ٹریڈرز کیلئے 9 مفت انٹرا ڈے تجاویز

ٹریڈرز کیلئے 9 مفت انٹرا ڈے تجاویز

2023-03-28 • اپ ڈیڈ

انٹرا ڈے ٹریڈنگ، جسے ڈے ٹریڈنگ بھی کہا جاتا ہے، ایک ہی دن کے دوران تجارتی اثاثوں کی خرید و فروخت کے بارے میں ہے۔

دوسرے لفظوں میں، اگر آپ buy یا sell کے انٹرا ڈے آرڈر لگاتے ہیں، تو آپ اس تجارتی دن کے دوران قیمتوں کی نقل و حرکت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس دن مارکیٹ کے اوقات کے اختتام سے پہلے پہلے اپنی تجارتی پوزیشنز کو بند کر دیتے ہیں۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا مقصد فوری قلیل مدتی منافع کمانا ہے۔

کامیابی حاصل کرنے کیلئے، آپ کو ایک مضبوط انٹرا ڈے تجارتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

یہاں کچھ تجاویز ہیں، جو آپ کو ایک کامیاب انٹرا ڈے ٹریڈر بننے میں مدد کریں گی:

1. صحیح اثاثوں کا انتخاب کریں۔

انٹرا ڈے ٹریڈرز عام طور پر اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر اثاثے چنتے ہیں۔ عام طور پر، زیادہ اتار چڑھاؤ والے اثاثوں کا انتخاب کرنا بہتر ہے کیونکہ وہ کمانے کے زیادہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔

آنے والے اتار چڑھاؤ میں اضافے کیساتھ اثاثے تلاش کرنے کیلئے، ٹریڈرز کو معاشی کیلنڈر استعمال کرنا چاہیے کیونکہ قیمتیں عام طور پر بڑے واقعات کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہیں۔

یہ ٹول مارکیٹ کے جذبات کی وضاحت کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جس سے رجحان کی پیشنگوئی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹریڈر کے اثاثے کا انتخاب کرنے کے بعد، اس کا تکنیکی تجزیہ کرنا چاہیے، رجحان کی وضاحت کرنی چاہیے، داخلے کی بہترین سطح تلاش کرنی چاہیے، منافع کے اہداف مقرر کرنے چاہیے، اور اسٹاپ لاس کو سیٹ کرنا چاہیے۔

ڈے ٹریڈر ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ مختلف ٹائم فریم کا انتخاب کرسکتے ہیں، یہ آپ کی منتخب کردہ مارکیٹ کی لیکویڈیٹی، ٹریڈنگ کیلئے دستیاب وقت اور آپکی کی ترجیحی تجارتی حکمت عملی پر منحصر ہے۔

2. داخلے اور اخراج کی قیمت کو کبھی تبدیل نہ کریں۔

کیا آپ کو کبھی کسی فیصلے پر عمل کرنے کے فوراً بعد پچھتاوا ہوا ہے؟

بعض اوقات ٹریڈر دوسرے خیالات اور اپنے فیصلے پر شک کرنے لگتے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انٹری پوائنٹ اتنا اچھا نہیں تھا جتنا کہ وہ ٹریڈ میں داخل ہوتے وقت مانا جاتا تھا۔

ایسی غلطیوں سے بچنے کیلئے، ایک ٹریڈر کو مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے انٹری پوائنٹ اور ٹیک پرافٹ لیول کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

یہ سب سے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے جذبات کو اپنے فیصلوں پر اثر ڈالے بغیر اپنے ٹریڈنگ آرڈرز کی منصوبہ بندی کریں۔

3. اسٹاپ لاس کو مقرر کریں

جب آپ ٹریڈ کھولتے ہیں تو قیمت کسی بھی طرف جاسکتی ہے۔

لہذا، یہاں ایک ٹریڈر کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ اگر ٹریڈنگ آرڈر ہدف کے خلاف جاتا ہے تو وہ کتنا نقصان برداشت کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسٹاپ لاس کو سیٹ کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ سب سے زیادہ مقبول طریقہ انٹری پوائنٹ کے پیچھے کلیدی سطح پر اسٹاپ لاس سیٹ کرنا اور رسک ریوارڈ ریشو کا حساب لگانا ہے۔

4. جب قیمت ایک ہدف سے ٹکرا جائے تو منافع حاصل کریں

لالچ ہر انٹرا ڈے ٹریڈر کی دشمن ہے کیونکہ مارکیٹ کو اپنی پوزیشن بدلنے میں صرف چند منٹ ہی لگتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ والی ہو۔

کامیاب انٹرا ڈے ٹریڈنگ کا راز ایک اعلی لیوریج ہے جو منافع (اور نقصانات کو بھی) بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ تاہم، اس چال میں، ہدف تک پہنچنے کے بعد خود کو لالچ کا مقابلہ کرنے میں مضمر ہے۔ اگر قیمت آپ کے ہدف تک پہنچ گئی ہے تو مزید بڑھنے کا انتظار نہ کریں۔

ایک تاجر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں اگر اسے یقین ہو کہ قیمت رفتار برقرار رکھے گی:

  • پوزیشن کو تقسیم کریں اور کئی اہداف مقرر کریں;
  • قیمت کے بعد اسٹاپ لاس کو ایڈجسٹ کریں کیونکہ قیمت ٹریڈر کے حق میں جاتی ہے۔

5. ہر دن کے اختتام پر پوزیشنیں بند کریں

اگر کسی ٹریڈر نے موجودہ دن کی مارکیٹ کے رجحانات اور تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے لیے پوزیشن کھولی ہے، تو ایسی ٹریڈ کو ساری رات کھلا رکھنا ایک برا خیال ہو سکتا ہے۔ ایک نیا دن تازہ ترین خبروں کیساتھ شروع ہو سکتا ہے، جو رجحان کو تبدیل کر سکتا ہے۔

خبروں سے انٹرا ڈے ٹریڈرز کو مارکیٹ کے بعد کے اوقات میں متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنی پوزیشن ختم کر چکے ہوں۔ یہ کسی بھی سرمائے کو کھونے کے راتوں رات خطرے کو ختم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔

6. مارکیٹ کے خلاف ٹریڈنگ نہ کریں

رجحان ٹریڈرز کا دوست ہے۔

اپنے تجزیے سے شادی نہ کریں۔ اتار چڑھاؤ کسی بھی مارکیٹ کی فطرت ہے۔ اگر مارکیٹ آپکے تجزیے کی کیمطابق نہیں چل رہی ہے، تو جیسے ہی یہ آپ کے اسٹاپ لاس کی سطح کو پہنچتی ہے، فروخت کریں اور اپنی پوزیشن سے باہر نکل جائیں۔ اس امید پر ہی قائم رہنا کہ مارکیٹ آپ کی پیشنگوئی کیمطابق کام کرے گی آپ کے نقصانات کو بڑھا سکتی ہے۔

7۔ ٹائمنگ بہت اہم ہے

انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں منافع کا زیادہ تر انحصار وقت کے عنصر پر ہوتا ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کی بہترین تجاویز میں سے ایک یہ ہے کہ ڈے ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے کے اندر کوئی بھی پوزیشن نہ لیں۔ اس وقت کے دوران اتار چڑھاؤ زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ کے پہلے پہلے اوقات میں بہت زیادہ رش اور شور ہوتا ہے۔ بہت سے ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ امریکی ٹریڈنگ سیشن کھلنے سے ایک گھنٹہ پہلے ٹریڈنگ نا کریں اور اس کے شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ٹریڈنگ شروع کریں۔

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ سے بہترین فائدہ اٹھانے کیلئے، آپ کو پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کیسے کی جائے سکتی ہے۔ اس علم میں مہارت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ تفصیلات پر توجہ دینا اور صبح، دوپہر اور دن کے اختتام پر مارکیٹ کے مزاج کو سمجھنا ہے۔

8۔ صحیح پلیٹ فارم کا انتخاب کریں

انٹرا ڈے ٹریڈرز متعدد لین دین کرتے ہیں اور روزانہ منافع حاصل کرتے ہیں۔ آپ کو صحیح پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا چاہئے جو فوری عمل درآمد کی اجازت دیتا ہے اور کم سے کم بروکریج وصول کرتا ہے۔

عام طور پر، ایک ٹریڈر کو تجارتی آرڈر کھولنے اور بند کرنے کیلئے اسپریڈز اور کمیشن ادا کرنی پڑتی ہے۔ خوش قسمتی سے، FBS سب سے کم کمیشن اور صفر اسپریڈ اکاؤنٹس میں سے ایک پیش کرتا ہے۔

9۔ اپنی حکمت عملی پر عمل کریں

جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا، ڈسپلن یعنی اصول پسندانسان بننا ایک کامیاب انٹرا ڈے ٹریڈر بننے کا سب سے اہم عنصر ہے۔ قوانین کی پیروی کرنے کے مقابلے میں ایک اصول پسند یعنی نظم و ضبط کا پابند بننے کا طریقہ کیا ہے؟

ہر ٹریڈر کے پاس ایک اچھی حکمت عملی ہونی چاہیے، جس میں شامل ہیں:

  • انٹری لاٹ سائز۔
  • تجارت میں داخل ہونے کے لیے تکنیکی سگنل (مثال کیطور پر، اگر 50 گھنٹے کی موونگ ایوریج نیچے سے 100 گھنٹے کی موونگ ایوریج کو عبور کرتی ہے، تو ایک ٹریڈر buy کی ٹریڈ لگائے گا)۔
  • رسک-ریوارڈ ریشو۔
  • ٹریڈنگ آرڈر کو بند کرنے کیلئے تکنیکی سگنل (مثال کیطور پر، اگر 50 گھنٹے کی موونگ ایوریج 100 گھنٹے کی موونگ ایوریج کو پیچھے کی طرف کراس کرتی ہے، تو ایک ٹریڈر کو ٹریڈنگ آرڈر بند کرنا چاہیے)۔
  • اسٹاپ لاس پلیسمنٹ کے قوانین۔

ایک نئے ٹریڈر کو تھوڑی رقم سے شروع کرنا چاہئے اور حکمت عملی کی جانچ کرنی چاہئے۔ جیسے ہی کوئی حکمت عملی جو وہ استعمال کرتا/کرتی ہے تو وہ مستحکم منافع کمانے کی اجازت دیتی ہے، تو ایسی صورت میں ٹریڈر لاٹ سائز بڑھا سکتا ہے۔

نتیجہ

انٹرا ڈے ٹریڈر ہونا صبر اور نظم و ضبط کے بارے میں ہے۔ ان 9 تجاویز پر عمل کر کے آپ اپنے ٹریڈنگ کے نتائج کو بہتر بنا سکتے ہیں اور روزانہ ایک پیشہ ور ٹریڈر بن سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کھولیں اور ابھی مشق شروع کریں!

اسی طرح

کموڈیٹی ٹریڈنگ کے لیے گائیڈ
کموڈیٹی ٹریڈنگ کے لیے گائیڈ

کموڈیٹی ضروریات کی اشیاء یا خام مال ہے جسے لوگ اپنی اہم ضروریات کو پورا کرنے اور زیادہ پیچیدہ سامان تیار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera