فون نمبر کی تصدیق کیسے کریں
FBS پر تصدیقی عمل کو تین مراحل میں مکمل کریں
اگر آپ نمبر کو اپنے پعسنل ایریا سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے مراحل پر عمل کریں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ فون کی تصدیق کا عمل آپشنل ہے۔
- اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کرکے اپنے پرسنل ایریا میں لاگ ان کریں۔ پھر اوپری پینل میں "فون نمبر کی تصدیق کریں" پر کلک کریں۔
- اپنے ملک کا کوڈ منتخب کریں، اپنا فون نمبر درج کریں (آپ کو نمبر کے شروع میں "0" درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے)، اور "کوڈ کی درخواست کریں" بٹن کو دبائیں۔
- سسٹم 5 منٹ کے اندر مخصوص فون نمبر پر ایک منفرد تصدیقی کوڈ بھیجے گا۔ کوڈ داخل کرنے کے بعد، آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہوجاتی ہے۔
- اگر آپ کو یہ موصول نہیں ہوتا ہے، تو وائس تصدیق کے ذریعے کوڈ کی درخواست کریں۔ ایسا کرنے کیلئے، دوبارہ کوڈ کی درخواست کریں اور اگر آپ کو پھر بھی SMS نہیں ملتا ہے، تو "وائس کوڈ بھیجیں" پر کلک کریں۔ پھر، فراہم کردہ باکس کی سلاٹ میں کوڈ درج کریں اور "فون نمبر کی تصدیق کریں" کو دبائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ وائس کوڈ کی درخواست صرف اس صورت میں کر سکتے ہیں جب آپ کا پروفائل تصدیق شدہ ہو۔