
بڑی تعداد میں ٹریڈر کسی اثاثے کی قیمت کا تجزیہ کرنے کے لیے جاپانی کینڈل سٹک چارٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
2023-01-23 • اپ ڈیڈ
مارجن ٹریڈنگ سرمایہ کاری یا ٹریڈ نگ کے لیے آپ کے بروکر سے اضافی سرمایہ ادھار کے طور پرلینا ہے۔ مثال کے طور پر، تصور کریں کہ آپ ایپل کا اسٹاک خریدنا چاہتے ہیں، جس کی قیمت $150 ہے۔ تاہم، آپ اس سرمایہ کاری کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور صرف $15 ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے! آپ لیوریج 1:10 کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف $15 کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اور وہ $150 ہو جائیں گے۔ یہ کیسے؟ بقیہ رقم ($135) آپ کے بروکر کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔
لیوریج ایک معروف ٹول ہے جسے زیادہ تر ٹریڈراستعمال کرتے ہیں۔ FBS میں، لیوریج 3000 تک ہے۔ یہ اکاؤنٹ کی قسم اور تجارتی انسٹرومنٹ پر منحصر ہے۔
لیوریج کیا ہے اب آپ جانتے ہیں،اور مارجن بھی آسان ہے! لہذا، مارجن اس ٹوٹل رقم کی ایک رقم ہے جو پوزیشن کھولنے کے لیے درکارہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، مارجن ایک ٹریڈر کا ابتدائی ڈپازٹ ہے جو بروکر کے ذریعہ ضمانت کے طور پر رکھا جائے گا۔ مارجن $15 ہے، ٹریڈر مذکورہ مثال میں 1:10 لیوریج استعمال کرنے کی صورت میں فراہم کی گئی ہے۔
مارجن ٹریڈنگ کے بہت سے فوائد ہیں جو آپ مندرجہ ذیل دیکھ سکتے ہیں۔
مارجن ٹریڈنگ دونوں طریقوں سے کٹتی ہے۔ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ زیادہ منافع کا امکان ہمیشہ زیادہ خطرے کے ساتھ رہتا ہے۔ ایک طرف، مارجن ٹریڈنگ ممکنہ منافع میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔
دوسری طرف،اگر قیمت ٹریڈر کی منصوبہ بندی کے مطابق نہیں جاتی ہے رو مارجن ٹریڈنگ نقصانات کو بڑھا سکتی ہے ۔ اس طرح، یہ ان ٹریڈروں کے لیے بہت ضروری ہے جو مارجن ٹریڈنگ کا استعمال کرتے ہیں کہ وہ مناسب رسک مینجمنٹ کو لاگو کریں اور خطرے کو کم کرنے والے ٹولز جیسے کہ اسٹاپ لاس آرڈرز کا استعمال کریں۔
اگر آپ کی کھلی ٹریڈ میں سے کوئی ایک لاس والا آرڈر ہے، تو آپ کا مارجن لیول نیچے جا رہا ہے، اور تمام پیسے کھونے سے بچنے کے لیے، بروکرز نام نہاد مارجن کال کا استعمال کرتے ہیں۔ مارجن کال ایک مخصوص مارجن لیول ہے (FBS میں، یہ 40% کے برابر ہے) جو کہ ٹریڈر کے پاس پہنچنے کے بعد، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک وارننگ دینا شروع کردیتا ہے کہ ٹریڈر یا تو لاس والی ٹریڈ کو بند کر دے یا اکاؤنٹ میں مزید رقم جمع کرے۔
ایک بار جب مارجن کی سطح کم سے کم اجازت شدہ سطح یا سٹاپ آؤٹ لیول تک گر جاتی ہے (FBS میں، یہ 20% ہے)، کچھ ٹریڈز، ٹریڈنگ کے منفی بیلنس سے روکنے کے لیے خود بخود بند ہو جائیں گے، یہ سب سے پہلے سب سے زیادہ لاس والے آرڈر سے بند ہونا شروع ہوتی ہیں۔
مارجن ٹریڈنگ آپ کو ممکنہ منافع میں اضافہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اگر کوئی ٹریڈر اسے مناسب رسک اور منی مینجمنٹ کے ساتھ جوڑتا ہے، تو یہ اسے بہتر پوزیشن میں رکھے گا اور مارکیٹ کے مواقع اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گا۔
پوزیشن کا سائز ایک ایسی تکنیک ہے جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ خطرے کی مطلوبہ سطح کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کتنے یونٹس کی ٹریڈ کرنی چاہیے۔ اپنی پوزیشن کے سائز کو سمجھداری سے منتخب کرنا بہت ضروری ہے۔ یہاں تجربہ کار ٹریڈروں کا سنہری اصول ہے: 1 ٹریڈ کے لیے ڈپازٹ کے 1-2% سے زیادہ کا خطرہ نہیں لینا چاہیے۔
”مارجن لیول“ نامی پیرامیٹر پر توجہ دیں۔ مارجن لیول وہ نمبر ہے جو استعمال شدہ مارجن کو آپ کے اکاؤنٹ کی قیمت سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس بات کا کلیدی اشارہ ہے کہ آپ کے تجارتی نتائج کتنے غیر مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ آپ کے مارجن کی سطح جتنی کم ہوگی، آپ کو ایکویٹی میں اتنے ہی بڑے سوئنگ کا سامنا ہوگا۔ اگر آپ کا مارجن لیول 500% سے کم ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ شاید اپنے اکاؤنٹ پر بہت زیادہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔
رسک/ریورڈ کا تناسب منافع کی وہ مقدار ہے جو ٹریڈرٹریڈ سے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے مقابلے میں وہ رقم جو وہ نقصان کی صورت میں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا اسٹاپ لاس 10 پِپس کے برابر ہے اور آپ کا ٹیک پرافٹ 50 پوائنٹس ہے، تو آپ کے رسک/ریورڈ کا تناسب 1:5 ہے۔
منتخب کرنے کے لیے رسک/ریورڈ کا تناسب آپ کے تجارتی انداز کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے حالات پر منحصر ہوتا ہے (اتار چڑھاؤکی سطح، مارکیٹ کی صورتحال – رجحان یا رینج)۔ یہاں کوئی عالمگیر حل نہیں ہے۔ ہم زیادہ تر ٹریڈروں کے لیے ریورڈ یعنی انعام کو خطرے سے زیادہ رکھنے کی تجویز کرتے ہیں۔ رجحان میں ٹریڈنگ کرتے وقت، رسک/ریورڈ کا تناسب 1:2 یا 1:3 ہو سکتا ہے۔ جب آپ کسی مخصوص سطح کے وقفے پر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، تو 1:4 یا 1:5 رسک/ریورڈ کے تناسب کا انتخاب کرنا دانشمندی کی بات ہو سکتی ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ ایک ٹریڈر $10 ڈپازٹ کرتا ہے اور EUR/USD میں ایک لمبی پوزیشن کھولنا چاہتا ہے یا دوسرے لفظوں میں اسے خریدنا چاہتا ہے۔. ایک لاٹ ٹریڈ کی بنیادی کرنسی میں 100،000 مانیٹری یونٹس ہے، اس کیس میں – یورو۔. کم از کم تجارتی حجم عام طور پر بنیادی کرنسی کے 0.01 لاٹ یا 1000 مانیٹری یونٹس کے برابر ہوتا ہے۔ لہذا، اگر کوئی ٹریڈرEUR/USD خرید رہا ہے، تو کم از کم خریداری 1000 یورو ہے۔ تاہم، اگر تاجر 1:100 لیوریج استعمال کر رہا ہے، تو اسے 1% یا €10 فراہم کرنے کی ضرورت ہے (بروکر بقیہ €990 فراہم کرے گا)۔
کرنسی کی قدر میں تبدیلی کو پوائنٹس میں پیمائش کیا جاتا ہے۔ یہ کرنسی ، اس کے اتار چڑھاؤ اور لیکویڈیٹی پر منحصر ہے ، مختلف جوڑے پرمختلف پپس ہو سکتے ہیں: EURUSD کے لئے ، ایک پوائنٹ 0.00001 کے برابر ہے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ کچھ اہم معاشی واقعہ امریکی ڈالر کی قدر کو متاثر کرتا ہے اور اس میں 500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوتی ہے۔ اگر ٹریڈر EUR/USD کے 0.01 لاٹ خریدتا ہے، تو اس کا منافع پوزیشن سائز (دستیاب سب سے چھوٹی پوزیشن کے لیے €1000) کو پپس کی تعداد (0.00001*500) سے ضرب دے گا۔
اگر ٹریڈرکے پاس کوئی لیوریج نہیں ہوتا ہے تو ، وہ 1000€ کی سرمایہ کاری کرتے ہیں اور منافع $5 یا ٪0.5 تک ہوتا ہے۔ اگر ٹریڈر1:100 لیوریج کا استعمال کرتا ہے اور اسی ٹریڈنگ کو انجام دیتا ہے تو ، ان کی اپنی سرمایہ کاری صرف 10€ ہوگی ، لیکن منافع $5 رہے گا ، جس سے یہ ٪50 منافع بخش ہوگا۔
اوپر دی گئی معلومات سے آپ نے مارجن ٹریڈنگ کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ مارجن پر ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے، درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
ایک کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ مارجن پر صحیح طریقے سے ٹریڈ کیسے کی جائے۔ مارجن ٹریڈنگ آپ کا منافع بڑھانے کا ایک طاقتور ٹول ہے! تاہم، یہ نقصانات کو بڑھا سکتا ہے، اسی لیے اپنے خطرات کو زیادہ مناسب طریقے سے مینج کرنا یاد رکھیں۔.
اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں تو، ایک ڈیمو اکاؤنٹ آپ کے لیے ایک بہترین شروعات ہو گا کیونکہ یہ آپ کو بغیر کسی خطرے کے مارجن پر ٹریڈنگ کی تربیت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اسے کھولنے کے بعد، آپ کو 10،000 ورچوئل ڈالر ملیں گے اور لیوریج کی رقم کا انتخاب کر سکیں گے۔
بڑی تعداد میں ٹریڈر کسی اثاثے کی قیمت کا تجزیہ کرنے کے لیے جاپانی کینڈل سٹک چارٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
کپ اینڈ ہینڈل قیمت کے پیٹرن کا ایک تکنیکی چارٹ سیٹ اپ ہے جو کپ اور اس کے ہینڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
ویب سائٹ coinmarketcap.com کیمطابق، 9250 سے زیادہ مختلف کرپٹو کرنسیاں ہیں۔ اور وہ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے دو گنا سے زیادہ نظروں سے پوشیدہ ہیں۔ ان کی وضاحت کرنے والا مضمون پڑھنے میں بھی ایک سال لگ جائے گا اور اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا کیونکہ ان میں سے نصف کرپٹو کرنسیاں پہلے ہی غیر فعال ہوچکی ہیں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!
فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔
ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔