گائیڈ: ایک بہترین FBS پارٹنر کیسے بنیں؟
ویب پر FBS پارٹنرز کے رویے کے حوالے سے موجود گائیڈ کے ذریعے مؤثر طریقے سے اپنی نمائندگی کریں۔
بصری تجاویز
لوگو اور اس کا حفاظتی ایریا
ہمارا لوگو گول کونوں کا حامل ایک اسکوائر ہوتا ہے اور وسط میں FBS کندہ ہوتا ہے۔
حفاظتی ایریا لوگو کے ارد گرد خالی جگہ ہوتی ہے جو کسی بھی متن یا گرافک کے عناصر سے پاک ہونی چاہیئے۔ ہمارے لوگو کے ارد گرد موجود حفاظتی ایریا لوگو کی چوڑائی کا ایک تہائی ہوتا ہے۔
پس منظر
بصری مواد تیار کرتے وقت، آپ ہمارے برانڈ کے رنگوں کو پس منظر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں:
ہلکا گرین |
گہرا گرین |
گہرا فیروزی |
#E5F8EB R: 229 G: 248 B: 235 |
#185B2F R: 9 G: 91 B: 47 |
#074C3F R: 7 G: 76 B: 63 |
ہلکا گرین |
بنیادی گرین |
سیاہ |
#8EE8AE R: 142 G: 232 B: 174 |
#26914A R: 38 G: 145 B: 74 |
#030A05 R: 3 G: 10 B: 5 |
آپ ہمارے لوگو کو تصاویر میں بھی لگا سکتے ہیں۔ بس یہ بات یاد رکھیں کہ اسے مختلف رنگ کے پس منظر پر لگانا چاہیئے۔ ہلکے پس منظر پر سفید لوگو، یا سبز مائل پس منظر پر گرین لوگو استعمال کرنے سے گریز کریں۔
لوگو لگانے کا طریقہ کیا ہے؟
لوگو کو بنا کسی تبدیلی کے لگائیں، یا پھر اسے حسبِ تناسب اسکیل کریں۔ آپ کو ہرگز اسے ٹیڑھا کرنے، کاٹ کر مختصر کرنے، اس کے رنگ یا سیچوریشن میں ترمیم کرنے، یا کسی بھی اور طرح سے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اپنے پیج کو ڈیزائن کرنے کا طریقہ کار؟
سوشل میڈیا پر آپ کے پیج کی ایک بہتر مثال میں شامل ہیں:
- آپ کا اصلی نام اور تصاویر
- ہمارے لوگو اور پراڈکٹس سے متعلقہ تصاویر
- برانڈ کے رنگ
بلا جھجھک ہمارے پہلے سے تیار کردہ ٹیمپلیٹس استعمال کریں:
پیج کے ڈیزائن کی ایک بری مثال میں شامل ہیں:
- ہمارے لوگو اور پراڈکٹس کی پرانی تصاویر
- FBS بطور Facebook پیج کا نام
فونٹس
ہماری طرز کے ساتھ مزید مماثلت کرنے کے لیے، آپ درج ذیل فونٹس استعمال کر سکتے ہیں:
- تھائی زبان کے لیے Kanit
- ویتنامی اور اردو کے لیے Kufam
- عربی کے لیے Changa
- جاپانی کے لیے Noto Sans Japanese
- کورین کے لیے Noto Sans Korean
- دیگر زبانوں کے لیے Poppins
مواصلتی گائیڈ لائن
FBS پارٹنرز ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی غلط رہنمائی یا حد سے زیادہ وعدے نہیں کرتے۔ اس کے بجائے، وہ کلائنٹس کو صحیح طریقے سے سکھاتے ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ FBS پارٹنر کے طور پر سروسز کی تشہیر کرتے وقت آپ کیا کہہ سکتے ہیں اس کے متعلق ذیل میں ایک فہرست موجود ہے:
✅ |
❌ |
ٹریڈ کرنا اور کمانا سیکھیں |
آسان طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ٹریڈ کریں |
سمجھداری سے ٹریڈ کریں |
آسانی سے امیر بنیں |
میں آپ کی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کروں گا |
بغیر کسی کوشش کے اپنے تمام خوابوں کو پورا کریں |
ایک قابلِ اعتماد بروکر کے ساتھ ٹریڈ کریں |
اب تک کے بہترین بروکر کے ساتھ آسانی سے پیسہ کمائیں |
FBS کے ساتھ اپنی ممکنہ آمدن میں اضافہ کریں |
FBS آپ کی ضائع ہو جانے والی تمام رقم واپس لوٹائے گا |
سوشل میڈیا پر طرزِ عمل
✅ |
❌ |
اپنے آپ کو FBS کا ملازم ہونے کے بجائے، FBS پارٹنر کے طور پر متعارف کروائیں۔ |
FBS کا نام استعمال کرتے ہوئے، سوشل میڈیا چینلز تخلیق نہ کریں۔ |
ایک اعلامیہ ترتیب دیں کہ آپ کا پیج خود کمپنی کے بجائے، FBS پارٹنر کی زیرِ ملکیت ہے اور وہی اسے آپریٹ کرتا ہے۔ مثلاً، آپ درج ذیل بات بیان کر سکتے ہیں: “یہ پیج FBS کے ایک آفیشل پارٹنر کی زیرِ ملکیت ہے۔” |
FBS کی جانب سے کوئی باضابطہ بیانات یا تبصرہ نہ کریں۔ اگر صحافی یا صاحبِ اثر افراد آپ کا تبصرہ چاہتے ہیں، تو براہ کرم فوری طور پر اپنے FBS سپروائزر سے رابطہ کریں۔ |
مثبت رہیں اور اشتعال انگیز تبصروں سے گریز کریں۔ |
کثیر تعداد میں موصول ہونے والی ای میلز یا پوسٹس نہ بھیجیں۔ |
پابندیاں
FBS پارٹنر کے طور پر معلومات فراہم کرتے وقت، آپ کلائنٹس کو درج ذیل معلومات فراہم نہیں کر سکتے:
- ایسے امواد اور وسائل کے لنکس جن میں ہتک آمیز، خلافِ تہذیب، پُرتشدد، امتیازی سلوک، اور فحش معلومات اور تصاویر شامل ہوں؛
- جوئے اور جوئے پر مبنی پراڈکٹس کی تشہیر؛
- سرمایہ کاری کے حوالے سے مشورے اور تجاویز، مثلاً، مخصوص اثاثوں کی خرید و فروخت؛
- FBS، اس کے کلائنٹس، یا فریقین ثالث کی خفیہ اور ملکیتی معلومات ان کے ساتھ شیئر کرنا جن کے ساتھ FBS کاروبار کرتا ہے۔
کارآمد وسائل
اضافی وسائل کے ذریعے FBS کے IB پروگرام کے بارے میں مزید جان کر اپنے مواقع میں اضافہ کریں۔
FBS کے IB پروگرام کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، درج ذیل چیزوں کا مطالعہ کریں:
- FBS متعارف کروانے والا بروکر (IB) پروگرام — منافع کمانے کا نیا طریقہ
- ریبیٹ سروس
- پارٹنر کمیشن
- اکثر پوچھے گئے سوالات
- شرائط و ضوابط
اپنی سروسز کی مزید مؤثر طریقے سے تشہیر کرنے کے لیے، درج ذیل امواد کو چیک کریں:
مارکیٹ کو بغور جاننے کے لیے، ہمارے تجزیہ کاروں کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی امواد دریافت کریں اور ان کے سوشل میڈیا چینلز کو فالو کریں: