1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. لاطینی امریکی ممالک میں بحران۔ 2019 میں ارجنٹائن پیسو کے ساتھ کیا ہوا؟
2023-04-04 • اپ ڈیڈ

لاطینی امریکی ممالک میں بحران۔ 2019 میں ارجنٹائن پیسو کے ساتھ کیا ہوا؟

1.gif

"خاص طور پر لاطینی امریکہ، ارجنٹائن پیسو کی کرنسیوں حال ہی میں کافی غیر مستحکم رہی ہے، اور بہت سے ٹریڈرز جو مارکیٹ پر نظر رکھتے ہیں انہوں نے اس میں بہت ساری تبدیلیوں کا مشاہدہ کہا ہے۔ ابھی اس وقت، ارجنٹائن پیسوکرنسی شدید اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی سے گر رہی ہے۔– یہاں تک کہ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کی کرنسی کے لئے بھی تیز۔ ایسے رولر کوسٹر کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟"

لاطینی امریکی معیشتوں کی خصوصیات: پس منظر

اقتصادیات کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی اور رقم کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ سیاست ہے۔ 1990 کی دہائی میں زمبابوے کا معاشی بحران، 2010 کی دہائی میں وینزویلا کا بحران، یہاں تک کہ 1929 میں وال اسٹریٹ کا کریش کرنا – ان سب کی ایک اہم بنیاد وجہ سیاست تھی۔ 

لاطینی امریکہ کے ممالک اکثر اہم افراط زر سے متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن کیوں؟ ماہر معاشیات آندرے اے ہوفمین نے کئی وجوہات بتائیں۔ ان کا خیال ہے کہ آج کل کی ترقی میں ممالک کی تاریخی ترقی ایک اہم عوامل ہے۔ لہذا، لاطینی امریکہ کی موجودہ صورتحال کی دو اہم وجوہات یہ ہوسکتی ہیں۔ 

  1.  زیادہ تر لاطینی امریکی ممالک کی معیشت ایک بنیادی برآمد شدہ مصنوعات پر مبنی ہے، اور عام طور پر، یہ قدرتی وسائل یا زرعی مصنوعات ہیں جیسے کافی، مکئی، چاندی وغیرہ۔
  2. پوری تاریخ میں، لاطینی امریکی ممالک کے پاس سخت اور متعین اقتصادی حکمت عملی نہیں رہی اور زیادہ تر حالات کے بہاؤ کے سہارے کام کر رہے تھے۔ مزید یہ کہ عام طور پر ان حالات میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاسی اثر و رسوخ پر انحصار شامل تھا۔

لاطینی امریکی ممالک کے ذریعہ برآمد کی جانے والی ابتدائی مصنوعات کھانے پینے کی چیزیں، کافی، اناج، جانوروں کا گوشت، معدنی ایندھن وغیرہ ہیں۔ برآمدات کی مصنوعات کی بڑا تناسب اب بھی زرعی ہے: ارجنٹائن میں 52٪ سے زیادہ، کولمبیا میں تقریبا 39٪(OEC کی معلومات پر مبنی )۔ لہذا، شدید معاشی نقصان کی آسان ترین وجہ خشک سالی، سیلاب، بارشیں ہوسکتی ہیں…دوسرے الفاظ میں، خراب فصلیں معیشت کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ 

اگرچہ ممالک آزاد ہیں اور اب نوآبادیات نہیں سمجھے جاتے ہیں، لاطینی امریکی ممالک کی معیشتیں غیر ملکی سرمایہ کاری سے مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے امریکہ میکسیکو کا اہم سرمایہ کار ملک ہے۔ 2018 میں، ریاستوں نے 12.3 ارب یا ملک کی معیشت میں آنے والے تمام 39٪ حصوں میں حصہ ڈالا۔ سرمایہ کاری کے حجم میں کمی یا اس طرح کے واقعات کے امکانات قومی کرنسی کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرسکتے ہیں۔ 

2.jpg

ارجنٹائن میں اگست سے ستمبر 2019V تک: کیا چلتا رہا؟

12 اگست ، 2019 کو ، ارجنٹائن پیسو محض چند ہی گھنٹوں میں 30٪ کم ہوگیا۔ یہ 1$ کے مقابلے میں 65 پیسو کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ بیونس آئرس اسٹاک ایکسچینج کی سب سے اہم انڈیکس میرول انڈیکس میں 31 فیصد کمی واقع ہوئی۔ حکومتی بانڈز نے بھی یہی راتہ اپنایا۔ اس طرح، قومی کرنسی، اسٹاک، اور بانڈز – یہ سب 19 سالوں میں پہلی بار ایک ساتھ گر کر کریش کر گئے۔

سب سے پہلے قابل اعتراض وضاحت جو ذہن میں آتی ہے وہ سیاسی وجوہات ہیں۔ لیکن حقیقت میں، یہ انتہائی ناخوشگوار واقعات کا ایک پورا سلسلہ تھا۔ اگر یہ ان واقعات میں سے صرف ایک یا دو کے لئے ہوتا تو، پیسو بچ سکتا تھا۔ لیکن مجموعی طور پر مل کر، وہ ایک اہم معاشی بحران کا سبب بنے۔ 

آئیے ممکنہ وجوہات کا ملاحظہ کرتے ہیں۔ پہلے، جیسا کہ توقع کی جاتی ہے، سیاست آتی ہے۔ 11 اگست کو، پرائمریز اکتوبر 2019 کے صدارتی انتخابات سے پہلے منعقد کی گئیں۔ واقعات نے حیرت انگیز رخ اختیار کیا۔ موجودہ صدر موریشیو میکری کو صرف 32٪ ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ سابق صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کی حمایت یافتہ البرٹو فرنینڈیز نے 47٪ ووٹ حاصل کیے۔ 

اگرچہ ارجنٹائن کے انتخابی نظام کے مطابق، پرائمری انتخابات کے حتمی نتیجے پر زیادہ اثر نہیں ڈالتی ہیں، اس صورتحال نے یہ ظاہر کیا کہ مسٹر میکری کتنے پیچھے جا سکتے ہیں۔ یہ صورتحال سرمایہ کاروں کے لئے ایک سنجیدہ خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جنہوں نے کرسٹینا کرچنر کی سیاست کی وجہ سے کرچنریزم کے دور اور 2014 کا ڈیفالٹ دیکھا ہے۔ 

تو، ابتدائی صورتحال سرمایہ کاروں کو مندرجہ ذیل بیان کے ساتھ پیچھے ہٹنے میں مجبور کر رہی ہے: ملک کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ لہذا، کوئی اعتماد نہیں - کوئی سرمایہ کاری نہیں۔ 

3.jpg

عین اسی وقت پر، ملک ابھی بھی غذائی بحران کا شکار ہے۔ 2018 کا سال نصف صدی کا بدترین خشک سالی کا سال تھا – اور اس سے کسی بھی ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، جہاں برآمدات کے سامان کا بڑا حصہ خوراک اور فصلیں ہوں۔ اور اگرچہ اس سال کسان بہتر فصلوں کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، شدید خشک سالی نے ارجنٹائن کی زرعی برآمدات میں پہلے ہی کمی کردی ہے، جس سے اس کے کھاتے کا خسارہ بڑھ گیا ہے۔ اس طرح، دوسرا عنصر کم فصلیں ہیں – کم برآمدات ہیں۔

4.jpg

پرائمری الیکشن کے نقصان کے بعد میکری کی جانب سے دیے گئے بیانات بھی پیسو کو غیر مستحکم کرنے کی ایک اور وجہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملک کو ان قرضوں کو دوبارہ سے جوڑنے کے منصوبے کا اعلان کیا جن میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیلز بھی شامل تھیں۔ انہوں نے ملک کو بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے کے لئےدیگر سنجیدہ اقدامات بھی کیے۔ لیکن یہ ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ پیسو تقریبا ایک چوتھائی تک ایک بار پھر نیچے چلا گیا ہے. 

ارجنٹائن نے پہلے ہی IMF سے 56 ارب ڈالر کی ملکیت کا قرضہ لے رکھا ہے، اور میکری نے سرمایہ کاری کی ادائیگی بڑھانے کے لئے 5.4 ارب ڈالرمزید کی درخواست کی۔ اور اگرچہ IMF نے "اس مشکل وقت میں ارجنٹائن کے ساتھ کھڑے رہنے پر اتفاق کیا ہے"، یہ ایک مشکوک جیت تھی۔ میکری نے وہی کیا جس سے وہ شدت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا – لیکن IMF سے مزید مالی مدد حاصل کرلی۔ معلوم ہوا کہ ان جیسے بزنس مین افراد نے ملک کو پہلے سے طے شدہ خراب حالت سے نکالنا تھا، لیکن تکنیکی طور پر اسے اس کی طرف پھر سے لوٹا دیا۔ اسی بنا ہر ارجنٹائن کے شہریوں نے پرائمری الیکشن میں اس کے ساتھ زیادہ تعاون نہیں کیا، کیونکہ انہوں نے توقع کی تھی کہ وہ اس بحران پر قابو پالیں گے۔ لہذا، تیسرا عنصر کسی سیاسی شخصیت سے ہونے والی ناکام توقعات ہیں۔ 

5.png

آگے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟

ارجنٹائن کی سابق صدر، کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر، 2014 کا ڈیفالٹ اور ایک گہرے بحران کی حالت میں ملک کو چھوڑ کر گئی تھیں۔ وہ اپنے شوہر نسٹور کرچنر کے بعد صدر بن گئیں۔ ان کے اقتدار کے دوران، افراط زر اپنے عروج کو پہنچا، اور لاطینی امریکی ممالک کے لئے بھی ان کے دور کی بدعنوانیاں ناقابل برداشت ہوگئی۔ اس میں تعجب کی بات نہیں ہے کہ سرمایہ کاروں اسے واپس آتے دیکھ کر خوش نظر نہیں کرتے ہیں۔

موریسیو میکری جیسے کاروباری شخص کی معاشی اصلاحات نے IMF کے علاوہ دیگر سرمایہ کاروں کو بھی راغب کیا، لیکن بدقسمتی سے شہریوں کو راغب نہیں کر سکیں۔ ان تبدیلیوں سے نہ تو ارجنٹائن کے عوام کے معیار زندگی اور نہ ہی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا۔ اور یہ اس حقیقت کا باعث بنی ، کہ وہی کرسٹینا کرچنر جس نے پہلے سے ملک کو ڈیفالٹ پر چھوڑ کر گئی تھیں، اب اسے میکری کے مقابلے میں البرٹو فرنانڈیز سے نائب صدر کی حیثیت سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔ 

ماہرین اقتصادیات توقع کرتے ہیں کہ ارجنٹائن پیسو مزید نیچے چلا جائے گا، اور ان کی پینگوئیاں بہت روشن ہیں۔ غالبا، اپوزیشن کے امیدوار کو سرمایہ کاروں کی ضروری مدد نہیں ملے گی، اور ملک کے قرضے غیر اطمینان بخش سطح پر قائم رہ سکتے ہیں۔

اس صورتحال میں ٹریڈز کے لئے کیا فوائد ہیں؟

ارجنٹائن پیسو، برازیلین رئیل، ترکش لیرا – ان کرنسیوں میں مسلسل زیادتی اور کمی کی وجہ سے غیر یقینی استحکام والی کرنسیاں سمجھی جاتی ہیں۔ ان کرنسیوں کی قیمتوں میں شدید تبدیلیاں مارکیٹ میں نازک صورتحال کا سبب بنی ہیں اور ٹریڈرز اس پر نمایاں منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سیاسی صورتحال پر نگاہ رکھتے ہیں اور بنیادی تجزیہ کو محتاط طریقے سے استعمال کرتے ہیں تو، آپ کرنسیوں کے رولر کوسٹر پر کما سکتے ہیں۔

FBS کیساتھ ٹریڈ کریں

  • 1686

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera