مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار کے پیٹرنز پر ٹریڈ کیسے کی جائے

مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار کے پیٹرنز پر ٹریڈ کیسے کی جائے

2023-05-09 • اپ ڈیڈ

مالیاتی مارکیٹوں میں قیمت کی حرکات کی پیش گوئی کرنے کے لئے ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر استعمال کئے جانے والے انڈیکیٹرز میں سے ایک کینڈل اسٹک چارٹ ہے۔ یہ مقبول تکنیکی تجزیاتی ٹول ایک مخصوص مدت کے درمیان اثاثے کی حرکات کی بصری نمائندگی فراہم کرتا ہے۔

یہ مضمون ٹریڈرز کی طرف سے استعمال کئے جانے والے دو سب سے زیادہ قابل اعتماد ریورسل کینڈل اسٹک پیٹرنز پر توجہ مرکوز کرے گا: مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار۔

مارننگ اسٹار پیٹرن کیا ہے؟

مارننگ اسٹار ایک مندی کے رجحان کے اختتام پر ظاہر ہوتا ہے، جو ایک آنے والے بُلش ریورسل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ پیٹرن تین کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہوتا ہے: پہلی لمبی سرخ کینڈل اسٹک، اس کے بعد ایک چھوٹی سرخ یا سبز کینڈل اسٹک، اور اس کے بعد ایک لمبی سبز کینڈل اسٹک ہوتی ہے۔ مثالی طور پر، دوسری کینڈل کو پہلی سے نیچے گیپ بنانا چاہیے (پچھلے دن جہاں کینڈل بند ہوئی اس سے نیچے کھلنی چاہیے)۔ اور تیسری کینڈل کو دوسری سے اوپر گیپ بنانا چاہئے (پچھلے دن جہاں کینڈل بند ہوئی اس سے اوپر کھلنی چاہیے)۔

Morning Star_14-03-2023.png

مارننگ اسٹار کے ظاہر ہونے سے بیئرز کا مومینٹم ختم ہوجاتا ہے اور بُلز مارکیٹ پر کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ تاثرات میں تبدیلی سے پتہ چلتا ہے کہ اثاثے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، لہذا ٹریڈرز لمبی پوزیشنیں کھولنے پر غور کرسکتے ہیں۔

تاہم، ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کے فیصلے کرتے وقت مارننگ اسٹار کو ایک ہی انڈیکیٹرکے طور پر سمجھتے ہوئے انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ دیگر ضروری عوامل جیسا کہ اثاثہ کا بنیادی تجزیہ، مارکیٹ کے حالات، اور رسک مینجمنٹ کی حکمت عملیوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔

ایوننگ اسٹار پیٹرن کیا ہے؟

ایوننگ اسٹار پیٹرن مارننگ اسٹار کے بالکل برعکس ہے۔ اپنے بُلش ہم منصب کے برعکس، ایوننگ اسٹار ایک ایسا پیٹرن ہے جو بُلش مارکیٹ میں بیئرش ریورسل کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ پیٹرن تین کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہوتا ہے: پہلی لمبی سبز کینڈل اسٹک، اس کے بعد ایک چھوٹی سرخ یا سبز کینڈل اسٹک، اور اس کے بعد ایک لمبی سرخ کینڈل اسٹک ہوتی ہے۔ مثالی طور پر، دوسری کینڈل کو پہلی سے اوپر گیپ بنانا چاہیے (پچھلے دن جہاں کینڈل بند ہوئی اس سے اوپر کھلنی چاہیے)۔ اور تیسری کینڈل کو دوسری سے نیچے گیپ بنانا چاہئے (پچھلے دن جہاں کینڈل بند ہوئی اس سے نیچے کھلنی چاہیے)۔

Evening Star_14-03-2023 (1).png

ایوننگ اسٹار پیٹرن ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو اثاثے کی قیمت میں کمی سے پہلے اثاثے کو فروخت کرنے کے ممکنہ مواقعوں کو پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم، مارننگ اسٹار کی طرح، یہاں بھی یہ جاننا ضروری ہے کہ کوئی بھی تکنیکی انڈیکیٹر یا پیٹرن فول پروف نہیں ہے۔ مضبوط ٹریڈنگ فیصلے کرنے کے لئے ہمیشہ مختلف قسم کے ٹولز اور تجزیہ کے لائحہ عمل کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

مارننگ اسٹار پیٹرن پر ٹریڈ کیسے کی جائے؟

ٹریڈنگ میں ایک ٹول کے طور پر مارننگ اسٹار پیٹرن کا استعمال کرتے وقت، ٹریڈرز کو مندرجہ ذیل معیار پر غور کرنا چاہئے:

  • پہلی کینڈل ایک لمبی سرخ کینڈل ہونی چاہئے، جو بیئرش ٹرینڈ کی نشاندہی کررہی ہو۔
  • دوسری کینڈل چھوٹی ہونی چاہئے اور پہلی کینڈل سے نیچے گیپ کیساتھ ہونی چاہئے۔
  • تیسری کینڈل لمبی اور سبز ہونی چاہئے اور دوسری کینڈل سے اوپر گیپ کیساتھ ہونی چاہئے۔
  • پیٹرن کے ساتھ دیگر ایسے تکنیکی انڈیکیٹر کا استعمال اور بنیادی تجزیہ کیا جانا چاہئے جو بُلش ریورسل کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اگر کوئی ٹریڈر خریداری کی پوزیشن کھولنے پر غور کر رہا ہے تو، انہیں اپنے اسٹاپ لاس آرڈرز کو دوسری کینڈل کی نچلی سطح سے نیچے لگانا چاہئے۔ اثاثے کی قیمتوں کی حرکات اور ٹریڈر کی رسک مینجمنٹ حکمت عملی کی بنیاد پر منافع کے اہداف ترتیب دیے جاسکتے ہیں۔

ایوننگ اسٹار پیٹرن پر ٹریڈ کیسے کی جائے؟

ٹریڈنگ میں ایک ٹول کے طور پر ایوننگ اسٹار پیٹرن کا استعمال کرتے وقت، ٹریڈرز کو مندرجہ ذیل معیار پر غور کرنا چاہئے:

  • پہلی کینڈل ایک لمبی سبز کینڈل ہونی چاہئے، جو بُلش ٹرینڈ کی نشاندہی کررہی ہو۔
  • دوسری کینڈل چھوٹی ہونی چاہئے اور پہلی کینڈل سے اوپر گیپ کیساتھ ہونی چاہئے۔
  • تیسری کینڈل لمبی اور سرخ ہونی چاہئے اور دوسری کینڈل سے نیچے گیپ کیساتھ ہونی چاہئے۔
  • پیٹرن کے ساتھ دیگر ایسے تکنیکی انڈیکیٹر کا استعمال اور بنیادی تجزیہ کیا جانا چاہئے جو بیئرش ریورسل کو سپورٹ کرتے ہیں۔

اگر کوئی ٹریڈر فروخت کی پوزیشن کھولنے پر غور کر رہا ہے تو، انہیں اپنے اسٹاپ لاس آرڈرز کو دوسری کینڈل کی اوپری سطح سے اوپر لگانا چاہئے۔ اثاثے کی قیمتوں کی حرکات اور ٹریڈر کی رسک مینجمنٹ حکمت عملی کی بنیاد پر منافع کے اہداف ترتیب دیے جاسکتے ہیں۔

مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرنز کو استعمال کرنے کی حدود

مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار پیٹرن ممکنہ طور پر ٹرینڈ کی مخالف سمت میں پلٹنے کی طرف اشارہ کرنے کے مفید انڈیکیٹرز ہیں، لیکن یہ فول پروف نہیں ہیں۔ ٹریڈنگ میں ان تجزیاتی ٹولز کا استعمال کرتے وقت، ٹریڈرز کو مندرجہ ذیل حدود سے آگاہ ہونا چاہئے:

  • یہ پیٹرنز مارکیٹ کے تمام حالات میں کام نہیں کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، انتہائی غیر مستحکم مارکیٹوں میں مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرنز کم قابل اعتماد ہوسکتے ہیں۔
  • بعض اوقات، مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرنز کا غلط سگنل ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی ٹریڈر اپنے ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے کے لئے اکیلے ان پیٹرنز کا استعمال کرتا ہے، اگر مارکیٹ ان کی توقع کے مطابق نہیں پلٹی ہے تو ٹریڈر کو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مارننگ اینڈ ایوننگ اسٹار پیٹرن کیساتھ دوسرے تجزیاتی ٹولز کو شامل کر کے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ، ٹریڈر کو رسک مینجمنٹ کی مناسب حکمت عملیاں استعمال کرنی چاہیے۔ ٹریڈز کی نظم کاری کرنے کے لئے ہمیشہ ایک منصوبہ ہونا چاہیے، جس میں اسٹاپ لاس آرڈرز اور ٹیک پرافٹ کے اہداف کو بھی طے کیا گیا ہو۔

خلاصہ

مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار ٹریڈنگ پیٹرن مالیاتی مارکیٹوں میں ممکنہ ٹرینڈ کے مخالف سمت میں پلٹنے کی طرف اشارہ کرنے کے مفید انڈیکیٹرز ہیں۔ ٹریڈرز عام طور پر ممکنہ خرید یا فروخت کے مواقع کو پہچاننے کے لیے ان پیٹرنز کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ان ٹولز پر کبھی بھی اکیلے پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ ٹریڈنگ کے فیصلے کرتے وقت، ٹریڈرز کو دیگر تکنیکی انڈیکیٹرز، بنیادی تجزیات، اور رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی پر بھی غور کرنا چاہئے۔

اسی طرح

ولیم کی حکمت عملی
ولیم کی حکمت عملی

بل ولیمز مشہور ترین مارکیٹ انڈیکیٹرز کا تخلیق کار ہے: بہترین آسیلیٹر، فریکٹلز، ایلیگیٹر، اور گیٹر۔

ADX رجحان پر مبنی حکمت عملی
ADX رجحان پر مبنی حکمت عملی

رجحاناتی حکمت عملیاں کارآمد ہیں - یہ کسی بھی ٹائم فریم میں اور کسی بھی اثاثہ جات کے ساتھ نمایاں طور پر بہترین نتائج فراہم کر سکتی ہیں۔ ADX رجحان پر مبنی حکمت عملی کا بنیادی ہدف رجحان کے آغاز کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

کاؤنٹر-ٹرینڈ امپلس حکمت عملی
کاؤنٹر-ٹرینڈ امپلس حکمت عملی

کاؤنٹر ٹرینڈ کی حکمت عملیاں ہمیشہ نہایت خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ منافع بخش بھی ہوتی ہیں۔ ہم ایک شاندار کاؤنٹر ٹرینڈ حکمت عملی پیش کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں جو کسی بھی مارکیٹ اور کسی بھی اثاثوں کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار پیٹرن میں کیا فرق ہے؟

    مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں۔ مارننگ اسٹار بیئرش ٹرینڈ میں بُلش ریورسل کا اشارہ دیتا ہے، اور ایوننگ اسٹار بُلش ٹرینڈ میں بیئرش ریورسل کا اشارہ دیتا ہے۔

  • مارننگ اسٹار اور ڈوجی مارننگ اسٹار میں کیا فرق ہے؟

    ڈوجی مارننگ اسٹار پیٹرن عام طور پر استعمال ہونے والے مارننگ اسٹار پیٹرن کی ایک قسم ہے۔ اس میں، دوسری کینڈل چھوٹی ہوتی ہے اور کوئی خاص دُم نہیں ہوتی، یہ + نشان کی طرح لگتی ہے۔ اس طرح کا پیٹرن ایک مضبوط ریورسل کی تصدیق تشکیل دیتا ہے کیونکہ مارکیٹ کی غیرفیصلہ کن صورتحال کے بعد بیئرز کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوتی ہے۔

  • آپ چارٹ پر مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرن کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟

    مارننگ اسٹار ایک بُلش کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو ایک لمبی سرخ رنگ کی کینڈل، ایک چھوٹی سبز یا سرخ رنگ کی کینڈل اور ایک لمبی سبز رنگ کی کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے۔ پیٹرن کی تیسری کینڈل پہلی کینڈل کی کم از کم آدھی لمبائی تک اوپر جاتی ہے۔

    ایوننگ اسٹار ایک بیئرش کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو ایک لمبی سبز رنگ کی کینڈل، ایک چھوٹی سبز یا سرخ کینڈل، اور ایک لمبی سرخ رنگ کی کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس پیٹرن کی تیسری کینڈل کم از کم پہلی کینڈل کی آدھی لمبائی تک نیچے جاتی ہے۔

  • مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرنز کتنے قابل اعتماد ہیں؟

    مارننگ اور ایوننگ اسٹار پیٹرنز ممکنہ ریورسل کو پہچاننے میں مفید ثابت ہوتے ہیں، جس کو خرید یا فروخت کے مواقع کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ ایک قابل اعتماد ٹول ہیں، لیکن، کسی بھی دوسرے تکنیکی تجزیہ کے ٹول کی طرح، یہ بھی ہمیشہ درست نہیں ہوتے ہیں۔ ٹریڈرز کو ہمیشہ اپنے ٹریڈنگ فیصلوں میں متعدد مختلف انڈیکیٹرز شامل کرنا چاہئے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera