کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا ہفتے کے اختتام تک ٹریڈ کو کھلا رکھنا چاہیے ہے؟ اگر ہاں، اس طرح کا فیصلہ آپ کے لیے ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو، ہوسکتا ہے آپ کو اپنے خدشات اور خوف کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے اور ایک کوشش کرنی چاہیے ہے؟ہم نے معلومات اکٹھی کی ہے آپ کو پتا ہونا چاہیے ہے ہفتے کے اختتام پر ٹریڈ جاری رکھنے کے بارے میں.
ہفتے کے اختتام پر ٹریڈنگ ایک بہت بڑا مسلہ ہے. ایک طرف، ہو سکتا ہے کہ آپ کو بڑے نقصانات اٹھانے پڑیں،اگر مارکیٹ حیرت زدہ رہ جائے غیر متوقع خبروں کی وجہ سے تو آپ اس پر ہفتے کے اختتام سے پہلے غور نہیں کر سکتے. دوسری طرف، ہو سکتا ہے کہ آپ ہفتے کے اختتام سے پہلے ٹریڈنگ ختم کر دیں اور ایک فائدہ مند ٹریڈ حاصل کرنے کا موقع گنوا دیں. تصور کریں کہ کہ ہفتے کے اختتام کے بعد قیمتیں مسلسل آپ کی طرف بڑھتی ہیں،مگر اب اس ٹریڈ میں داخل ہونے کا کوئی موقع نہیں اور داخل ہونے کا ایک اچھا موقع ضائع ہو گیا.
لہذا، کیا آپ کو ہفتے کے اختتام تک ٹریڈ جاری رکھنا چاہیے ہے؟ اگر آپ ایک ٹھیک جواب کی توقع رکھتے ہیں تو، وہ آپ کو یہاں نہیں ملے گا. بہت سے ایسے عوامل ہیں جن پر آپ کو غور کرنا ہے ٹریڈنگ کھولنے سے پہلے.
1. وقت کی حد
اگر آپ نے ہمارے پچھلے مضامین پڑھے ہیں تو، آپ غور کر سکتے ہیں کہ وقت کی حد مختلف ٹریڈنگ مسائل میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے. اور یہ کیس اس سے مستثنیٰ نہیں ہے.
اگر آپ ایک طویل مدتی ٹریڈر ہیں تو، آپ کو اپنی پوزیشنز کو ہفتوں اور مہینوں کے دوران کھلا رکھنا چاہیے ہے، یہ مسلہ آپ کے لیے نہیں ہے. کوئی بھی وقتی اتر چڑھاؤ آپ کی ٹریڈنگ پر اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے. اگر آپ ڈے ٹریڈر ہیں، آپ کے ٹریڈز کچھ منٹوں اور کچھ گھنٹوں تک چل سکتے ہیں، یہ سوال بھی آپ کے لیے نہیں ہے. آپ ہفتے کے اختتام تک ٹریڈز کو کھلا رکھنے کے بارے میں غور کر سکتے ہیں اگر آپ سوئنگ ٹریڈر ہیں جس کے پاس صرف ایک ہی ٹریڈ ہے کئی دنوں کے لیے.
ہفتے کے اختتام تک ٹریڈنگ جاری رکھنے کے لیے، یاد رکھیں کہ آپ ٹریڈ کو سہی وقت کی حدود میں کریں. H4، وقت کی حدود آپ کو یہ موقع دے سکتی ہے.
2. رسک/ریوارڈ ریشو
ہمیشہ رسک/ریوارڈ ریشو کے تناسب پر غور کریں( ممکنہ فائدہ پر متفقہ نقصان اٹھانے کے لۓ آپ کتنی رقم خرچ کرسکتے ہیں)۔ ممکنہ رسک/ریوارڈ ریشو 1:3 ہے۔ اس کا مطلب ہے ممکنہ فائدہ، متوقع نقصانات کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔ یقین رکھیں کہ اگر ہفتے کے اختتام کے بعد ٹریڈنگ آپ کے موافق نہ ہو تو، آپ کے پاس اس کی جگہ کوئی حفاظتی انتظام ہونا چاہیے.

3. خبریں
اگر آپ بنیادی تجزیہ پر یقین نہیں رکھتے ہیں، یہ دیکھنے کے قابل پروگرامات ہیں جو اس ہفتے کے اختتام تک منعقد ہو سکتے ہیں۔ اگر اس طرح کے پروگرامات جیسے بریکسٹ مزاکرات، ٹرمپ کی تقریریں، NAFTA مذاکرات وغیرہ ہفتے کے اختتام تک پلان کیے گئے ہیں، عقلمندی یہ ہے کہ آپ ٹریڈز کو بند کرنے کے بارے میں سوچیں۔ آپ نہیں جان سکتے کہ کیا خبر باہر نکل جائے اور مارکیٹ کا اس پر کیا ردعمل ہو۔
4. ٹریڈنگ ڈائری
تصور کریں کہ آپ ہفتے کے اختتام پر کھلے ٹریڈ کو قائم رکھنے کی کوشش کی اور آپ نقصان اٹھا لیتے ہیں۔ کیا یہ وجہ ہے کہ اس کو ہمیشہ ٹرائی کیا جائے؟ ظاہر ہے نہیں۔ اپنے ٹریڈز کو ریکارڈ کرنے کے لیے اصول بنائیں۔ اس طرح کرنے سے، آپ اپنے تمام فوائد اور نقصانات کا ریکارڈ رکھ سکیں گے۔ یہ آپ کے لیے آسان ہے کہ آپ اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی بنائیں جو کہ آپ کو کامیابی تک لے کر جائے.
5. سکون
ایک ایسی اہم چیز ہے جو مارکیٹ کے متعلق نہیں ہے بلکہ آپ کی شخصیت کے متعلق ہے۔ تصور کریں کہ آپ نے ہفتے کے اختتام پر ایک ٹریڈ کھولا۔ آپ نہیں جانتے کہ کیا خبر جاری ہو جائے اور پیر کو مارکیٹ کا کیا مزاج ہو سکتا ہے۔ کیا آپ ہفتے کے اختتام پر پریشان ہونے کے لیے اور پیر کو پسینہ پسینہ ہونے کے لیے تیار ہیں ؟ اگر نہیں، تو بہتر ہے کہ آپ اپنے اعصاب کو بچا کر رکھیں اور کھلے دماغ کے ساتھ پیر کی صبح کو ٹریڈنگ شروع کریں۔ اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو اور خطروں سے کھیلتے ہیں تو، ہفتے کے اختتام پر ٹریڈنگ آپ کے لیے ایک اور دلچسپ چیلنج ہو گا۔
اپنی ذاتی صلاحیتوں کو مدنظر رکھیں اور یقین کریں کہ ہفتے کا اختتام آپ کے لیے ڈرائونا ثابت نہیں ہو گا۔
نتیجہ اخذ کرتے ہوئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ صرف آپ کا فیصلہ ہے کہ چاہے آپ ہفتے کے اختتام پر ٹریڈ کھلا رکھیں یا بڑے منافع کی توقع کرنا یا پرسکون رہنا اور اپنے امکانات کو محدود کرنا۔ جب یہ سوال آپ کے دماغ میں آتا ہے، تمام نقطے دیکھیں جو ہم نے اوپر بتائے ہیں اور آپ کے لیے فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا.