
دنیا میں اگر لاکھوں نہیں تو ہزاروں اثاثے ہیں، جن کا آغاز معروف یورو، ڈالر، سونا، بٹ کوائن اور دیگر سے ہوتا ہے۔
2023-04-03 • اپ ڈیڈ
موونگ ایوریجز (MAs) وہ کلیدی آلات ہیں جنہیں شوقیہ ٹریڈرجب وہ چارٹ پر قیمت کا تجزیہ کرنے میں کچھ مدد چاہتے ہیں تو بڑے پیمانے پر اسکا استعمال کرتے ہیں ۔ اس آرٹیکل میں، ہم موونگ ایوریج کی بنیادی باتوں کو دیکھیں گے اور پھر کچھ لائف ہیکس سیکھیں گے جو آپ کے تجارتی نتائج کو بڑھانے کے لیے اس ٹول کو استعمال کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
موونگ ایوریج ایک ٹرینڈ انڈیکیٹر ہے۔ یہ قیمت کی ایوریج کو لیتا ہے اور، نتیجے کے طور پر، اتار چڑھاو سے پرائس ایکشن کو سمجھنا آسان بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، 20 پریڈ کی موونگ ایوریجز گزشتہ 20 پریڈزکی اوسط قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسی لائن جو FBS Trader ایپ کے چارٹ میں شامل کی گئی اس پرایک نظر ڈالیں۔
موونگ ایوریجز کی مدد سے، آپ زبردست تجارتی فیصلے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب قیمت کا ٹرینڈ واضح نہیں ہورہا ہوتا ہے، تو MA آپ کو اس بارے واضح کرے گا۔ اگر MA اوپر جاتا ہے، تو یہ اپ ٹرینڈ ہے۔ اگر انڈیکیٹر نیچے جاتا ہے تو ، یہ ڈاؤن ٹرینڈ ہے۔ اس کے علاوہ، آپ MAs کو سپورٹ اور ریزسٹنس لائنز کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر قیمت اوپر سے موونگ ایوریجز کے قریب پہنچتی ہے، تو اس بات کا امکان ہے کہ لائن اسے نیچے کے راستے پر روک دے یا یہاں تک کہ اوپر آجائے۔ اگر قیمت نیچے سے موونگ ایوریجز تک بڑھ جاتی ہے، تو اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ لائن اسے اپنے اوپر جاتے ہوئے روک دے یا نیچے کی طرف پلٹ جائے۔ میٹاٹریڈر4 یا میٹاٹریڈر5 یا پھر FBS Trader پرچارٹ میں صرف MA شامل کریں اور آپ کو خود بخود سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطحیں مل جائیں گی۔
MA کی اہم اقسام یہ ہیں:
اب جب کہ ہم انڈیکیٹر کے خیال سے واقف ہیں، آئیے موونگ ایوریجز کے بارے میں 8 حقائق پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کی ٹریڈنگ کو زیادہ نتیجہ خیز اور آپ کے تجزیہ کو زیادہ ماہر بنائیں گے۔
21 دن کی موونگ ایوریج عام طور پر قلیل مدتی ٹریڈنگ کی نشاندہی کرتی ہے، 50 دن کی موونگ ایوریج انٹرمیڈیٹ ٹرینڈ کی نشاندہی کرتی ہے، اور 200 دن کی موونگ ایوریج طویل مدتی مارکیٹ کے رجحان کے بارے بتاتی ہے۔
موونگ ایوریج صرف ماضی کی قیمت کی معلومات کی بنیاد پر ٹرینڈ کی وضاحت کرتی ہے۔ کسی بھی تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کی طرح، چارٹنگ انڈیکیٹران بنیادی عوامل میں تبدیلیوں کو مدنظر نہیں رکھتے جو مالیاتی اثاثے کی مستقبل کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ کرنسیوں کے لیے، اس طرح کے عوامل میں اقتصادی ترقی، افراط زر، لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار، اور مرکزی بینک کی پالیسی شامل ہیں۔ اسٹاک کے لیے، بنیادی عوامل صنعت کی مصنوعات کی زیادہ یا کم مانگ، مارکیٹ میں نئے حریف، یا کمپنی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
اس بارے میں ایک بحث جاری ہے کہ آیا ٹریڈروں کو پریڈرزکے آخری دنوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے (مثال کے طور پر، EMAs کا استعمال کرتے ہوئے)۔ بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ تازہ ترین اعداد و شمار قیمت کی سمت کا ایک بہتر اشارہ ہے، جب کہ دوسروں کو لگتا ہے کہ کچھ دنوں کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وزن دینا رجحان کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے۔
ایکسپونینشل موونگ ایوریج قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کو زیادہ وزن دیتی ہے، جبکہ سادہ موونگ ایوریج ہر ڈیٹا پوائنٹ کو ٹائم فریم میں یکساں طور پر پیش کرتی ہے۔ SMAs متحرک سپورٹ اور ریزسٹینس لاین کے طور پر بہترین ہیں، لیکن بہت سی تجارتی حکمت عملی EMAs کا استعمال کرتی ہے۔ اس طرح، عام طور پر، اگر ہم چارٹ پر ایک ہی مدت کے ساتھ SMA اور EMA کا موازنہ کریں، تو فرق زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔
جب قیمت میں زیادہ مومیٹم(سپیڈ) ہوتی ہے، تو یہ MA سے زیادہ فاصلہ طے کر سکتی ہے اس سے پہلے کہ یہ موونگ ایوریج اسے پیچھے کھینچ لے۔ موونگ ایوریج کی گریویٹی قیمت کو وسط پر واپس لاتی ہے۔ دو تیز موونگ ایوریجز کا زاویہ اور ان کے درمیان فرق اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ قیمت میں اتنی سپیڈ ہے کہ قیمت اس کی اوسط سے بریک کر جائے۔ رفتار کا تعین کرنے کے لیے بہترین موونگ ایوریجز 5 سے 40 EMA ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ٹریڈرز کلوز میں 5 اور 10 EMAs، یا 10 اور 20 EMAs، یا 20 اور 40 EMAs کا انتخاب کر سکتا ہے۔
دو EMAs کے درمیان گیپ مومینٹم اور اس وجہ سے قیمت کی رفتار کی نشاندہی کرے گا۔ جب یہ فرق نمایاں طور پر وسیع ہو جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمت جلد ہی رفتار کھو سکتی ہے، پلٹ سکتی ہے اور اوسط پر واپس آ سکتی ہے۔
200 مدت کی موونگ ایوریج کے نسبت چارٹ پر قیمت کی پوزیشن اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کوئی بلز ہے یا بئیرز مارکیٹ ہے۔ یہ لائن سب سے اہم مارکیٹ سگنلز میں سے ایک پیدا کرتی ہے۔ عام طور پر، جب قیمت 200 مدت کی اوسط سے اوپر رہتی ہے تو بلزپراعتماد رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب ایسی صورت حال ہوتی ہے، تو پل بیکس پر ڈوان سائڈ سے خریدنا بہترین ہے۔ بئیرز، اس کے برعکس، جب قیمت 200 پیریڈ MA سے کم ہوتی ہے تو بئیرز فروخت کی ٹریڈنگ شروع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بہت سے اہم رجحان کی پیروی کرنے والے تجارتی نظام اس اشارے کو بطور مرکزی استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
کچھ ٹریڈرایسے حالات تلاش کرتے ہیں جب موونگ ایوریجز اوپر یا نیچے کی طرف ڈھلنا شروع ہو جاتی ہے اور اسے ٹرینڈ میں آغاز/تبدیلی کے اشارے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرینڈ کی تبدیلیوں کو دیکھنا اور ایک چارٹ پر مختلف پریڈ کے ساتھ دو موونگ ایوریج لگا کر سگنل حاصل کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ آئیے 50 پیریڈ MA اور 100 پیریڈ MA پر غور کریں۔ بلش سگنل اس وقت ہوتا ہے جب 50-پیریڈ MA (ایک چھوٹی مدت والی لائن) 100-پیریڈ لائن سے اوپر اٹھتی ہے۔ ایسے سگنل کو ”گولڈن کراس“ کہا جاتا ہے۔ متبادل طور پر، جب 50 پیریڈ MA لائن 100 پیریڈ لائن سے نیچے آجاتی ہے تو ٹریڈروں کو بئیرش کا سگنل مل جاتا ہے۔ یہ ایک ”ڈیڈ کراس“ ہوگا۔
نوٹ کریں کہ اگر کراسنگ کے بعد MAs الگ ہوجاتے ہیں اور قیمت میں رفتار ہوتی ہے تو کراس کے سگنل زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں۔
جب کوئی ڈورجینس ہوتی ہے تو موونگ ایوریجز مثالی اہداف ہوتے ہیں۔ ایوریج پر، جب قیمت کے چارٹ اور کچھ آسکیلیٹر کے درمیان فرق ہوتا ہے، تو ایک ٹریڈرتوقع کر سکتا ہے کہ قیمت کم از کم 100 اور 150 EMA کی درمیانی سطح پر واپس آجائے گی۔ یہ ممکن ہے کہ قیمت کبھی موونگ ایوریجز بینڈ کے اندر واپس نہ آئے۔ تاہم، اگر قیمت ان MAs تک پہنچ جاتی ہے یا ان کے قریب تک پہنچ جاتی ہے، تو ٹریڈرغور کر سکتا ہے کہ ڈورجینس پر ٹریڈ ختم ہو چکی ہے۔
اگرموونگ ایوریجز فلیٹ ہیں، تو ان کاگریوٹیشنل پل بہت مضبوط ہے۔ قیمت میں ایوریج سے دور جانے کی کوشش میں بہت سے مسائل ہوں گے۔ دوسری طرف، اگر موونگ ایوریجز زاویہ پر مبنی ہے، تو ان کا گریویٹیشنل پل بہت کم ہے۔ قیمت میں اوسط سے تیزی سے دور جانے کا وقت ہوگا۔
ایک بار پھر، یاد رکھیں کہ موونگ ایوریجزسپورٹ اور ریزسٹینس کی سطحوں میں بدل جاتی ہے۔ جب قیمت ان کے پاس واپس آجاتی ہے، تو یہ ٹرینڈ کو جاری رکھنے کے لیے ان سطحوں کو ایک مزاحمتی علاقے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے (اپ ٹرینڈ میں سپورٹ سے اچھالنا اور نیچے کے رحجان میں ریززسٹنس سے نیچے آنا)۔
ان تجاویز کو یاد رکھنے سے، آپ اپنے تجارتی تجربے کو روشن بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات پر توجہ دینے کی کوشش کریں اور مت بھولیں: مشق پرفیکٹ بناتی ہے۔ لہذا، اپنی روزانہ کی ٹریڈ میں موونگ ایوریج استعمال کریں اور آپ کا تکنیکی تجزیہ پھل لائے گا!
دنیا میں اگر لاکھوں نہیں تو ہزاروں اثاثے ہیں، جن کا آغاز معروف یورو، ڈالر، سونا، بٹ کوائن اور دیگر سے ہوتا ہے۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
کپ اینڈ ہینڈل قیمت کے پیٹرن کا ایک تکنیکی چارٹ سیٹ اپ ہے جو کپ اور اس کے ہینڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!
فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔
ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔