قیمت کبھی بھی سیدھی لائن کو فالو نہیں کرتی ہے۔ عام طور پر ، قیمت کی نقل و حرکت کو قیمت کی ویووزکے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے۔ مضبوط ٹرینڈ کے دوران ، ہر اگلی ہائیز (اونچائی) پچھلی سے زیادہ ہونی چاہیے اور اس طرح ہر اگلی لوز(گراوٹ) پچھلی سے زیادہ ہونی چاہیے۔
تصویر میں ایک بلش ٹرینڈ کی ایک بہترین مثال پیش کی گئی ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوریکشن کی تین لہریں ہیں ، جو ٹریڈروں کو مضبوط بلش مارکیٹ میں داخل ہونے دیتی ہیں۔
اس آرٹیکل میں ، ہم تبادلہ خیال کریں گے کہ کس طرح کوریکشن کے دوران مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے بہترین پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے۔
جان ہیلز ٹرینڈ لائن تھیوری
ٹرینڈ لائنز تمام وقت کے ٹائم فریم کے لیے بہترین تجارتی انسٹرومنٹ ہیں۔ یہاں تک کہ ٹریڈرجو انڈیکیٹرز سے کتراتے ہیں وہ انہیں ڈرا کرتے ہیں۔
عام طور پر ، کمزور پل بیک ٹرینڈ کی طاقت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس کے برعکس ، بڑا پل بیک آنے والے ٹرینڈ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دیتا ہے۔
ایک مشہور تجارتی مصنف جان ہل نے یہ ٹرینڈ تھیوری بنائی تھی۔ یہ نظریہ سادہ ہے ، ایک ٹریڈرکو ٹرینڈ پاور کی وضاحت کے لیے صرف دو ٹرینڈ سگنل لائنیں کھینچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سب سے پہلے ، آپ کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ سگنل لائن کیسے کھینچی جائے۔
0 کو ایک انتہائی نقطہ پر رکھیں۔
نیچے دی گئی تصویر کے مطابق 1 ، 2 ، 3 ، 4 لگائیں۔
0 اور 4 کو، اور 0 اور 2 کو جوڑیں۔
اگر بلش ٹرینڈ کے دوران 0-4 لائن زیادہ ڈھلوان دار ہو تو پل بیک میں طاقت ہوتی ہے۔ اس پل بیک پر ٹریڈنگ سے گریز کریں۔
اگر بلش ٹرینڈ کے دوران 0-2 لائن زیادہ ڈھلوان دار ہے تو پل بیک میں کوئی طاقت نہیں ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے آپ ایک لمبی ٹریڈ کھول سکتے ہیں (جب قیمت 0-4 لائن سے بریک ہو جائے۔
آپ اس مثال کو بئیرش ٹرینڈ کے دوران بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
بریک آؤٹ پل بیک
بریک آؤٹ پل بیک سب سے زیادہ مقبول پل بیک حکمت عملی میں سے ایک ہے۔ یہ حکمت عملی مارکیٹ ٹرننگ پوائنٹس پر سب سے زیادہ موثر ہے۔ مضبوط ٹرینڈ کے دوران ، ایک قیمت چینل میں مستحکم ہو سکتی ہے اور سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطح تشکیل دے سکتی ہے۔
تصویر میں ، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت نے پہلی سپورٹ لیول (اوپروالی نیلی لائن) کو توڑ دیا اور اسے نیچے سے دوبارہ ری ٹیسٹ کیا ہے (بریک آؤٹ کے بعد ، قیمت عام طور پر اس سطح پر ایک بار دوبارہ لوٹتی ہے جس سے بریک ہو کرگئی تھی)۔ دوبارہ ری ٹیسٹ کے لمحے میں ، ایک جارحانہ مزاج ٹریڈر مختصر ٹریڈ کھول سکتا ہے۔ اس صورت میں ، ممکنہ ریوارڈ /رسک کا تناسب سب سے زیادہ ہے کیونکہ قیمت موجودہ سطح سے اوپر جا سکتی ہے اور اپ ٹرینڈ کو جاری رکھ سکتی ہے۔
قدامت پسند ٹریڈر کو اس وقت تک انتظار کرنا چاہیے جب تک قیمت ٹرینڈ کا ڈھانچہ جاری نہیں رکھتی اور ایک نئی لوز (نچلی نیلی لائن پیش رفت) میں بریک نہ ہو جائے۔ یہ دوسری Sell کی انٹری پوائنٹ ہے۔ قدامت پسند انٹری بعد میں واقع ہوتی ہے اور اس وجہ سے ، ممکنہ انعام/رسک تناسب بھی کم ہوتا ہے۔
ہوریزنٹل(افقی) سٹیپس
ٹرینڈ کی نقل و حرکت کے دوران ، قیمت ہمیشہ اگلی چالوں کے لیے طاقت جمع کرنے کے لیے واپس پل بیک کرتی ہے۔ عام طور پر ، قیمت پچھلی ہائیز/لوزلیول پر لوٹتی ہے اور بالترتیب بلش/بئیرش ٹرینڈ کے دوران اسے اوپر/نیچے سے ٹیسٹ کرتی ہے۔ اس پل بیک کو ان لوگوں کے لیے متبادل انٹری پوائنٹ تلاش کرنے کا موقع سمجھا جا سکتا ہے جو پہلی انٹری کے موقع سے محروم رہے ہیں۔
مزید برآں ، ایک ٹریڈر محفوظ طریقے سے ٹرینڈ کے پیچھے سٹاپ لاس کو ڈرا کرنے کے لیے سٹیپنگ پیٹرن استعمال کرنے کا انتخاب بھی کر سکتا ہے۔ اس صورت میں ، ٹریڈر اس وقت تک انتظار کرتا ہے جب تک کہ قیمت ایک ٹرینڈ کی سمت میں ایک قدم مکمل نہ کر لے اور پھر اسٹاپ لاس کو آخری پل بیک ایریا کے پیچھے دھکیل نہ دے۔ ٹریلنگ اسٹاپ لاس کو پھر محفوظ طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے اورجو اتنا کمزور نہیں۔
ٹرینڈ لائن پل بیک
یہ پل بیک کی ٹریڈنگ کا ایک اور مشہور طریقہ ہے۔ خرابی یہ ہے کہ ٹرینڈ کی توثیق میں اکثر زیادہ وقت لگتا ہے۔ آپ ہمیشہ دو پوائنٹس کو جوڑ سکتے ہیں ، لیکن ٹرینڈ لائن کو کم از کم تین ٹچس کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ ٹرینڈ لائن پل بیک کو صرف 4th or 5th ٹچ پر ہی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
یہ ایک اچھا اضافی طریقہ ہے ، لیکن ایک اسٹینڈ اسٹون طریقہ کے طور پر ، ٹریڈر کئی مواقع ضائع کر سکتا ہے۔
نتیجہ
اس آرٹیکل میں ، ہم نے جاری ٹرینڈ کے دوران پل بیک کی ٹریڈنگ کرنے کی 4 حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سگنل لائنز کی حکمت عملی
بریک آؤٹ پل بیک
ہوریزنٹل(افقی) سٹیپس
ٹرینڈ لائن پل بیک
پہلی تین حکمت عملیوں کو الگ سے استعمال کیا جا سکتا ہے ، جبکہ ٹرینڈ لائن ایک اضافی آپشن ہے جو پیش کردہ حکمت عملیوں میں سے کسی کو بہتر بنا سکتی ہے۔
بعض اوقات ایک چارٹ یا کینڈل اسٹک پیٹرن ایک ٹریڈ میں بہتر انٹری سگنل فراہم کر سکتا ہے اگر یہ کسی خاص سطح پر واقع ہو۔ ایک پن بار سب سے زیادہ قابل اعتماد اور مشہور کینڈل اسٹک کے نمونوں میں سے ایک ہے، اور جب ٹریڈر اسے چارٹ پر دیکھتے ہیں، تو وہ توقع کرتے ہیں کہ قیمت جلد ہی اس کی سمت بدل جائے گی۔
ٹریڈروں کے لیے سینکڑوں مختلف انڈیکس اور تکنیکی آلات میں سے، ایک ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس (RSI) اپنی سادگی اور ساتھ ہی، مختلف تجارتی معاملات میں اس کی طاقت کی وجہ سے سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو ایک اور طاقتور ٹول کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو RSI سے ملتا جلتا ہے لیکن کچھ شاندار ٹویکس کے ساتھ ہے۔
بہت ساری قیمتی حکمت عملیاں ہیں جن کیلئے کینڈل اسٹک پیٹرن اور آسیلیٹرز کے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ان میں سے کوئی بھی منافع بخش نہیں ہیں۔
فورا آرڈر کھولنا
بلا جھجھک سوال پوچھیں
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔