
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
2023-03-28 • اپ ڈیڈ
میری خواہش ہے کہ ہر اثاثہ کرپٹو کرنسی جیسا ہو، اس لیے نہیں کہ کرپٹو ایک دن میں 100٪ تک کی بھی چھلانگ لگا سکتا ہے اور اس کے فوراً بعد اپنے نصف تک کم بھی ہوجاتا ہے (حالانکہ یہ اب بھی مضحکہ خیز ہے)۔ بدقسمتی سے، ایک بڑی چیز جو عام اثاثوں کے پاس نہیں ہوتی وہ ہے 24/7 تک ٹریڈنگ کی سہولت۔ فاریکس کے زیادہ تر آلات 24/5 تک ٹریڈنگ کیلئے دستیاب ہوتے ہیں، لیکن اسٹاک کا کیا ہوگا؟ کیا یہ دن میں صرف کچھ ہی گھنٹوں کیلئے دستیاب ہوتے ہیں؟ ٹھیک ہے، ہاں اور نہیں بھی، لیکن زیادہ تر نہیں۔ اس آرٹیکل میں، آپ پری مارکیٹ اور آفٹر آورز میں ٹریڈنگ کے بارے میں جانیں گے:
آفٹر آورز ٹریڈنگ اسٹاک ایکسچینج کیلئے تجارتی دن کے بعد ہوتی ہے، اور یہ آپ کو باقاعدہ تجارتی اوقات کے بعد اسٹاک خریدنے یا بیچنے کی اجازت دیتی ہے۔ اسے ایک توسیعی ٹریڈنگ سیشن بھی کہا جاتا ہے۔
اوقات سے پہلے اور بعد کی مارکیٹیں باقاعدہ مارکیٹ کی طرح کام کرتی ہیں، جس میں فریقین کے درمیان متفقہ قیمت پر حصص کی ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو، جو قیمت آپ کو ملتی ہے یہ وہ قیمت ہے جو آپ مارکیٹ کے آفٹر آورز یا پری مارکیٹ میں ادا کرنے کو تیار ہے۔
آفٹر آورز ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کو کمپنی کی آمدنی کی ریلیز اور دیگر خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے کی اجازت دیتی ہے جو عام طور پر عام تجارتی اوقات سے پہلے یا بعد میں ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آمدنی کی ریلیز یا کسی کمپنی کے سی ای او کے مستعفی ہونے کی خبر پر قیمتوں میں بے حد اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ لہذا اگر آپ خبروں کی بنیاد پر جلد از جلد خریدنا یا فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اوقات کار کے بعد یعنی افٹر آورز ٹریڈنگ کیلئے آرڈر لگانے کی ضرورت ہوگی۔
کچھ توسیعی تجارتی سیشنز ہیں:
ہر ٹریڈنگ بروکر اوقات سے پہلے اور بعد میں ٹریڈنگ تک رسائی نہیں دیتا۔ اور ہر بروکر آپ کو مارکیٹ سے پہلے اور بعد کے تمام اوقات میں ٹریڈنگ کرنے نہیں دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ بروکرز آپ کو مارکیٹ کھلنے سے پہلے اور اس کے بند ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے تک ٹریڈنگ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ شرائط مختلف ہیں اور یہ ضوابط پر منحصر ہیں (اور بروکرز کی خواہش ہے کہ وہ جیسا چاہیں)۔
آفٹر آورز میں ٹریڈنگ کا آغاز تقریباً 1999 میں ہوا۔ اس وقت، زیادہ تر اسٹاک ایکسچینجز نے الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورک (ECN - کمپیوٹرائزڈ فورم یا نیٹ ورک کی ایک قسم جو روایتی اسٹاک ایکسچینجز سے باہر مالیاتی مصنوعات میں ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے) کو متعارف کرایا۔ ای سی این ECN کیساتھ، ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں ذاتی طور پر آرڈر دینے کی بہت کم ضرورت ہے۔
آج کل، مارکیٹ کے زیادہ تر شرکاء خبروں پر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کیلئے توسیعی تجارتی سیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسی خبروں کی مثالیں یہ ہیں:
جو ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ پہلے اور بعد کے اوقات میں ٹریڈنگ صرف اسٹاک ٹریڈرز کیلئے ہے اور صرف مخصوص بروکرز کے پاس ہی یہ سہولت دستیاب ہے۔ سی ایف ڈی CFD بروکرز ضابطے اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے یہ اپشن یعنی اختیار کم ہی پیش کرتے ہیں۔
جہاں تک بڑے کھلاڑیوں کا تعلق ہے، ایک توسیعی سیشن سمارٹ منی مینیجمنٹ کیلئے کام کرنے کا بہترین وقت ہے۔ مثال کے طور پر، اندرونی اور ہیج فنڈز اکثر اوقات پہلے اور بعد کے اوقات میں تجارتی اوقات کو نام نہاد ڈارک پولز (تجارتی سیکیورٹیز کیلئے ایک نجی طور پر منظم ایکسچینج ہے) کے ذریعے اپنے آرڈرز کو پورا کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ڈارک پولز ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو ظاہر کئے بغیرٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتے ہیں جب تک کہ ٹریڈ کی تکمیل اور اطلاع نہ ہو جائے۔
چونکہ معمول کے ٹریڈنگ اوقات کے مقابلے میں کم شرکاء ہوتے ہیں، اس لیے وقت سے پہلے اور بعد کے مارکیٹوں میں عام طور پر کم لیکویڈیٹی، زیادہ اتار چڑھاؤ اور کم حجم ہوتا ہے۔ 1 یہ اس قیمت پر کافی حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے جو خریدار یا بیچنے والے کو اپنے حصص پر وصولی کو ختم کرسکتی ہے، اس لیے معمول کے تجارتی اوقات کے باہر خریدے یا بیچے گئے کسی بھی حصص پر محدود آرڈرز استعمال کرنا ہی دانشمندی ہے۔
اگر آپ قیمتوں کے خطرے کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں تو اس سے بھی مدد ملے گی۔ مختلف مالیاتی ادارے ٹریڈنگ کو انجام دینے کیلئے متعدد ECN نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ کا آرڈر ایک ریگولر ٹریڈنگ سیشن کے دوران متعدد ذرائع سے دستیاب بہترین قیمت کیساتھ عمل میں لایا جاتا ہے۔ لیکن ایک توسیعی سیشن میں، آپ صرف ایک بروکر کے ذریعے پیش کردہ قیمت پر محدود ہوتے ہیں۔ اس طرح، قیمت دیگر ذرائع سے زیادہ مختلف یا خراب ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود، بروکرز کے درمیان اس طرح کے سپریڈ ایک ثالثی تجارت کا موقع بن سکتے ہیں۔ لیکن بعد میں ان کے بارے میں مزید ہے۔
بلاشبہ، آفٹر آورز یعنی اوقات کے بعد کی ٹریڈنگ میں مارکیٹ کے کم شرکاء شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح، مارکیٹ ڈیپتھ ٹیبل میں کم آرڈرز لگائے جاتے ہیں۔ جب ہر کوئی ایک ہی وقت میں کسی خبر پر ردعمل ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، تو ایک اسٹاک آفٹر آورز سیشن میں بڑے پیمانے پر ٹریڈ کرے گا کیونکہ مارکیٹ خبروں کو ہضم کرنے اور سیکیورٹی کیلئے نئی قیمت دریافت کرنے کا کام کرتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، ریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے منتخب کردہ قیمت پر آرڈر پر عمل درآمد کرنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ، آپ اگلے دن ریگولر ٹریڈنگ سیشن میں بہتر قیمت حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے، توسیعی سیشن آپ کو دوسروں سے پہلے خبروں پر ٹریڈنگ کرنے کے امکانات پیش کرتے ہیں۔ ٹیک اوور، انضمام، دیوالیہ پن کی فائلنگ، بے روزگاری سے متعلق حکومتی رپورٹس، اور دیگر واقعات افتتاحی گھنٹی سے پہلے (یا بعد میں) حصص میں اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، آپ کو صرف اس اقدام کو پکڑنے کے لیے فوری رد عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔
اور ہاں یہ بھی کہ، آربیٹریج کے بارے میں مت بھولیں۔ یہ ایک تجارتی انداز ہے جس میں مختلف بروکرز کے درمیان ایک ہی اثاثہ پر قیمتوں میں فرق تلاش کرنا شامل ہے۔ عام طور پر، قیمتیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں (کیونکہ یہ ایک ہی اثاثہ ہے، ان میں فرق کیوں ہونا چاہیے؟) آربیٹریج ٹریڈر توسیعی سیشن پسند کرتے ہیں کیونکہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ واحد موقع ہے جہاں آربیٹریج کچھ سیکنڈ کے لیے موجود رہ سکتی ہے۔
خلاصہ یہ کہ پری مارکیٹ اور آفٹر آورز ٹریڈنگ کے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔ توسیعی سیشنز کی سمجھ اور ان کے استعمال کے طریقوں کیساتھ، آپ کو ٹریڈنگ کے نئے مواقع مل سکتے ہیں۔ لیکن خطرات سے آگاہ رہیں۔ محفوظ طریقے سے ٹریڈنگ کریں، ہم آپکی اچھی قسمت کیلئے دعا گوہ ہیں!
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ میں پیچیدگی کے کئی درجے ہوتے ہیں، سب سے آسان سے شروع ہو کر، جیسے بے ترتیب اثاثوں کی خرید و فروخت، خطرات کو منظم کرنے، وقت اور مقاصد کیساتھ، زیادہ جامع طریقوں تک۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!