1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. اسکیلپنگ کے لیے 8 سب سے عمومی انڈیکیٹرز
2023-05-18 • اپ ڈیڈ

اسکیلپنگ کے لیے 8 سب سے عمومی انڈیکیٹرز

cover.jpg

چونکہ بہت سارے عوامل مالیاتی مارکیٹس پر اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے یہ پیش گوئی کرنا اکثر ناممکن ہوتا ہے کہ قیمتیں آگے کہاں جائیں گی۔ قیمتوں میں غیر متوقع تغیرات کی وجہ سے متعدد ٹریڈرز اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے خطراتی ایکسپوژر کو کم کرنے کے لیے کچھ تو مختصر ٹائم فریمز میں منتقل ہو جاتے ہیں اور اسکیلپ ٹریڈنگ کا رخ کرتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں، آپ جانیں گے کہ اسکیلپنگ کیا ہوتی ہے، اسکیلپرز کون سے انڈیکیٹرز استعمال کرتے ہیں، نیز اسکیلپنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں ان انڈیکیٹرز کا اطلاق کیسے کیا جاتا ہے۔

اسکیلپنگ کیا ہوتی ہے؟

اسکیلپنگ ایک بہت ہی قلیل مدتی ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے جس میں قیمت میں معمولی تبدیلیوں سے منافع کمانا شامل ہے۔ اسکیلپرز وہ ٹریڈرز ہیں جو اس حکمت عملی کو استعمال کرتے ہیں، اور ان کا بنیادی مقصد چند بڑی اور دیرپا ٹریڈز پر انحصار کرنے کی بجائے بڑی تعداد میں چھوٹی کامیاب ٹریڈز سے پیسہ کمانا ہوتا ہے۔ ہرٹریڈ چند سیکنڈز سے لے کر ایک گھنٹے تک جاری رہتی ہے، اور ایک دن کے اندر اسکیلپر کے ذریعے انجام پانے والی ٹریڈز کی تعداد کی حد 10 سے لے کر کئی سو تک ہو سکتی ہے، اس کا دارومدار اس پر ہوتا ہے کہ آیا کوئی اسکیلپر دستی طور پر ٹریڈز کرتا ہے یا خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے۔

اہم چیز جو ٹریڈرز کو اس حکمت عملی کی طرف راغب کرتی ہے وہ یہ ہے کہ زیادہ کی نسبت قیمت کے کم اتار چڑھاؤ کی شناخت کرنا اور اس سے منافع کمانا زیادہ آسان ہے۔ قیمتوں میں معمولی تبدیلیاں زیادہ کثرت سے ہوتی ہیں، اور چونکہ ہر ٹریڈ مختصر مدت تک کے لیے قائم رہتی ہے، اس لیے منفی واقعات کا سامنا کرنے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے جو قیمتوں میں نا خوشگوار اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

اسکیلپنگ کس طرح کام سر انجام دیتی ہے؟

اگرچہ اسکیلپنگ کو ٹریڈنگ کی دیرپا حکمت عملیوں کی نسبت کم خطرے کا حامل سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ صرف اس صورت میں بہتر کام کرتی ہے جب ایک ٹریڈر کے پاس ٹریڈنگ کا ایک مستحکم منصوبہ ہو اور سخت نظم و ضبط کا پابند ہو، لہٰذا یہ تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

ٹریڈ میں داخل ہونے سے قبل، اسکیلپرز پر لازم ہے کہ وہ ایک داخلی پوائنٹ، منافع کا ہدف، اور منافع اور نقصان کی سطح کا تعین کریں۔ ایک بار جب یہ مکمل ہو جائے، تو اس منصوبے پر قائم رہنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اگر قیمت منافع کے ہدف تک پہنچ جاتی ہے، تو اسکیلپرز ہمیشہ ٹریڈ سے باہر نکل جاتے ہیں حالانکہ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہوتا ہے۔ اسی طرح، اگر قیمت منافع اور نقصان کی سطح تک پہنچ جاتی ہے، تو وہ قیمت کے ری باؤنڈ ہونے کا انتظار کیے بغیر ٹریڈ سے باہر نکل جاتے ہیں۔ ایسا کرنا مارکیٹ کی غیر متوقع اور نا خوشگوار نقل و حرکت کے ایکسپوژر کے خطرے کو کم کرتا ہے جس سے اسکیلپنگ دیگر ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی نسبت کم خطرناک ہو جاتی ہے۔

ایک کامیاب ٹریڈ کا منصوبہ بنانے کے لیے، اسکیلپرز کو مارکیٹ کی اگلی متوقع حرکت کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لیے وہ متعدد تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹرز استعمال کرتے ہیں، قیمت کے قلیل مدتی (5-1 منٹ) چارٹس کا مطالعہ کرتے ہیں، نیز ٹریڈرز کی نفسیات کو سمجھتے ہیں اور موجودہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق ان کے اگلے اقدامات کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

اسکیلپنگ کے فوائد اور نقصانات

کسی بھی دوسرے طرزِ ٹریڈنگ کی طرح، اسکیلپنگ کے بہت سے فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں جو اسے ٹریڈرز کے لیے پُرکشش بناتے ہیں یا انہیں اس کے استعمال سے روکتے ہیں۔

اسکیلپنگ کے فوائد میں درج ذیل شامل ہیں:

  • کم خطرہ۔ اسکیلپرز قیمتوں کے کم اتار چڑھاؤ سے منافع کماتے ہیں جو مختصر ترین ٹائم فریم میں واقع ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ اگر قیمت کسی ٹریڈر کے خلاف حرکت کرتی ہے، تو اس کے پاس پہلے سے طے شدہ منافع اور نقصان کی سطح سے باہر نکلنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہوتا، جو اسکیلپر کے کسی بھی ممکنہ نقصان کو محدود کرتا ہے۔
  • منافع کا امکان۔ اگر اسکیلپرز اپنے مفصل ٹریڈنگ کے منصوبوں پر قائم رہتے ہیں اور بیک وقت زیادہ حجم کے حامل اثاثے کی ٹریڈ کرتے ہیں، تو وہ دن کے اختتام تک زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔
  • بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بنیادی ٹریڈنگ میں خبروں، واقعات، اور معاشی شماریاتی رپورٹس کو ٹریک کرنا شامل ہے جو کسی اثاثے کی قدر کو متاثر کرتے ہیں تاکہ اسے خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے بہترین وقت کا تعین کیا جا سکے۔ لیکن، چونکہ اسکیلپرز قیمتوں کے کم اتار چڑھاؤ سے منافع کماتے ہیں، اس لیے انہیں بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ مختصر ٹائم فریمز کو متاثر نہیں کرتے۔
  • دونوں سمتوں کے لیے کام کرتی ہے۔ اسکیلپنگ کے ساتھ، بُل اور بیئر دونوں مارکیٹس میں ٹریڈ کرنا ممکن ہے، لہٰذا اسکیلپرز کو قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں سے منافع کمانے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
  • یہ خود کار ہو سکتی ہے۔ اسکیلپنگ کے لیے درستگی اور اچھے وقت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی آپ کی ٹریڈ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے، جیسے ہی قیمت مقررہ اہداف میں سے کسی ایک تک پہنچتی ہے تو ٹریڈ کے آرڈرز بھیجنے کے لیے خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کا استعمال کرنا نیز ہر ٹریڈ سے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا ممکن ہوتا ہے۔

اس کے باوجود، اس کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کو ٹریڈرز کو اس حکمت عملی کو اپنی ٹریڈنگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل مدنظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • بہت زیادہ تجربے اور وقت کا تقاضہ کرتی ہے۔ اگرچہ اسکیلپنگ ٹریڈنگ کی ایک آسان حکمت عملی معلوم ہوتی ہے، لیکن یہ ٹریڈنگ کی ایک جدید حکمت عملی ہے جس کے لیے مارکیٹ اور اس کی حرکت کے طریقہ کار کی مکمل تفہیم درکار ہوتی ہے۔ ایک آغاز کار کے لیے ٹریڈنگ کے سخت منصوبے پر قائم رہنا اور ہر روز کئی گھنٹوں تک متعدد ٹریڈز کو جاری رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، تجربہ کار ٹریڈرز، اعلیٰ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں، زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں، اور ان کے پاس مارکیٹ کی مسلسل بدلتی ہوئی حرکت کے پیشِ نظر بدستور قائم رہنے کے لیے فنڈز موجود ہوتے ہیں۔
  • ٹرانزیکشن کی لاگتیں۔ دوسرے ٹریڈرز کی طرح، اسکیلپرز کو ہر اس ٹریڈ کے لیے کمیشن یا اسپریڈ ادا کرنا پڑتا ہے جو وہ انجام دیتے ہیں۔ چونکہ اسکیلپرز دوسرے ٹریڈرز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ٹریڈز کرتے ہیں، جو ان کی لاگتوں میں اضافہ کر سکتا ہے اور ان ٹریڈز پر ہونے والے منافع کو کم کر سکتا ہے۔
  • تکنیکی مسائل۔ جیسا کہ ہم پہلے ہی ذکر کر چکے ہیں، حتیٰ کہ ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی ٹریڈ کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ بہرحال، ہر تاخیر کے ٹریڈرز ذمہ دار نہیں ہوتے۔ خراب انٹرنیٹ کنکشن، پلیٹ فارم کے مسائل، وغیرہ، سلیپیجز اور عمل درآمد میں تاخیر کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی مجموعی منافع بخش ٹریڈ کو ایک ناکامی میں بدل سکتے ہیں۔ خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر اور VPS کا استعمال کر کے اس کو کم کیا جا سکتا ہے، لیکن جن ٹریڈرز کو ان ٹولز تک رسائی حاصل نہیں ہے انہیں اسکیلپنگ کے حوالے سے احتیاط برتنی چاہیئے۔

آٹھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اسکیلپنگ انڈیکیٹرز

اگرچہ اسکیلپرز کو مارکیٹ کے رجحان کی طویل مدتی سمت جاننے کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم باخبر فیصلے کرنے کی خاطر ان کے لیے قیمت کے ممکنہ اتار چڑھاؤ کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس صورت میں تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹرز خاص طور پر کارآمد ہوتے ہیں، کیونکہ اسکیلپرز مستقبل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی کرنے کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اب، ہم آٹھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اسکیلپنگ انڈیکیٹرز پر نظر ڈالیں گے۔

1. SMA انڈیکیٹر

سمپل موونگ ایوریج (SMA) انڈیکیٹر بنیادی ٹولز میں سے ایک ہے جسے اسکیلپرز رجحان کی نشاندہی کرنے اور ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اختتامی قیمتوں کی ایک رینج کو جمع کر کے اور اس رینج کے اندر دورانیوں کی تعداد سے کُل کو تقسیم کر کے، یہ ایک مخصوص اثاثے کی اوسط قیمت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس سے اسکیلپرز کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ آیا کسی اثاثے کی قیمت بڑھ رہی ہے یا گر رہی ہے اور آیا موجودہ رجحان ریورس ہو سکتا ہے۔

1.png

2. ایکسپونینشل موونگ ایوریج (EMA)

EMA ایک دوسرا انڈیکیٹر ہے جو موونگ ایوریجز کا استعمال کرتا ہے۔ SMA انڈیکیٹر کی طرح، یہ کسی اثاثے کی قیمت کا تجزیہ کرتا ہے۔ تاہم، EMA انڈیکیٹر حالیہ ترین قیمت پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اسکیلپرز کو زیادہ تفصیلی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ اسکیلپرز موجودہ رجحان کا تعین کرنے اور ممکنہ داخلی پوائنٹس کی نشاندہی کرنے کے لیے EMA کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر قیمت EMA سے اوپر یا نیچے کراس کرتی ہے، تو یہ خریدنے یا فروخت کرنے کے ممکنہ مواقع کا سگنل دے سکتا ہے۔

2.png

3. MACD انڈیکیٹر

فہرست میں موجود اگلا انڈیکیٹر موونگ ایوریج کنورجینس ڈائیورجینس (MACD) ہے۔ یہ ایک رجحان کو فالو کرنے والا انڈیکیٹر ہے جو دو موونگ ایوریجز کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ دو لائنز کے آپس میں اوور لیپ، مرتکز، یا منتشر ہونے پر بعد میں ہونے والی حرکت، ٹریڈرز کو خریداری یا فروخت کے سگنلز دیتے ہوئے موجودہ مومینٹم کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسکیلپرز ممکنہ داخلی یا خارجی پوائنٹس تلاش کرنے اور رجحان کی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اس انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

3.png

4. پیرابولک SAR

پیرابولک اسٹاپ اینڈ ریورسل (SAR) ایک ایسا انڈیکیٹر ہے جو عموماً ٹریڈرز کی جانب سے قیمت کے ایکشن رجحانات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چارٹس پر، پیرابولک SAR قیمت کے اوپر یا نیچے نقطوں کی ایک سیریز کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اگر بیڈز قیمت سے نیچے ظاہر ہوتے ہیں، تو قیمت اوپر کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ جب نقطے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں، تو ٹریڈرز کو رجحان کے ممکنہ ریورسل کی توقع رکھنی چاہیئے۔ یہ انڈیکیٹر بالخصوص اسکیلپرز کے لیے کارآمد ہے کیونکہ یہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کے قلیل مدتی مومینٹم کا تعین کر سکتا ہے۔

4.png

5. سٹوکیسٹک آسیلیٹر

اسکیلپرز کی جانب سے استعمال کیا جانے والا اگلا تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹر سٹوکیسٹک آسیلیٹر ہے۔ یہ ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے، جو کسی اثاثے کی اختتامی قیمت کا اس کی قیمتوں کی ایک رینج سے ایک مخصوص مدت کے دوران موازنہ کرتا ہے۔ نتیجتاً، یہ زائد خریداری یا زائد فروخت شدہ مارکیٹ کے حالات کی نشاندہی کر سکتا ہے، جو رجحان کے ممکنہ ریورسل کا سگنل دے سکتا ہے۔

5.png

6. والیوم ویٹڈ ایوریج پرائس (VWAP)

والیوم ویٹڈ ایوریج پرائس (VWAP) ایک ایسا تکنیکی تجزیاتی ٹول ہے جو ٹریڈرز کو کسی اثاثے کی لیکویڈیٹی کا تعین کرنے اور سپورٹ اور مزاحمتی سطحوں کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کسی اثاثے کی اوسط قیمت کا حساب کتاب ایک مخصوص مدت کے دوران خریدے گئے حجم کی بنیاد پر اس VWAP کا استعمال کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر قلیل مدتی ٹریڈز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس لیے یہ زیادہ تر اسکیلپنگ اور دیگر انٹرا ڈے حکمت عملیوں میں استعمال ہوتا ہے۔

ایسی سروسز کے ذریعے حجم سے متعلقہ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں پر عمل کرنا بہتر ہے جو حجم کا مجموعی ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔ اس طرح، درج ذیل تصویر ٹریڈنگ ویو سائٹ پر VWAP انڈیکیٹر کو ظاہر کرتی ہے۔

6.png

7. بولنگر بینڈز

بولنگر بینڈز ایک ایسا اسکیلپنگ انڈیکیٹر ہے جو تین لائنز پر مشتمل ہوتا ہے: ایک موونگ ایوریج (وسطی لائن) اور دو معیاری انحرافات (بالائی اور ذیلی بارز)۔ یہ انڈیکیٹر ٹریڈرز کو زائد خریداری اور زائد فروخت شدہ سطح کا تعین کرنے اور رجحانات اور ممکنہ ریورسل کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے، لیکن اسکیلپرز زیادہ تر اس کا استعمال داخلی پوائنٹس تلاش کرنے اور اتار چڑھاؤ کی پیمائش کے لیے کرتے ہیں۔ جب قیمت بالائی یا ذیلی بینڈ تک پہنچ جاتی ہے، تو یہ ممکنہ ریورسل یا رجحان کے تسلسل کا سگنل دے سکتا ہے۔

7.png

8. ریلٹیواسٹرینتھ انڈیکس (RSI)

ریلٹیواسٹرینتھ انڈیکس (RSI) ایک ایسا آسیلیٹر انڈیکیٹر ہے جو قیمت کی تبدیلیوں اور ان کی اس رفتار کی پیمائش کر کے قیمت کے ایکشن کی طاقت کا تعین کرتا ہے جس پر وہ واقع ہوتی ہیں۔ اسکیلپرز اس انڈیکیٹر کو ممکنہ حد سے زائد خریداری اور زائد فروخت شدہ سطح کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو رجحان کے ممکنہ ریورسل کا سگنل دے سکتا ہے۔

8.png

اسکیلپنگ ٹریڈنگ کی بہترین حکمت عملیاں

اسکیلپنگ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے، آپ کو ٹریڈنگ کی ایک قابلِ بھروسہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہو گی جو آپ کو اپنی تمام ٹریڈز سے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہاں تین اسکیلپنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں ہیں جو پوری دنیا میں موجود اسکیلپرز کی جانب سے استعمال کی جاتی ہیں:

موونگ ایوریج رِبن حکمت عملی

اس اسکیلپنگ حکمت عملی میں مختلف ٹائم فریمز کے حامل متعدد EMAs کا استعمال شامل ہے۔ مثلاً، اسکیلپرز عموماً 10 EMA، 20 EMA، 50 EMA، اور 100 EMA استعمال کرتے ہیں۔ پھر EMAs کو چارٹ پر رِبن نما شکل میں، متوازی انداز میں پلاٹ کیا جاتا ہے۔ اس رِبن کو رجحان کی سمت اور مومینٹم کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک "ہموار" رِبن مضبوط رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسکیلپرز خرید یا فروخت کی پوزیشن اوپن کر سکتے ہیں۔

اسٹاپ لاس کو آخری سوئنگ لو (خرید کی ٹریڈ کے لیے) کے بالکل نیچے یا سابقہ سوئنگ ہائی (فروخت کی ٹریڈ کے لیے) کے بالکل اوپر کرنا چاہیئے۔ جونہی قیمت دوبارہ 200 EMA تک پہنچ جاتی ہے، تو یہ ٹریڈ کو بند کرنے اور منافع جات حاصل کرنے کا وقت ہوتا ہے۔

9.png

بولنگر بینڈز کی حکمت عملی

یہ حکمت عملی بولنگر بینڈز انڈیکیٹر کے استعمال پر انحصار کرتی ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں، کہ ہینڈ تین لائنز پر مشتمل ہوتا ہے: دو معیاری انحرافات اور ان کے درمیان ایک SMA۔ اگر قیمت بیرونی بینڈز میں سے کسی ایک کو کراس کرتی ہے، تو یہ آنے والے ممکنہ ریورسل یا رجحان کے تسلسل کا سگنل دیتا ہے۔

اسٹاپ لاس کو آخری سوئنگ لو (خرید کی ٹریڈ کے لیے) کے بالکل نیچے یا سابقہ سوئنگ ہائی (فروخت کی ٹریڈ کے لیے) کے بالکل اوپر کرنا چاہیئے۔ جونہی قیمت بیرونی بینڈز میں سے کسی ایک کو کراس کرتی ہے تو اسکیلپرز ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور جب قیمت SMA پر واپس آ جاتی ہے تو اس سے باہر نکل سکتے ہیں۔

10.png

MACD پلس EMA حکمت عملی

اس حکمت عملی میں، اسکیلپرز رجحان کی سمت اور مومینٹم کا تعین کرنے کے لیے MACD اور EMA (مثلاً 200 EMA) انڈیکیٹرز استعمال کرتے ہیں۔ اگر MACD لائن صفر کی سطح سے اوپر کی جانب جاتی ہے جبکہ EMA قیمت سے نیچے کی جانب جاتی ہے، تو یہ ممکنہ خرید کا سگنل دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اگر MACD لائن صفر کی سطح سے نیچے کی جانب جبکہ EMA قیمت سے اوپر کی جانب جاتی ہے، تو اسکیلپرز کو فروخت کی پوزیشن اوپن کرنے کی تیاری کرنی چاہیئے۔ جب MACD سگنل لائن سے نیچے کی جانب آ جاتی ہے، تو یہ ٹریڈ سے باہر نکلنے کا وقت ہوتا ہے۔

11.png

خلاصہ

اسکیلپنگ ایک ٹریڈر سے بہت زیادہ صبر، نظم و ضبط اور وقت کا تقاضہ کرتی ہے۔ اگر آپ اسکیلپنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو تیز ترین فیصلے کرنے اور مختلف انڈیکیٹرز سے واقف ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحیح حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ، آپ ایک کامیاب اسکیلپر بن سکتے ہیں اور نہایت لیکویڈ اثاثہ جات سے نمایاں منافع جات کما سکتے ہیں۔

  • 18

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera