ٹریڈنگ اسلامی عقیدے کی مطابقت میں کیسے ہو سکتی ہے
حالیہ سالوں میں ٹریڈنگ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس میں Forex ٹریڈنگ دنیا بھر سے ٹریڈرز کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے۔ تاہم، چونکہ مختلف تہذیبی اور مذہبی پس مںظر سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد ٹریڈنگ میں دلچپسی ظاہر کر رہے ہیں، تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ سرگرمی مخصوص مذاہب کے قوانین اور اقدار کے عین مطابق ہے یا نہیں۔
اس مسئلے کا تعلق خاص طور پر اسلامی روایات اور شریعت کے قوانین کے ساتھ ہے کیوںکہ ٹریڈنگ کی چند ممنوعہ سرگرمیوں کو بظاہر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس آرٹیکل میں آپ اس بارے میں مزید جانیں گے کہ ٹریڈنگ کو حرام کیوں سمجھا جا سکتا ہے، اور یہ کہ آپ ٹریڈنگ پلان کو اسلامی قوانین کی مطابقت میں ہونے کو کیسے یقینی بنا سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ کی پیچیدہ نوعیت
ٹریڈنگ کے حلال یا حرام ہونے کے سوال کے متعلق علماء نے کافی زیادہ گفتگو کی ہے، اور وہ اب تک کسی ایک جواب پر متفق نہیں ہوئے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری شریعت کے تحت ممنوع ہیں؛ تاہم، ان سرگرمیوں سے منسلک چند پہلو قرآن میں بیان کردہ اقدار کے خلاف ہو سکتے ہیں، خاص طور پر:
- سود خوری — قرآن کے مطابق، سود خوری، یا سود لاگو کرنے والی کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونا ناجائز ہے۔ یہ ٹریڈنگ میں ایک مسئلہ بن سکتا ہے کیونکہ جب ٹریڈرز اپنی پوزیشنز رات بھر کھلی رکھتے ہیں تو بروکرز – ایک سواپ کمیشن – سود وصول کرتے ہیں۔ کچھ سرمایہ کاریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ٹریڈرز کو بذریعہ سود منافع دیتی ہیں۔ یہ اسلامی قانون کی پاسداری نہیں کرتا کیونکہ اسے بھی سود خوری سمجھا جا سکتا ہے۔
- گیمبلنگ — اسلام میں، گیمبلنگ کو مالیاتی ٹرانزیکشن کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو اس وقت رونما ہوتی ہے جب فریق مخصوص حالات کے تحت، یا اتفاقاً اپنی رقم سے محروم ہو جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، نتیجے پر مکمل طور پر اختیار نہ ہوتے ہوئے پیسہ لگا کر شرط کھیلنا سختی سے منع ہے۔ اگرچہ ٹریڈنگ اور گیمبلنگ میں بہت کم مماثلت ہے، تاہم بہت سے لوگ ٹریڈنگ میں کچھ غیر یقینی صورت حال کی موجودگی کے باعث ان کو ایک جیسا سمجھتے ہیں۔
- غیر اخلاقی سرمایہ کاریاں — ایسی تنظیموں میں سرمایہ کاری کرنا حرام ہے جو کہ قرآن کی جانب سے ممنوعہ سرگرمیاں انجام دیتی یا ان کی تشہیر کرتی ہیں، جیسا کہ الکوحل کا استعمال، فحش نگاری، گیمبلنگ وغیرہ۔
جیسا کہ آپ نے دیکھا، کچھ علماء کی جانب سے ٹریڈنگ کو حرام سرگرمی قرار دینے کی وجہ کا تعلق ٹریڈنگ کے عمل سے نہیں، بلکہ ان طریقہ کاروں سے ہے جن کے ذریعے اسے انجام دیا جا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، اب ٹریڈنگ میں ایسی حکمت عملیاں بھی موجود ہیں جو کہ مسلمان ٹریڈرز کو اپنے عقیدے کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کیے بغیر مالیاتی ٹرانزیکشنز میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
اسلام کے مطابق ٹریڈ کیسے کریں
ایک اسلامگ ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کریں
اچھی خبر یہ ہے، کہ اب اکثر بروکرز ان اسلامک ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی پیشکش کرتے ہیں جو کہ مسلمان ٹریڈرز کا کسی بھی قسم کا سود وصول یا ادا کرنے کے امکان کو ختم کر دیتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس عموماً اس کمیشن کو ختم کر دیتے ہیں جو کہ ٹریڈرز کو ایک دن سے زیادہ دیر تک اپنی ٹریڈز کو اوپن رکھنے کے عوض ادا کرنا پڑتا ہے۔
مثلاً، FBS اپنے صارفین کو ایک سواپ فری اکاؤنٹ تخلیق کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے، جو کہ ٹریڈرز کو کسی بھی قسم کے سود کی ادائیگی کیے بغیر رات بھر اپنی پوزیشنز ہولڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اختیار کے ساتھ، آپ سواپ کمیشنز کو وصول یا ان کی ادائیگی نہیں کریں گے، جس کے باعث مسلمان ٹریڈرز اپنی forex ٹریڈنگ کے حلال ہونے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
FBS سینٹ یا ڈیمو اکاؤنٹس کے ساتھ بھی سواپ فری اختیار کے استعمال کو ممکن بناتا ہے، جو کہ نئے ٹریڈرز کو سود کی ادائیگی کی فکر کیے بغیر ٹریڈ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اپنے ٹریڈ کرنے کے طریقے سے باخبر رہیں
یہ تجویز اس مشہور غلط تصور کے متعلق بات کرتی ہے جس کے مطابق ٹریڈنگ اصل میں گیمبلنگ ہے۔ گیمبلنگ کے برعکس، ٹریڈرز کو مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور کامیاب حکمت عملیاں تشکیل دینے میں کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔ وہ اتفاقات یا امکانات پر انحصار نہیں کرتے۔ اس کے برعکس، انہیں ٹریڈز کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اعلیٰ قسم کی مہارت، ذہانت اور مارکیٹ کے کام کرنے کے طریقے کی سمجھ بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹریڈنگ کی مکمل تفصیلات کو سمجھنے کے لیے وقت، محنت اور لگن درکار ہوتی ہے، اور ان معلومات کو حقیقی زندگی میں استعمال کرنے کے طریقے کو سیکھنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم، اگرچہ گیمبلنگ کے مقابلے میں ٹریڈنگ ایک زیادہ پیچیدہ سرگرمی ہے، اس لیے اکثر نئے ٹریڈرز نام نہاد گیمبلنگ کی سوچ کے مالک ہو سکتے ہیں۔ وہ مالیاتی مارکیٹس کو ایک شاندار کیسینو کے طور پر دیکھتے ہیں اور مارکیٹ پر تحقیق کیے بغیر جوا کھیلتے ہیں۔ اگر مسلمان ٹریڈرز اپنے عقیدے کے قوانین پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس سوچ کا شکار نہ ہونے کے لیے محتاط رہنا چاہیئے۔
ٹریڈ کرنے کی چیزوں کو عقل مندی سے منتخب کریں
اگر آپ اسٹاکس کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو تحقیق کرنی چاہیئے کہ آیا جس کمپنی میں آپ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں وہ قرآن میں بتائی گئی ممنوعہ سرگرمیوں کو نظر انداز کرتی ہے یا نہیں۔ تمام مالیاتی ٹرانزیکشنز کے حامل اصل، حقیقی اثاثوں کا ہونا بھی ضروری ہے، لہٰذا Forex یا قیمتی دھاتوں کی ٹریڈنگ اس حوالے سے ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ تاہم، بنیادی اسلامی اصولوں کے تحت CFDs کی ٹریڈنگ حرام اور سود خوری کے زمرے میں آتی ہے کیوںکہ اس میں حقیقی اثاثے کی ملکیت شامل نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے، آپ اس کی قیمت پر گیمبل کرتے ہیں، جو کہ سختی سے منع ہے۔ اگر آپ اپنے مذہب کے مطابق ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو ان اثاثوں کے متعلق تحقیق کرنا ضروری ہے جن پر آپ نے ٹریڈ کرنی ہے۔
خلاصہ
جب مسلمان ٹریڈرز ٹریڈنگ کی دنیا میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن اپنی اقدار کی خلاف ورزی کیے بغیر ایسا کرنا اب ممکن ہے۔ اسلامک ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنا، مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کا طریقہ سیکھنا اور اس معلومات کو عمل میں لانا، ٹریڈ کرنے کے لیے موزوں اثاثے منتخب کرنا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں کہ آپ کا ٹریڈنگ کا تجربہ اسلامی عقیدے کے عین مطابق ہے۔
FBS کا مقصد تمام صارفین کو ٹریڈنگ کا بہترین تجربہ فراہم کرنا ہے۔ مسلمان ٹریڈرز اسلامک ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں اور انہیں سواپس اور سود کی دیگر فیس کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ، رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کے لیے، FBS اپنے مسلمان کلائنٹس کے لیے ایک خاص سرپرائز متعارف کروا رہا ہے ― Trade & Aid کا خیراتی پرومو! محدود وقت کے لیے، آپ Trade & Aid اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، اپنا کم از کم $100 کا پہلا ڈپازٹ کروائیں، اور اس کے لیے اور آپ کی جانب سے کیے گئے ہر متواتر ڈپازٹ پر 300% کا بونس حاصل کریں۔ اور پرومو ختم ہونے کے بعد، FBS تمام اسپریڈ کے کمیشنز کا 50% متعدد خیراتی تنظیموں کو عطیہ کر دے گا۔ تو رمضان کا جشن منائیں اور مل کر دوسروں کی مدد کریں!
اکثر پوچھے گئے سوالات
سواپ کیا ہے؟
فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈ کو رات بھر اوپن رکھنے کے لیے آپ کو جو سود ادا کرنا ہو گا اسے سواپ کہا جاتا ہے۔ یہ سود اس لیے چارج کیا جاتا ہے کیونکہ جب آپ ایک کرنسی خریدتے ہیں، تو جوڑے میں دوسری کرنسی ادھار لیتے ہیں۔
نان اسلامک اکاؤنٹ کیا ہے؟
اگر آپ کا نان اسلامک اکاؤنٹ ہے، تو آپ کو رات بھر اپنی ٹریڈز اوپن رکھنے کے عوض فیس — سواپ — چارج کی جائے گی۔ آپ کو سود بھی موصول ہو سکتا ہے، جو کہ قرآن کے مطابق حرام ہے۔
میں اسلامک ٹریڈنگ اکاؤںٹ کیسے کھولوں؟
سواپ فری اختیار فعال کرنے کے لیے، ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولیں اور پھر سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ سواپ فری اختیار اسٹینڈرڈ، ڈیمو اور سینٹ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔