2023 میں گولڈ کی ٹریڈنگ کرنا

2023 میں گولڈ کی ٹریڈنگ کرنا

2023-08-04 • اپ ڈیڈ

گولڈ ٹریڈنگ دنیا کی قدیم ترین سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔ یہ قیمتی دھات عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس دھات کی قدر اس کے انڈسٹریل استعمال سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ گولڈ کے ذخائر نایاب ہیں اور انہیں تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔ Forex ٹریڈنگ میں، ٹریڈ کرنے کے لیے گولڈ مقبول ترین اثاثہ جات میں سے ایک ہے۔

ٹریڈرز گولڈ کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم گولڈ کو ٹریڈنگ کے ایک اثاثے کے طور پر منتخب کرنے کی وجوہات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، نیز گولڈ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث کون سی چیزیں ہیں، اور CFD کے ذریعے گولڈ کی ٹریڈ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔

گولڈ ٹریڈنگ کیا ہے؟

گولڈ ٹریڈنگ سے مراد قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کے لیے گولڈ کی خرید و فروخت کرنا ہے۔ چونکہ گولڈ کی قیمت کو بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا حامل سمجھا جاتا ہے، اس لیے ٹریڈرز کم قیمتوں کے دوران کموڈیٹی خرید کر اور قیمتیں زیادہ ہونے پر اسے فروخت کر کے، یا جب قیمتوں میں کمی متوقع ہو تو اسے شارٹ کر کے مارکیٹ میں منافع کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔

گولڈ کی ٹریڈنگ قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ اور قابلِ رسائی انسٹرومنٹس کی وسیع رینج کی وجہ سے باریک بینی سے غور و فکر کا مطالبہ کرتی ہے، جس میں گولڈ کے ڈیریویٹوز جیسے کہ فیوچرز اور قیمت کے فرق کے معاہدات (CFDs) سے لے کر، گولڈ مائننگ اسٹاکس شامل ہیں۔

گولڈ کی ٹریڈنگ کا آغاز کرنے سے قبل، آپ کو اس حوالے سے باخبر رہنا چاہیئے کہ مارکیٹ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں شدید قسم کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گولڈ کی ٹریڈنگ کے دوران منافع کمانے کے امکانات براہ راست مالی نقصان کے خطرے کے ساتھ آتے ہیں۔

goldXAUUSDMonthly.png

گولڈ، 1996 سے ماہانہ چارٹ

گولڈ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کس طرح آتا ہے؟

گولڈ ٹریڈ کرنے کا طریقہ سیکھنے سے قبل، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دھات کی قیمت پر کیا چیز اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹریڈنگ کے حوالے سے منطق پر مبنی فیصلے کرنے اور آپ کے مالی نقصان کے خطرے کو کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ مالیاتی مارکیٹس میں مروجہ تاثر کے لحاظ سے گولڈ کی قیمتوں کو متاثر کرنے والے عوامل مختلف اوقات میں تبدیلی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آئیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1080_1080px_Factors that drive gold price_13-06-2022_EN.png

گولڈ کی قیمت پر اثر انداز عوامل

مرکزی بینکس کی پالیسیز

مرکزی بینکس فیاٹ رقم اور گولڈ کو ذخیرے کے طور پر رکھتے ہیں۔ جیسا کہ مرکزی بینکس اپنے مانیٹری ذخائر کو متنوع بناتے ہیں (ان فیاٹ کرنسیز سے جو انہوں نے گولڈ کے برابر جمع کی ہوتی ہیں)، تو نتیجتاً سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

US ڈالر کی قدر

چونکہ US ڈالر کو گولڈ کے ساتھ اب مزید پیگ نہیں کیا جاتا، اس لیے قیمتی دھات اور USD کی قیمتیں مخالف سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔ جیسا کہ دیگر کرنسیز کے مقابلے میں US ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے، تو ان خریداروں کے لیے گولڈ بہت زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے جو US ڈالر استعمال نہیں کرتے، اور اس کے نتیجے میں اس کی طلب میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی طرح، ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا سستا ہو جاتا ہے، اور اس کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

رسد اور طلب

گولڈ کی قیمتیں محض طلب اور رسد سے متاثر ہو سکتی ہیں: زیورات اور الیکٹرانکس جیسی صارفی اشیاء کی طلب میں اضافے کی وجہ سے، گولڈ کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ درحقیقت، بھارت، چین اور US حجم کے لحاظ سے زیورات کے لیے گولڈ کے بڑے صارفین میں شامل ہوتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کو گولڈ میں ہمیشہ سے ہی دلچسپی رہی ہے، اور گزشتہ 50 سالوں میں اس دھات کی قیمت میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر، 2019 میں سرمایہ کاری کے مختلف قسم کے انسٹرومنٹس کے ذریعے گولڈ کی خریداریاں 1,271.7 ٹنز کے برابر رہی ہیں، جو سونے کی کُل طلب کے 29% کی نسبت زیادہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ

گولڈ کی پائیدار قیمت کی وجہ سے، معاشی غیر یقینی کی صورتحال، مثلاً معاشی بدحالی یا سیاسی بدامنی کے دوران، زیادہ تر لوگ اس میں سرمایہ کاری کرنے کی ابتداء کر رہے ہیں۔ ہنگامہ خیز حالات کے دوران گولڈ کو سرمایہ کاروں کے لیے اکثر ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

گولڈ کی پروڈکشن

گولڈ سپلائز بنیادی طور پر مائننگ کے ذریعے ہوتی ہیں، جو کہ 2016 سے مستحکم ہے۔ گولڈ کی قیمت عالمی سطح پر گولڈ کی پروڈکشن سے متاثر ہوتی ہے، جو کہ طلب کے مماثل رسد کی ایک اور مثال ہے۔ مزید برآں، گولڈ کی پروڈکشن میں کمی سے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ گولڈ مائننگ انڈسٹری تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا کر رہی ہے۔ اگرچہ حالیہ کچھ برسوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان میں سے کچھ اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن مستقبل میں ان میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ سونے کی دھات کا معیار مسلسل ابتری کا شکار ہے۔ مزید برآں، مستقبل میں عالمی سطح پر تیل کی پروڈکشن میں ہونے والی کمی کے ساتھ، اس دھات کی بہت زیادہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود، گولڈ کی پروڈکشن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے گولڈ نکالنے کے عمل کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے بعض اوقات گولڈ کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔

XAUUSDWeekly.png

عالمی واقعات پر گولڈ کا ردعمل۔

گولڈ ٹریڈنگ کے فوائد

یہاں وہ وجوہات درج ہیں جن کی وجہ سے ٹریڈرز ٹریڈنگ کے لیے گولڈ کو ترجیح دیتے ہیں:

  • گولڈ تاریخی طور پر افراط زر کے خلاف ایک اچھا ہیج رہا ہے۔ کیونکہ یہ پیسے کی قوت خرید کو کم کرتی ہے، اس لیے افراط زر سرمایہ کاروں کے اولین مخالفین میں سے ایک ہے۔ ہنگامہ خیزی کے ایسے دور میں، جب اسٹاک مارکیٹ مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہو اور کم شرح سود کی وجہ سے پیسہ اپنی قدر کھو رہا ہو، تو اس وقت گولڈ ایک پُرکشش اثاثہ ثابت ہو سکتا ہے۔
  • اگرچہ گولڈ کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور بعض اوقات اسے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم یہ دھات طویل مدت تک اپنی قدر کو برقرار رکھتی ہے اور اسی لیے اسے ایک مستحکم سرمایہ کاری کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔
  • گولڈ بہت زیادہ لیکویڈ ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ خریدار مارکیٹ میں باآسانی فروخت کنندگان کو تلاش کر سکتے ہیں، اور اس کے برعکس ہونا بھی ممکن ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ یہ ٹرانزیکشن کے اخراجات کو کم کرتا ہے اور یہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کی خود اعتمادی کو پھر سے بحال کرتا ہے۔ حتیٰ کہ فزیکل گولڈ کی مارکیٹ بھی لیکویڈ ہوتی ہے، کیونکہ خریدار کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہوتا۔
  • گولڈ ایک بہترین متنوع ٹول ہے۔ وسیع پیمانے پر خطرہ مول لینے جیسے مخصوص ادوار کے دوران، یہ اسٹاک مارکیٹ کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

گولڈ ٹریڈنگ کے نقصانات

بلاشبہ، کوئی بھی اثاثہ بے عیب نہیں ہوتا، اور اس طرح گولڈ کے بھی اپنے کچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

  • اگر ٹریڈرز کے پاس فزیکل گولڈ موجود ہے، تو ان کے پاس موجود گولڈ کی مقدار کے لحاظ سے، اسے اسٹور کرنے کا عمل مشکل اور مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔ سیف ڈپازٹ باکسز اور والٹس سستے نہیں ہوتے۔
  • گولڈ سود پر مشتمل کسی قسم کی آمدنی فراہم نہیں کرتا۔ اگر ٹریڈرز مخصوص قسم کے شیئرز کے مالک ہوتے ہیں، تو وہ انہیں منافع جات ادا کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اپنے بینک میں نقد رقم رکھتے ہیں، تو وہ اس پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، وہ گولڈ کے ذریعے سود پر مشتمل کسی قسم کی آمدنی وصول نہیں کرتے۔
  • زیادہ خطرے کی حامل مدتوں کے دوران، منافع جات کم ہو سکتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار ان اثاثوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جن میں زیادہ خطرات شامل ہوتے ہیں۔

گولڈ ٹریڈنگ کی حکمت عملی کیا ہے؟

اس سے قبل کہ آپ اس زرد دھات کی ٹریڈنگ کا آغاز کریں، اپنی حکمت عملی کا واضح طور پر تعین کرنا ضروری ہے۔ محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر فیصلے کرنے کے بجائے، گولڈ ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیاں موجود ہیں جو اس بات کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں کہ ٹریڈ میں کس وقت داخل ہونا ہے اور باہر کب نکلنا ہے نیز کسی پوزیشن کے اوپن ہونے کے دوران اس کی نظم کاری کا طریقہ کار کیا ہے۔ کسی دوسرے اثاثے، مثلاً اسٹاک یا کرنسی کے جوڑے کے لیے تیار کردہ ٹریڈنگ کی حکمت عملی، عین ممکن ہے گولڈ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہو۔ ذیل میں کچھ مقبول ترین تکنیکیں موجود ہیں:

پوزیشن ٹریڈنگ

ٹریڈر ایک طویل مدت تک گولڈ کی قیمت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے استفادہ کرنے کی غرض سے ہفتوں اور مہینوں کے لیے ٹریڈنگ کی پوزیشن کو اوپن رکھتا ہے۔

نیوز ٹریڈنگ

یہ مرکزی بینک کی پالیسی کے حوالے سے بیانات یا معاشی ڈیٹا جیسی خبروں پر مبنی گولڈ ٹریڈنگ کی ایک مختصر مدتی حکمت عملی ہوتی ہے۔

goldXAUUSDH1.png

بروز 13 دسمبر 2022 کو، US میں افراط زر کی شرح 7.1% بمقابلہ 7.3% تھی، جو توقعات کی نسبت بہت کم تھی۔ اس نتیجے کے سبب USD کی قدر میں کمی واقع ہوئی، اور اس کے برعکس گولڈ، جو USD کے ساتھ ریورس کو-ریلیٹڈ ہے، اس میں 4183 bp کا اضافہ ہوا۔

رجحان ساز ٹریڈنگ

ٹریڈرز مستحکم رجحانات کی نشاندہی کرنے کے لیے گولڈ کی قیمت کے اتار چڑھاؤ میں پیٹرنز تلاش کرتے ہیں۔ جب قیمت تیزی کے رجحان میں ہوتی ہے، تو ٹریڈر مزید اضافے کی توقع کرتا ہے اور ایک خرید کی ٹریڈ اوپن کرتا ہے۔ جب گولڈ کو مندی کے رجحان کا سامنا ہوتا ہے، تو عین ممکن ہے کہ قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار رہے، اس لیے ٹریڈر ایک فروخت کا آرڈر اوپن کرتا ہے۔

ٹریڈرز اکثر اوقات قیمت کے رجحانات کی نشاندہی کرنے اور ان کی تصدیق کرنے کے لیے تکنیکی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔ تکنیکی انڈیکیٹرز انہیں اس حوالے سے مدد فراہم کر سکتے ہیں کہ وہ بہتری کے رجحان یا مندی کے رجحان میں ممکنہ تبدیلی کا تعین کریں تاکہ ٹریڈرز اس کے مطابق اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کر سکیں۔ نیز رجحان کی پیروی کرنے کا عمل ٹریڈنگ کی گولڈ CFD حکمت عملی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈے ٹریڈنگ

ڈے ٹریڈرز گولڈ کی قیمت میں انٹرا ڈے اتار چڑھاؤ پر عمل کرتے ہوئے، ٹریڈنگ کے ایک سیشن کے لیے پوزیشن اوپن رکھتے ہیں۔ چونکہ گولڈ بڈ اور آسک پرائس کے مابین مختصر اسپریڈز کا حامل بہت زیادہ لیکویڈ اثاثہ ہوتا ہے، لہٰذا یہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے لیے موزوں ہوتا ہے۔ ڈے ٹریڈرز دن کے مخصوص وقت کے دوران گولڈ کو خریدنے یا فروخت کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے نیوز ایونٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

پرائس ایکشن ٹریڈنگ

پرائس ایکشن حکمت عملی ایک ایسا گولڈ ٹریڈنگ سسٹم ہے جس میں ٹریڈرز قیمت کی کارروائی پر نظر رکھتے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ پوزیشن کو کس سطح پر اوپن یا کلوز کرنا ہے۔ تکنیکی انڈیکیٹرز پر مبنی حکمت عملیوں کے برعکس، ٹریڈرز اپنے فیصلے کرنے کے لیے جاپانی کینڈل اسٹک پیٹرنز اور چارٹ پیٹرنز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

FBS کے ساتھ گولڈ کی ٹریڈنگ کریں

FBS آپ کو گولڈ سے منافع کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ کو FBS Trader ایپ اور MetaTrader 4 یا 5 میں XAUUSD کی علامت کے اندر گولڈ مل جائے گا۔ FBS کی ویب سائٹ پر گولڈ کی ٹریڈنگ کے حوالے سے معاہدے کی خصوصیات دیکھیں۔

خلاصہ

گولڈ کی ٹریڈ گزشتہ برسوں میں کافی مضبوطی سے اپنے قدم جما چکی ہے۔ گولڈ کی ٹریڈنگ کرنے کے حوالے سے غور و فکر کرنا آغاز کاران کے لیے ایک بہترین آغاز ہو سکتا ہے۔ FBS کے ساتھ گولڈ کی ٹریڈنگ آزمائیں! ہم آپ کی ٹریڈز کو آسانی کے ساتھ انجام دینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اسی طرح

عدم توازن پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی
عدم توازن پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی

یہ آرٹیکل آپ کو ٹریڈںگ کی ایک ایسی حکمت عملی سے متعارف کرواتا ہے جس کے لیے حجم، تکنیکی انڈیکیٹرز، اور قیمت کے پیٹرنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو محض پرائس ایکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عدم توازن کے ٹیوٹوریل میں خوش آمدید۔

مومینٹم ٹریڈنگ کی حکمت عملی
مومینٹم ٹریڈنگ کی حکمت عملی

اس آرٹیکل میں ٹریڈنگ کی MACD + RSI حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے نیز اسے forex مارکیٹ میں ٹریڈ کے مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ولیم کی حکمت عملی
ولیم کی حکمت عملی

بل ولیمز مشہور ترین مارکیٹ انڈیکیٹرز کا تخلیق کار ہے: بہترین آسیلیٹر، فریکٹلز، ایلیگیٹر، اور گیٹر۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera