الگورتھمک ٹریڈنگ: ایک حقیقی پروفیشنل کی مانند کیسے ٹریڈ کریں
جیسے جیسے آپ ٹریڈنگ میں مزید تجربہ حاصل کریں گے اور کامیابی کے ساتھ ٹریڈنگ کرنا سیکھیں گے، آپ کو شاید ایسا محسوس ہوگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی ٹریڈنگ کو اگلی سطح تک لے جائیں اور مزید منافع حاصل کریں۔ خوش قسمتی سے، ان مقاصد کو حاصل کرنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں، اور ان میں سے ایک الگورتھمک ٹریڈنگ ہے۔ اس مضمون میں آپ الگورتھمک ٹریڈنگ سیکھیں گے، آپ جانیں گے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، اور مزید یہ کہ اس حکمت عملی کو کیسے عمل میں لایا جائے اور اپنے منافع کو کیسے کئی گنا کیا جائے۔
الگورتھمک ٹریڈنگ کیا ہے؟
الگورتھمک ٹریڈنگ، جسے خودکار ٹریڈنگ اور الگو ٹریڈنگ بھی کہا جاتا ہے، دراصل ایک اعلی درجہ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے جو ٹریڈنگ مواقع کو تلاش کرنے اور ٹریڈ آرڈرز کو انجام دینے کے لئے کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ایڈوانسڈ ریاضی پر انحصار کرتی ہے۔ الگورتھمک ٹریڈنگ پروگرامز قواعد کے ایک مجموعے (ایک الگورتھم) کے مطابق کام کرتے ہیں جسے ایک ٹریڈر اس پروگرام ميں داخل کرتا ہے، اور جو پروگرام کو مارکیٹ کے مخصوص حالات کے پائے جانے کی صورت میں ٹریڈ اوپن یا بند کرنے کا اشارہ دیتا ہے۔
الگورتھمک ٹریڈنگ کا استعمال زیادہ تر اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ میں ہوتا ہے، جس میں Forex اور کریپٹو کرنسیز شامل ہیں۔ جہاں تک اس کے استعمال کا سوال ہے تو الگورتھمک ٹریڈنگ انٹرا ڈے ٹریڈنگ اور خاص طور سے اسکیلپنگ میں چھایا ہوا ہے، کیونکہ اس میں فوری تسلسل کے ساتھ بہت ساری ٹریڈز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
الگورتھمک ٹریڈنگ کیسے کام کرتی ہے؟
جب الگورتھمک ٹریڈنگ کی بات ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس میں کمپیوٹر ہی ٹریڈنگ کے کلیدی فیصلے لیتا ہے۔ ٹریڈرز کو صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ وہ ٹریڈنگ کی ہدایات کی وضاحت کردیں۔ خودکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کو کام کرنے کے لیے، ٹریڈر کو وقت، حجم، اندراج اور اخراج کے پوائنٹس، سٹاپ لاس کے لیولز اور نئی ٹریڈز کرنے کے لئے درکار دیگر پیرامیٹرز کے تعین کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب ایک بار تیاریاں مکمل ہوجائیں، تو ٹریڈنگ کے عمل میں ٹریڈرز کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہاں سے آگے اب خوکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کا عمل شروع ہوتا ہے جو کہ قیمت کی نقل و حرکت کا معائنہ کرتا ہے، مارکیٹ کا تجزیہ کرتا ہے اور ٹریڈر کی جانب سے فراہم کردہ تمام شرائط کے مکمل ہونے پر ٹریڈ آرڈرز دیتا ہے۔
الگورتھمک ٹریڈنگ کیسے سیٹ اپ کریں؟
- ایک الگورتھمک ٹریڈنگ پروگرام بنائیں یا پہلے سے موجود میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ وہ ٹریڈرز جنہیں تھوڑی بہت کوڈنگ آتی ہے وہ اپنی خاص ضروریات کے مطابق خود اپنا سافٹ ویئر تیار کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کرنے کے لئے درکار مہارت نہیں ہے، تو آپ آپکی پسند کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر پہلے سے موجود سافٹ ویئر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا کنکشن مستحکم ہے۔ ٹریڈنگ کے لئے مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ایک بنیادی ضرورت ہے، اور الگورتھمک ٹریڈنگ اس سے مستثنی نہیں ہے۔ اگر آپ کا کنکشن مستحکم نہیں ہے، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ خودکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کے ذریعہ بھیجے گئے آرڈرز بھی تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔ اس کا نتیجہ سلیپیج ہو سکتا ہے کیونکہ قیمت شاذ و نادر ہی زیادہ دیر تک ایک جیسی رہتی ہے، جو آپ کے منافع کو کم کرسکتی ہے یا پھر آپ کی مکمل ٹریڈ کو ناکام بھی کر سکتا ہے۔
- ٹریڈنگ پلان بنائیں اور ٹریڈنگ کے اصول کی وضاحت کریں۔ ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے، ٹریڈنگ پلان بنانا اور اپنے خودکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر میں درکار پیرامیٹرز کو داخل کرنا آپ کے ٹریڈز کو مارکیٹ کی ناموافق چالوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
- اپنی حکمت عملی کا بیک ٹیسٹ کریں۔ اپنے سافٹ ویئر کو لانچ کرنے سے پہلے آخری چیز جو آپ کو کرنی ہے وہ یہ کہ الگورتھم کو ٹیسٹ کرنا ہے۔ یہ عمل آپ کو یہ دیکھنے میں مدد کرسکتا ہے کہ آیا آپ کی حکمت عملی کام کررہی ہے اور یہ کہ کچھ غلط ہونے پر اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرسکتی ہے۔
الگورتھمک ٹریڈنگ: فوائد اور نقصانات
فوائد |
نقصانات |
جذبات کا کوئی دخل نہیں ہے۔ ٹریڈرز اکثر اپنی پوزیشنز سے وابستہ ہو جاتے ہیں، جو کامیاب ٹریڈز کرنے کے عمل میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ الگورتھمک ٹریڈنگ پروگرامز ٹریڈنگ سے جذبات کو ختم کرتے ہیں اور پہلے سے تیار کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آرڈرز کا نفاذ کرتے ہیں۔ |
لچک پذیری کا فقدان۔ خودکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر ہدایات کے ایک سیٹ کو فالو کرتا ہے۔ یہ انتہائی غیر مستحکم مارکیٹوں میں نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ قیمتیں بہت تیزی سے اور غیر متوقع طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے کمپیوٹر کے لئے منافع بخش ٹریڈز انجام دینا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ |
تیز عمل درآمد۔ انسانوں کے برعکس، کمپیوٹرز پلک جھپکتے ہی معلومات کو پروسیس کر سکتے ہیں اور ٹریڈرز کے مقابلے میں کہیں زيادہ تیزی سے ٹریڈ آرڈرز بھیج سکتے ہیں۔ |
تکنیکی مسائل۔ اگرچہ خودکار ٹریڈنگ پروگرامز 24/7 کام کر سکتے ہیں، لیکن کنکشن کے مسائل تب بھی ان کے کام میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ |
عین مطابق کیلکولیشنز۔ کمپیوٹرز دراصل مشینیں ہیں، لہذا وہ حساب میں غلطیاں نہیں کرتے؛ لیکن انسانوں کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا۔ |
|
وقت بچاتا ہے۔ الگورتھمک ٹریڈنگ استعمال کرنے کی صورت میں ٹریڈرز کو مستقل اپنی پوزیشنز کو چیک کرتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ، ٹریڈنگ سافٹ ویئر 24/7 بھی کام کر سکتا ہے اور ایک اوسط ٹریڈر کے مقابلہ بہت زیادہ ٹریڈنگ کر سکتا ہے۔ |
FBS کے ساتھ ایک Pro کی طرح ٹریڈنگ شروع کریں
کیا آپ الگورتھمک ٹریڈنگ پر سوئچ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ تو آپ FBS کی جانب سے لانچ کردہ نیا اکاؤنٹ چیک کر سکتے ہیں: Pro اکاؤنٹ
Pro اکاؤنٹ تجربہ کار ٹریڈرز کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ہر ایک ٹریڈ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ CFD پر مبنی ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، جس میں 36 Forex کے جوڑے، آٹھ میٹلز، تین انرجیز، 11 انڈیکس، 127 اسٹاکس، اور پانچ کرپٹو جوڑے شامل ہیں، جو ٹریڈرز کو اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔
لیکن سب سے اہم یہ کہ، Pro اکاؤنٹ الگورتھمک ٹریڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور ایسے متنوع فوائد پیش کرتا ہے جو اس ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو استعمال کرنا نہ صرف آسان بلکہ مزید منافع بخش بناتے ہیں۔ 0.3 پِپس سے شروع ہونے والے ٹائٹ اسپریڈز اور اوپن آرڈرز پر بغیر کسی حد کے ساتھ، آپ لاگت کی پرواہ کئے بغیر اہم پوزیشنوں کی ٹریڈنگ کے لئے پیچیدہ خودکار حکمت عملیاں سیٹ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کہ، کم ترین مارجن کی ضروریات آپ کو اپنی پوزیشنوں پر مزید کنٹرول فراہم کریں گی اور خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اور 4GB RAM/2 CPU/60GB SSD کے ساتھ ایک نیا اپ گریڈ شدہ VPS ہی دراصل آپ کی ضرورت ہے تاکہ آپ اپنے ٹریڈز کی آسان انجام دہی کو یقینی بنا سکیں، حتی کہ جب آپ آف لائن ہوں۔
Pro اکاؤنٹ MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 دونوں پلیٹ فارمز کی جانب سے سپورٹ کردہ ہے، اس لیے اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ایک حقیقی Pro بننے کی طرف پہلا قدم اٹھا سکیں اور اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کو اگلی سطح تک لے جا سکیں۔