
کپ اینڈ ہینڈل قیمت کے پیٹرن کا ایک تکنیکی چارٹ سیٹ اپ ہے جو کپ اور اس کے ہینڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
2022-12-20 • اپ ڈیڈ
بڑی تعداد میں ٹریڈر کسی اثاثے کی قیمت کا تجزیہ کرنے کے لیے جاپانی کینڈل سٹک چارٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس قسم کا چارٹ ایک خاص مدت کے دوران ہونے والی قیمت کی کارروائی کو ظاہر کرتا ہے اور ایک ٹریڈر کو ٹرینڈ کی طاقت کو جانچنے اور جاپانی کینڈل اسٹکس کے تجزیہ کے ذریعے آنے والے ریورسل کی پیشین گوئی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جاپانی کینڈل سٹک (جاپانی کینڈل سٹک چارٹ کے حصے) بہت معلوماتی تکنیکی تجزیہ کے آلات ہیں۔ وہ جاری رہنے والے پیٹرن اور ریورسل پیٹرن بناتے ہیں، جن کو ٹریڈرز فالو کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک کینڈل سٹک بھی قیمت میں تبدیلی کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے۔ یہ مضمون آپکو سنگل کینڈل سٹک کے سب سے مشہور پیٹرن میں سے ایک – ہیمر کینڈل سٹک پیٹرن متعارف کرائے گا ۔ ہیمر کینڈل سٹک پیٹرن کی شناخت کے لیے، ایک ٹریڈرکو ٹریڈنگ پلیٹ فارم کھولنے اور اسے چارٹ پر تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہیمر کینڈل سٹک ایک پیٹرن ہے جو ڈاؤن ٹرینڈ کے آخر میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سے اصلی جسم اور ایک لمبے نچلے سایہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اسکا سایہ کینڈل کے جسم کے سائز سے کم از کم دوگنا ہونا چاہیے۔ ایک چھوٹا اصلی جسم کا مطلب ہے جہاں قیمت کھلی اور جہاں قیمت بند ہوئی ان کے درمیان ایک چھوٹی سی رینج۔ ایک لمبی نچلی دُم بتاتی ہے کہ بئیر یعنی فروخت کندگان نے قیمت کو نئی نیچے کی سطح پر لانے کی کوشش کی لیکن نیچے کا ٹرینڈ جاری رکھنے میں ناکام رہا۔ پیٹرن کا رنگ یا تو بلش یا بئیرش کا ہو سکتا ہے، حالانکہ اگر بلش کا ہو تو سگنل زیادہ اہم ہوتا ہے۔
نیچے دی گئی تصویر اس پیٹرن کی بلش اور بئیرش کی مثالیں دکھاتی ہے۔
ایک انورٹڈ ہیمر کینڈل سٹک پیٹرن بھی ہے، جو ایک الٹے ہتھوڑا کی طرح لگتا ہے۔ ریگولر ہیمر کینڈل کے علاوہ، یہ ایک چھوٹے سے باقاعدہ جسم اور اوپری کے سایہ (دُم) پر مشتمل ہوتا ہے جو جسم سے کم از کم دو گنا بڑا ہوتا ہے۔ پیٹرن کی تشکیل اوپر کی طرف کے ٹرینڈ کے آغاز کا بھی اشارہ دیتی ہے۔
نیچے دی گئی تصویر میں، آپ بلش اور بئیرش کے انورٹڈ ہیمر کو دیکھ سکتے ہیں۔
ہمیر کسی بھی ٹائم فریم اور کسی بھی آلات کے چارٹ پر ظاہر ہو سکتے ہیں: اسٹاک، فاریکس، میٹلز، کریپٹو، وغیرہ۔
جب قیمت نیچے کے ٹرینڈ میں موو کرتی ہے اور ایک اہم اور مضبوط سپورٹ لیول تک پہنچ جاتی ہے، تو آپ کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور ممکنہ ریورسل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اگر قیمت کینڈل اسٹک کی کھلنے والی قیمت سے نمایاں طور پر نیچے چلی جاتی ہے لیکن تیزی سے واپسی کرتی ہے، تو یہ ہیمر چارٹ کینڈل سٹک پیٹرن بناتی ہے۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ پیٹرن بلش ہو یا درج ذیل بلش کینڈل اسٹک سے اس کی تصدیق ہوتی ہو۔ تصدیق کے بعد اگلی کینڈل سٹک کی ابتدائی قیمت پر بائے اسٹاپ کا آرڈر لگایا جانا چاہیے۔ حفاظتی سٹاپ لاس کو ہیمر کے نچلے لیول کے نیچے یا کینڈل کی اصلی باڈی کی قیمت کے آغاز پر (بلش کے لیے) یا بند ہونے پر (بئیرش کے لیے) لگایا جانا چاہیے۔. زیادہ ٹائم فریم پر سگنل مضبوط ہوتا ہے۔
اوپر کی تصویر نیچے کے ٹرینڈ کے دوران ہیمر پیٹرن کے ظاہر ہونے کے بعد سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کے ساتھ بائے سٹاپ آرڈر لگانے کی ایک مثال دکھاتی ہے۔ ہم نے اسٹاپ لاس کو پیٹرن کے لووز کےنیچے لگایا۔ سٹاپ لاس لیول اور بائی اسٹاپ کو ٹیک پرافٹ کے درمیان فاصلے سے تین گنا بڑے فاصلے پر لگایا گیا تھا۔
ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن اشارہ کرتا ہے کہ فروخت کندگان کمزور ہو جاتے ہیں۔ کینڈل سٹک کی وِک ظاہر کرتی ہے کہ قیمت مزید کم ہونے میں ناکام رہی، اور ہو سکتا ہے کہ ریورسل ہوجائے گا۔ کسی بھی کینڈل سٹک پیٹرن کی طرح، ہیمر کینڈل سٹک کو تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔
جیسا کہ پچھلے پیراگراف میں ذکر کیا گیا ہے، چارٹ پر ہیمر کینڈل سٹک کی ظاہری شکل ریورسل کی پیش گوئی نہیں کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ تصدیق کینڈل کے بعد قیمت میں اضافے کا ٹرینڈ جاری رہے گا۔ اگر مومینٹم طویل سایہ دار ہیمر اور بڑی تصدیقی کینڈل اسٹک کے ساتھ مضبوط ہے، تو قیمت اس کے سٹاپ لاس کی سطح سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے، جو خطرناک ہے۔
ہیمر کے ساتھ قیمت کا ہدف مقرر کرنا بھی کافی مشکل ہے۔ لہذا، ٹریڈ سے باہر نکلنا دیگر تجزیاتی بصیرت پر مبنی ہونا چاہئے: کلیدی سطحوں یا دیگر کینڈل اسٹک کے پیٹرن کیساتھ۔
ٹریڈر مارکیٹ کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے یا اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ہیمر کینڈل اسٹک پیٹرن کو ایک اضافی ٹول کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ٹریڈر چھوٹے ٹائم فریم (H1) پر انٹرا ڈے مواقع کو فالو کرتا ہے، تو روزانہ کی سپورٹ کے قریب ہیمر پیٹرن خریداری کی انٹری کی شناخت میں مدد کر سکتا ہے۔ آپ کو نیچے دی گئی تصویر میں اہم سپورٹ پر انٹری کی مثال مل سکتی ہے۔
بڑے ٹائم فریم پر (جیسے ہفتہ وار)، ہیمر کینڈل اسٹک ایک طویل ٹرینڈ کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔
ہیمر کینڈل سٹک کے علاوہ، ڈوجی کا جسم چھوٹا ہوتا ہے یا مقابلے میں کوئی خاص جسم نہیں ہوتا ہے۔ اس قسم کی کینڈل اسٹک مارکیٹ میں عدم فیصلہ کو ظاہر کرتی ہے جب نہ تو بلز اور نہ ہی بئیر غالب ہورہےہوتے ہیں۔ ایک سنگل ڈوجی غیر جانبدار ہوتی ہے، لیکن اگر یہ لمبے جسم کے ساتھ بلش کینڈل اسٹک کی ایک سیریز کے بعد ظاہر ہوتی ہے، تو یہ اشارہ کرتی ہے کہ خریدار کمزور ہو رہے ہیں، اور قیمت نیچے کی طرف پلٹ سکتی ہے۔ متبادل طور پر، اگر لمبے جسموں کے ساتھ بیئرش کینڈلز کی ایک سیریز کے بعد ڈوجی بنتی ہے، تو بیچنے والے اپنی طاقت کھو رہے ہیں، اور قیمت بڑھ سکتی ہے۔ ہمیر کینڈل اسٹک، اپنی باری میں، ایک منفرد شکل رکھتی ہے۔ اگر یہ نیچے کے ٹرینڈ کے دوران ظاہر ہوتی ہے، تو یہ ریورسل کا اشارہ دیتی ہے۔
ہیمر کینڈل اسٹک قیمت کو بلش یعنی تیزی کا اشارہ فراہم کرتی ہے۔ ہیمر کینڈل سٹک کا رنگ بلش یا بئیرش کا ہو سکتا ہے۔
اگرچہ شوٹنگ اسٹار بالکل ہیمر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، لیکن یہ ایک اوپر کے ٹرینڈ کے آخر میں ظاہر ہوتا ہے۔ ہیمر پیٹرن ایک کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو نیچے کے ٹرینڈ کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور اوپر کی طرف ریورسل کی نشاندہی کرتا ہے۔ لمبے اوپر کی طرف سائے کے ساتھ ایک انورٹڈ کیندل اسٹک کا پیٹرن بھی ہے، جو انورٹڈ ٹرینڈ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ طویل اوپری سائے کا مطلب یہ ہے کہ مارکیٹ نے یہ تلاش کرنے کی کوشش کی کہ رزسٹنس اور سپورٹ کہاں واقع ہے، لیکن بئیر نے اوپر کی طرف اسکی موومنٹ مستردکر دیا تھا۔
ہیمر کینڈل سٹک پیٹرن کینڈل سٹک چارٹ کے تجزیہ کے قابل شناخت اور نسبتاً آسان عناصر ہیں۔ اگرچہ یہ ٹرینڈ میں تبدیلی کی نشاندہی کر سکتا ہے، اس لیے اسکی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح، یہ سفارش نہیں کی جاتی ہے کہ سگنلز پر آنکھیں بند کرکے عمل کیا جائے۔
کپ اینڈ ہینڈل قیمت کے پیٹرن کا ایک تکنیکی چارٹ سیٹ اپ ہے جو کپ اور اس کے ہینڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
ویب سائٹ coinmarketcap.com کیمطابق، 9250 سے زیادہ مختلف کرپٹو کرنسیاں ہیں۔ اور وہ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے دو گنا سے زیادہ نظروں سے پوشیدہ ہیں۔ ان کی وضاحت کرنے والا مضمون پڑھنے میں بھی ایک سال لگ جائے گا اور اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا کیونکہ ان میں سے نصف کرپٹو کرنسیاں پہلے ہی غیر فعال ہوچکی ہیں۔
زیادہ تر ٹریڈرز RSI اور MACD جیسے تکنیکی اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ دوسرے اپنے فیصلے کرنے کیلئے بار چارٹ کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ بلاشبہ، سپورٹ اور مزاحمتی لائنیں ٹریڈر کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہیں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!
فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔
ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔