2023-2024 کے 5 بہترین اسٹاکس
2022 کا سال مالیاتی مارکیٹس میں بہت زیادہ تبدیلیوں کا باعث بنا۔ عالمی معیشت ایک نئے جغرافیائی سیاسی بحران اور COVID-19 وبائی امراض کے آفٹر شاکس سے دوچار ہونے کے ساتھ، بہت سارے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کی کمی کی وجہ سے اپنے پیسے کی سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔
2022 میں، اسٹاک مارکیٹ کافی تبدیلیوں سے گزری۔ توانائی کے شدید بحران کے باوجود، توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بہت ساری کمپنیوں نے تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تیزی سے ترقی کا تجربہ کیا۔ اُسی وقت، ٹیک کمپنیوں کو بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کچھ اسٹاکس ایسے بھی تھے جو %50 یا اس سے زیادہ اپنی قیمت کھو بیٹھے۔
لیکن ایک نئے سال کا مطلب نئے مواقع ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ 2023 میں عالمی معاشی صورتحال اس وقت بہتر ہو جائے گی جب حکومتوں کی جانب سے اپنی معیشتوں کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا اطلاق ہو جائے گا۔ اس معاملے میں، ہم توقع کرسکتے ہیں کہ ٹیک اسٹاک اپنی قدر کا زیادہ حصہ تر واپس حاصل کر لیں گے کیونکہ معاشی بحالی کے ادوار نے تاریخی طور پر ان کی ترقی پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔
اس مضمون میں ہم تجزیہ کریں گے کہ کون سے 5 اسٹاکس 2023-2024 میں مارکیٹ پر سب سے مضبوط ترقی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Coinbase
پہلی کمپنی جس کے بارے میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں وہ Coinbase Global Inc (COIN) ہے۔ Coinbase امریکہ میں سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا مالک ہے۔ 14 اپریل 2021 کو، یہ پہلی بار پبلک ہوا اور تب سے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ سال متعدد وجوہات کی وجہ سے اس کمپنی کے لئے بہت امید افزا لگتا ہے:
- کرپٹو کرنسی کی مانگ۔ کرپٹو کرنسی میں عوام کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس کے ساتھ کچھ کرنسیز کو ادائیگی کے طریقہ کار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے، Coinbase جیسے پلیٹ فارم فی الحال بہت زیادہ مانگ میں ہیں اور جلد ہی اپنی حیثیت کھونے والے نہیں ہیں۔ جتنے زیادہ صارفین پلیٹ فارم میں شامل ہوں گے، کمپنی کی آمدنی اُتنی ہی زیادہ ہو گی، جس کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمت بڑھ جائے گی۔
- نیا بُلش سائیکل۔ تاریخی طور پر، ایک نیا کرپٹو مارکیٹ بُل سائیکل Bitcoin ہیلونگ (بٹ کوائن کا 4 سال بعد ہونے والا تقسیمی عمل) کے ایک سال پہلے شروع ہوا تھا، جو مارچ 2024 میں ہونے کی امید ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا بُلش سائیکل اس موسم بہار میں شروع ہوسکتا ہے، جو بلا شبہ کرپٹو ٹریڈنگ کے لئے مزید سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا اور نئے صارفین کو کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارمز، اور خاص طور پر Coinbase میں لائے گا۔
- پروڈکٹس کی متنوعیت ۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے علاوہ، Coinbase مختلف قسم کی پروڈکٹس، ٹولز اور سروسز پیش کرتا ہے جو کہ بڑے فنانشنل اداروں اور انفرادی ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرسکتے ہیں، جس سے کمپنی میں مزید کلائنٹس آتے ہیں۔
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور کرپٹو ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری میں عمومی دلچسپی Coinbase اور دیگر کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارمز کے حق میں ہے۔ اگر آپ براہ راست کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں، تو کمپنی کا اسٹاک خریدنا بالکل وہی چیز ہوسکتی ہے جو آپ کو چاہیے۔
Nvidia
ہماری فہرست میں اگلی کمپنی Nvidia کارپوریشن (NVDA) ہے۔ Nvidia ایک عالمی ٹیکنالوجی کارپوریشن ہے جو گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs)، سینٹرل پروسیسنگ یونٹس (CPUs)، چپ سیٹس، موبائل ٹیکنالوجیز اور دیگر متعلقہ ہارڈ اور سافٹ ویئر کی تیاری میں مہارت رکھتی ہے۔ 2022 میں کمپنی کو جس سست روی کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود، اس کے اسٹاک میں متعدد عوامل کی وجہ سے ری باؤنڈ کی توقع ہے:
- گیمنگ مارکیٹ سے مطابقت۔ حالیہ وبائی امراض میں بہتر گیمنگ کا تجربہ فراہم کرنے والی ٹیکنالوجیز کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ Nvidia گیمنگ کمپیوٹرز کے لئے GPUs تیار کرنے کے لئے مشہور ہے، اس لیے اُسے گیمنگ PCs کے لئے GPUs فروخت کرنے میں بہت کامیابی ملی ہے۔ گیمنگ انڈسٹری میں ترقی جاری رہے گی، جس کا مطلب ہے کہ Nvidia سے گیمنگ GPUs مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کی توقع ہے۔
- ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری۔ اعلیٰ کارکردگی کے حامل کمپیوٹنگ سلوشنز کی ڈیمانڈ مسلسل بڑھ رہی ہے، اس لیے امید کی جاتی ہے کہ Nvidia اس مارکیٹ کے حصے میں شامل ہونے سے کافی فائدہ اٹھائے گا اور اور کمپنی کے لیے مزید آمدنی لائے گا۔
- مصنوعی ذہانت اور نیورل نیٹ ورکس۔ جیسا کہ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں دیکھا ہے، مصنوعی ذہانت (AI) مختلف صنعتوں میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ جب AI ٹیکنالوجی کے لیے GPUs فراہم کرنے کی بات آتی ہے تو Nvidia ایک سرفہرست کمپنی ہے، اس لیے AI کی بڑھتی ہوئی مانگ کمپنی کی ٹیک جائنٹ کے طور پر حیثیت پر مثبت اثر ڈالے گی۔
- خود کار گاڑیاں۔ Nvidia خود سے چلنی والی کاریں بنانے کے لئے استعمال ہونے والی منفرد ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔ اس مارکیٹ کی ترقی سے کمپنی کو فائدہ ہوگا اور اس کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ جدید ترین پروڈکٹس بنانے میں مدد کرنے والی کمپنیاں مجموعی کارکردگی میں اضافے کا بہت امکان رکھتی ہیں۔ Nvidia بہت سارے منصوبوں کو ٹیکنالوجی کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے، جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کمپنی کے اسٹاک میں بھی اضافہ ہو گا۔
EA
Electronic Arts Inc. (EA) سب سے بڑی ویڈیو گیم کمپنیوں میں سے ایک ہے جو مختلف پلیٹ فارمز کے لئے مقبول گیم فرنچائزز بناتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کمپنی کے اسٹاک کی قیمت پر کیا چیز اثر انداز ہو سکتی ہے۔
- گیمنگ انڈسٹری کی تیزی سے ترقی۔ Nvidia کی طرح، EA نے ویڈیو گیمز کے مسلسل بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کے ساتھ ویڈیو گیمنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے فائدہ اٹھایا ہے، اور آنے والے سالوں میں نئے منصوبے جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
- موبائل گیمنگ ۔ موبائل گیمنگ کئی سالوں سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو مسلسل راغب کر رہی ہے۔ EA کے پاس متعدد کامیاب موبائل گیمز ہیں، اس لیے کمپنی کی اس شعبے میں بہت مضبوط موجودگی ہے، جو اس کے منافع کو بڑھانے کے لئے اچھا ہے۔
- لائیو سروسز۔ EA اپنی بہت ساری پروڈکٹس میں لائیو سروسز کا استعمال کرتا ہے، جس میں ان گیم خریداریوں کے ذریعے گیمز کی مونیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ یہ ماڈل کمپنی کے لئے مستحکم آمدنی فراہم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے اور کئی سالوں سے مؤثر ثابت ہوا ہے۔
- بیئر مارکیٹ کے دوران مضبوط کارکردگی۔ 2023 کے آغاز تک، EA نے 2022 میں مارکیٹ کی ہنگامہ خیز صورتحال کے باوجود اپنے اسٹاک کی قیمت کا صرف %13 کھویا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کی سرمایہ کاروں کے درمیان اچھی ساکھ ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ EA مستقبل میں اعلی آمدنی لانے کے لیے مصروف عمل ہے۔
EA کی مارکیٹ میں مضبوط موجودگی ہے۔ اپنے کاروباری فیصلوں میں تسلسل کے ساتھ، کمپنی اپنے اسٹاک کی ویلیو میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور توقع ہے کہ 2023-2024 میں اس کی ترقی جاری رہے گی۔
Microsoft
اس فہرست میں شامل ایک اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا نام، Microsoft (MSFT) سب سے بڑے اور کامیاب ترین سافٹ ویئر ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔ اس کی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد استعمال کرتے ہیں، اور یہ اپنے صارفین کی ضروریات کے لئے نئے سیلوشنز تیار کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال، متعدد وجوہات ہیں جو Microsoft کے اسٹاک کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں، خاص طور پر:
- کلاؤڈ کمپیوٹنگ ۔ Microsoft کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہا ہے، جو ایک ایسی چیز ہے جس کی کاروباری اور انفرادی صارفین میں مسلسل مانگ ہے۔ Microsoft کا Azure کلاؤڈ سروس میں بھی اضافہ کی توقع کی جاتی ہے کیونکہ فی الحال بڑے ڈیٹا اسٹوریج سلوشنز کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی کے مستقبل قریب میں اپنی آمدنی میں اضافے کا بہت امکان ہے۔
- نئی مارکیٹس میں توسیع۔ فی الحال، ایسا لگتا ہے کہ Microsoft مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز میں نئے راستے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دونوں ہی بہت اعتبار کے قابل انڈسٹریز ہونے کی وجہ سے، Microsoft یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی جدید ترین پیشرفتوں پر نظر رکھے اور اس میں سرمایہ کاری کرے، جو مارکیٹ میں اس کی حیثیت کو مثبت طور پر متاثر کرتی ہے۔
- سائبر سیکورٹی۔ سائبر سیکورٹی کاروباروں اور افراد دونوں کے لئے یکساں طور پر ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے، اور Microsoft اس مسئلے کو کم کرنے کے مقصد سے بہت سارے سیلوشنز پیش کرتا ہے۔ یہ پروڈکٹس اگلے سال کے اندر کمپنی کو اعلیٰ منافع دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر، Microsoft موجودہ ٹیکنالوجی سے متعلقہ رجحانات کی پیروی کر رہا ہے اور اپنے صارفین کو نئی پروڈکٹس کی پیش کش جاری رکھنے کو یقینی بناتا ہے، جو نئے صارفین کو راغب کرنے اور پرانے کلائنٹس کو کمپنی چھوڑنے سے روکنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔
Robinhood
ایک اور راستہ جس میں اس سال اچھے منافع دینے کی صلاحیت ہے وہ اسٹاک ٹریڈنگ ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری فہرست میں آخری کمپنی Robinhood ہے۔ Robinhood Financial LLC (HOOD) سب سے بڑے آن لائن بروکرز میں سے ایک ہے جو کمیشن فری اسٹاک ٹریڈنگ پیش کرتا ہے۔ حالانکہ پچھلی دو سہ ماہی کے دوران کمپنی کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ایسی متعدد وجوہات ہیں جو کمپنی کی ترقی کی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہیں، بشمول:
- آن لائن ٹریڈنگ کی مقبولیت۔ آن لائن ٹریڈرز کی تعداد ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھ رہی ہے، اور یہ سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہو گا۔ نئے ممکنہ صارفین کی آمد سے کمپنی کو مزید آمدنی اور اس کے اسٹاک کی قیمت میں اضافے کی امید ہے۔
- کمیشن فری ٹریڈنگ۔ Robinhood سالوں سے کمیشن فری ٹریڈنگ فراہم کر رہا ہے، جو اسے دوسرے آن لائن بروکرز کے خلاف ایک بہت بڑا مسابقتی فائدہ دیتا ہے۔ یہ کافی ممکن ہے کہ نئے ٹریڈرز اس آفر کی وجہ سے دوسرے پلیٹ فارمز پر Robinhood کا انتخاب کریں گے، جس کے نتیجے میں کمپنی کو زیادہ آمدنی حاصل ہوگی
- مختلف شعبوں میں توسیع ۔ Robinhood فی الحال ٹریڈنگ کے لئے سرمایہ کاری کی پروڈکٹس کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، جس میں اسٹاک، آپشنز، اور کرپٹو کرنسی شامل ہے۔ یہ کاروباری فیصلہ کمپنی میں زیادہ کسٹمرز کو لانے میں مدد کرتا ہے اور اس کے منافع جات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔
Robinhood اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سروسز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے کہ پلیٹ فارم نئے کلائنٹس کو راغب کرتا رہے۔ کسی کمپنی کے جتنے زیادہ کلائنٹس ہوتے ہیں، آخر میں اسے اتنا ہی زیادہ منافع ملتا ہے، جو Robinhood میں سرمایہ کاری کو ممکنہ طور پر انتہائی منافع بخش فیصلہ بنا دیتا ہے۔
خلاصہ
گزشتہ سال کے مایوس کن نتائج کے باوجود، 2023 سے سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ منافع بخش مواقع پیش کرنے کی توقع ہے۔ ہم نے مختلف شعبوں سے پانچ کمپنیوں کا تجزیہ کیا ہے جن سے 2023-2024 میں مارکیٹ سے بہتر کارکردگی دیکھانے کی توقع ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو اس مضمون میں پیش کردہ معلومات مفید لگے گی۔
اگر آپ سرفہرست ٹیک ٹرینڈز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں یا کرپٹو کرنسیوں یا ٹیک اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ہمارے بلاگ کو فالو کرسکتے ہیں اور مارکیٹ کے نئے رجحانات کے بارے میں جاننے والے پہلے شخص بن سکتے ہیں۔