1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. روزانہ کی 4 سرگرمیاں
2023-04-03 • اپ ڈیڈ

روزانہ کی 4 سرگرمیاں

cover.png

کسی بھی کیرئیر کو اپنانے کیطرح، جب آپ آن لائن ٹریڈنگ شروع کرتے ہیں تو سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔ کیا آپ الجھن کا شکار ہیں کہ کہاں سے شروع کیا جائے؟ ٹھیک ہے. FBS آپکی رہنمائی کیلئے حاضر ہے۔ ہم نے چار سرگرمیاں تیار کی ہیں جنہیں آپ اپنے روزمرہ کے تجارتی معمول کیمطابق ڈھال سکتے ہیں۔

خبروں کو چیک کریں

یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ خبریں مارکیٹ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ مارکیٹوں کے کریش ہونے کا سبب بھی بنتی ہیں، جیسے مارچ 2020 میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جب مارکیٹ کے S&P500 انڈیکس میں کچھ ہی ہفتوں کے اندر اندر 35٪ کی کمی واقع ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے تجارتی دن کو شروع کرنے سے پہلے خبروں کو چیک کرنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

پیروی کرنے کیلئے یہاں پانچ اقدامات ہیں:

  1. fbs.com کھولیں اور اقتصادی کیلنڈر پر جائیں
  2. اپنا ٹائم زون، ترجیحی تاریخیں، اور متوقع اثرات کا انتخاب کریں اور "درخواست کریں" پر کلک کریں
  3. کرنسی، اسٹاک یا ڈیویڈنڈ کی جانچ کریں جو آج کے دن متاثر ہوسکتے ہیں۔
  4. فیصلہ کریں کہ آیا آپ اس پر ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
  5. خرید یا فروخت!

مثال کیطور پر، اگر آپ یہ خبر سنتے ہیں کہ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے والا ہے، تو آپ USD کے اضافے کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، میٹنگ سے پہلے ***/USD والے جوڑے خریدنے اور اس کے بعد USD/*** والے جوڑے فروخت کرنے کی اہمیت ہے۔

رجحان کی شناخت کریں

قیمت کی عمومی سمت کو سمجھنا اور اس پر ٹریڈنگ کرنا ہر اس ٹریڈر کیلئے اہم رکھتا ہے جو قیمت کے رجحان پر کمانا چاہتا ہے۔ رجحان کی شناخت کا اصول درج ذیل ہے۔ اگر قیمت اوپر کی طرف اونچی اور اؤپر کی طرف نچلی سطح بناتی ہے تو - یہ ایک اپ ٹرینڈ ہے۔ بصورت دیگر، یہ ایک ڈاؤن ٹرینڈ ہے۔

چارٹ کھولنے کے بعد ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. ایک بڑا ٹائم فریم آن کریں (H4 یا ڈیلی بھی ٹھیک ہے)۔
  2. قیمت کی نقل و حرکت کی نچلی سطحیں تلاش کریں۔
  3. قیمت کی نقل و حرکت کی اؤنچی سطحیں تلاش کریں۔
  4. رجحان کی تشخیص کریں
  5. اپنا ترجیحی ٹائم فریم آن کریں۔
  6. خرید یا فروخت!

جیسا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے، رجحان آپ کا دوست ہے۔ اگر آپ رجحانات اور ان کے تکنیکی تجزیہ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اس موضوع پر ہمارے متعلقہ مواد کو پڑھیں۔

pic_1.png

کلیدی سطحیں طے کریں

اگر آپ اپنے منافع کو بڑھانا چاہتے ہیں تو کلیدی سطحوں کی شناخت ضروری ہے۔ یہ سطحیں کرنسی کے جوڑے کی چالوں کی حدود کا تعین کرتی ہیں جو قیمت کے اعمال کا تجزیہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

چارٹ کھولنے کے بعد ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. قیمت کی اونچی، نچلی، اور ان سطحوں کو تلاش کریں جن پر قیمت کا رد عمل ہوتا ہے۔
  2. ان پوائنٹس پر افقی لکیریں کھینچیں۔
  3. کم ٹائم فریم آن کریں۔
  4. سٹیپ نمبر 1 اور 2 کو دہرائیں۔
  5. اپنی لائنوں کا تجزیہ کریں: اور دیکھیں کہ قیمت کیسے رد عمل ظاہر کرتی ہے۔
  6. خرید یا فروخت!

آپکے ٹریڈنگ کے سفر میں دریافت کرنے کیلئے مزید تکنیکی اسلوب موجود ہیں۔ آپ کلیدی سطحوں کو سیٹ کرنے کے بارے میں مزید نکات یہاں چیک کرسکتے ہیں۔

pic_2.png

اپنی حکمت عملی کو کنٹرول کریں

تجارتی حکمت عملی کے بغیر، آپ مارکیٹ میں غیر متوقع صورتحال اور اپنے جذبات کے آگے بے بس ہوسکتے ہیں۔ ایک ابتدائی ٹریڈر کے طور پر، ایک سادہ حکمت عملی کو آزمانے پر غور کریں اور اسے مزید پیچیدہ ٹریڈنگ صورتحال تک بڑھانے پر غور کریں جب بھی آپ کو اپنے لیے موزوں آئیڈیاز اور طرز عمل ملیں۔

اپنی تجارتی حکمت عملی کو قابو میں رکھنے کے لیے ان اصولوں پر عمل کریں:

  1. یہ بہتر عمل ہے کہ جب تک آپ اچھی طرح سے ثابت شدہ حکمت عملی تیار نہ کرلیں تب تک اپنی محفوظ شدہ رقم کا خطرہ مول نہ لیں۔
  2. ٹریڈ کو کھولنے سے پہلے پرسکون رہیں اور تجزیہ کریں۔
  3. اپنے جذبات کو ٹریڈنگ سے باہر رکھنے کی کوشش کریں۔
  4. اگر آپ لیوریج استعمال کرتے ہیں تو اسٹاپ لاس سیٹ کریں۔
  5. آپ کا معاوضہ یعنی (ٹیک پروفیٹ) کی سطح آپ کے رسک یعنی (اسٹاپ لاس) سے بڑی ہونی چاہیے۔
  6. وقتاً فوقتاً وقفہ لیں۔
  7. ٹریڈ سے جلدی باہرمت آئیں۔ چھلانگ لگانے سے پہلے غور کریں!

تمام ٹریڈرز کو مارکیٹ میں جیتنے کے لیے مستقل، نظم و ضبط اور ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلسل نئی چیزیں سیکھنے کے لیے تیار رہیں۔

یہ چار بنیادی سرگرمیاں تھیں جنہیں آپ آسانی سے اپنے روزمرہ کے تجارتی معمول کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کرنسیوں، اسٹاکس، یا دیگر اشیاء کی ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ اگر آپ کا مقصد کامیاب ہونا ہے تو یہ سرگرمیاں ضروری ہیں۔

مزید تجارتی تجاویز اور چالوں کے لیے دیکھتے رہیں اور FBS کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں!

pic_3-control your strategy.png

  • 784

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera