1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. 2023 کی بہترین محفوظ سرمایہ کاری
2023-04-11 • اپ ڈیڈ

2023 کی بہترین محفوظ سرمایہ کاری

cover.png

2022 میں دُنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو انتہائی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی معیشت کے ایک نئے جغرافیائی سیاسی بحران، COVID-19 وبائی امراض کے آفٹر شاکس اور تیل کی بلند قیمتوں سے دوچار ہونے کے ساتھ، بہت سی کمپنیوں کو پیداواری صلاحیت اور منافع جات میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ان کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

اس سب کے تناظر میں، بہت سے سرمایہ کار یہ سوچنا شروع کردیتے ہیں کہ کیا ایسے محفوظ اثاثے ہیں جن میں وہ اپنے سرمائے کو خطرے میں ڈالے بغیر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ یہ ہے، محفوظ سرمایہ کاری کے لئے کافی آپشنز ہیں، اور اس مضمون میں ہم ان کو دیکھنے اور ان کے فوائد اور نقصانات کا تجزیہ کرنے جا رہے ہیں۔

2022-2023 کی بہترین محفوظ سرمایہ کاری

کرپٹو اسٹیکنگ

پہلا ممکنہ محفوظ سرمایہ کاری آپشن جس کے بارے میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں وہ کرپٹو اسٹیکنگ ہے۔

اس وقت، کرپٹو مارکیٹ ایک بیئر مرحلے سے گزر رہی ہے۔ بہت سارے کوائنز اپنے سرمائے کا تقریبا %99 کھو چکے ہیں، جو کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو اب زیادہ خطرے/انعام کے تناسب کے ساتھ ایک بہت ہی پرکشش موقع بناتی ہے۔ مزید یہ کہ، اگرآپ POS بلاک چین کی بنیاد پر کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، آپ اسے نہ صرف روک کر رکھ سکتے ہیں، بلکہ اسے اسٹیک پر بھی لگا سکتے ہیں اور غیر فعال آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں وہ اہم فوائد ہیں جو آپ سرمایہ کاری کے طور پر کرپٹو اسٹیکنگ کو استعمال کرنے سے حاصل کر سکتے ہیں:

  • غیر فعال آمدنی۔ جب آپ کسی کرپٹو کرنسی کو اسٹیک پر لگاتے ہیں تو، یہ ایک مقررہ مدت کے لئے آپ کے کرپٹو والیٹ میں لاک ہوجاتی ہے، جس سے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے لئے سرمایہ کار انعام کے طور پر —کوائنز یا ٹوکنز— کماتے ہیں یہاں تک کہ بیئر مارکیٹس میں بھی جب کرپٹو کرنسی کی قیمت گر رہی ہوتی ہے۔
  • بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ۔ اسٹیکنگ کرپٹو کرنسیز کی ڈیمانڈ کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے، جس کے نتیجے میں، ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسٹیکنگ مارکیٹ کو استحکام فراہم کرتی ہے، اور یہ استحکام کرپٹو کرنسی کی قیمت کو کم ہونے سے روک سکتا ہے اور یہاں تک کہ قیمت کی حرکت کو الٹ سکتا ہے، جو اسٹیکنگ کو ممکنہ طور پر منافع بخش سرمایہ کاری کا آپشن بناتا ہے۔
  • بڑھتی ہوئی مقبولیت۔ اسٹیکنگ کرپٹو کرنسی کے استعمال اور مقبولیت کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ جتنا زیادہ لوگ کرپٹو کرنسی استعمال کرنا شروع کرتے ہیں، اس کا نیٹ ورک اتنا ہی زیادہ محفوظ ہوجاتا ہے، جو اسے زیادہ مستحکم بناتا ہے اور طویل مدتی ترقی اور اس کی قدر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
  • کم لاگت۔ ٹریڈنگ یا مائیننگ کے مقابلے میں، اسٹیکنگ کرپٹو کرنسیز پر سرمایہ کاری کرنے کا ایک کم مہنگا طریقہ ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ مہنگا سامان خریدے بغیر یا ہر روز کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گھنٹوں گزارے بغیر کرنسی کی ایک خاص مقدار کو روکے رکھنا ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، کرپٹو اسٹیکنگ ایک بہت منافع بخش سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، خاص طور پر بیئرمارکیٹ کے دوران۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بٹ کوائن ہلوئنگ کی وجہ سے مستقبل قریب میں کرپٹو مارکیٹ بُل مرحلے میں داخل ہونے کی توقع ہے، اب غیر فعال آمدنی کمانے کے لئے اس سرمایہ کاری کے آپشن کو استعمال کرنے اور اپنی کرپٹو کرنسیز کی قیمت کو تیزی سے بڑھتا ہوا دیکھنے کا یہ ایک بہترین موقع ہوسکتا ہے۔

گولڈ

گولڈ ایک قیمتی دھات ہے اور ایک مادّی وجود رکھنے والی کموڈیٹی ہے جو قدیم زمانے سے استعمال میں ہے۔ صدیوں سے، اس نے دنیا بھر کی ثقافتوں کے مابین دولت کو ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کے لئے اہم انسٹرومنٹ کے طور پر کام کیا ہے، اور اب بھی اسے سرمایہ کاری کے محفوظ ترین آپشنز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

گولڈ میں سرمایہ کاری ایک زبردست اقدام ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں سے مندرجہ ذیل ہیں:

  • افراط زر کے خلاف تحفظ۔ جب سرمایہ کاری کی بات آتی ہے تو افراط زر ایک خطرناک چیز ہے۔ جب زندگی گزارنے کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے تو، کرنسیز کی قیمت نمایاں طور پر کم ہوسکتی ہے۔ اس معاملے میں، گولڈ ایک مستحکم سرمایہ کاری کے طور پر کام کر سکتا ہے کیونکہ اس نے ظاہر کیا ہے کہ یہ وقت کے ساتھ اپنی قیمت کو برقرار رکھ سکتا ہے اور بڑھا سکتا ہے۔
  • بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ۔ گولڈ ایک ایسی دھات ہے جو کہ عام طور پر زیورات اور ٹیکنالوجی کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے سرمایہ کاری کی مصنوعات ہونے کے علاوہ دیگر استعمال بھی ہیں۔ جیسا کہ عالمی معیشت ترقی کر رہی ہے، ان مصنوعات کی ڈیمانڈ اور اس کے نتیجے میں، ایک میٹریل کے طور پر گولڈ کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے دھات کی قیمت اور بھی بڑھ جائے گی۔
  • مرکزی بینک کے حصص۔ گزشتہ کئی سالوں سے، دنیا بھر کے مرکزی بینک فعال طور پر اپنے گولڈ کے حصص میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس قیمتی دھات کو ایک محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ یہ مستقبل قریب میں اپنی قیمت برقرار رکھے گا۔ چونکہ یہ رجحان رکا نہیں ہے اور توقع ہے کہ یہ جاری رہے گا، لہذا ہم مُناسب طور پر یقین کر سکتے ہیں کہ گولڈ کی ڈیمانڈ اور اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے والا ہے۔
  • مختلف شعبوں میں توسیع ۔ گولڈ ایک قیمتی دھات ہے، اور یہ اسٹاکس اور بانڈز سے مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔ اگر آپ اپنے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو کچھ مختلف بنانا چاہتے ہیں اور ممکنہ خطرات کے خلاف ہیج کرنا چاہتے ہیں تو، گولڈ آپ کی سرمایہ کاریوں کے استحکام کو یقینی بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

آخر میں، گولڈ میں سرمایہ کاری افراط زر اور دیگر ممکنہ خطرات سے بچنے، اپنے پورٹ فولیو کو منفرد بنانے اور معاشی غیر یقینی کے اس دور میں اپنے پیسے کو ہیج کرنے ایک بہترین طریقہ ہوسکتی ہے۔

اسٹاک ETFs

ایک ETF، یا ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ، اثاثوں کی ایک ٹوکری (اسٹاکس، کرنسیز، کرپٹو، وغیرہ) پر مشتمل ہوتی ہے۔ جب آپ ETF میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو، آپ کے پیسہ سے فنڈ پر مشتمل تمام اثاثوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ آپ کو کم سے کم خطرے کے ساتھ اپنے پیسے کی سرمایہ کاری کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ ETFs کے متعدد فوائد ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی سرمایہ کاری محفوظ ہے:

  • مختلف شعبوں میں توسیع ۔ چونکہ اسٹاک ETF خریدنے کا مطلب اسٹاکس کی ٹوکری میں سرمایہ کاری کرنا ہے، لہذا اگر اسٹاکس میں سے کوئی ایک خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس سے نقصانات کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ETFs دستی طور پر سرمایہ کاری کو دیکھے بغیر آپ کے پورٹ فولیو کو منفرد بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
  • ٹریڈ کرنے میں آسان ہے۔ ETFs کے اہم فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ انہیں باہمی فنڈز کے برعکس اسٹاک ایکسچینج میں خریدا اور فروخت کیا جا سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر غیر مستحکم مارکیٹوں میں مفید ہے جب سرمایہ کاروں کو فوری طور پر ETFs خریدنے یا فروخت کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے اگر مارکیٹ غیر مطلوبہ سمت میں حرکت کرنا شروع کر دیتی ہے۔
  • کم لاگت۔ ETFs باہمی فنڈز کے مقابلے میں کم مہنگے ہیں، جو آپ کو کم لاگت میں اپنے منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتے ہیں۔
  • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں تک رسائی۔ کچھ ETFs اہم انڈیسز (جیسے S&P 500) کی نقل تیار کرتے ہیں اور ٹریک کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان میں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کچھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے اسٹاکس شامل ہیں۔ اس لیے ETFs میں سرمایہ کاری آپ کو ان کمپنیوں کے اسٹاکس کو انفرادی طور پر خریدے بغیر ان کی ترقی سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے سکتی ہے۔

چونکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کو حال ہی میں کریش کا سامنا کرنا پڑا ہے، لہذا اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ 2023 میں یہ ریکور ہوجائے گی۔ اب اسٹاک ETFs میں سرمایہ کاری، جب ان میں شامل کمپنیوں کی قیمت کم ہے، آپ کو اس کی ممکنہ ترقی سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے جبکہ انفرادی سرمایہ کاری پر اپنے پیسے کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

1143-01.png

REIT فنڈز

REITs، یا رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ، کمرشل رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز کی مالک کمپنیاں ہیں جو آمدنی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ اگر کوئی شخص REIT فنڈ میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو، وہ پراپرٹیز خریدے بغیر رئیل اسٹیٹ کے اس پورٹ فولیو کے ذریعہ پیدا ہونے والی آمدنی کا حصہ حاصل کرنا شروع کر سکتا ہے۔ 2023 میں، REIT فنڈز میں سرمایہ کاری آپ کے سرمائے کی حفاظت اور ترقی کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتی ہے، اور اس کی وجوہات یہ ہیں:

  • قابل اعتماد آمدنی۔ کمرشل رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز مستقل کرایے کی ادائیگی کے ذریعے اپنے مالکان کے لئے آمدنی پیدا کرتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ REIT فنڈ میں شیئر رکھنے والے سرمایہ کار مستحکم آمدنی جمع کر سکیں گے۔ چونکہ اس سال کرائے کی پراپرٹیز کی ڈیمانڈ میں کمی ہونے کی توقع نہیں ہے، اس لیے سرمایہ کاری کا یہ آپشن اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ سرمایہ کار مستقل بنیادوں پر قابل اعتماد منافع حاصل کریں۔
  • مختلف شعبوں میں توسیع ۔ REITs میں متعدد پراپرٹیز شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اگر ان میں سے ایک خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے تو، یہ خود REIT فنڈ پر اثر نہیں چھوڑے گی۔ یہ ڈائیورسیفیکیشن یعنی وسعت کسی ایک پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے سے کم خطرناک ہے اور آپ کے سرمائے کو ممکنہ نقصانات سے بچاتی ہے۔
  • سہولت۔ آپ خود پراپرٹی خریدنے اور غیر ضروری کاغذی کارروائی سے نمٹنے کی پریشانی سے گزرے بغیر اسٹاک ایکسچینج پر REIT فنڈز خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔ یہ اس وقت بھی مفید ہے جب آپ کو اپنے فنڈ کو جلدی سے خریدنے یا فروخت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اگر مارکیٹ ایسی سمت میں جاتی ہے جو آپ کے لئے سازگار نہیں ہے۔
  • پیشہ ورانہ مینجمنٹ ۔ آپ کو خود سے REIT فنڈ کا نظم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ REITs پروفیشنل مینیجرز کو ملازمت دیتے ہیں جو مارکیٹ کا تجزیہ کرتے ہیں اور منتخب کرتے ہیں کہ کون سی پراپرٹیز کو فنڈ میں شامل کیا جانا چاہئے۔ یہ خاص طور پر مفید ہے اگر آپ رئیل اسٹیٹ کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتے اور اس قسم کے اثاثوں کے بارے میں سنجیدہ فیصلے کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں، رئیل اسٹیٹ ہمیشہ سے ایک مقبول سرمایہ کاری کا آپشن رہا ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ پراپرٹیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ لیکن ہر کسی کے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہوتا کہ وہ رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کا مالک بن سکے۔ یہی وجہ ہے کہ REIT فنڈز ایک بہترین محفوظ سرمایہ کاری آپشن ہیں، خاص طور پر اب جب مارکیٹیں غیر یقینی کے دور سے دوبارہ بہتر ہو رہی ہیں۔

امریکی ٹریژری بانڈز

ٹریژری بانڈز امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ قرض کی سیکیورٹیز ہیں۔ جب آپ ٹریژری بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو، آپ بنیادی طور پر ایک مخصوص مدت کے لئے امریکی حکومت کو رقم قرض دے رہے ہوتے ہیں اور اس کے بدلے میں مقررہ سود حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کے آپشنز کی تلاش میں ہیں تو، یہاں وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ ٹریژری بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرسکتے ہیں:

  • قابل اعتماد۔ کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ کارپوریٹ بانڈز کے برعکس جو ڈیفالٹ ہو سکتے ہیں، ٹریژری بانڈز کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ امریکی ٹریژری بانڈز ممکنہ طور پر سرمایہ کاری کا سب سے قابل اعتماد آپشن ہیں کیونکہ امریکی حکومت نے کبھی بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا ہے۔ یہ چیز امریکی ٹریژری بانڈز کو پوری دنیا میں محفوظ ترین سرمایہ کاری میں سے ایک بنا دیتی ہے۔
  • مستحکم آمدنی۔ اگر آپ ٹریژری بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو، آپ کو مستحکم اور طے شدہ سود کی ادائیگی ملے گی، جو مستحکم آمدنی فراہم کر سکتی ہے۔ ٹریژری بانڈز آپ کی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو منفرد بنانے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے پاس آمدنی کا قابل اعتماد ذریعہ ہوگا چاہے آپ کی دیگر سرمایہ کاری اچھی طرح سے کام نہ کر رہی ہو۔
  • خطرات سے پاک۔ ٹریژری بانڈز خریدنے والے سرمایہ کار عملی طور پر کوئی خطرہ برداشت نہیں کرتے ہیں۔ وہ حکومت کو قرض دیتے ہیں، جو مالیاتی مارکیٹس پر سب سے زیادہ قابل اعتماد قرض دار ہے۔ اگر آپ بانڈز کو ان کی مقررہ تاریخ تک روکے رکھتے ہیں تو، تو آپ کو اپنی ابتدائی سرمایہ کاری واپس ملنے کی ضمانت ہے۔
  • آسان دستیابی۔ آپ حکومت سے براہ راست یا سیکنڈری بانڈ مارکیٹ سے ٹریژری بانڈز خرید سکتے ہیں۔ آپ کو بانڈز کو ان کی تاریخ مقررہ تک روکے رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور انہیں بانڈ مارکیٹ میں فروخت کر سکتے ہیں۔ باہمی فنڈز یا ETFs کے حصے کے طور پر ٹریژری بانڈز خریدنا بھی ممکن ہے۔
  • ٹیکس فوائد۔ اگرچہ ٹریژری بانڈز سے آمدنی وفاقی ٹیکس کے تابع ہے، لیکن آپ کو اپنے بانڈز سے حاصل ہونے والی سود کی ادائیگیوں پر ریاستی یا مقامی ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آخر میں، امریکی ٹریژری بانڈز 2023 میں سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے محفوظ ترین آپشنز میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ مالیاتی مارکیٹوں پر عدم استحکام سے متاثر نہیں ہوتے ہیں اور ان کو امریکی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔

خلاصہ

موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود، اپنے آپ کو زیادہ خطرے سے دوچار کیے بغیر اپنے پیسے کی سرمایہ کاری کرنے کے اب بھی طریقے موجود ہیں۔ محفوظ سرمایہ کاری کے لئے آپ کے آپشنز میں کرپٹو اسٹیکنگ، گولڈ، ETFs اسٹاک، REIT فنڈز، امریکی ٹریژری بانڈز شامل ہیں۔ یہ ایک بہترین خطرہ/انعام کا تناسب اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے پورٹ فولیو کو منفرد بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ان آپشنز کو ایک ساتھ جوڑ سکتے ہیں کہ آپ کی سرمایہ کاری اب بھی آپ کو منافع دیتی رہے چاہے ان میں سے کچھ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

محفوظ طریقے سے پیسہ کی کیسے سرمایہ کاری کی جائے؟

محفوظ طریقے سے رقم کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے، آپ ETFs میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو منفرد بنا سکتے ہیں اور خطرے کے خلاف ہیج کرسکتے ہیں اگر سرمایہ کاری میں سے کوئی ایک خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

سب سے زیادہ منافع کے ساتھ سب سے محفوظ سرمایہ کاری کیا ہے؟

اسٹاکس ہمیشہ سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ منافع بخش اثاثہ رہے ہیں۔ تاہم، چونکہ اسٹاکس میں سرمایہ کاری فی الحال بہت خطرناک ہے، لہذا آپ ETF اسٹاک میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنے پورے سرمائے کو خطرے میں ڈالے بغیر کمپنیوں کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

محفوظ طریقے سے پیسہ کی کہاں سرمایہ کاری کریں؟

آپ محفوظ طریقے سے گولڈ، امریکی ٹریژری بانڈز، ETFs اسٹاک، REIT فنڈز میں اپنا پیسہ کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں تو، آپ اسے اسٹیک پر لگا سکتے ہیں اور بلاک چین کے آپریشن کو سپورٹ کرنے کے انعام کے طور پر کوائنز یا ٹوکنز حاصل کر سکتے ہیں۔

اس وقت سب سے محفوظ سرمایہ کاری کیا ہے؟

عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی ٹریژری بانڈز اس وقت سرمایہ کاری کا محفوظ ترین آپشن ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کو طے شدہ سود کی بنیاد پر مستحکم آمدنی فراہم کرتے ہیں اور ان کو امریکی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

  • 41

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera