1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. خود کار کرپٹو ٹریڈنگ: جامع گائیڈ
2023-11-17 • اپ ڈیڈ

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ: جامع گائیڈ

cover.png

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ سب سے پہلے 2010 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوئی اور تب سے اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی الوقت، کرپٹو مارکیٹ میں ہزاروں کرپٹو کرنسیز گردش کر رہی ہیں اور اس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 ملین کرپٹو کرنسی کے صارفین موجود ہیں۔ اب کرپٹو ٹریڈنگ کو بطور ٹریڈر پیسہ کمانے کے سب سے منافع بخش طریقہ کاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ بات خلافِ توقع نہیں ہے کہ کرپٹو مارکیٹ کے اندر بہت سارے ٹریڈرز قیمت کے قلیل مدتی اتار چڑھاؤ پر سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تاہم، ہر کسی کے پاس کرپٹو ٹریڈنگ میں تسلسل کے ساتھ مشغول رہنے کے لیے وقت اور ذرائع نہیں ہیں۔ خوش قسمتی سے، اس موقع پر خود کار ٹریڈنگ کام آ سکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ سیکھیں گے کہ خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کیا ہے، یہ کیسے کام کرتی ہے، آٹو میشن کے کیا فوائد اور نقصانات ہیں، اور اپنے منافع جات بڑھانے کے لیے خود کار ٹریڈنگ کو کیسے استعمال کیا جائے۔

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کیا ہے؟

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ، ٹریڈنگ کا ایک انداز ہے جس میں مخصوص شرائط کے پورا ہونے پر کرپٹو کرنسیز کو خود کار طور پر خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے خاص قسم کے سافٹ ویئر (ٹریڈنگ باٹس) کا استعمال شامل ہے۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ باٹس ٹریڈرز کو ذاتی طور مارکیٹ کی نگرانی کیے بغیر قیمت کے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جب آپ خود کار پروگرامز کو استعمال کیے بغیر ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ کو ایک وقت میں کئی کام کرنے پڑتے ہیں: چارٹس دیکھنا، ڈیٹا کا تجزیہ کرنا، مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے بہترین مواقع تلاش کرنے کی خاطر متعدد ٹولز اور انڈیکیٹرز استعمال کرنا، ممکنہ خطرے کا حساب لگانا، خرید یا فروخت کے آرڈرز کرنا، وغیرہ۔ بیک وقت ان سب چیزوں کا نظم کرنا کافی پریشان کن ہو سکتا ہے، اور ہر سطح کی صلاحیت کے حامل ٹریڈرز کے لیے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ وہ بے توجہی کا شکار ہو جائیں اور معلومات کے ایک اہم حصے کو نظر انداز کر دیں جو ٹریڈ کو کامیاب یا ناکام بنا سکتی ہے۔

تاہم، کرپٹو ٹریڈنگ باٹس اس مسئلے سے محفوظ ہیں۔ وہ گزشتہ طور پر درج کردہ تقاضوں کے پورا ہونے پر خود کار طور پر (اور زیادہ تیزی سے) ضروری ڈیٹا کو اکٹھا اور اس کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور ٹریڈز کو اوپن اور کلوز کر سکتے ہیں۔ خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر ٹریڈرز کو بہت زیادہ وقت، توانائی بچانے اور نسبتاً کم قیمت پر منافع کمانے میں مدد کر سکتا ہے۔

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کیسے کام کرتی ہے؟

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ سافٹ ویئر الگورتھمز پر مبنی ہوتا ہے۔ الگورتھمز میں مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہدایات اور اصولوں کا ایک مجموعہ شامل ہوتا ہے۔ چونکہ ٹریڈنگ میں کچھ مخصوص حالات کے وقوع پذیر ہونے کا انتظار کرنا شامل ہے، اس لیے اس پوری کارروائی کو الگورتھمز تخلیق کر کے خود کار بنایا جا سکتا ہے جو اس وقت مارکیٹ کا تجزیہ کر سکے اور ٹریڈ کو انجام دے سکے جب مارکیٹ کے موجودہ حالات الگورتھمک قوانین سے مطابقت رکھتے ہوں۔

خود کار ٹریڈنگ پروگرامز کی بہت ساری ترامیم اور اقسام ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے، آپ اپنے لیے ایک ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA) سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کی سیٹ اپ کردہ سیٹنگز کے مطابق مارکیٹ کا تجزیہ کرتا ہے اور آپ کو ٹریڈنگ سگنلز فراہم کرتا ہے۔ مثلاً، EA RSI آسیلیٹر کی نگرانی کر سکتا ہے اور ہر مرتبہ جب یہ “زائد فروخت” کے زون پر پہنچ جاتا ہے تو یہ آپ کو خرید کا سگنل بھیج سکتا ہے۔ ایک اور چیز جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ باٹ ہے جو کہ آپ کے دیگر چیزوں میں مشغول ہونے کے دوران ٹریڈز کرتا ہے۔ باٹ ٹریڈنگ کے مواقع تلاش کرتا ہے، ٹریڈز کو اوپن اور کلوز کرتا ہے، اور خطرات کا نظم کرتا ہے۔

ٹریڈنگ باٹس بیرونی ایپلیکیشنز ہوتی ہیں اور بطور ڈیفالٹ ایکسچینج پلیٹ فارمز میں تخلیق نہیں کی جاتیں۔ خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کو پلیٹ فارمز میں ضم کرنے کے متعدد طریقہ کار موجود ہیں، لیکن کرپٹو ٹریڈنگ باٹس کے معاملے میں، ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیسز (API) ٹریڈنگ اور غیر مرکزی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز مقبول ترین ہیں۔

  • API ٹریڈنگ میں مخصوص سافٹ ویئر (APIs) کو ٹریڈنگ باٹس اور ایکسچینج پلیٹ فارمز کے مابین ثالث کے طور پر استعمال کرنا شامل ہے۔ APIs مختلف ایپلیکیشنز کو ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے معاملے میں، APIs ٹریڈر کے اکاؤنٹ کو کرپٹو ٹریڈنگ باٹس کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، جو انہیں مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور آپ کی جانب سے ٹریڈ آرڈرز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
  • غیر مرکزی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کرپٹو ٹریڈرز کو خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کے سافٹ ویئر کو ضم کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ فراہم کرتے ہوئے، فریقین ثالث کا استعمال کیے بغیر براہ راست ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ غیر مرکزی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اس بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتے ہیں جو کہ نام نہاد اسمارٹ معاہدوں کو اسٹور کرتی ہے۔ اسمارٹ معاہدے وہ پروگرامز ہیں جن میں ٹریڈ آرڈرز کرنے کی ہدایات موجود ہوتی ہیں۔ جونہی اسمارٹ معاہدے میں بیان کردہ تمام شرائط پوری ہو جاتی ہیں، تو بلاک چین کارروائی کرے گی اور ٹرانزیکشن انجام دے گی۔ کارروائی میں فریقین ثالث کی کمی ٹریڈنگ باٹس کے لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید محفوظ بناتی ہے تاکہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو غیر مجاز مداخلت کے بغیر استعمال کیا جائے اور ان کو اس سے محفوظ رکھا جائے۔

ٹریڈنگ باٹس حقیقتاً کیا کر سکتے ہیں؟

خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں ضم ہونے کے طریقہ کار سے قطع نظر، ٹریڈنگ باٹس کارروائیوں کی یکساں فہرست سر انجام دیتے ہیں:

  • مارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ: کامیاب ٹریڈز انجام دینے کے لیے، ٹریڈرز کو مارکیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، نیز ٹریڈنگ باٹس اس کا خیال بھی رکھ سکے ہیں۔ وہ انسانوں کے دستی طریقہ کار کی نسبت ضروری معلومات کو زیادہ تیزی سے اخذ کرتے ہیں، اور پھر کارروائی کردہ ڈیٹا اور تکنیکی تجزیے کے انڈیکیٹرز کو مارکیٹ کے مستقبل کے اتار چڑھاؤ کی پیشن گوئی کرنے اور ممکنہ اندراج کے پوائنٹس تلاش کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں؛
  • خطرے کا تعین: اس کے علاوہ ٹریڈنگ باٹس کرپٹو اکاؤنٹ کے ہولڈر کی بتائی گئی ہدایات کے مطابق مختلف اوپن ٹریڈز اور سرمایہ کاریوں میں سرمائے کو دوبارہ تقسیم کرنے کے طریقہ کاروں کی شناخت بھی کر سکتے ہیں۔
  • ٹریڈ کی انجام دہی: اندراج اور اخراج کے ممکنہ پوائنٹس کی شناخت کرنے کے بعد، پروگرام مارکیٹ پر خرید اور فروخت کے آرڈرز کر سکتا ہے۔ اکثر ٹریڈنگ باٹس پہلے سے متعین شدہ قیمت کی رینج کے اندر کم میں خریدنے اور زیادہ میں فروخت کرنے پر توجہ دیتے ہیں، لیکن ان باٹس کا استعمال بھی ممکن ہے جو کہ دو مختلف ایکسچینجز کے درمیان قیمت کی تبدیلیوں سے استفادہ کرتے ہیں (جنہیں آربٹریج باٹس کہا جاتا ہے)۔

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کے فوائد

خود کار ٹریڈنگ باٹس کو کرپٹو کرنسی مارکیٹ پر حاوی ہونے اور مینوئل ٹریڈنگ کی نسبت زیادہ مقبول ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ درحقیقت، کثیر تعداد میں غیر کرپٹو ٹریڈرز نے رجحان کا سہارا لیا اور اپنی ٹریڈز سے منافع جات کو بڑھانے کے لیے ٹریڈنگ باٹس کے استعمال کا آغاز کیا۔ اور خود کار ٹریڈنگ کو ٹریڈرز کی طرف سے مثبت رد عمل ملنے کی کئی وجوہات ہیں، اور اب ہم انہیں ملاحظہ کریں گے۔

قابلیت

جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا، کہ ٹریڈنگ ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں ایک وقت میں کئی کام کرنے پڑتے ہیں۔ مارکیٹ کے موجودہ حالات کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے سے لے کر قیمت کے اتار چڑھاؤ کی ممکنہ سمت کا حساب لگانے اور ٹریڈز کی انجام دہی تک، ٹریڈنگ باٹس ٹریڈنگ سے وابستہ بہت سی سرگرمیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ باٹس انسانوں کے مقابلے میں ان کاموں کو تیزی سے بھی مکمل کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ ٹریڈ کو فوری طور پر اور کسی تاخیر کے بغیر انجام دے سکتے ہیں۔

انسانوں کے برعکس، ٹریڈنگ باٹس، تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتے اور 24/7 کام کر سکتے ہیں۔ حساب میں نقائص پیدا ہونے کا خطرہ بھی عملی طور پر موجود نہیں ہوتا (جب تک کہ سافٹ ویئر میں درج کردہ ڈیٹا غلط نہ ہو)۔

جذبات کو نظر انداز کرنا

جذبات اعصابی نظام کے پیچیدہ رد عمل ہوتے ہیں جن کا تجربہ انسان اپنی زندگیوں میں کرتے ہیں۔ جذبات فطری  ہوتے ہیں اور ہمارے لیے ضروری ہیں کیونکہ یہ ہمیں اس دنیا کے کام انجام دینے اور محسوس کرنے کی بنیاد پر فیصلے کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ میں جذبات اکثر مدد کرنے کے بجائے کام کے درمیان رکاوٹ بنتے ہیں۔ بہت سارے ٹریڈرز اس بات کی امید لگائے اپنی ٹریڈز سے جذباتی طور پر منسلک ہو جاتے ہیں، کہ مارکیٹ ان کی مرضی کی سمت میں حرکت کرے گی۔ لیکن یہ جذباتی وابستگیاں ٹریڈرز کا ٹریڈنگ کے مفید مواقع یا حتیٰ کہ رقم کھو دینے کا باعث بنتے ہوئے، فائدے کے بجائے نقصان زیادہ پہنچاتی ہیں۔

خوش قسمتی سے، انسانوں اور مشینوں کے درمیان جذبات (یا اس کا فقدان) بھی بنیادی فرق میں سے ایک ہے۔ ٹریڈنگ باٹس اوپن پوزیشنز کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے۔ وہ واضح طور پر اصولوں اور ہدایات کے قائم کردہ سیٹ پر عمل کرتے ہیں، اور مارکیٹ کے ایک مخصوص پوائنٹ پر پہنچنے کے بعد، انسانی ٹریڈرز کے برعکس بلاجھجک ٹریڈ کو کلوز کر دیتے ہیں۔

مختلف بنانا

اگر آپ اپنی ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں خطرات کو کم کرنا چاہتے ہیں، تو آپ بیک وقت مختلف قسم کے اثاثوں میں اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے یہ آزما سکتے اور مختلف بنا سکتے ہیں۔ یہ آپ کی اوپن ٹریڈز یا سرمایہ کاریوں کے ناکام ہونے کی صورت میں آپ کو اپنے سرمائے کی حفاظت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، متعدد تو درکنار، ایک مارکیٹ کے ساتھ جاری رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے بہت سارے ٹریڈرز اور سرمایہ کار اس موقع کو استعمال نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ ٹریڈنگ باٹس آپ کی ایک اور چیز کے حوالے سے مدد کر سکتے ہیں۔ وہ متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی نگرانی کر سکتے ہیں اور مختلف مارکیٹس میں مختلف حکمت عملیاں نافذ کر سکتے ہیں۔ جب کوئی پوزیشن نقصان دینا شروع کرنے لگتی ہے، تو یہ فوراً اس کا پتہ لگا لیتے ہیں اور رقم کو مختلف ٹریڈز پر دوبارہ مختص کرتے ہیں یا نئی اوپن کرتے ہیں۔ خود کار ٹریڈنگ آپ کو ایک ہی وقت میں مختلف ٹریڈز کا نظم کرنے کی کوشش کے دباؤ کا سامنا کیے بغیر متعدد مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔

1287-02.png

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ کے نقصانات

یقیناً، کوئی بھی چیز 100% کامل نہیں ہوتی، لہٰذا خود کار کرپٹو ٹریڈنگ سافٹ ویئر استعمال کرنے سے قبل ٹریڈرز کو اس کے چند نقصانات پر بھی غور کرنا چاہیئے۔

مرمت کاری کے اخراجات

ٹریڈنگ باٹس استعمال کے لیے مفت نہیں ہوتے، اور اگرچہ طویل مدتی منافع مرمت کاری کے کسی بھی قسم کے تمام اخراجات کو پورا کر دے گا، تاہم آپ کو ٹریڈنگ کا منصوبہ بناتے وقت ان کو ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ، ممکن ہے کہ کچھ ٹریڈرز نے بالکل نئے سرے سے اپنے ذاتی سسٹم قائم کیے ہوں، جو کہ زیادہ محفوظ ہو سکتے ہیں لیکن انہیں سیٹ اپ کرنے کے لیے، سسٹم کے فراہم کردہ منافعوں کی کُل رقم سے زیادہ خرچہ آ سکتا ہے۔ اضافی اخراجات، جیسا کہ ہموار اور غیر منقطع 24/7 ٹریڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ سرور کی لاگت کو بھی زیرِ غور لانا چاہیئے۔

لچک پذیری کا فقدان

ٹریڈنگ باٹس کو پہلے سے تعین شدہ ہدایات کے سیٹ کو فالو کرنے کے لیے بنایا جاتا ہے، جو کہ زیادہ اتار چڑھاؤ کی مارکیٹس میں انہیں بے فائدہ بنا دیتا ہے جہاں قیمتیں پروگرامز کی جانب سے فالو کیے جانے کے حوالے سے فوری اور غیر متوقع طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہیں۔ ان صورتوں میں، مینوئل ٹریڈنگ پر سوئچ کرنا اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے استفادہ کرنے کے لیے نفسیات پر مبنی حکمت عملی استعمال کرنا بہتر ہے۔

عمل کاری میں ناکامی

خود کار ٹریڈنگ سسٹمز 24/7 کام کر سکتے ہیں۔ تاہم، وہ انٹرنیٹ کنیکشن میں خلل یا بجلی کی بندشوں سے محفوظ نہیں ہیں۔ بطور ٹریڈر آپ کو ان حالات کے پیدا ہونے پر تیار رہنا چاہیئے تاکہ ان نقائص کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے جن کا سامنا نتیجتاً آپ کا بوٹ کر سکتا ہے۔

خود کار کرپٹو ٹریڈنگ: حکمت عملیاں

ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی مختلف اقسام ہیں جنہیں آپ اپنے خود کار کرپٹو ٹریڈنگ سسٹم پر نافذ کر سکتے ہیں۔ تاہم، کسی حکمت عملی کو نافذ کرنے سے قبل، اس کا بیک ٹیسٹ کرنا نہایت ضروری ہے۔ بیک ٹیسٹنگ حکمت عملی کا ٹیسٹ کرنے کے لیے ماضی کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کرتی ہے کہ آیا یہ حکمت عملی مؤثر ہے یا نہیں۔ اگر بیک ٹیسٹنگ کے اختتام پر حکمت عملی نقصانات سے زیادہ منافعوں کا باعث بنے، تو اسے اگلی مرتبہ اصل مارکیٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ خود کار کرپٹو ٹریڈنگ سسٹمز کو استعمال کرنے کے دوران کن حکمت عملیوں کو استعمال کرنا چاہیئے، تو یہ چند مقبول ترین حکمت عملیاں ہیں جنہیں اپ اپنی ٹریڈنگ میں شامل کر سکتے ہیں:

  • گرڈ ٹریڈنگ۔ گرڈ ٹریڈنگ سے مراد باٹ ٹریڈنگ کی وہ حکمت عملی ہے جس میں ٹریڈ آرڈرز انجام دینے کے لیے قیمتوں کے متعدد لیولز کو منتخب کرنا شامل ہے۔ قیمت کا قیمت کے کسی لیول پر پہنچنے کے بعد، باٹ خود کار طور پر ٹریڈ کا آغاز کرتا ہے۔ ہر خریداری کے آرڈر کا ایک متعلقہ فروخت کا آرڈر ہوتا ہے جو کہ دو لیولز اوپر ہوتا ہے، جو گرڈ کی طرح نظر آتا ہے۔ یہ حکمت عملی واضح ہوتی ہے اور قیمت کے عمومی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مارکیٹس میں بہتر نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔
  • آربٹریج ٹریڈنگ۔ آربٹریج ٹریڈنگ باٹس دو مختلف ایکسچینجز کی نگرانی کرتے ہیں اور ان کے درمیان قیمتوں کے فرق سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس حکمت عملی میں بہت زیادہ متواتر اور تیز (بعض اوقات صرف چند لمحوں تک رہتی ہے) ٹریڈز کی انجام دہی شامل ہے اور یہ عموماً کم خطرے کی حامل ہوتی ہے، تاہم سلیپیج کا خطرہ پھر بھی موجود ہوتا ہے، جو اس وقت سامنے آتا ہے جب مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث ٹریڈ درخواست کردہ قیمت کے بجائے کسی مختلف قیمت پر انجام دی جاتی ہے۔
  • مومینٹم ٹریڈنگ۔ اس ٹریڈنگ کی حکمت عملی کا تعلق مارکیٹ کے موجودہ رجحان کے اندر ہونے والی ٹریڈنگ سے ہوتا ہے۔ ٹریڈنگ باٹس ٹریڈ کردہ کرپٹو کرنسیز کے حجم، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، رجحان کے ٹائم فریم اور اس کے استحکام اور سمت کی شناخت کرنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ پھر، اگر ڈیٹا اس بات کی نشاندہی کرے کہ رجحان کا مومینٹم ختم نہیں ہوا اور وہ اب بھی اسی سمت میں حرکت کر رہا ہے، تو باٹس مومینٹم ختم ہونے تک نئی ٹریڈز انجام دیں گے۔
  • معتدل ریورشن ٹریڈنگ۔ معتدل ریورشن ٹریڈنگ اس خیال پر مبنی ہوتی ہے کہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ یا قیمت میں خاطر خواہ تبدیلیوں کے بعد اثاثے کی قیمت ہمیشہ مستحکم بنیادی رجحان پر واپس چلی جائے گی۔ یہ حکمت عملی اس بات کی توقع کرتے ہوئے اثاثے کی قیمت میں طویل مدتی اور نمایاں تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتی ہے کہ یہ سابقہ رجحان پر واپس آ جائے گی۔ ٹریڈنگ باٹس اس رجحان کا حساب لگا سکتے ہیں اور اس میں آپ کی ٹریڈز کو ترتیب دے سکتے ہیں نیز اس بات پر بھی توجہ دے سکتے ہیں کہ مارکیٹ کا حالیہ اتار چڑھاؤ معتدل اوسط کے بنیادی رجحان کو کیسے متاثر کر سکتا ہے۔

ان حکمت عملیوں کے متعلق جاننے سے آپ کو بہتر طور پر یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ خود کار ٹریڈنگ سسٹمز کیسے کام کرتے ہیں اور حقیقتاً ان کے اندر کون سی قابلیت موجود ہے۔

خلاصہ

کچھ نقائص کے باوجود، خود کار کرپٹو ٹریڈنگ مینوئل ٹریڈنگ کی شاندار متبادل ہے۔ ٹریڈنگ باٹس ناقابل یقین طور پر بلحاظ وقت مؤثر اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں، یہ آپ کو ایسے نتائج حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جن کے ممکن ہونے کے متعلق آپ نے کبھی نہیں سوچا ہو گا نیز آپ کے ٹریڈنگ کے منافع جات کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ FBS کے ساتھ اپنی کرپٹو ٹریڈنگ کو خود کار بنانا چاہتے ہیں، تو آپ ایسا کرنے کے لیے MetaTrader 5 کو استعمال کر سکتے ہیں۔ MT5 EA کی پیشکش نیز ٹریڈنگ باٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ اپنے ذاتی VPS کو سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک خاص ٹول ہے جو اس صورت میں بھی آپ کو کسی خلل کے بغیر آن لائن رہنے کی اجازت دیتا ہے جب عموماً آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن مستحکم نہ ہو۔ یہ خود کار ٹریڈنگ کے لیے ضروری ہے کیوںکہ پلیٹ فارم سے باآسانی مربوط ہونا اور فوری سگنلز بھیجنا کامیاب ٹریڈز کے لیے نہایت اہم ہوتا ہے۔

  • 249

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera