MetaTrader 4 کا استعمال کیسے کریں: ابتدائی افراد کے لیے ایک گائیڈ

MetaTrader 4 کا استعمال کیسے کریں: ابتدائی افراد کے لیے ایک گائیڈ

2023-05-12 • اپ ڈیڈ

MetaTrader 4، جسے MT4 بھی کہا جاتا ہے، دنیا کا سب سے مقبول تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ انتہائی پیچیدہ حکمت عملیوں کو بھی نافذ کرنے کے لیے بہترین تجارتی اور تجزیاتی ٹولز پیش کرتا ہے۔ FBS میں، ہم اپنے کلائنٹس کو بہترین تجارتی تجربہ کے لیے MT4 پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

یہاں یہ MT4 کو انسٹال کرنے، اسے ترتیب دینے،  اور اپنی پہلی ٹریڈ کو کھولنے کے بارے میں ایک ابتدائی گائیڈ ہے۔ تو چلو چیں!

MetaTrader 4 کیا ہے؟

MetaTrader 4؛ (MT4) ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے جسکوMetaQuotes Software Corp نے 2005 میں تیار کیا تھا۔ اگرچہ MT4 کو خاص طور پر فاریکس ٹریڈنگ کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن اسے CFDs کے ذریعے دیگر اثاثوں جیسے اسٹاک، انڈیکس، اور کموڈٹیز کی ٹریڈنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اور پروفیشنل ٹریڈر دونوں MT4 پر بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

  • MT4 ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لیے بالکل مفت ہے۔
  • MT4 محفوظ ہے، کیونکہ تمام منتقل کردہ ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے انکرپٹ کیا گیا ہے۔
  • MT4 صارف دوست اور استعمال کرنے میں آسان ہے۔

1.png

MT4 ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

آپ اپنے PC پر MetaTrader 4 انسٹال کر سکتے ہیں، موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یا ویب ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔

MT4 ڈاؤن لوڈ کریں

ڈیسک ٹاپ

ونڈوز کے لیے MetaTrader 4 انسٹال کرنے کے لیے:

  1. MT4 انسٹالیشن فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. لائسنس کا معاہدہ پڑھیں اوراسکو قبول کریں۔
  3. انسٹالیشن مکمل کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
  4. اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

اگرچہ MT4 کی ایپ iMac کے لیے ڈیزائن نہیں کئی گئی ہے، پھر بھی آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اسے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔

2.png

موبائل

Android یا iOS کے لیے MetaTrader 4 انسٹال کرنے کے لیے:

  1. گوگل پلے یا ایپ اسٹور پر جائیں اور ” MetaTrader 4“ سرچ کریں۔
  2. انسٹال پر کلک کریں۔
  3. MT4 ایپ کھولیں اور اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

3.png

WebTrader

یہ ورژن آپ کے براؤزر میں چلتا ہے اور اسے کسی ڈاؤن لوڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ صرف MT4 WebTrader کھولیں اور اپنے FBS اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

4.png

مندرجہ بالا تمام طریقوں میں، آپ کو ایک بروکر کے ساتھ کھولا ہوا ٹریڈںگ اکاؤنٹ درکار ہے، مثلاً FBS کے ساتھ۔ بروکر مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ MT4 صرف ایک پلیٹ فارم ہے جو ٹریڈ کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے۔

FBS اکاؤنٹ کھولیں

MT4 کا استعمال کیسے کریں

جب آپ پہلی بار MT4 ٹرمینل کھولیں گے، تو آپ کو چھ ونڈوز پر مشتمل ایک اسٹارٹ اسکرین نظر آئے گی۔

5.png

مین مینو اسکرین کے بالکل اوپر واقع ہے۔ اس کا استعمال اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرنے، ترجیحی MT4 زبان کا انتخاب کرنے، موجودہ ٹول بار کو اپنی مرضی کے مطابق کرنے، اپنے چارٹ میں اشارے اور اشیاء شامل کرنے، MT4 یوزرگائیڈ دیکھنے وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔

ٹول بار ونڈو میں چارٹس اور تکنیکی اشارے کو منظم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کمانڈز کے لیے چھوٹے بٹن یا شارٹ کٹ ہوتے ہیں۔ چار ٹول بار ہیں: معیاری، اسٹینڈر، لائن اسٹڈیز، اور ٹائم فریم۔

چارٹس ونڈو منتخب اثاثوں کی قیمت دکھاتی ہے۔ پہلے سے طے شدہ طور پر چار چارٹ ونڈوز ظاہر ہوتے ہیں، لیکن آپ ایک ہی وقت میں 100 چارٹ تک کھول سکتے ہیں۔ آپ چارٹس سے براہ راست ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان پر ڈرائنگ ٹولز پر کسی بھی اشارے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ واچ ونڈو میں دستیاب تجارتی آلات اور ان کی بِڈ(Bid) اور آسک (Ask )کی قیمتوں کی فہرست ہوتی ہے۔ آسک (Ask ) پرائس وہ سطح ہے جس پر بیچنے والا بیچنے کے لیے تیار ہے، اور بڈ(Bid) قیمت وہ سطح ہے جس پر خریدار خریدنے کے لیے تیار ہے۔

نیویگیٹر ونڈو آپ کے لائیو اور ڈیمو اکاؤنٹس، انڈیکیٹر، ایکسپرٹ ایڈوائزر، اور MT4 میں دستیاب اسکرپٹس تک فوری رسائی فراہم کرتی ہے۔

آخر میں، ٹرمینل ونڈو آپ کو اپنی تجارتی پوزیشنوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتی ہے – جیسے آرڈر کھولنا، بند کرنا، اور ان میں ترمیم کرنا۔ خبریں، اکاؤنٹ کی ہسٹری، الرٹ، وغیرہ کو بھی اس ونڈو میں گروپ کیا گیا ہے۔

MT4 میں پوزیشن کیسے کھولیں۔

آرڈر کھولنے کے لیے، اسکرین کے اوپر کے حصے میں ٹول بار پر نیا آرڈر پر کلک کریں۔ آپ کو آرڈر ونڈو نظر آئے گی۔ اب آپ کو مندرجہ ذیل آپشن کا استعمال کرتے ہوئے آرڈر ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

6.png

  • سمبل: وہ آلہ منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کے لیے آپ پوزیشن کھولنا چاہتے ہیں۔
  • والیوم: لاٹ میں ٹریڈنگ کا والیوم یعنی حجم منتخب کریں (جب فاریکس ٹریڈنگ کرتے ہیں تو 1.00 لاٹ کرنسی کے 100000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے)۔
  • اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ: ٹریڈ کو انجام دینے کے لیے اسکی ویلیو یا سطح درج کریں (ایک بار جب انسٹرومنٹ کی قیمت اس سطح پر پہنچ جائے گی، آپ کی ٹریڈ خود بخود بند ہو جائے گی)۔ یہ اختیاری ہے۔
  • کمنٹ: اپنی ٹریڈ کے بارے میں ایک تبصرہ شامل کریں۔ یہ اختیاری ہے۔
  • ٹاٰئپ: اگر آپ موجودہ قیمت پر فوری طور پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو فوری عمل درآمد (Instant Execution) کا انتخاب کریں۔ متبادل طور پر،جب قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جائے تواگر آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں،پینڈنگ آرڈر کو منتخب کریں ۔

ایک بار جب آپ سیٹنگ کے ساتھ کام کر لیتے ہیں، تو آرڈر کو ترجیحی سمت میں کھولیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ قیمت بڑھے گی، تو خریدیں(Buy) پر کلک کریں۔ اگر آپ کو توقع ہے کہ قیمت کم ہو جائے گی، تو بیچیں(Sell) پر کلک کریں۔ آپ کی ٹریڈ اب کامیابی کے ساتھ اوپن ہوگئی ہے!

MT4 میں اپنی پوزیشنوں کی نگرانی اور ان میں ترمیم کیسے کریں۔

اپنی کھلی پوزیشنوں اور پینڈنگ آرڈرز کی نگرانی کے لیے، اسکرین کے نیچے ٹرمینل ونڈو میں ٹریڈ ٹیب کو کھولیں۔ آپ کی تمام ٹریڈ یہاں درج ہوں گی۔

7.png

آپ اپنی پوزیشن میں بھی ترمیم کر سکتے ہیں اور اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کی سطحیں شامل یا اس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ اس پوزیشن یا پینڈنگ آرڈر پر دائیں کلک کریں جس میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اور آرڈر میں ترمیم یا حذف کریں کو منتخب کریں۔ یا صرف آرڈر پر ڈبل کلک کریں۔ پھر، ظاہر ہونے والی ونڈو میں اپنے سٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ لیولز میں ترمیم کریں۔ اپنی تبدیلیوں کی تصدیق کے لیے سرخ ترمیم کریں(Modify) بٹن پر کلک کریں۔

8.png

MT4 میں پوزیشن کیسے بند کی جائے

اپنی پوزیشن کو بند کرنے کے لیے، اسکرین کے نیچے ٹرمینل ونڈو میں ٹریڈ ٹیب کو کھولیں۔ جس پوزیشن کو آپ بند کرنا چاہتے ہیں اس پر دائیں کلک کریں اور کلوز آرڈرز کو منتخب کریں۔ آپ دائیں جانب چھوٹے x پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

9.png

توجہ دیں: اگر قیمت سٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ لیول تک پہنچ جاتی ہے تو پوزیشن خود بخود بند ہو جائے گی۔

MT4 میں انڈیکیٹرکیسے استعمال کریں

اپنے چارٹ میں انڈیکیٹرز شامل کرنے کے لیے، انسٹرٹ انڈیکیٹرز پر کلک کریں اورڈراپ ڈاؤن مینو سے ایک انڈیکیٹر منتخب کریں۔

10.png

انڈیکیٹر میں ترمیم یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے، چارٹ پر دائیں کلک کریں اور انڈیکیٹرز کی فہرست کو منتخب کریں۔ فہرست سے اپنے انڈیکیٹرکو منتخب کریں، پھر انڈیکیٹرکی سیٹنگ کو حسب ضرورت بنانے کے لیے ایڈیٹ پر کلک کریں یا اسے ہٹانے کے لیے ڈیلیٹ پر کلک کریں۔

11.png

MT4 میں ٹائم فریم کو کیسے تبدیل کیا جائے۔

ٹائم فریم کو تبدیل کرنے کے لیے، چارٹ پر دائیں کلک کریں، ٹائم فریم کو منتخب کریں، اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنا پسندیدہ آپشن منتخب کریں۔  MT4 پلیٹ فارم 9 ٹائم فریم پیش کرتا ہے: منٹ کے لیے (M1, M5, M15, M30) )، فی گھنٹہ (H1، H4)، روزانہ (D1)، ہفتہ وار (W1)، اور ماہانہ (MN)۔

12.png

MT4 میں قیمت کا الرٹ کیسے سیٹ کیا جائے۔

قیمت کا الرٹ سیٹ کرنےکے لیے، ٹرمینل ونڈو کھولیں، الرٹ ٹیب پر دائیں کلک کریں اور تخلیق کریں(Create) کو منتخب کریں۔

13.png

الرٹ کے لیے معیار کو پُر کریں اور اوکے پر کلک کریں۔ جب آپ کا منتخب کردہ انسٹرومنٹ ایک خاص قیمت تک پہنچ جائے گا تو آپ کو ایک الرٹ موصول ہوگا۔

  • سمبل: ایک اثاثہ منتخب کریں۔
  • ویلیو: اثاثے کی قیمت درج کریں۔
  • کنڈیشن: الرٹ کی قسم منتخب کریں (اگر بڈ ایک خاص قیمت سے کم ہے، یا اگر آسک ایک خاص قیمت سے کم ہے، وغیرہ)۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

کیا MetaTrader 4 مفت ہے؟

جی ہاں، MT4 ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لیے مکمل طور پر مفت ہے۔ تجارتی پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس یا چارجز نہیں ہیں۔

کیا MetaTrader 4 محفوظ ہے؟

جی ہاں، MT4 محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔ اس کی محفوظ کو یقینی بنانے کے لیے، MT4 تجارتی پلیٹ فارم FBS سے ڈاؤن لوڈ کریں یا MetaTrader 4 کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

کیا میں MetaTrader 4 میں بروکر کے بغیر ٹریڈ کر سکتا ہوں؟

جی نہیں، آپ بروکر کے بغیر MT4 میں ٹریڈ نہیں کر سکتے ہیں۔ MT4 صرف ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے جو ٹریڈ کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے۔ لیکن آپ کو FBS جیسے بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہوگی۔

MetaTrader 4 کہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں؟

FBS ویب سائٹ پر جائیں، MetaTrader 4 کو منتخب کریں، اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مناسب فارمیٹ تلاش کریں۔ آپ اس مرحلہ وار ویڈیو گائیڈ میں مکمل ہدایات حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا میں MetaTrader 4 میں کریپٹو کی ٹریڈ کر سکتا ہوں؟

نہیں، آپ FBS کے ساتھ MT4 میں کریپٹو ٹریڈ نہیں کر سکتے، لیکن آپ بہت سے دوسرے اثاثے آزما سکتے ہیں۔ اگر آپ کریپٹو کرنسیوں کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم MetaTrader 5 تجارتی پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔

اسی طرح

سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ
سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ

زیادہ تر ٹریڈرز RSI اور MACD جیسے تکنیکی اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ دوسرے اپنے فیصلے کرنے کیلئے بار چارٹ کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ بلاشبہ، سپورٹ اور مزاحمتی لائنیں ٹریڈر کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرن کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کیسے کی جا سکتی ہے؟
ڈوجی کینڈل اسٹک پیٹرن کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کیسے کی جا سکتی ہے؟

ڈوجی کینڈلز نایاب پرندے ہیں، لیکن اگر آپ انہیں پکڑ لیتے ہیں، تو یہ صحیح داخلے کے لمحے سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔ اس مضمون میں بحث کی جائے گی کہ ڈوجی کینڈل کیا ہے۔ آپ کو ایک ڈوجی حکمت عملی بھی ملے گی جو منافع دلا سکتی ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera