سب سے زیادہ مستحکم کرپٹو کرنسیاں

سب سے زیادہ مستحکم کرپٹو کرنسیاں

2022-11-22 • اپ ڈیڈ

ویب سائٹ coinmarketcap.com کیمطابق، 9250 سے زیادہ مختلف کرپٹو کرنسیاں ہیں۔ اور وہ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے دو گنا سے زیادہ نظروں سے پوشیدہ ہیں۔ ان کی وضاحت کرنے والا مضمون پڑھنے میں بھی ایک سال لگ جائے گا اور اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا کیونکہ ان میں سے نصف کرپٹو کرنسیاں پہلے ہی غیر فعال ہوچکی ہیں۔ اگرچہ ہم علم کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس طرح، ہم آپ کو سب سے زیادہ مستحکم کرپٹو کرنسیوں کے اپنے تجزیے سے متعارف کرانا چایتے ہیں جنہیں آپ ڈھونڈ سکتے ہیں، ہر ایک کے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ چلیں اسے ایک خوشگوار طریقے سے پڑھتے ہیں!

مستحکم یعنی سٹیبل کوائنز (Stablecoins) کیا ہیں؟

آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں سامان اور خدمات کی ادائیگی کیلئے اپنے ملک کی کرنسی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، زیادہ تر ممالک USD کو یونیورسل "ریزرو" کرنسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جو کہ لاگت کی پیمائش کے لیے آسان ہے۔ فرض کریں کہ کوئی شخص یا کوئی ملک کرپٹو کرنسی کی دنیا میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ اس صورت میں، اسے ڈیجیٹل کرنسی (عام طور پر USD) یا کسی دوسرے اثاثے کی ضرورت ہوتی ہے جو عام کرپٹو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا شکار نہ ہو۔ سٹیبل کوائنز(Stablecoins) ایسے ہوتے ہیں جس میں میں کوئی بھی شخص اپنی رقم کو کرپٹو میں ذخیرہ کرنا چاہے گا لیکن اس میں خطرات کی سطح کم سے کم شامل ہو۔

سٹیبل کوائنز (Stablecoins) کو عام طور پر کام کرنے کے لیے کسی اثاثے کیساتھ ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔ عام طور پر، یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے حقیقی دنیا کے اثاثوں کے کیساتھ جوڑا جاتا ہے، جیسے عام طور پر USD۔ مثال کیطور پر، اگر آپ کے پاس USDT میں $1000 ہیں تو(سٹیبل کوائن stablecoin جیسا کہ "Tether" ہے)، آپ جب چاہیں اپنے پیسے کو حقیقی USD میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ٹیتھر - Tether (وہ کمپنی جو USDT کو جاری کرتی ہے) ضرورت پڑنے پر لوگوں کو ادائیگی کرنے کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میں ڈالرز کا ذخیرہ رکھتی ہے۔

دیگر قسم کے سٹیبل کوائنز میں اکثر مختلف کولیٹرلائزیشن شامل ہوتی ہے (یہ تب ہوتا ہے جب حقیقی دنیا کے اثاثے کرپٹو کو بیک اپ کرتے ہیں)۔ ان میں کموڈیٹی پر مبنی (ٹیتھر گولڈ یا پیلیڈیم کوائن)، کرپٹو بیکڈ (دوسرے کرپٹو کولیٹرلائزیشن کیطور پر کام کرتے ہیں)، اور مرکزی بینکوں کی ڈیجیٹل کرنسیاں (CBDCs) ہیں۔ مؤخر الذکر ایک بینک نوٹ کی طرح ریاست کی حمایت یافتہ کرنسی کی ایک شکل ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم سب سے زیادہ مقبول سٹیبل کوائز(Stablecoins) کے بارے میں بات کریں گے، جو USD کی حمایت یافتہ اور کرپٹو کرنسی کی حمایت یافتہ ہیں۔

سٹیبل کوائنز کے فوائد

کرپٹو کرنسی مارکیٹ ایک پرخطر اور بعض اوقات خطرناک جگہ ہے جہاں آپ کو تمام خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے۔ مثال کیطور پر، زیادہ اتار چڑھاؤ کے وقت، بٹکوائن ایک ہی دن میں 10-15٪ حرکت کر سکتا ہے، اور Altcoins (دوسرے کرپٹو کوائنز) دونوں سمتوں میں قیمتوں میں 50٪ تبدیلی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ اسی دوران سٹیبل کوائنز (Stablecoins) کام آتے ہیں۔ یہاں یہ سٹیبل کوائنز (Stablecoins) کرپٹو دنیا میں آپ کے دوست کیوں بن جاتے ہیں۔

حفاظت

سب سے بڑے سٹیبل کوائن جاری کرنے والے اپنے ہولڈرز کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی پیش کرتے ہیں۔ Tether (USDT)، Circle (USDC)، اور Binance (BUSD) جیسی کمپنیوں کا کئی سالہ ٹریک ریکارڈ ہے اور انہوں نے اپنی پائیداری کو ثابت کیا ہے۔ آپ اس بات کا یقین کرسکتے ہیں کہ آپ کی کرپٹو آپ کی ہی رہے گی، اور آپ ضرورت کیمطابق اسے دنیا میں استعمال ہونے والے حقیقی پیسوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم، شفافیت کے لحاظ سے بڑے خطرات ہیں۔ سٹیبل کوائنز (Stablecoins) جاری کرنے والے اکثر اپنے فنڈز کو مختلف اثاثوں میں لگاتے ہیں، جو انتہائی محفوظ امریکی خزانے یا ترقی پذیر معیشتوں کے پُر خطر ایکویٹی اور بانڈز ہو سکتے ہیں۔ خطرات ہمیشہ مالی کارروائیوں کے ہر حصے میں شامل ہوتے ہیں، اور سٹیبل کوائنز (Stablecoins) کو اس سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔

استحکام

سٹیبل کوائنز "Stablecoin" نام سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی قیمت بنیادی اثاثہ کے خلاف اتار چڑھاؤ کا شکار نہیں بنتی ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، جوڑوں میں دوسرا اثاثہ USD ہے۔ لہٰذا، سٹیبل کوائنز (Stablecoins) صارفین کو اپنی کرنسی کو کرپٹو مارکیٹ میں ذخیرہ کرنے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتے ہیں اور اسی مقدار میں برابری کو مدنظر رکھتے ہیں۔

ہر روز آپ اپنے USDT، BUSD، یا USDC کو بغیر کسی سخت پابندی کے USD میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ جبکہ بٹکوائن (Bitcoin) میں $1000 کی قیمت ایک دن میں یا تو $800 اور دوسری صورت میں $1200 تک جاسکتی ہے، جبکہ USDT میں $1000 کی مالیت ہمیشہ USD میں $1000 کے برابر ہی رہتی ہے۔ یہ ٹریڈرز کیلئےایک اچھی جگہ نہیں ہے، کیونکہ سٹیبل کوائنز (Stablecoins) میں ٹریڈنگ کرکے پیسے کمانا تقریباً ناممکن ہے۔ تاہم، کرپٹو مارکیٹ کے وجود میں رہنے کیلئے ان کا استحکام بہت ضروری ہے: عملی طور پر ہر ٹریڈر کو وقتاً فوقتاً اپنے پیسے کو محفوظ کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ ٹریڈر بیئر مارکیٹوں کے پیش نظر اپنے زیادہ تر فنڈز کو سٹیبل کوائنز میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جیسا کہ اس وقت ہمارے پاس اب کی صورتحال ہے (نومبر 2022 تک)۔

کم فیس

تقریباً دو سالوں کیلئے، جنوری 2021 اور مئی 2022 کے درمیان، Ethereum نیٹ ورک (گیس فیس) ​​کیلئے درکار لین دین کی اوسط فیس تقریباً 40 ڈالر تھی، بروز 1 مئی 2022 کیساتھ ہی، اس نے 196.63$ کی سب سے زیادہ یومیہ گیس فیس کی قیمت ریکارڈ کی۔ تمام کرپٹو صارفین کیلئے جن کے اکاؤنٹ میں 100000$ نہیں ہے، اتنی بھاری فیس کا مطلب ہے کوئی لین دین اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ کم نا ہو جائے۔

جہاں تک USDT، BUSD، یا USDC کا تعلق ہے، ان کی فیس شائد ہی کبھی بھی $3-5 سے زیادہ ہوئی ہو۔ جب بھی آپ سٹیبل کوائن کیلئے زیادہ ٹرانزیکشن فیس دیکھتے ہیں، آپ ایک سٹیبل کوائن کو دوسرے کیساتھ تبدیل کر سکتے ہیں یا فنڈز کی منتقلی کیلئے ایک مختلف نیٹ ورک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ بہت آسان ہے اور آپ کو تقریباً کسی بھی وقت کم ٹرانزیکشن فیس فراہم کرتے ہوئے صرف چند منٹس ہی لگتے ہیں۔

سال 2022 کی سب سے زیادہ مستحکم کرپٹو کرنسیوں کی فہرست

ہم کوائنز کے فوائد، نقصانات اور مختصر تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے، سب سے زیادہ مقبول سٹیبل کوائنز (Stablecoins) پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس آرٹیکل میں زیادہ تر کوائنز USD کیساتھ مل کر جوڑی بناتے ہیں، اور کچھ کو دوسری کرپٹو کرنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس مضمون کو مکمل کرنے کے بعد، موضوع کی گہرائی کی جانچ کیلئے ہمارا کرپٹو کرنسی پیئر ٹریڈنگ ٹیوٹوریل ضرور دیکھیں۔

Tether (USDT)

دنیا کا سب سے پرانا اور مشہور سٹیبل کوائن، USDT کو "Realcoin" کے نام سے سال 2014 میں بنایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر، یہ صرف بٹکوائن کے بلاکچین پر کام کرتا تھا، بعد میں اب یہ ایتھریم، ٹرون، او ایم جی، اور دیگر بلاکچینز پر توسیع کیلئے اپ ڈیٹس کیساتھ کام کررہا ہے۔

USDT کی قیمت USD کی آئینہ دار ہے۔ USD کیلئے پیگ تجارتی کاغذات، باہمی اعتماد کیساتھ ڈپازٹس، کیش، مالیاتی معاہدہوں کے دستاویزات، او ٹریژری بلز کی رقوم جو کہ USD کی قدر کے برابر ہیں وہ گردش میں USDT کی تعداد کے برابر بھی ہیں۔

ٹیتھر Tether امریکی SEC یعنی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کی طرف سے بہت سی قانونی چارہ جوئی کا شکار بھی رہا ہے۔ تاہم، یہ سخت پابندیوں سے بچنے کا انتظام کررہا ہے، اور ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو اعلیٰ معیار کی خدمت فراہم کرتا ہے۔ نومبر 2022 تک، USDT کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن $69 بلین ڈالر ہے۔

USD Coin (USDC)

USD Coin (USDC) ایک مستحکم یعنی سٹیبل کوائن ہے جو USD کیساتھ 1:1 کی نسبت سے کام کرتا ہے۔ گردش میں موجود اس کرپٹو کرنسی کی ہر اکائی کو نقد اور مختصر مدت کے امریکی ٹریژری بانڈز کے مرکب میں ریزرو کے $1 کے برار کی حمایت حاصل ہے۔ تجارتی اداروں کی مرکزی تنظیم، جو اس اثاثے کے پیچھے کھڑی ہے، کا کہنا ہے کہ ریگولیٹڈ مالیاتی ادارے USDC کو جاری کرتے ہیں۔

ٹریڈر اس سٹیبل کوائن کو USDT پر ترجیح دیتے ہیں کیونکہ امریکی حکومت اسے ریگولیٹ کرتی ہے، جس سے USDC ڈیجیٹل ڈالر کے اتنا ہی قریب ہو جاتا ہے جتنا یہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، اس طرح کا گہرا ضابطہ ان صارفین کیلئے پابندیوں کا باعث بن سکتا ہے جو مشکوک طریقے سے کام کرتے ہیں (یا ان کے بارے میں ایسا لگتا ہے)۔ لہذا، ہم ان صارفین کیلئے USDC کی سفارش نہیں کرسکتے جو امریکہ میں نہیں رہتے اور جو نہیں چاہتے کہ امریکی ضابطے ان پر اثر انداز ہوں۔

نومبر 2022 تک، USDC کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 بلین ڈالر ہے۔

Binance USD (BUSD)

سب سے بڑے سٹیبل کوائنز کی ہماری فہرست میں آخری نمبر BUSD ہے۔ یہ ایک 1:1 کی نسبت کیساتھ USD کا حمایت یافتہ سٹیبل کوائن (Stablecoin) ہے جو Binance (Paxos کیساتھ شراکت میں ہے) جاری کرتا ہے۔ ۔Binance کو نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز (NYDFS) کے ذریعے منظور شدہ اور ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔

BUSD ایکو سسٹم نے پچھلے دو سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، سال 2021 کے آغاز میں 1 بلین ڈالر مارکیٹ کیپٹلائزیشن سے نومبر 2022 میں 22 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اب یہ Tether اور USDC کے بعد مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے تیسرا سب سے بڑا سٹیبل کوائن ہے۔ اس ترقی کی بڑی وجہ صارفین کا والیٹ، پلیٹ فارمز، اور خدمات کو BUSD کو سپورٹ کرتی ہیں کو اپنانے کی وجہ سے ہے۔

TerraUSD (UST)

۔UST یو ایس ٹی کو بھی سٹیبل کوئن کہا جاسکتا ہے جسے LUNA کرپٹو کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ تاہم، جب LUNA کا سال 2022 میں کریش ہوا، تو UST سے USD الگ ہوگیا اور اس کی قدر $1 سے گر کر $0.006 تک جاپہنچی۔ بعد میں، یہ تقریباً $0.1 تک بڑھ گیا لیکن اس نے اپنا استحکام کھو دیا ہے۔ اب ٹریڈر UST کو ایک اور قیاس آرائیوں پر مبنی اثاثہ سمجھتے ہیں جو کہ سٹیبل کوائن کیطور پر رکھنے کے قابل نہیں ہے۔

Dai

Dai کوائن $5 بلین مارکیٹ کیپٹلائزیشن سے اوپر کا واحد مستحکم کوائن ہے جسے حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے امریکی خزانے یا کیش کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ DAI کی قیمت USD کیساتھ نرمی سے جڑی ہے اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے مجموعہ کیساتھ جڑی ہے۔ جو کہ جب بھی مارکیٹ کو ایک نئے DAI کی تخلیق کی ضرورت ہوتی ہے سمارٹ کنٹریکٹ والٹس میں ڈپازٹ کیا جاتا ہے۔

۔UST (TerraUSD) کے برعکس، DAI حد سے زیادہ کولیٹرلائزڈ ہے، یعنی ڈیفالٹ کی صورت میں ممکنہ نقصانات کو پورا کرنے کیلئے کولیٹرل کی فراہمی کافی حد تک اسے محفوظ بناتی ہے۔ DAI کے معاملے میں، ہر کوائن کی قیمت $1 ہے اور $1.5 مالیت کے دیگر کرپٹو کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ DAI کوائنز کی مستحکم قیمت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ ان لوگوں کیلئے بہترین انتخاب ہے جو ڈیجیٹل کرنسی میں گہرائی میں جانا چاہتے ہیں اور حقیقی دنیا سے تمام رابطوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

سٹیبل کوئنز (Stablecoins) کے بارے میں سوالات

کیا مستحکم کرپٹو کرنسی منافع بخش ہے؟

یہ آپ کے منتخب کردہ منظر نامے پر منحصر ہے۔ اگرچہ سٹیبل کوائنز کو رکھنے سے آپ منافع تو نہیں کمائیں گے، لیکن آپ اپنے کوائنز کو سمارٹ کنٹریکٹس میں شامل کرسکتے ہیں، بغیر کسی اہم خطرات کے 1 تا 5٪ سالانہ پیداواری منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ APY سرکاری US CPI سے کم ہے، یعنی آپ کا حقیقی رزلٹ منفی میں ہوگا۔

بہترین مستحکم کوائن کون سا ہے؟

یہ سٹیبل کوائن (Stablecoin) کے مقصد پر منحصر ہے۔ BUSD کو فیس کے لحاظ سے سب سے محفوظ اور سستا تصور کیا جاتا ہے، جبکہ DAI کو حقیقی دنیا کے اثاثوں کیجانب سےحمایت نہیں کی جاتی ہے، یہ ان لوگوں کیلئے بہترین انتخاب ہے جو امریکی ڈالر کیساتھ کنکشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ایک مستحکم کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

عام طور پر، یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے نقد یا امریکی خزانہ کے ذریعے بیک اپ دیا جاتا ہے جس کا مقصد USD یا دیگر اثاثوں کیلئے ایک پیگ یعنی قیمت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ سٹیبل کوائن (Stablecoin) کا ​​بنیادی مقصد لوگوں کو مستحکم کرپٹو فراہم کرنا ہے جو اتار چڑھاؤ کا شکار نہ ہوں۔

کیا Litecoin ایک مستحکم کوائن ہے؟

جب کہ Litecoin کبھی کبھار آہستہ چلتا ہے، یہ ایک مستحکم کوائن نہیں ہے کیونکہ اس کی قیمت کسی بھی اثاثے کیساتھ نہیں جوڑی گئی ہے۔ مثال کیطور پر، ستمبر 2020 سے مئی 2021 تک، Litecoin میں 1000٪ سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جو کہ فی کوائن $400 تک پہنچ چکا ہے۔ ہمارے بلاگ میں کرپٹو کی ٹریڈ کیسے کریں کے بارے میں مزید جانیں۔

نتیجہ

سٹیبل کرپٹو کرنسی (Stablecoins) اور حقیقی دنیا کے درمیان گہرے تعلق کی ایک مثال ہے۔ یہ لوگوں کیلئے اپنی موجودگی رکھتے ہیں تاکہ اتار چڑھاؤ کی وجہ سے فنڈز کھونے کے خطرات کے بغیر کرپٹو میں اپنی رقم کو ذخیرہ کرنے کا موقع ملے۔ اگرچہ سٹیبل کوائنز منافع پیدا نہیں کرتے ہیں، لیکن کوئی بھی شخص انہیں رکھ سکتا ہے، جو کہ ایک چھوٹی سی لیکن پرلطف آمدنی فراہم بھی کرتے ہیں۔

FBS کیساتھ، آپ USDT کو اپنے کرپٹو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کر سکتے ہیں اور اس کیساتھ کرپٹو خرید سکتے ہیں۔ کرپٹو ٹریڈنگ آپ کیلئے ہمارے پیش کردہ ہر ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، بشمول MetaTrader 4، MetaTrader5، اور FBS Trader ایپ میں بھی۔

ایک کرپٹو اکا‎‎ؤنٹ کھولیں

اسی طرح

سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ
سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ

زیادہ تر ٹریڈرز RSI اور MACD جیسے تکنیکی اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ دوسرے اپنے فیصلے کرنے کیلئے بار چارٹ کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ بلاشبہ، سپورٹ اور مزاحمتی لائنیں ٹریڈر کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہیں۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera