کچھ ٹریڈر طویل ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ انہیں پوزیشن چیک کرنے میں مدد کرتے ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ نہ ہو اور آخری فیصلہ کرنے کے لئے زیادہ وقت رکھتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ زیادہ جارحانہ ٹریڈر ہونے اور ایک دن میں زیادہ رقم کمانےکو ترجیح دیتے ہیں تو، آپ کو ممکنہ طور پر H1 اور H4 کے چارٹ پر ٹریڈنگ کرنا ہو گی۔ اس آرٹیکل میں ہم اس قسم کی ٹریڈنگ کے لئے مزید مشہور حکمت عملی کی وضاحت کریں گے۔
ایک جیسے ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات
دن کے اوقات میں ٹریڈنگ کرنے کے فائدے اور نقصانات ہیں۔ فوائد میں ہم سرمایہ کار کے ڈپازٹ میں نچلا دباؤ اور کھلی ہوئی پوزیشن کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیادہ کمائی کے امکان کا ذکر کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، H1 اور H4 پر ٹریڈنگ کرنے کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔ پہلا، ظاہر ہے، ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے سامنے گزارنے کے لئے زیادہ وقت ہے۔ اس کے ساتھ، یہ یاد رکھیں کہ چھوٹے ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے جذباتی دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے، انٹرا ڈے یعنی دن کے اوقات میں ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو استعمال میں سادہ اور پر اثر ہونا چاہیے۔
چارٹ H1 پر ٹریڈنگ کی حکمت عملی
آپ کو درج ذیل ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو لاگو کرنے کے لیے چارٹ پر بہت سی موونگ ایورج اپلائی کرنے کی ضرورت ہے۔
- ایکسپونینشل موونگ ایورج 38 اور 48 پیریڈز کیساتھ (براؤن رنگ میں).
- لینئر ویٹڈ موونگ ایورج 5 اور 8 پیریڈز کیساتھ (جامنی رنگ میں).
سادہ سا اصول ہے۔ جب لینئر ویٹڈ MAs ایکسپونینشل MAs کو اوپر سے نیچے کی جانب کراس کرتی ہے تو، یہ ہمیں چھوٹی پوزیشن کے کھولنے کا اشارہ دیتا ہے۔ متبادل طور پر، جب لینئر ویٹڈ موونگ ایورج ایکسپونینشل کو نیچے سے اوپر کراس کرتی ہے تو ہم طویل پوزیشن کھول سکتے ہیں۔ اگر دو لینئر ویٹڈ موونگ ایورج کے درمیان کم فاصلہ ہو یا وہ ایک دوسرے کو کراس کریں تو سگنل طاقتور ہوگا۔ اس کے ساتھ، کراس اوور کے پیچھے کینڈل اسٹک کی بار کو کراس اوور کے نیچے (اگر یہ چھوٹی پوزیشن کا اشارہ دیتا ہے) یا کراس اوور کے اوپر (اگر یہ طویل پوزیشن کا اشارہ دیتا ہے) ہونی چاہیے۔
جب ایکسپونینشل MAs ایک دوسرے کو کراس کرے آپ تب اپنی پوزیشن بند کریں۔
آئیے ایک مثال دیکھتے ہیں۔
چارٹ H1 پر AUD/USD جامنی رنگ والی MAs براؤن رنک والی MAs کو نیچے سے اوپر 1 نومبر کو کراس کیا۔ ہم نے کینڈل اسٹک کو موونگ ایورج کے اوپر بند ہونے اور پچھلے کنسولیڈیشنن لیول کا انتظار کیا۔
اس کے بعد ہم نے اگلی کینڈل اسٹک کا انتظار کیا اور ایک طویل پوزیشن کو 0.7131 کی بند ہونے کی قیمت پر رکھا۔ ہمارا اسٹاپ لاس کنسولیڈیشنن لیول کے نیچے 0.7047 پر ہوتا ہے۔ ہم نے موونگ ایورج کو ایک دوسرے کو 0.7242 پر کراس کرنے کا انتظار کیا۔ ہم نے 111 پپس کمائے (0.7242-0.7131).

چارٹ H4 پر ٹریڈنگ کی حکمت عملی
نیچے بیان کی گئی حکمت عملی کو دو انڈیکیٹر کے استعمال کی ضرورت ہے: MACD سیٹنگ 12،26،2 کیساتھ اور کموڈیٹی چینل انڈیکس (CCI) کیساتھ جس کا پیریڈ 14 کے برابر ہے۔
آپ کو طویل پوزیشن کو کھولنے کی ضرورت ہو گی جب:
- CCI نیچے سے اوپر MACD کے اوپری بارڈر کو کراس کرتا ہے؛
- جب ایسا ہوتا ہے، MACD کو 100 لیول سے اوپر ہونا چاہیے۔
ہم اپنا اسٹاپ لاس پچھلے کونسولیڈیشن کے لیول سے نیچے رکھتے ہیں۔ ہمارا منافع قیمت کے ایکشن پر منحصر ہے۔ تاہم، اگر CCI گرتا ہے 100 لیول سے نیچے تو ہمیں اپنی پوزیشن بند کر لینی چاہیے۔
آئیے AUD/USD کے ایچ 4 چارٹ کو دیکھتے ہی۔
جنوری 11 کو ہم نے CCI کو MACD سے اوپر بڑھتا دیکھا۔ ہم نے اگلی کینڈل اسٹک کا انتظار کیا اور 0.7381 ر پوزیشن کھولی۔ ہمارا اسٹاپ لاس پچھلے کونسولیڈیشن لیول 0.7326 کے نیچے ہوتا ہے۔ جب CCI نے 100 لیول کو اوپر سے نیچے 0.7508 ٹیسٹ کیا تو ہم نے پوزیشن بند کر دی۔ جس کے نتیجے میں، ہم نے 127 پپس کمائیں ۔

آپ کو چھوٹی پوزیشن کب کھولنی چاہیے؟
- CCI اوپر سے نیچے MACD کے بارڈر کو کراس کرتا ہے۔
- جب یہ ہوتا ہے تو MACD کو -100 لیول سے نیچے ہونا چاہیے۔
آخر میں، آئیے AUD/USD کے لئے اسی H4 کے چارٹ پر چھوٹی پوزیشن کی مثال سمجھتے ہیں۔
CCI نے اوپر سے نیچے MACD کو کراس کیا۔ ہم 0.7160 پر چھوٹی پوزیشن کھولی۔ ہمارا اسٹاپ لاس پچھلے 0.7205 کی کنسولیڈیشنن کی سطح کے اوپر رہا۔ ہم نے CCI کے -100 لیول کو ٹیسٹ کرنے تک انتظار کیا اور پوزیشن کو 0.7069 پر بند کیا۔ ہم نے 91 پپس کمائیں۔

نتیجہ
چھوٹے ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کرنا آپ کو جلد منافع دے سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس کو بہت توجہ کی ضرورت ہے اس لئے ان پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے آپ کو محتاط رہنا ہے۔