ایکسچینج اسپریڈ کو کم کرنا: ٹریڈرز کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟
جب آپ پہلی مرتبہ ممکنہ فاریکس بروکرز کی تلاش شروع کرتے ہیں، تو آپ نوٹس کر سکتے ہیں کہ ان میں سے بعض ہر ٹریڈ کو سرانجام دینے کے لیے کمیشنز وصول کرتے ہیں جبکہ دیگر صفر کمیشن سروسز کی پیشکش کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ زیادہ تر حالات میں اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ، بروکرز کمیشنز چارج کرنے کے بجائے، نام نہاد ایکسچینج اسپریڈز کا اطلاق کرتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشن کی لاگتوں کو کم سے کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں آپ مزید جانیں گے کہ ایکسچینج اسپریڈز کیا ہوتے ہیں، ان کا حساب کتاب کیسے لگایا جاتا ہے، اور آیا ایکسچینج اسپریڈز کم کیے جا سکتے ہیں۔
اسپریڈ کیا ہے؟
جب آپ فاریکس ٹریڈ کرتے ہیں، تو عموماً آپ اسے ایک درمیانی ایجنٹ — بروکر کے ذریعے سر انجام دیتے ہیں، جو ٹریڈرز کو اور ان کی جانب سے کرنسیز کو فروخت کرتا اور خریدتا ہے۔ چونکہ ٹریڈرز فاریکس مارکیٹ میں براہ راست ٹریڈ کرنے کی بجائے بروکرز کی سروسز استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس قیمت میں فرق ہوتا ہے جس پر ایک ٹریڈر کرنسی فروخت کرتا ہے اور جس پر ٹریڈر اسے خریدتا ہے۔ اس فرق کو اسپریڈ کہا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ کسی بینک میں کرنسی ایکسچینج کرتے ہیں، تو آپ مشاہدہ کریں گے کہ بینک آپ کو کرنسی فروخت کرنے کے لیے جس قیمت کی پیشکش کر رہا ہے وہ اس قیمت کی نسبت زیادہ ہے جو وہ آپ سے وہی کرنسی خریدنے کے لیے ادا کرنے کو تیار ہوتا ہے۔ خرید اور فروخت کی قیمتوں کے مابین یہ فرق اسپریڈ کہلاتا ہے، اور یہ وہ منافع ہوتا ہے جو بینک اور بروکرز اس قسم کی ٹریڈنگ فیس کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز سے حاصل کرتے ہیں۔
اسپریڈ کمیشن سے کس طرح مختلف ہوتا ہے؟
روایتی کمیشنز اور اسپریڈز دونوں بروکر کی سروسز کی ادائیگی کے لیے یکساں فعل — سر انجام دیتے ہیں۔ تاہم، یہ بالکل مختلف طریقے سے کام کرتے ہیں۔
اسپریڈز ٹریڈرز کو پیش کردہ قیمت میں شامل ہوتے ہیں جب وہ پہلی بار ٹریڈ میں داخل ہوتے ہیں۔ اسپریڈز مقرر اور لچک پذیر ہو سکتے ہیں۔ ان دونوں کے مابین فرق یہ ہے کہ لچک پذیر اسپریڈز کو بروکر کی جانب سے موجودہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے جبکہ مقررہ اسپریڈ ان حالات سے قطع نظر یکساں رہتا ہے۔ ذہن نشین رکھنے کی ایک اور چیز یہ ہے کہ آپ کو فی ٹریڈ صرف ایک بار اسپریڈ کی ادائیگی کرنی ہو گی۔
جہاں تک کمیشنز کی بات ہے، تو یہ بروکر کی طرف سے ایک اضافی رقم کے طور پر چارج کیے جاتے ہیں اور یہ پیش کردہ قیمت میں شامل نہیں ہوتے۔ اکثر اوقات، کمیشنز مقرر ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کم اور زیادہ حجم کی ٹریڈز کے لیے یکساں رقم کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ کمیشنز بھی فی ٹریڈ دو بار چارج کیے جاتے ہیں — آپ کے داخل ہونے اور باہر نکلنے پر۔
اس کا انحصار آپ کے ٹریڈنگ کے انداز اور ذاتی ضروریات پر ہوتا ہے کہ آپ کے لیے کون سا آپشن بہتر ہے۔ تاہم، زیادہ تر فاریکس ٹریڈرز اسپریڈز استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ انہیں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اور یہ ٹریڈرز کے لیے زیادہ منافع بخش مواقع کی پیشکش کرتے ہیں۔
کرنسیز کا نرخ کیسے دیا جاتا ہے؟
ٹریڈنگ فاریکس کا مطلب ایک کرنسی خریدتے وقت دوسری کرنسی فروخت کرنا ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، فاریکس ٹریڈنگ کرنسی کے جوڑوں کی ٹریڈنگ پر مشتمل ہوتی ہے، جن کی چارٹس پر USDCAD یا EURUSD کے طور پر نشاندہی کی جاتی ہے۔ جوڑے میں شامل پہلی کرنسی کو بنیادی کرنسی، جبکہ دوسری کو نرخ کی کرنسی کہا جاتا ہے۔
جب کرنسی کے جوڑے کا نرخ دیا جاتا ہے، تو جو قیمت آپ کو نظر آتی ہے وہ بنیادی کرنسی کا ایک یونٹ خریدنے کے لیے درکار نرخ شدہ کرنسی کی رقم کی نمائندگی کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر USDJPY 134.2600 پر ٹریڈ کر رہا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو $1 U.S. ڈالر خریدنے کے لیے 134.26 جاپانی ین خرچ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ہو گی۔
اسپریڈ کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟
کرنسی کے جوڑوں کو نرخ دینے کے طریقہ کار سے متعلق جاننے سے آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کو کتنا اسپریڈ ادا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ جوڑے کی مطلوبہ اور پیشکش کی قیمتوں پر نظر ڈالیں، تو آپ مشاہدہ کریں گے کہ وہ مختلف ہیں۔ اسی لیے اسپریڈ کا حساب کتاب لگانے کے لیے آپ کو مطلوبہ قیمت (قیمتِ خرید) سے پیشکش کی قیمت (قیمتِ فروخت) کو منہا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی طرح اگر GBPUSD 1.2102/1.2105 پر ٹریڈ کر رہا ہے، تو اسپریڈ کا حساب کتاب 1.2105 - 1.2102 کے طور پر کیا جائے گا، جو 0.0003 (یا 30 پوائنٹس) کے برابر ہو گا۔
مقررہ اور فلوٹنگ اسپریڈ
جیسا کہ آپ پہلے ہی جانتے ہیں کہ، ایک اسپریڈ مقررہ یا لچک پذیر (فلوٹنگ) ہو سکتا ہے۔
مقررہ اسپریڈ مارکیٹ کے بدلتے حالات کے باوجود یکساں رہتا ہے۔ یہ غیر مستحکم مارکیٹس یا آغاز کرنے والے ٹریڈر کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرانزیکشن کی لاگت برقرار رہتی ہے اور یہ خطرہ موجود نہیں ہوتا کہ یہ منافع سے تجاوز کر سکتی ہے۔ تاہم، ایک مقررہ اسپریڈ کو غیر متوقع طور پر اور بغیر کسی نوٹس کے دوبارہ سے نرخ کیا جا سکتا ہے، جو آپ کی ٹریڈز میں خلل انداز ہو سکتا ہے۔
مارکیٹ کے حالات تبدیل ہونے پر فلوٹنگ اسپریڈ کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ جب مارکیٹ میں کوئی خاص قسم کی سرگرمی نہ ہو رہی ہو تو یہ کم ہو سکتا ہے اور اس صورت میں بڑھ سکتا ہے جب مارکیٹ شدید قسم کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہو۔ فلوٹنگ اسپریڈ کا انحصار کرنسیز کی رسد اور طلب کی سطحوں پر ہوتا ہے، اسی لیے اگر آپ مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی (مثلاً، معاشی ڈیٹا ریلیزز یا دیگر اہمیت کے حامل ایونٹس کے بعد) کی توقع کر رہے ہیں، تو آپ کو وسیع تر اسپریڈ کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ آغاز کاران کے لیے غیر مستحکم اسپریڈز کی ٹریڈنگ کرنا خطرے کا باعث ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرانزیکشن کی لاگتیں ٹریڈز سے حاصل ہونے والے مجموعی منافع سے باآسانی تجاوز کر سکتی ہیں۔ تاہم یہ ٹریڈنگ کو زیادہ شفافیت فراہم کرتی ہیں اور آپ کو وہ سب دکھانے میں مدد دیتی ہیں جس کے لیے آپ دراصل ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں۔
کم اسپریڈ کے ساتھ ٹریڈ کا طریقہ؟
ٹریڈرز کے لیے، اسپریڈ کم ہونے کی صورت میں ٹریڈ کرنا بہت زیادہ نفع بخش ہوتا ہے۔ آپ ٹریڈنگ کی لاگتوں پر جتنی کم رقم خرچ کرتے ہیں، اتنی ہی زیادہ رقم کے ساتھ آپ اپنی ٹریڈز میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہوں گے، جو آپ کے مجموعی منافع میں اضافے کا سبب بنے گا۔
کم اسپریڈز کے پیچھے بنیادی وجہ زیادہ لیکویڈیٹی ہے۔ جب مارکیٹ ٹریڈ کردہ حجم میں اضافے کا سامنا کرتی ہے، تو اسپریڈ عموماً بہت کم رہتا ہے۔ جب ایک فاریکس کا جوڑا ٹریڈرز میں مقبول ترین ہو جاتا ہے، تو ان کے لیے اسے خریدنا اور فروخت کرنا نہایت آسان ہوتا ہے، اور اپنی خریداری کو منافع میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ کرنسی کے جوڑے کی ٹریڈ جتنی زیادہ ہو گی، بروکر کو اتنا ہی زیادہ اسپریڈ موصول ہو گا۔ تاہم اگر ٹریڈنگ سُست روی کا شکار ہو رہی ہو اور لیکویڈیٹی کم ہو، تو بروکر اسپریڈ کی رقم کو کم رکھ کر زیادہ منافع جات حاصل نہیں کر سکے گا، جس کے نتیجے میں اس اسپریڈ کی رقم میں اضافہ ہوتا ہے جس کی ادائیگی ممکنہ ٹریڈرز کو کرنی پڑتی ہے۔
مارکیٹ میں زائد لیکویڈیٹی میں متعدد عوامل کردار ادا کرتے ہیں:
- دن کے اوقات۔ فاریکس مارکیٹ ہفتے کے کاروباری ایام میں 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے، لہٰذا آپ کسی بھی وقت ٹریڈنگ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، جب کرنسیز کی ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو کچھ حدود مقرر ہوتی ہیں جنہیں اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یورپی اور ایشیائی فاریکس مارکیٹس دن کے معیاری کاروباری اوقات کے دوران فعال ہوتی ہیں، جو ایک دوسرے سے متصادم نہیں ہوتے۔ اس کا مطلب ہے کہ، جیسے اگر آپ فاریکس مارکیٹ کے پہلے سے ہی یورپی ٹریڈنگ کے سیشن میں منتقل ہونے کے دوران جاپانی ین کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ کو زیادہ لیکویڈیٹی نظر نہیں آئے گی، جس کا مطلب ہے کہ JPYUSD کا اسپریڈ یورپی کرنسی کے جوڑوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہو گا۔
- اتار چڑھاؤ۔ مارکیٹ کی حالت غیر مستحکم ہونے کی صورت میں، ایکسچینج ریٹس میں بھی بے ترتیب طور پر اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ نتیجتاً، مارکیٹ میں استحکام کے عدم توازن کو دور کرنے اور رسد اور طلب کی مسلسل بدلتی ہوئی سطحوں سے مطابقت رکھنے کے لیے اسپریڈ ممکنہ طور پر اور بھی وسیع ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ غیر مستحکم مارکیٹس میں ٹرانزیکشن کی لاگتوں کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
- سیاسی اور معاشی ایونٹس۔ سیاسی اور معاشی ایونٹس کرنسی کی طاقت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے اسے ٹریڈرز کی طرف سے زیادہ یا کم توجہ حاصل ہوتی ہے۔ نیز یہ مارکیٹ میں عارضی اتار چڑھاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں، جس سے اسپریڈ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بعض اوقات، ٹریڈرز کو مارکیٹ میں زیادہ فعال ہونے کی ترغیب دینے کے لیے بروکرز ایک پرومو پیشکش کے طور پر اپنے اسپریڈز کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو زیادہ اتار چڑھاؤ یا لیکویڈیٹی کے بارے میں فکرمند ہوئے بغیر کم اسپریڈز سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
مثال کے طور پر، FBS نے EURUSD کے لیے 10% اسپریڈ کی کمی، USDJPY کے لیے 25% کی کمی، اور USDCAD کے لیے تقریباً 60% کی کمی سمیت تمام مالیاتی انسٹرومنٹس کے لیے اسپریڈز میں نئی کمی کی مدت کا اعلان کیا ہے۔ ہم مشورہ دیتے ہیں کہ جب تک آپ کے پاس موقع ہے اس پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
نتیجہ
اسپریڈ وہ رقم ہے جو ایک بروکر آپ سے ان سروسز کے لیے چارج کرتا ہے جو وہ فراہم کرتا ہے۔ اسپریڈز مقرر یا فلوٹنگ دونوں ہو سکتے ہیں، اور آپ ان دونوں اقسام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بروکر فلوٹنگ اسپریڈ کے لیے چارج کرتا ہے، تو آپ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں جب تک مارکیٹ زیادہ لیکویڈیٹی کے دورانیے میں داخل نہ ہو جائے اور کم تر اسپریڈ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بہتر اسپریڈز کا حامل ایک بروکر تلاش کر رہے ہیں، تو FBS کے پاس متعدد پیشکشیں موجود ہیں جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں، جن میں آپ کی ترجیح کے لحاظ سے، 5 پوائنٹ پر مبنی فلوٹنگ اسپریڈ کے حامل معیاری اکاؤنٹ سے لے کر زیرو اسپریڈ اکاؤنٹس تک شامل ہیں۔ نیز ہماری خصوصی (اور محدود!) پرومو پیشکش کو چیک کرنا اور کم کیے گئے اسپریڈز سے استفادہ حاصل کرنا نہ بھولیں۔