1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. خیراتی کام FBS کیساتھ: دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں مدد کریں
2023-04-04 • اپ ڈیڈ

خیراتی کام FBS کیساتھ: دنیا کو بہتر جگہ بنانے میں مدد کریں

GM-4360 блог (1).jpg

رحم دلی سے بڑھ کر کوئی انسانیت نہیں ہے۔ یہ ہزاروں سالوں سے مختلف ثقافتوں میں موجود ہے جو ریکارڈ شدہ اور غیر ریکارڈ شدہ انسانی تاریخ میں موجود ہے۔ یقینا، FBS باقی معاشرے سے مختلف نہیں ہے۔ ہم بھی دنیا کو دیکھتے ہیں جسے اپنے اردگرد دیکھ کر بہتر کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے اپنی توجہ کا مرکز بناتے ہیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔ بہر حال، ضرورت مند افراد کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے میں مدد کرنا ہم سب کے لیے ایک بہتر دنیا بناتی ہے۔

کمپنی کا بنیادی ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مالی آزادی کے مواقع تک رسائی حاصل ہو، اور یہی ہم اپنی خدمات کیساتھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ، FBS ہمارے خیرات کرنے والے حیرت انگیز ٹریڈرز کیساتھ مل کر، دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

Dreams Come True

خواب سچ ہوتے ہے Dreams Come True ایک ماہانہ مقابلہ ہے جس کی میزبانی ہم اپنے سوشل میڈیا پر کرتے ہیں جہاں لوگ ہمیں اپنے انتہائی دلچسپ خواب سنا سکتے ہیں اور FBS انہیں حقیقت بناتا ہے۔ مقابلے کی میزبانی کے سالوں کے بعد ، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ رحم دلی کے بہت سارے کام لوگوں کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

چاہے وہ کوئی ایسا ہے جسے اپنے والد کے لیے وہیل چیئر کی ضرورت ہو یا استاد جو نقل و حمل کے ذرائع کی ضرورت ہو تاکہ بچوں کو اسکول جانے میں مدد مل سکے، یہ ہمیشہ ایک سے زیادہ زندگی بدلتا ہے، اور ہم ان سب کی مدد کرنے پر بہت خوش ہیں۔

سالانہ تقریبات

ہر سال ہم ایک خیراتی ٹریڈنگ پرومو کی میزبانی کرتے ہیں اور مقامی اور بین الاقوامی خیراتی اداروں کے ساتھ شراکت کرتے ہیں۔   پرومو کے پیچھے خیال یہ ہے کہ جب کوئی ٹریڈر ڈپازٹ کرتا ہے تو ہم اسے 300٪ بڑھا دیتے ہیں اور جیسا کہ کلائنٹ ٹریڈنگ کرتا ہے، اس سے جمع شدہ کمیشن کو بعد میں عطیہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مشترکہ کوشش ہے کہ دنیا میں مزید بہتری لائی جائے۔ پرومو میں کئی نام شامل تھے اور اس مدد نے کئی لوگوں کو سپورٹ کیا۔

فلاحی تنظیمیں بنیادی طور پر پسماندہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتر مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہر سال ہمارے کلائنٹس اس عظیم کوشش میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

سال 2018 میں، ہمارے کلائنٹس نے رمضان پرومو میں عربی خطے کی کمیونٹیوں کے لیے 310000$ سے زائد رقم اکھٹے کرنے میں ہماری مدد کی۔ سال 2019 میں، رمضان پرومو میں، ہم نے 241000$ سے زیادہ اکٹھے کئے۔

سال 2020 میں، FBS نے عالمی سطح پر ٹریڈ ٹو ہیلپ پرومو منعقد کیا اور مقامی فلاحی اداروں کے لیے 434000$ سے زیادہ کی رقم اکٹھی کرنے میں مدد کی۔

اگلے سال، 2021، بڑے سالانہ پرومو کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ مختلف علاقوں کے لیے امداد کو بہتر طریقے سے تقسیم کیا جا سکے: 2021 کے رمضان پرومو نے 136000$، سونگ کران پرومو میں 10000$ اور چیریٹی بونس میں 67000$ اکھٹے کرنے میں مدد ملی۔

سال 2021 - رمضان المبارک، سونگ کران اور چیریٹی بونس

سال 2021 کا سال تھا جب FBS نے اپنی فلاحی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ کمیونٹیز کے خطوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اسی لیے ہم نے مختلف علاقوں کے لیے تین الگ الگ فلاحی تقریبات کا آغاز کیا۔ مجموعی طور پر، دنیا بھر سے 61000 سے زائد ٹریڈرز نے چیریٹی پرومو میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 214000$ اکٹھے کیے گئے، اور ہم لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی مدد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

چیریٹی بونس

سال 2021 چیریٹی بونس کے لیے، 172 ممالک کے تقریبا 24500 کلائنٹس جن کی مدد کی بدولت، 67600$ سے زائد کی رقم اکٹھی کی گئی اور مقامی طور پر اسے عطیہ میں دیا گیا۔

ہم نے ان تنظیموں کو منتخب کرنے کی بھربور کوشش کی جو ان لوگوں کو مدد فراہم کریں جن کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جن علاقوں کو مدد ملی وہ خاص طور پر غربت اور ناانصافیوں سے متاثر ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ FBS اور ہمارے کلائنٹس کی کوششوں نے ان کا کچھ بوجھ کم کرنے میں مدد کی ہے۔

۔FBS نے کھانے ، صفائی کٹس ، اور بچوں کی دیکھ بھال کے سامان میں مدد کی۔ یہ وہ تنظیمیں ہیں جنہوں نے ہمارا امدادی سامان ان تمام کمیونٹیز کو پہنچایا جنہیں مدد کی اشد ضرورت تھی:

  • ۔Colibries Foundation ، کولمبیا (تنوع ، شمولیت ، بااختیار بنانے ، برادریوں کی سیاسی اور معاشی مساوات کو فروغ دینا);
  • Smile Charity، انڈیا (تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، معاش اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فلاحی منصوبے);
  • ۔Aldeias Infantis SOS ، برازیل (بچوں ، نوجوانوں اور نوعمروں کے خاندان کے طور پر رہنے کے حق کے لیے لڑتا ہے)
  • Red Cross، برازیل (پناہ گاہیں ، خوراک اور صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے)۔

سونگ کران

ایک اور فلاحی پرومو سال 2021 میں سونگ کران پرومو تھی جس کا مقصد تھائی لینڈ میں دو انتہائی اہم وجوہات کی بنا پر مدد فراہم کرنا تھا۔ تھائی نئے سال کے جشن کے نام پر، پرومو کے نتیجے میں 10000$ کی رقم کو 16 ممالک کے 5254 کلائنٹس کی مدد سے اکٹھا کیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ میں، ہم خاص طور پر دو تنظیموں کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ ان میں سے ایک Baan Nok Kamin فاؤنڈیشن تھی ، جو یتیموں ، بے گھر اور پسماندہ بچوں ، بوڑھوں اور منشیات کی لت میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتی ہے۔

دوسری کا نام Chonburi Deaf School ہے - جو سماعت سے محروم بچوں کے لیے ایک بورڈنگ سکول ہے۔ بدقسمتی سے، ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول ابھی تک بند ہے، لیکن حکومت اور اسکول انتظامیہ کے کہنے کے بعد کہ یہ FBS کی ٹیم، اسکول اسٹاف اور بچوں کیلئے محفوظ ہے تو ہم تیار کردہ تمام سامان فراہم کرنے کے لیے تیار ہے

رمضان المبارک

آخر میں ، سال 2021 کا رمضان المبارک کی پرومو عربی علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز کی مدد کے لیے ہماری سالانہ کوشش کی ایک نئی قسط بھی شامل تھی۔ یہ پرومو پوری دنیا کی مسلم برادریوں نے رمضان کے مبارک مہینے کیلئے وقف کی تھی۔

رمضان ایک اسلامی مقدس مہینہ ہے، اور یہ ہمیشہ صدقہ اور سخاوت سے جڑا ہوا ہے ، کیونکہ صدقہ دین کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اسلامی روایت میں شامل ہے ، خاص طور پر رمضان کے دوران۔

10 ممالک سے 20000 سے زائد لوگوں کی مدد کیلئے ، 32000 سے زائد ٹریڈرز نے 136000$ اکٹھے کئے۔ یہاں کچھ ایسی تنظیمیں ہیں جنہیں ہم نے عطیہ کیا ہے:

  • ۔Global Peace Mission ملائیشیا (وکالت اور انسانی سرگرمیاں);
  • ۔MyCareر، ملائیشیا (عارضی پناہ گاہ مہیا کرتا ہے اور گھروں کی تعمیر نو میں مدد کرتا ہے);
  • ۔Yayasan Cinta Harapan انڈونیشیا (آٹزم کے شکار بچوں کی تعلیم میں مدد کرتا ہے);
  • ۔Nour Fe Elbuyout, مصر (غریبوں ، یتیموں ، معذور افراد اور بینائی کی کمزوری کو سپورٹ کرتا ہے); ۔
  • ۔Angela Foundation for Development and Humanitarian Response, یمن (غذائی حفاظت ، تعلیم ، پناہ گاہ ، تحفظ ، اقتصادی بااختیار ، وغیرہ وغیرہ);
  • ۔Yayasan Salamina، ۔ انڈونیشیا (کمیونٹی امپاورمنٹ کا ادارہ ہے)۔

یہاں FBS میں، ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کو ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے کلائنٹس کو اس خیال کی تائید کرتے ہوئے اور اپنا حصہ ڈالتے ہوئے خوشی ہوتی ہے۔

ہم نے مل کر دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کی مدد کی ہے ، اور ہم اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہر ایک خواب پورا کیا گیا، کسی کی بھی زندگی کو بہتر بنانے کی طرف کیا گیا ہر قدم ہمارے دلوں کو خوشی سے بھر دیتا ہے! ہم وعدہ کرتے ہیں کہ یہ فلاحی کوشش آنے والے برسوں میں بھی جاری رہے گی - لہذا FBS نیوز کو فالو کریں اور اگلے ایونٹ کو مت چھوڑیں۔

کسی بھی خاص چیز کا حصہ بننے کے لیے FBS کے ساتھ رہیں۔

Always by your side

  • 642

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera