یہ ظاہر سی بات ہے کہ ٹریڈ کرتے ہوئے آپ کے ٹریڈنگ پرعملدرآمد سیشن کے مطابق ہونا چاہیئے۔ آج ہم ایشیائی ٹریڈنگ آورز یعنی ایشیاء کی مارکیٹ کے گھنٹوں کے دوران ٹریڈنگ کرنے کے راز جانیں گے۔ ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ ٹوکیو، جاپان کی سٹاک ایکسچینچ پر ٹریڈنگ سیشن (00:00 GMT ٹائم) کے شروع میں ان کو لاگو کریں۔ آئیں اس حکمت عملی پر غور کرتے ہیں کہ آپ امریکہ اور برطانیہ جب سورہے ہوں تو آپ پیسے بنا سکتے ہیں۔
پہلا قدم – AUD/JPY کی مووز یعنی حرکت پر غور کریں
ایشیئن ٹریڈنگ آورز میں اتار چڑھاو ذرا کم ہوتا ہے اس لئے ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ AUD/JPY کا انتخاب کریں۔ اس میں ایشیئن ٹریڈنگ آورز کے دوران سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ لیکن آپ AUD/NZD اور NZD/JPY کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ 00:00 MT سے پہلے مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ 12:00 GMT اور 21:00 GMT کے درمیان صرف امریکی ٹریڈرز موجود ہوتے ہیں۔ 21:00 GMT کے بعد، آسٹریلوی ٹریڈر مارکیٹ میں آجاتے ہیں لیکن اتار چڑھاؤ پھر بھی کم ہوتا ہے۔ 22:00 GMT اور 00:00 GMT کے درمیان M5 چارٹ پر آپ کو کنسولیڈیشن کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگر قیمت ٹرینڈ یعنی رجحان میں چل رہی ہو، تو آپ کو اس حکمت عملی پرغور نہیں کرنا چاہیئے۔
دوسرا قدم – مجموعی طور پر رجحان کا تعین کریں اور بریک آوٹ کا انتظار کریں
ٹرینڈ کی سمت میں بریک آوٹ بہتر ہیں کیونکہ وہ ممکنہ طور پر لمبے عرصے تک رہ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے 00:00 GMT پر بریک آوٹ نہ ہو اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایشیئن سیشن کے دوران رینج ضرور بریک ہوتی ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے آپ کومصنوعی چیزوں کا سامنا کرنا پڑے۔
فیک آوٹ سے کیسے بچا جائے؟
ایشیئن سیشن کے دوران، حجم بہت کم ہوتا ہے، اس لئے کینڈل اسٹک کے رینج بریک کرتے ہی پوزیشن کھولنا تجویز نہیں کیا جاتا۔ ہم انتظار کرتے ہیں کہ اگلی کینڈل اسٹک بریک کی تصدیق کرے اور پھر کینڈل اسٹک کی اوپنگ قیمت پر پوزیشن کھولتے ہیں۔
اس مثال پر غور کرتے ہیں۔ ہم میٹاٹریڈر ٹائم استعمال کریں گے( ہمارے ٹریڈنگ پلیٹفارم کا ٹائم)*۔
مئی 31 کو، AUD/JPY کے M5 چارٹ پر ہم 00:20 ایم ٹی(21:20GMT) سے کنسولیڈیشن دیکھ رہے تھے۔ 02:30 پر ڈاؤن سائڈ کو بریک ہوئی۔ ہم نے انتظار کیا کہ کینڈل سٹک اس سے گزشتہ کینڈل اسٹک سے بھی نیچے کلوز ہو اور 75.62 پر پچھلے لو سے پہلے ایک شورٹ پوزیشن کھولی۔ ہم نے اپنا اسٹاپ لاس 75.66 پر لگایا(ریززٹینس سے اوپر) اور ٹیک پرافیٹ 75.47 پر لگایا(سپورٹ لیول سے اوپر).
ضروری تجاویز۔ آپ اپنے سارے منافع بہت جلدی کٹوتی نہیں کرنا چاہیں گے۔ اس صورت میں، آپ اپنا منافع آہستہ آہستہ لے سکتے ہیں اور ریورسل کی صورت میں اپنا سٹاپ لاس آہستہ آہستہ ٹریل کر سکتے ہیں۔
نتیجہ
مندرجہ بالا حکمت علمی صرف اس وقت کام کرتی ہے جب رینج ٹوکیو، جابان کے ٹریڈنگ گھنٹوں سے پہلے ہو۔ اس طرح کی کنسولیڈیشنز بہت عام ہیں اور آپ کو یقینی منافع دے سکتی ہیں۔
* MT ٹائم گرمیوں میں GMT +3 کے برابر ہے۔ جب یورپ خزاں کے موسم میں دن کی روشنی بچانے کے لئے اپنا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرتا ہے، تو MT ٹائم بھی بدل جاتا ہے۔ اس لئے سردیوں میں وہ GMT+2 ہو جاتا ہے۔
اگر آپ ٹریڈنگ کو اپنی نوکری سمجھتے ہیں تو آپ کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ٹریڈرز ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور خود کو شروع میں ہی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی فری لانسر یا کاروبار کے فروغ میں، کامیابی کی کنجی آپ کی خود آگاہی ہے۔ ہر شخص خود مختاری سے اپنے لئے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
فورا آرڈر کھولنا
بلا جھجھک سوال پوچھیں
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔