چارٹ پیٹرنز بمقابلہ کینڈل اسٹکس پیٹرنز

چارٹ پیٹرنز بمقابلہ کینڈل اسٹکس پیٹرنز

2023-03-13 • اپ ڈیڈ

ہر ٹریڈر کو ایک ٹریڈنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اصولوں کا ایک مجموعہ ہے جس پر آپ کو ہر ٹریڈ سے قبل، دوران، اور بعد میں عمل کرنا ہوتا ہے۔ آپ کے ٹریڈ میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کی وجہ ٹریڈنگ سسٹم کے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم ان وجوہات کے حوالے سے آپ کی رہنمائی کریں گے۔

ایک طرف چارٹ پیٹرنز ہیں، اور دوسری طرف کینڈل اسٹکس پیٹرنز ہیں۔ جیت کس کی ہو گی؟

اہم نکات

  1. چارٹ پیٹرنز اور کینڈل اسٹکس دونوں ٹریڈرز کے لیے تکنیکی ٹولز ہوتے ہیں۔ یہ ٹریڈ کی سمت کا تعین کرنے اور خطرات کی نظم کاری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
  2. کینڈل اسٹک پیٹرنز میں کم کینڈلز ہوتی ہیں، تاہم یہ اکثر اوقات ٹریڈر کے خیالات کی تصدیق کر سکتی ہیں۔
  3. چارٹ پیٹرنز میں زیادہ کینڈلز ہوتی ہیں اور یہ زیادہ اہم رجحان کا اشارہ فراہم کر سکتی ہیں، تاہم شناخت کرنے کے لیے انہیں صبر اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔
  4. استعمال شدہ طریقہ کار سے قطع نظر، کامیاب ٹریڈنگ کے لیے مخصوص داخلے اور خارجی اصولوں پر مبنی ایک واضح ٹریڈنگ سسٹم ضروری ہے۔
  5. ٹریڈرز کو زیادہ جامع ٹریڈنگ حکمت عملی کے لیے چارٹ اور کینڈل اسٹک پیٹرنز کو یکجا کرنے کے بارے میں غور و فکر کرنی چاہیئے۔

کینڈل اسٹکس پیٹرنز کی اقسام

ہر کینڈل متعدد حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ حقیقی جسم اور دو سایوں پر مبنی ہوتی ہے۔ ہم جاپانی کینڈل اسٹکس کی بدولت، ہر ٹریڈنگ کی مدت کے آغاز اور اختتام پر قیمت کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات جاپانی کینڈل اسٹکس کی جامع گائیڈ میں پڑھیں۔ آئیے اب کینڈل اسٹک کے مختلف پیٹرنز پر نظر ڈالتے ہیں۔

1.png

ہیمر

ہیمر ایک بُلش کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو ممکنہ رجحان کے مخالف سمت جانے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ پیٹرن چھوٹے جسم اور نچلی جانب لمبے سایے کی حامل کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے، جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ خریدار فروخت کے دباؤ کی مدت کے بعد قیمت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

2.png

بُلش انگلفنگ

یہ بُلش مخالف سمت کا پیٹرن اس وقت نمودار ہوتا ہے جب لمبی سبز کینڈل اسٹک مکمل طور پر چھوٹی سرخ کینڈل اسٹک کا احاطہ کر لیتی ہے۔ دوسری کینڈل کو پہلی والی کے سایے کے نچلی جانب سے شروع ہونا چاہیئے اور اس کے بلند ترین پوائنٹ پر اختتام پذیر ہونا چاہیئے۔ پیٹرن ہمیں باخبر کرتا ہے کہ خریدار مارکیٹ پر حاوی ہو گئے ہیں۔

3 (1).png

مورننگ اسٹار

مورننگ اسٹار تین کینڈلز پر مشتمل ایک بُلش مخالف سمت کا پیٹرن ہے۔ پہلی ایک لمبی بیئرش کینڈل ہے، اس کے بعد چھوٹی کینڈل اسٹک، اور پھر ایک لمبی بُلش کینڈل ہوتی ہے۔ پیٹرن نشاندہی کرتا ہے کہ رجحان کی تبدیلی کا وقت ناگزیر ہے۔ نوٹ کریں کہ درمیانی کینڈل کے عموماً چھوٹے جسم اور سایے ہوتے ہیں، یہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بُلز اور بیئرز قیمت کو بڑھانے میں ناکام رہے۔

نیز، ٹریڈرز پیٹرن کی تصدیق کرنے کے لیے قیمتوں کے فرق پر نظر رکھتے ہیں۔

4.png

ہینگنگ مین

یہ بڑھتے ہوئے رجحان کے اختتام پر نمودار ہونے والا بیئرش مخالف سمت کا پیٹرن ہے۔ کینڈل کا جسم چھوٹا اور نچلی جانب لمبا سایہ ہوتا ہے، یہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ خریدار بلند معیارِ حرکت کو برقرار رکھنے سے قاصر رہے۔

5.png

شُوٹنگ اسٹار

یہ اتار چڑھاؤ کے اختتام پر نمودار ہونے والا مخالف سمت کا پیٹرن ہے۔ یہ پیٹرن چھوٹے جسم اور بالائی جانب لمبے سایے پر مشتمل ہوتا ہے، جو اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ فروخت کنندگان خریداری کے دباؤ کی مدت کے بعد قیمت میں کمی کر سکتے ہیں۔

6.png

بیئرش انگلفنگ

بیئرش مخالف سمت کا پیٹرن اس وقت نمودار ہوتا ہے جب لمبی سرخ کینڈل اسٹک مکمل طور پر چھوٹی سبز کینڈل اسٹک کا احاطہ کر لیتی ہے۔ کینڈلز کے سوئچ ہونے کی بنا پر یہ مکمل طور پر بیئرش انگلفنگ پیٹرن سے مشابہت رکھتا ہے۔ پہلی کینڈل سبز، اور دوسری سرخ ہوتی ہے۔ عموماً، فروخت کنندگان بیئرش انگلفنگ پیٹرن کے اختتام پذیر ہونے کے بعد گیم میں داخل ہوتے ہیں۔

7.png

جب آپ ایک قطار میں موجود متعدد مخالف سمت کے کینڈل اسٹک کے پیٹرنز دیکھتے ہیں تو یہ کہیں زیادہ موثر ہوتا ہے۔ مثلاً، مذکورہ بالا تصویر میں، دو شوٹنگ اسٹارز کے بعد ظاہر ہونے والا بیئرش انگلفنگ، رجحان کے حوالے سے آنے والی تنزلی کی تصدیق کر رہا ہے۔

چارٹ پیٹرنز

کینڈل اسٹک پیٹرنز کے برعکس، چارٹ پیٹرنز تشکیل ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ مثلاً، جب بیئرش انگلفنگ نمودار ہوتا ہے، تو آپ کو صورتحال کا تعین کرنے کے لیے محض دو کینڈلز درکار ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، چارٹ پیٹرن کے لیے کم از کم دس کینڈلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں، ہم نے آپ کے لیے مختلف قسم کے چارٹ پیٹرنز یکجا کیے ہیں۔

متواتر پیٹرنز

ٹرائی اینگلز

یہ متواتر پیٹرن اس وقت تشکیل پاتا ہے جب قیمتوں کے اتار چڑھاؤ دو متضاد رجحاناتی لائنز کے اندر ہوتے ہیں۔ کسی بھی سمت میں بریک آؤٹ سابقہ رجحان کے متواتر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹرائی اینگلز کی تین اقسام ہیں:

  • سمیٹریکل: یہ کم زیادہ اور زیادہ کم سلسلوں پر محیط ایک ٹرائی اینگل پیٹرن ہے۔ پیٹرن نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ تنزلی کا شکار ہے، اور جلد ہی بریک آؤٹ واقع ہو سکتا ہے۔ عموماً ٹریڈرز اسے نہ تو بُلش اور نہ ہی بیئرش پیٹرن سمجھتے ہیں۔ وہ بریک آؤٹ کے بعد داخل ہونے اور دوبارہ جائزہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
  • اسینڈنگ: ہموار بالائی رجحاناتی لائن اور ابھرتی زیریں رجحاناتی لائن کا حامل ٹرائی اینگل پیٹرن ہے۔ پیٹرن نشاندہی کرتا ہے کہ خریدار بتدریج مارکیٹ پر حاوی ہو رہے ہیں۔ عموماً، خریدار بریک آؤٹ کے بعد داخل ہوتے ہیں اور مزاحمتی لائن کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں۔
  • ڈی سینڈنگ: ہموار زیریں رجحاناتی لائن اور گرتی ہوئی بالائی رجحاناتی لائن کا حامل ٹرائی اینگل پیٹرن ہے۔ پیٹرن نشاندہی کرتا ہے کہ فروخت کنددگان بتدریج مارکیٹ پر حاوی ہو رہے ہیں۔ عموماً، فروخت کنندگان بریک آؤٹ کے بعد داخل ہوتے ہیں اور سپورٹ لائن کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں۔

درج ذیل چارٹ میں، آپ سمیٹریکل ٹرائی اینگل ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

8.png

پیننٹ پیٹرن

یہ متواتر پیٹرن اس وقت تشکیل پاتا ہے جب ایک مختصر مدت کے استحکام کے بعد قیمت کا ایک واضح اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے سمیٹریکل ٹرائی اینگل سے مشابہت رکھتا ہے اور نشاندہی کرتا ہے کہ سابقہ رجحان جاری رہے گا۔

9.png

مخالف سمت کے پیٹرنز

ہیڈ اینڈ شولڈرز پیٹرن

یہ ایک مخالف سمت کا پیٹرن ہے جو تین چوٹیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں درمیانی چوٹی سب سے اونچی ہوتی ہے۔ پیٹرن نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ بڑھتے ہوئے رجحان سے مندی کے رجحان کی طرف جا رہی ہے۔

10.png

ڈبل ٹاپس اور باٹمز

یہ پیٹرنز اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب قیمت تنزلی یا عروج کی مدت کے دوران، دو مرتبہ بلند یا کم پوائنٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ ڈبل ٹاپ یا ڈبل باٹم نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ مخالف سمت پلٹ سکتی ہے۔

11.png

چارٹ پیٹرنز بمقابلہ کینڈل اسٹکس: کیا فرق ہے؟

چارٹ پیٹرنز اور کینڈل اسٹکس کے مابین بنیادی فرق یہاں درج ہیں:

  • چارٹ پیٹرنز کی نسبت کینڈل اسٹک پیٹرنز تشکیل دینے کے لیے نہایت کم کینڈلز درکار ہوتی ہیں۔ تاہم، فرض کریں کہ آپ M1 ٹائم فریم پر ایک پیٹرن دیکھتے ہیں (جس میں ایک کینڈل ایک منٹ کے برابر ہوتی ہے)۔ اس صورت میں، آپ یہاں متعدد چارٹ پیٹرنز دیکھ سکتے ہیں۔ پھر بھی، یہ یومیہ ٹائم فریم پر ایک واحد کینڈل کی صورت نظر آئے گا۔ ٹائم فریم کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
  • کینڈل اسٹکس عموماً آپ کے خیالات کی تصدیق کرنے کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ہم صرف کینڈل اسٹک پیٹرنز کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کی تجویز نہیں دیتے کیونکہ یہ اکثر اوقات سرگرمی کے درمیان میں نمودار ہو سکتے ہیں، نیز آپ کو دھوکہ دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی لیے، پہلے چارٹ پیٹرن کا تعین کرنا کینڈل کی تصدیق کو تلاش کرنے کی نسبت بہتر ہے۔

خلاصہ

مختصراً، چارٹ پیٹرنز اور کینڈل اسٹکس ٹریڈرز کے لیے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا اندازہ لگانے اور پیش گوئی کرنے کے لیے گراں قدر ٹولز ہیں۔ ایک ٹریڈنگ سسٹم کا ہونا اور ٹریڈ میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کی ایک نمایاں وجہ کا ہونا ضروری ہے، خواہ چارٹ پیٹرنز، کینڈل اسٹکسز یا دونوں پر مبنی ہو۔ بالآخر، چارٹ پیٹرنز اور کینڈل اسٹکس کے مابین انتخاب ذاتی ترجیح اور ٹریڈنگ حکمت عملی کا معاملہ ہے۔

اسی طرح

نئی اور آسان رجحان پر مبنی حکمت عملی
نئی اور آسان رجحان پر مبنی حکمت عملی

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، کہ مارکیٹ میں مضبوط رجحاناتی اتار چڑھاؤ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو ایک رجحان سازی پر مبنی حکمت عملی پیش کرتے ہیں جو آپ کو ایک مضبوط ابتدائی رجحان کے آغاز کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گے اور ڈیل دستیاب بنائے گی۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera