1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. سال 2023 میں ڈے ٹریڈنگ کیلئے بہترین لیپ ٹاپ
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

سال 2023 میں ڈے ٹریڈنگ کیلئے بہترین لیپ ٹاپ

CREATIVE-614_Trading_Laptops_1200x675_cover_1.png

ڈے ٹریڈنگ کیلئے آپ کو کیسے لیپ ٹاپ کی ضرورت ہے؟

کامیاب ٹریڈنگ کے تقاضوں پر بحث کرتے وقت، پرو ٹریڈرز اکثر صحیح ٹولز کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک معیاری لیپ ٹاپ ایسے ٹولز میں شامل ہے۔ ایک ٹریڈر کو ایک اچھے لیپ ٹاپ کی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جس طرح ایک F1 یعنی فارمولا ون ریس کے ڈرائیور کو ایک اچھی ریسنگ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ہنر مند ڈرائیور ریسنگ کے تھیوری اور پریکٹس کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے، لیکن اگر اس کے پاس ریسنگ کے لیے کار ہی نہ ہو تو یہ سب بیکار ہے۔ ٹریڈنگ یعنی تجارت کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔

ٹریڈنگ، اور ڈے ٹریڈنگ کو، خاص طور پر، انٹرنیٹ اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے مسلسل کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے لیپ ٹاپ کو اس نان اسٹاپ یعنی مسلسل کنکشن بنائے رکھنے کیلئے اس کام کو آسانی سے سنبھالنا چاہیے اور آپ کو مختلف ونڈوز کے درمیان تیزی سے سوئچ کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

اس آرٹیکل میں، آپ کامیاب ڈے ٹریڈنگ کیلئے اپنے لیپ ٹاپ کی تکنیکی خصوصیات، بیرونی مانیٹر، اور بہترین تجارتی تجربے کے لیے آپ کو ان کی ضرورت کیوں ہو سکتی ہے کے بارے میں جانیں گے۔

تجارت کیلئے لیپ ٹاپ: تکنیکی وضاحتیں

آپ کے لیپ ٹاپ کی ڈے ٹریڈنگ کو برقرار رکھنے کی صلاحیت اس کی تکنیکی خصوصیات پر منحصر ہے۔ وہ، اس کیلئے، ان ضروری آلات پر انحصار کرتے ہیں جن سے آپ کا لیپ ٹاپ بنایا گیا ہے، ہر ایک کا اپنا کام ہے - اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ سب تجارتی معیارات کے مطابق ہیں۔ تیز اور نتیجہ خیز تجارت کیلئے ضروری ہے۔

رفتار

پہلا پیرامیٹر جس پر ہم غور کریں گے وہ رفتار ہے۔ جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، ڈے ٹریڈنگ کیلئے تیز رفتار رکھنے والا لیپ ٹاپ بہت اہم ہے، کیونکہ ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی آپ کو مہنگی پڑھ سکتی ہے۔ اس وجہ سے، آپ کو پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے پاس ایک اچھا CPU ہے۔

سیدھے الفاظ میں کہا جائے تو، ایک CPU (ایک سینٹرل پروسیسنگ یونٹ) کو اپنے لیپ ٹاپ کے دماغ میں رکھیں۔ یہ آپ کے لیپ ٹاپ کو دئے جانے والے ہرایک احکام پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ایک اچھا CPU آپ کو ایک سے زیادہ پروگرام کھولنے اور ایک ونڈو سے دوسری ونڈو میں آسانی سے منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ عام طور پر، اگر آپ دن میں تجارتی سرگرمیوں کے مقاصد کے لیے لیپ ٹاپ خرید رہے ہیں، تو آپ کو کم از کم 2.8 GHz کے CPU والے کمپیوٹرز کو تلاش کرنا چاہیے۔

GPU

لیپ ٹاپ کا انتخاب کرتے وقت آپ کو اگلی چیز جس پر آپ کو توجہ دینی چاہیے وہ ایک GPU (گرافکس پروسیسنگ یونٹ) ہے۔ ایک اچھا GPU اس بات میں اہم کردار ادا کرتا ہے کہ آپ اپنے لیپ ٹاپ اسکرین پر ٹریڈنگ ڈیٹا کو کتنی اچھی طرح سے دیکھ سکتے ہیں۔ اگرچہ کام کے لیے ایک GPU ضروری ہے، لیکن انتہائی جدید گرافکس کے ساتھ گیمنگ لیپ ٹاپ خریدنا ضرورت سے زیادہ اور پیسے کا ضیاع ہے۔

پھر بھی، کام کرنے کے آرام دہ حالات کو اعلیٰ معیار کے ریزولوشن کے لیے بہت زیادہ VRAM کے ساتھ اوسط سے بہتر GPU کی ضرورت ہوگی۔ بہت سے تاجروں کے مطابق، NVIDIA GeForce اور AMD Radeon ڈے ٹریڈنگ لیپ ٹاپ کے لیے اچھے ہیں۔

RAM

RAM (Random Access Memory) ایک اور اہم چیز ہے جو دن کی ہموار اور تیزترین تجارتی سرگرمی کو یقینی بناتی ہے۔ RAM کمپیوٹر میموری کی ایک قسم ہے جو ایک ہی وقت میں متعدد کام کرنے اور کئی پروگرام چلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ RAM اسکینرز استعمال کرنے، چارٹس کو دیکھنے، چیٹس میں حصہ لینے اور نیوز فیڈز کو ایک ساتھ پڑھنے کی اجازت دیتی ہے۔

اس وجہ سے ٹریڈرز یعنی تاجروں کو لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہمیشہ RAM پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ مختلف تجارتی اسٹائلز کیلئے مختلف مقداروں میں RAM کی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایپلی کیشنز کی تعداد پر منحصر ہے جو ایک تاجر کو بیک وقت چلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ کو مطلوبہ RAM کی مقدار بھی آپ کے OS پر منحصر ہے، لہذا اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ لیکن مکمل طور پر محفوظ رہنے کے لیے، ڈے ٹریڈرز کو کم از کم 8 گیگا بائیٹ GB استعمال کرنی چاہیے، حالانکہ 16گیگا بائیٹ GB آپ کے لیپ ٹاپ کو زیادہ آسانی سے چلانے میں مدد کرے گی۔

اگر آپ کا لیپ ٹاپ اسے تیزی استعمال کرکے ختم کر دیتا ہے تو آپکا اپنی RAM کو بڑھانا بھی ممکن ہے، لیکن آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کے لیپ ٹاپ کے مدر بورڈ میں اضافی RAM کیلئے اضافی سلاٹ موجود ہے کہ نہیں۔

آپ یہ جانچ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے لیپ ٹاپ کی RAM ان تمام پروگراموں کو چلانے کیلئے کافی ہے جو آپ عام طور پر ٹریڈنگ کے دوران استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جائے کہ آپ کا کمپیوٹر کیسی کارکردگی دکھاتا ہے۔ اگر سب کچھ بغیر کسی تاخیر کے چلتا ہے، تو آپ کی موجودہ RAM ضروری ضروریات کو پورا کررہی ہے۔

اسٹوریج

اسٹوریج ایک اور اہم چیز ہے جس کا آپ کو ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اپنے تمام پروگرامز اور ایپلیکیشنز کو صرف اپنی ہارڈ ڈرائیو پر انسٹال کرنا یقیناً آپ کے لیپ ٹاپ کو سست کر دے گا۔

ہارڈ ڈرائیوز کسی بھی لیپ ٹاپ کے کام کرنے کے لیے ضروری ہیں، لیکن وہ معلومات کو ترتیب دینے میں سست ہو سکتی ہے۔ اس لیے آپ کے پاس SSD (سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو) ہونا ضروری ہے۔ معیاری SSD آپ کے لیپ ٹاپ کو اسٹارٹ ہونے میں لگنے والے وقت کو کم کر سکتی ہے اور آپ کے پروگراموں کو تیزی سے چلانے میں مدد کر سکتی ہے، جو کہ ڈے ٹریڈنگ یعنی دن کی تجارت کے لیے ضروری ہے۔ مختلف فائلوں کو اسٹور کرنے کے لیے ایکسٹرنل ڈرائیوز کا استعمال آپ کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے مزید جگہ کی دستیابی میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

بیٹری لائف

تجارت آپ کے لیپ ٹاپ کے مٹھی بھر وسائل کا استعمال کرتی ہے۔ ان تمام پروگراموں کو چلانے کے لیے بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے، اس لیے کسی شک و شبہہ کے بغیر آپ کو اچھی بیٹری والا لیپ ٹاپ لینا چاہیے۔ لیپ ٹاپ تلاش کرتے وقت، یقینی بنائیں کہ اس کی بیٹری کم از کم 8 گھنٹے کام کرتی ہے۔ بصورت دیگر، آپ کام کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے۔

ڈسپلے

بہت سے ٹریڈر لیپ ٹاپ کے ڈسپلے کی پرواہ نہیں کرتے، جو کہ ایک بڑی غلطی ہے۔ ڈے ٹریڈرز کو بیک وقت بہت سی معلومات اور چارٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ڈسپلے کا معیار بہت اہم ہے۔ اس لیے آپ کو اپنے مستقبل کے لیپ ٹاپ کے ڈسپلے ریزولوشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈنگ لیپ ٹاپ کا انتخاب کرتے وقت، 1920x1080 کی ریزولوشن اور آرام دہ مانیٹر سائز والی ڈیوائس تلاش کریں۔

پورٹس

تجارتی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، آپ کو بہت سے بیرونی آلات کی ضرورت ہوگی، جیسے کہ بیرونی ڈرائیوز، مانیٹر وغیرہ۔ اس لیے آپ کے لیپ ٹاپ میں آپ کے تمام آلات کے لیے مناسب پورٹس کا ہونا ضروری ہے۔ لیپ ٹاپ خریدنے سے پہلے، چیک کریں کہ آیا اس میں HDMI پورٹ (بیرونی مانیٹر کے لیے) اور مناسب مقدار میں مختلف USB پورٹس موجود ہیں۔

وائرلیس کنکشن

اگرچہ ٹریڈر عام طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ اپنے لیپ ٹاپ کو موڈیم سے کیبل کے ذریعے جوڑنا وائی فائی Wi-Fi استعمال کرنے سے کہیں بہتر ہے، لیکن ہر کسی کو یہ موقع نہیں ملتا۔ اسی لیے وائرلیس کنکشن جیسی سہولت جیسے بلوٹوتھ Bluetooth اور وائی فائی Wi-Fi اڈاپٹر ضروری ہیں۔ یہ سب آپ کو انٹرنیٹ اور دیگر آلات سے جڑے رہنے میں مدد کریں گے، اور بلاتعطل ٹریڈنگ کو یقینی بنائیں گے۔

CREATIVE-614_Trading_Laptops_1200x675_2.png

آپ کو کتنے مانیٹرز کی ضرورت ہے؟

کچھ ٹریڈرز کو ایک ونڈو سے دوسری ونڈو پر مسلسل سوئچ کرنا پریشان کن لگتا ہے۔ اسی لیے بہت سے پیشہ ور ڈے ٹریڈر ضروری معلومات کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے اضافی مانیٹر استعمال کرتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو مزید دس مانیٹر خریدنے کی ضرورت ہے۔ لیکن عام طور پر، ڈے ٹریڈرز اپنے کام کے دن کے دوران تقریباً چار مانیٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک عام تجارتی سیٹ اپ کی مثال میں شامل ہیں:

  • ایک تجارتی پلیٹ فارم کیلئے مانیٹر؛
  • ایک نیوز فیڈ / اور چیٹ کیلئے مانیٹر؛
  • ایک چارٹ کیلئے مانیٹر؛
  • ایک سکینر کیلئے مانیٹر۔

ایک سے زیادہ مانیٹر رکھنے کا سب سے بڑا مسئلہ ان کو اپنے کمپیوٹر سے کنکشن کرنے کیلئے پورٹس کو تلاش کرنا ہے۔ کچھ GPU میں مانیٹر کی ان پٹ پورٹس کی محدود تعداد ہوتی ہے۔ لہذا، اگر آپ اپنی ٹریڈنگ میں متعدد مانیٹر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ کا لیپ ٹاپ ان کو سپورٹ کرتا ہے۔

اضافی بیرونی مانیٹر کہاں سے خریدیں

مانیٹر خریدنا مہنگا ہوسکتا ہے۔ مانیٹرز کا ایک سیٹ خریدنا شاید بہت زیادہ لگ سکتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ کو ٹریڈنگ سیٹ اپ بنانے کے لیے الٹرا وائیڈ کروڈ اسکرینوں کو تلاش کرنا چاہیے۔ اس کے بجائے، آپ کم ریزولوشن یا استعمال شدہ اور سستے مانیٹرز بھی باآسانی خرید سکتے ہیں۔

نتيجہ

ڈے ٹریڈنگ کے لیے لیپ ٹاپ کا انتخاب ایک اہم کام ہے۔ آپ ایسی کشتی کو نہیں چلا سکتے جس کے نیچے سوراخ ہو، اور ایسے ہی ایک کمزور لیپ ٹاپ ٹریڈنگ کیلئے زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔ ہارڈ ویئر کے ساتھ ایک لیپ ٹاپ جو جدید دور کے معیارات پر پورا اترتا ہے آپ کو ایک آرام دہ تجارتی تجربہ فراہم کرے گا۔

  • 118

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera