1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. بریگزیٹ پر A-Z گائیڈ: انتہائی ڈرامائی جیو پولیٹیکل علیحدگی سے کس طرح نفع حاصل کیا جاسکتا ہے
2023-03-31 • اپ ڈیڈ

بریگزیٹ پر A-Z گائیڈ: انتہائی ڈرامائی جیو پولیٹیکل علیحدگی سے کس طرح نفع حاصل کیا جاسکتا ہے

بریگزیٹ 3 سال سے زیادہ عرصے سے ایک نمبر1 جیو پولیٹیکل موضوع بنا ہوا ہے۔ اس میں بہت سارے دلچسپ موڑ آئے کہ اس کی تاریخ تقریبا ایک ٹی وی شو کی طرح دکھائی دیتی ہے… اگرچہ اس کو کوئی بھی دیکھنے سے تھکا نہیں ہے۔

آئیے یہ ڈھونڈیں کہ یہ سب کیسے شروع ہوگا، یہ کہاں تک جائے گا، اور ٹریڈنگ میں آپ اپنے فائدہ کے لئے اسے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

2.jpg

بریگزیٹ پر جائزہ

بریگزیٹ کیا ہے؟

بریگزیٹ برطانوی اخراج کا مخفف ہے — یورپی یونین چھوڑنے کے لئے برطانیہ کا اقدام۔ یہ ملک 1973 میں یورپی یونین کا حصہ بنا اور عوامی رائے شماری (ریفرنڈم) کے بعد جون 2016 میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

برطانیہ کیوں چھوڑنا چاہتا ہے؟

"چھوڑنے" کے منظر نامے کے حامی متعدد وجوہات کا نام لیتے ہیں، جیسے امیگریشن کا مسئلہ، ضرورت سے زیادہ بیوروکریسی، یورپی یونین کے محصولات وغیرہ۔ تاہم، بنیادی جذبات یہ ہیں

"برطانیہ کے بارے میں فیصلے برطانیہ میں ہی لئے جائیں”

یہ وہ ہے جب 52٪ فیصد لوگوں نے 2016 کے ریفرنڈم میں اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اور اب یہ شروع ہے۔

بریگزیٹ ڈیل

دونوں فریقین کو بغیر درد کے ایک دوسرے کو چھوڑنے کیلئے، توقع کی جاتی ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کسی معاہدے پر متفق ہوجائیں گے، جو انخلا کے عمل کے لئے شرائط کا ایک مجموعہ ہے جس میں متعدد عنوانات کا احاطہ کیا گیا ہے:

  • برطانیہ میں یورپی یونین کے شہریوں اور یورپی یونین میں برطانوی شہریوں کے حقوق شامل ہیں
  • یورپی یونین کو ادائیگی کے لئے برطانیہ کو کتنی رقم ادا کرنی ہے (علیدگی کے بل پر)
  • آئرش بارڈر کے لئے بیک سٹاپ

کیا غلطی ہوئی؟

بریگزیٹ پر نومبر 2018 میں عملدرآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھا لیکن متعدد دشواریوں کی وجہ سے متعدد بار ملتوی کردیا گیا — بنیادی طور پر بیک سٹاپ کے مسائل کی وجہ سے۔

شمالی آئرلینڈ کے درمیان سرحد پر (جو حصہ برطانیہ کی جانب ہے) اور جمہوریہ آئرلینڈ (ایک آزاد ریاست) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحد ہوگی۔ فی الحال، سرحد پار کرنے والے لوگوں یا سامان پر کوئی سرحدی چوکیاں یا چیک نہیں ہے۔ بریگزیٹ کے بعد کی تجارت کے لئے اس کی حیثیت بہت اہم ہے۔

  • یورپی یونین نے ’بیک سٹاپ‘ تجویز کیا ہے — ایک قانونی ضمانت 'ہارڈ بارڈر' سے بچنے کے لئے اگر بغیر ڈیل کے بریگزیٹ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب شمالی آئر لینڈ کے لئے یہ ایک خصوصی درجہ ہے۔
  • برطانیہ کو یہ خیال پسند نہیں ہے کیونکہ شمالی آئرلینڈ کے لئے ایک مختلف حیثیت برطانیہ کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

چونکہ آئرش علیدگی کے معاہدے میں مسئلہ کا ایک حصہ ہے، یہ وہ چیز ہے جو بریگزیٹ معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

بغیر-ڈیل کے بریگزیٹ

بغیر-ڈیل کا مطلب ہے کہ برطانیہ کو فورا الگ ہو جانا چاہیے بغیر کسی معاہدے کے جو کوئی بھی ہو۔ نئے پرائم منسٹر مسٹر بورس جانسن 31 اکتوبر کو یورپی یونین چھوڑ نے کے لئے پرعزم ہیں — ڈیل کیساتھ یا بغیر ڈیل کے۔ ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ڈیل کے انخلا برطانہ کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے اس کیلئے ان یہ خیال غیر مناسب ہے۔ بغیر کسی معاہدے کے بریگزیٹ کے بعد یہ ہوگا:

  • سنگل مارکیٹ اور کسٹم یونین کو چھوڑنا
  • یورپی یونین کے اداروں جیسے یورپی عدالت انصاف اور یوروپول کو چھوڑنا
  • یورپی یونین کے مختلف اداروں میں برطانیہ کی رکنیت کا ختم کرنا
  • یوروپی یونین کے بجٹ میں شراکت کو روکنا — جو کہ 9 ارب پاؤنڈ سالانہ ہے

عالمی تجارت پر بریگزیٹ کے اثرات

یہ وہ ہے جو بریگزیٹ کے معاملے میں انتہائی ڈرامائی تبدیلیوں کی صورت میں ہوگا۔

  • برطانیہ کے تجارتی شراکت دار

وہ ممالک جن کے برطانیہ کے ساتھ گہرے تجارتی تعلقات ہیں وہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں — خاص طور پر آئرلینڈ، بیلجیم، نیدرلینڈ، سائپرس اور جرمنی۔

  • صنعتیں

سیکٹر جو سب سے بڑے برآمدی اثرات کا سامنا کرسکتے ہیں ان میں موٹر گاڑیاں اور پرزا جات، الیکٹرانک کا سامان اور پروسیسڈ فوڈ شامل ہیں۔

  • خدمات کے شعبہ جات

لندن ایک عالمی مالیاتی مرکز ہے — سروس یعنی خدمات کی صنعت برطانیہ کی کل معیشت کا تقریبا 80٪ ہے۔ سب سے زیادہ، ماہرین انشورنس اور مالی خدمات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

  • تجارتی اخراجات

ممکنہ منظرناموں میں — یا تو فری ٹریڈ کا معاہدہ (FTA) یا WTO کے قواعد کا ختم ہو جانا ہے — برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین تجارت کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔

  • منتقلی اور رسد

برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد، برطانیہ کا تعلق اب یورپی یونین کے مالی قانون سازی سے نہیں ہوگا، جس کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں مصنوعات اور خدمات کی نقل و حمل کرنے والی کمپنیوں کے لئے دوگنا ٹیکس لگانا ہوسکتا ہے۔

  • سپلائی چین

سپلائی کے معاملہ میں برطانیہ بین الاقوامی طور پر ایک اہم ملک ہے، خاص طور پر مالیاتی خدمات، کان کنی اور کیمیائی مصنوعات، نقل و حمل، ٹیلی کام، اور ہول سیل اور ریٹیل سیل کی صنعتوں جیسے شعبوں میں۔

  • عالمی تجارت کی روانی

یوروپی یونین کے ایک رکن کی حیثیت سے، برطانیہ کے 58 غیر یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے درجنوں معاہدے ہیں۔ ان تمام معاہدوں پر ایک بار پھر بات چیت کرنی ہوگی۔

عام طور پر، بریگزیٹ کا سب سے حیرت انگیز معاشی اثر برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تجارت میں کمی ہوگی۔ اس سے GDP اور حقیقی آمدنی میں میں کمی ہوگی کیونکہ تجارت کے زیادہ اخراجات کے نتیجے میں صنعتوں میں وسائل کی روانی زیادہ موثر نہیں ہوگی۔

بریگزیٹ پر ٹریڈنگ

چونکہ برطانیہ یورپی یونین سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک ہے تو، فاریکس ٹریڈرز کے لئے واقعات کی صحیح ترجمانی کرنا اور اچھی پیشنگوئی کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، ہم نے اب تک کچھ سبق سیکھے ہیں:

  • بغیر-ڈیل کا منظر نامہ:

اگر برطانیہ WTO کے قواعد کو مسترد کرتا ہے تو، اس سے 2020 تک سخت دورانیہ ہو سکتا ہے، جو بڑی بے یقینی کا دور ہوگا۔ یہ غیر یقینی صورتحال GBP کے اتار چڑھاو کا سبب بنے گی، جو کسی بھی جوڑی کے لئے اسے ناقابل اعتماد بیس کرنسی بنائے گی۔

برآمد کنندگان پر نئے نرخوں کے ساتھ تجارتی لین دین کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ وہ کاروبار جو یورپی یونین پر مبنی خام مال پر منحصر ہیں، اور صارفین کو مارجن میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی سٹاک اور غیر ملکی کرنسی کی منڈیوں پر اس کی نمایاں کمی ہوگی۔

سٹاک کی بات کی جائے تو، بیرون ملک برطانیہ میں قائم کمپنیاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہی، جبکہ گھریلو کمپنیوں کے حصص میں کمی آسکتی ہے۔ اگر برطانیہ اور یورپی یونین کی تجارت بہت مہنگی ہوجائے گی تو لوگ بڑے پیمانے پر سٹاک بیچنا شروع کردیں گے۔

  • ڈیل کا منظر نامہ:

جی ڈی پی بالآخر مضبوط ہونا شروع ہوگی، لیکن GBP کی قیمت کو ابتدائی دھچکا ناگزیر ہے۔ سب سے بری بات یہ ہے کہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ بحالی کے دورانیہ پر کتنا وقت لگے گا، اور یہ کون سے نئے چیلینج لائے گا۔

اس طرح، بریگزیٹ کے ساتھ آپ کے تجارتی مواقع کی وضاحت کرنے کا اصل نقظہ یہ ہے غیر یقینی

کیا یہ اچھی چیز ہے یا بری چیز؟

برطانیہ اور یورپی یونین کے لوگوں کے لئے — کونی نہیں جانتا۔ ٹریڈرز کے لئے، یہ غالبا. ایک اچھی چیز ہے — زیادہ اتار چڑھاؤ ٹریڈرز کے لئے ہمیشہ ایک موقع ہوتا ہے۔

برطانیہ کی سٹاک، GBP/USD اور سونے میں سب سے زیادہ اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔

نقصانات کو کم کرنے اور محفوظ کھیلنے کے لئے، ان آسان ہدایات پرعمل کریں، اور بریگزیٹ کیلئے تیار ہوجائیں:

  • بریگزیٹ سے متعلق ہماری خبروں اور تجزیات کی پیروی کریں
  • اہم تبدیلیوں کے موقع پر قیمت میں تبدیلی کے الرٹ کو سیٹ کریں
  • ہر بار سٹاپ لاس کا استعمال کریں
  • چوکس رہیں اور کسی بھی وقت اقدام کرنے کے لئے تیار رہیں

آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کہاں تک جاتا ہے اور فاتح بنیں — ڈیل یا نو ڈیل!

  • 3424

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera