درکار ہے۔ آپ کے جرنل میں ریکارڈ کرنے کے لیے سب سے زیادہ عمومی چیزوں میں ہر ٹریڈز کی تاریخ، دورانیے، لاٹ کے سائزز، خرید اور فروخت کی قیمتیں، منافع جات، نقصانات، اور دیگر ایسی معلومات شامل ہیں جو آپ کے خیال میں مستقبل کے حوالے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

اپنی ٹریڈز کا جائزہ لیں

آپ کے ٹریڈنگ کے نتائج کا جائزہ ان عوامل کی شناخت میں آپ کی مدد کرے گا جو کامیاب نتائج کا سبب بنے تھے۔ اس بات کو سمجھنا کہ آپ کی کامیاب حکمت عملیوں نے کس طرح سے کام کیا اس سے آپ کو یہ تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا یکساں حکمت عملیوں کو آپ کی دیگر ٹریڈز پر لاگو کیا جا سکتا ہے اور یہ کس طرح ہر طرف سے مزید منافع جات حاصل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ڈگری حاصل کرنے پر غور کرنا

پروفیشنل ٹریڈر بننے کے لیے مالیاتی شعبے میں ڈگری حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے باوجود، یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ مالیاتی مارکیٹس کیسے کام کرتی ہیں اور اپنی ٹریڈز کو ممکنہ حد تک کیسے نفع بخش بنایا جاتا ہے۔ مزید برآں، ڈگری آپ کے پروفیشنل ٹریڈنگ کے تجربے کو وسیع کرنے اور کسی کمپنی میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے اسناد حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

ایک پروفیشنل ٹریڈر کے لیے تنخواہ

جب بات تنخواہ کی آتی ہے، تو یہ کافی زیادہ مختلف ہو سکتی ہیں۔ USA میں موجود پروفیشنل ٹریڈرز اپنے مقام، ملازمت کی جگہ، تجربے، اور مہارت کے لحاظ سے، اوسطاً $91,000 کی تنخواہ کے ساتھ $50,000 سے $160,000 تک کما سکتے ہیں۔ مقرر کردہ تنخواہ کے علاوہ، پروفیشنل ٹریڈرز کمیشنز کی مد میں $25,000 تک بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فوائد کے لحاظ سے، زیادہ تر ٹریڈرز کو انشورنس، خاندانی چھٹی، بامعاوضہ رخصت، لچکدار شیڈولز، اور گھر سے کام کرنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

پروفیشنل ٹریڈر کے لیے ملازمتی رجحان میں متوقع تبدیلی کی پیش گوئی

اس وقت، ڈیمانڈ میں پہلے کی نسبت کمی کے باوجود، ٹریڈنگ انڈسٹری میں اگلے دس سالوں میں 4–6% تک ترقی متوقع ہے۔ یہ ہر اس شخص کے لیے اچھی خبر ہے جو ایک پروفشنل ٹریڈر بننے پر غور و فکر کر رہا ہے۔ درحقیقت، اب ایسا کرنے اور آپ کی ممکنہ حد تک اگلے دس سالوں تک پیسہ کمانے کا بہترین وقت ہے۔

ایک پروفیشنل ٹریڈر کے لیے اسکلز

بلاشبہ، اس شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پروفیشنل ٹریڈرز کو مخصوص اسکلز اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  • تجزیاتی سوچ،
  • تحقیق،
  • ریکارڈ محفوظ رکھنا،
  • صبر،
  • توجہ،
  • مالیاتی علم،
  • بصیرت،
  • دباؤ کے خلاف مزاحمت،
  • مطابقت پذیری۔

خوش قسمتی سے، ان اسکلز کو سیکھنا مشکل کام نہیں ہے، اور کام کا بنیادی تجربہ رکھنے والا کوئی بھی شخص پہلے سے ہی ان میں سے بہت سی اسکلز کا حامل ہو سکتا ہے اور پروفیشنل ٹریڈنگ میں انہیں آزمانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

ایک پروفیشنل ٹریڈر کے لیے کام کا ماحول

پروفیشنل ٹریڈرز کے کام کے ماحول اس بات کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے، کہ آیا آپ آزادانہ طور پر ملازمت کرتے ہیں یا کسی کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔

آزادانہ طور پر ملازمت کرنے والے ٹریڈرز اپنے طرز زندگی کی مناسبت سے اپنے ذاتی شیڈولز تیار کر سکتے ہیں۔ وہ ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ دن کے کسی بھی وقت اور دنیا میں کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ آزادانہ طور پر ملازمت کرنے والے ٹریڈرز کو کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس کی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے کام کو مزید آسان بنانے کے لیے اضافی سامان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کمپنیز کے ذریعے ملازمت کرنے والے پروفیشنل ٹریڈرز کو عام طور پر مقرر کردہ اوقات میں کام کرنا پڑتا ہے، اگرچہ اس کا اطلاق تمام کمپنیز پر نہیں ہوتا۔ وہ آفس کی عمارت میں یا گھر میں رہ کر کام کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آزادانہ طور پر ملازمت کرنے والے ٹریڈرز کو اپنے کام کے ماحول کو حسب ضرورت بنانے کی زیادہ آزادی حاصل ہوتی ہے، تو اس کے برعکس پروفیشنل ٹریڈرز کو اپنی ملازمت کی جگہ سے فوائد، جیسے کہ بامعاوضہ رخصت، بیماری کی چھٹیاں، بونسز، وغیرہ حاصل ہوتے ہیں۔

  • 163

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera