
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
2023-04-03 • اپ ڈیڈ
دنیا کے مشہور ٹریڈرز کی تجارتی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی منافع کمانے کا طریقہ سیکھیں۔
آج ہم بل ولیمز کے ذریعہ تیار کردہ " تین عقلمند آدمی اور مگرمچھ ، جس کو Three wise men and the alligator کہا جاتا ہے" نامی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ولیمز ایک مشہور ٹریڈر، بہترین فروخت ہونے والی کتاب "Trading Chaos" کے مصنف ہیں اور بہت سے میٹا ٹریڈر اشارے بنا چکے ہیں وہ اسٹاک مارکیٹ میں صرف 2 سال کی تجارت یعنی ٹریڈںگ کے دوران اپنے سرمایہ 10000$ سے بڑھا کر 200000$ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کافی متاثر کن ہے! آئیے ان کی ایک حکمت عملی پر ایک نظر ڈالیں، اسے منافع بخش تجارت کی حکمت عملی بھی کہا جاتا ہے۔
اس حکمت عملی کا خیال کسی خاص رجحان کو پکڑنا اور شروع سے اس میں داخل ہونا ہے۔ ایلیگیٹر انڈیکیٹر پہلے حصے کے لئے ذمہ دار ہے: اس سے بڑے رجحانات کو پکڑنے میں اور جعلی رجحان کو اس سے مختلف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب کہ، Three Wise Men یعنی تین عقلمند آدمی دوسرے حصے کے ذمہ دار ہیں: جو انٹری کے قواعد طے کرتے ہیں۔
اب یہ جاننے کے لئے کہ ہمیں کام کرنے والے اشارے کو چارٹ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ نیچے آپ کو ایلیگیٹر اشارہ بنانے کے لئے کنفیگریشن یعنی تشکیلات ملیں گی۔
اکثر، بڑے رجحان کی حرکت سے پہلے، تمام لائنیں آپس میں مل جاتی ہیں۔ اس حالت کو "سویا ہوا مگرمچھ یعنی Sleeping Alligator" کہا جاتا ہے۔ جب ایلیگیٹر لائنیں جدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں تو، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایلیگیٹر "بھوکا" ہے، جیسا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ منہ کھول رہا ہے۔ اس حرکت کو پکڑنے کا یہ صحیح لمحہ ہے۔
یاد رکھیں!
جب تمام حرکت پذیری کی اوسط یکجا ہوجاتی ہے تو الایگیٹر سو جاتا ہے۔ وقفہ لیں!
ایلیگیٹر کو تب بھوک لگی ہے، جب تمام متحرک اوسط منتشر ہوجاتی ہیں۔ ڈاؤن ٹرینڈ / اپ ٹرینڈ کے لئے تیار رہیں!
جب آپ ایلیگیٹر بناتے ہیں تو، اگلے مرحلے پر جائیں: Three Wise Men یعنی تین عقلمند آدمی۔ وہ یہ جاننے میں مدد کریں گے کہ داخل ہونے کا صحیح وقت کونسا ہے۔
منتشر بار مختلف مارکیٹوں میں تبدیلی کا تعین کرتا ہے۔
اہم ! آپ کو اس جگہ کو دیکھنا چاہئے جو ایلیگیٹر لائنوں سے بہت دور ہے۔
خرید یعنی Buy کا سگنل:
پچھلی بار کے مقابلے میں بار کم سے کم سطح پر ہے، اور اپنی حد سے اوپری نصف میں بند ہوجاتی ہے۔
*یہ اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ جب بار کھلتی ہے تو، بئیرز یعنی فروخت کنندگان مارکیٹ میں تسلط رکھتے تھے، لیکن انہوں نے اس کے قریب ہی بلز یعنی خرید کنندگان کو راستہ بھی فراہم کیا۔
بلش ڈائیورجینٹ بار
فروخت یعنی Sell کا سگنل:
پچھلی بار کے مقابلے میں بار زیادہ سے زیادہ سطح پر ہے، اور اپنی حد سے نیچے نصف میں بند ہوجاتی ہے۔
*یہ اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ جب بار کھلتی ہے تو، بئیرز یعنی خرید کنندگان مارکیٹ میں تسلط رکھتے تھے، لیکن انہوں نے اس کے قریب ہی بلز یعنی فروخت کنندگان کو راستہ بھی فراہم کیا۔
بیئرش ڈائیورجینٹ بار
یہ پہلی کیلئے اضافی کنڈیشن ہے۔ پھر آسم آسیلیٹر مسلسل تیسری بار بناتا ہے جس کا رنگ پہلے عقلمند آدمی والی ٹریڈ کی سمت سے ملتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اگر آپ کا پہلا عقلمند آدمی خرید کا اشارہ کرتا ہے تو، آپ مسلسل تین سبز بارز کے بعد شامل کریں گے۔ دوسرے صورت میں، اگر آپ کا پہلا عقلمند آدمی فروخت کا اشارہ کرتا ہے تو، آپ مسلسل تین سرخ بارز کے بعد شامل کریں گے۔
زیادہ تر ٹریڈر پہلے عقلمند آدمی کے ساتھ ٹریڈ شروع کرتے ہیں، وہ دوسرے کو صرف یہ ثابت کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں کہ ان کا پہلا اشارہ صحیح تھا اور وہ اپنی پوزیشن میں اضافہ کرتے ہیں۔
فریکٹلز پچھلی زیاد یا کم پر بریک آؤٹ کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک اپ فریکٹل خریدنے یعنی buy کے لئے ایک سگنل ہے، اور ایک نیچے کا فریکٹل فروخت یعنی sell کرنے کا ایک اشارہ ہے۔
ایک کامل یعنی بہترین لمحہ وہ ہوتا ہے جب عقلمند آدمی اکٹھے ہوجائیں اور اسے منافع کا اشارہ کہا جاتا ہے۔
سب سے پہلے، دیکھیں کہ کیا پہلا دانشمند آدمی ایلیگیٹر کی لکیر کے اوپر/نیچے تشکیل پایا ہے۔ پھر، "تیزی" یا "مندی" کا رجحان ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ ایک بار جب آپ مارکیٹ میں داخل ہو جاتے ہیں تو، دوسرے عقلمند آدمی یعنی آوسم آسیلیٹر (یہاں تین مسلسل سبز/سرخ لکیریں ہونی چاہیں) کو دیکھیں۔ پھر، ہم تیسرے عقلمند آدمی سے مخاطب ہونگے - فریکٹل کے قیام کا انتظار کریں۔ ایک بار جب فریکٹل نمودار ہوجاتا ہے، تو آپ کو ٹیک پروفیٹ زیادہ/کم کے قریب رکھیں اور سٹاپ لاس کو سب سے کم نظر آنے والی سطح یا سب سے زیادہ والی سطح پر رکھنے چاہیے۔
مارکیٹ سے باہر نکل آئیں اگر مخالف سمت میں سگنل ظاہر ہوتے ہیں - جب ریورسل رجحان پیٹرن ظاہر ہو یا جب AO کے ہسٹوگرام پر تین اسی طرح کی مسلسل بار آجائیں۔
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
آج کل، ایک سمارٹ فون سب سے اہم ضرورت میں سے ایک ہے جسے ہم ہر چیز کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!