اس مضمون میں، ہم تبادلہ خیال کریں گے کہ سنگم کی اصطلاح کا کیا مطلب ہے اور ٹریڈرز کو اس کی پرواہ کیوں کرنی چاہئے۔
ملاپ یا سنگم کیا ہے؟
اصل میں 'سنگم' کا مطلب ایک ایسی جگہ کی طرح ہے جہاں دو یا دو سے زیادہ ندیاں یا دریا اکٹھے ہو کر ایک ہی پانی کا بہاؤ بن جاتے ہیں۔ فاریکس میں، سنگم یا ملاپ ایک ایسی صورتحال ہے جب متعدد تکنیکی آلات ایک ہی تجارتی سگنل دیتے ہیں۔ زیادہ تر وقت یہ تکنیکی اشارے ہوتے ہیں، بعض اوقات یہ قیمتوں کے نمونے یا پرائس ایکشن کی طرح عمل کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ، کچھ ٹریڈرز اپنے چارٹ کو بہت سارے اشاروں یعنی انڈیکیٹرز سے بھر دیتے ہیں کیونکہ وہ مطلوبہ سنگم کو پکڑنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اکثر اوقات اس کے نتیجہ سے ملنے والی تکنیکی معلومات متضاد اشاروں کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے، جو کسی بھی ٹریڈر کو الجھا سکتی ہے۔ چارٹ کے اس زیادہ بوجھ سے کیسے بچا جائے؟ دو یا تین اشارے استعمال کریں، یہ کافی ہوگا!
تجارتی سنگم کی اقسام
سنگم کی کوئی سخت درجہ بندی نہیں ہے۔ آپ کسی بھی تکنیکی آلے کو چارٹ میں اکٹھا کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ صرف ایک چیز اہم ہے: ایسے اشارے منتخب کریں جو ایک دوسرے سے کے تابع نہ ہوں یعنی دوسرے لفظوں میں، ایک دوسرے کے استعمال سے حساب کتاب نہ کرتے ہوں۔ بصورت دیگر، آپ کو ایک جعلی سنگم ملنے کا خطرہ ہوسکتا ہے، جو آپ کو گمراہ کرسکتا ہے۔ آئیے سنگم استعمال کرنے کی کچھ اچھی مثالوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
کینڈل اسٹک پیٹرن اور فبوناکی
نیچے دیئے گئے چارٹ پر آپ ایک عام سنگم کا مشاہدہ کر سکتے ہیں: شوٹنگ اسٹار اور دوسرا انڈیکیٹر <1> فبونیکی ریٹروسمنٹ کے ساتھ مل کر۔ ایک شوٹنگ اسٹار ایک کینڈل اسٹک ہے جس کی لمبی اوپری سایہ اور تھوڑا سے نچلے سایہ والی دم ہے، جو مندی کا اشارہ دیتی ہے۔ 61.8٪ فیبوناکی ریٹروسمنٹ لیول مزاحمت کی طرح کام کرتی ہے، جو قیمت کو مزید بڑھنے سے روکتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، قیمت اس سطح سے الٹتی ہے اور گرنا شروع کر دیتی ہے۔

موونگ ایوریج اور فیبوناکی
یہاں ایک اور مثال دی گئی ہے: 200-پیریڈ موونگ ایوریج اور 50.0٪ فبونیکی ریٹروسمنٹ ایک ساتھ عمل کرتے ہیں۔ اوپر کی طویل ریلی کے بعد، قیمت فیبو کی سطح کے ساتھ چلتی اوسط کو کراس کرتے ہوئے مضبوط مزاحمت سے اچھال پیدا کرتی ہے اور گرنا شروع ہوجاتی ہے۔

بولنگر بینڈ اور سپورٹ اور رزسٹنس
بولنگر بینڈ (BB) کو مزاحمت اور رزسٹنس کیساتھ استعمال کرنا ایک اچھا خیال ہے ۔ BB انڈیکیٹر 3 لائنوں پر مشتمل ہے - ایک درمیانی بینڈ اور دو بیرونی۔
جب قیمت اوپری بینڈ تک پہنچ جاتی ہے تو ، اثاثے کوضرورت سے زیادہ خریداری والا سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر BB کی اوپری لائن مزاحمت کی سطح سے ہم آہنگ ہوتی ہے تو، نیچے آنے کا امکان ہے۔
جب قیمت نچلے بینڈ تک پہنچتی ہے تو، اثاثہ نسبتا کم قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اوورسولڈ یعنی ضرورت سے زیادہ فروخت والا سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر BB کی نیچے والی لائن سپورٹ کی سطح سے ہم آہنگ ہوتی ہے تو، اؤپر جانے کا امکان ہے۔

نتیجہ
سنگم ہر ٹریڈر کے لئے ایک بہترین آلہ ہے۔ یہ فوریکس کے کلاسک اصولوں پر مبنی ہے: صرف ایک اشارے پر انحصار نہ کریں، لیکن اسی وقت، درجنوں اشاروں کیساتھ اپنے چارٹ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔ یہ فاریکس کیلئے ضروری ہے تاکہ جعلی اور غیر متوقع ریورسل کے اشارے موصول نہ ہوں۔ در حقیقت، زیادہ تر تجارتی حکمت عملیاں سنگم کے تصور پر استوار ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک اپنی حکمت عملی نہیں بنائی ہے تو، اب آپ نئے سرے سے اس کی تعمیر شروع کرسکتے ہیں!
لاگ ان