ٹریڈنگ میں پیسے کھو جانے سے بچنے کیلئے 7 تجاویز

ٹریڈنگ میں پیسے کھو جانے سے بچنے کیلئے 7 تجاویز

2023-04-03 • اپ ڈیڈ

ہر کوئی جو فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ کو آزمانے کا فیصلہ کرتا ہے دراصل وہ پیسہ کمانا چاہتا ہے۔ جب کوئی شخص تجارتی اکاؤنٹ کھولتا ہے اور رقم ڈپازٹ کرتا ہے تو تصور ہمیشہ سنہری ہوتا ہے: اکاؤنٹ کچھ وقت تک متاثر کن فائدہ دکھاتا ہے، یعنی جس سے نیا کمپیوٹر، کار، یا گھر بھی خریدنا ممکن ہوتا ہے۔ ان فوائد کے بارے میں سوچنا بھی ہمیں خوش اور امید بناتا ہے۔ ہم آنے والی چیزوں کی خواہش رکھتے ہیں۔ کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہوگا اگر ٹریڈنگ کا مطلب منافع کے سوا اور کچھ نہیں؟ یقینی طور پر، زندگی آسان ہوگی اگر ٹریڈرز ہمیشہ پیسے ہی کماتے ہوں۔ تاہم، آپ نے شاید سنا ہے کہ لوگ تجارت میں پیسے کھو سکتے ہیں۔ آپ کے بھی تجارتی آرڈرز شاید خسارے سے دوچار رہے ہونگے۔ 

کیا تجارتی خسارے سے نکلنے کا کوئی طریقہ ہے؟ یہ مضمون اس مسئلے کی تہہ تک جانے اور یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ ٹریڈرز کے پیسے کیوں ضائع ہوتے ہیں۔ مالیاتی منڈیوں میں ناکام نہ ہونے کا طریقہ سیکھنے میں چند منٹ گزاریں۔ 

تجارت مشکل ہو سکتی ہے۔ 

عام طور پر "خرید Buy" یا "فروخت Sell" پر کلک کرنے اور تجارتی پوزیشن کھولنے میں چند منٹ ہی لگتے ہیں۔ تاہم، اگرچہ ٹریڈنگ آسان لگتی ہے، یہ یقینی طور پر نہیں ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کے حق میں نہیں جاتی ہے تو آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پیسہ کمانے کیلئے، آپ اپنا پیسہ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ 

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تجارت میں نقصان سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اگر آپ اپنے تجارتی حجم کے بارے میں محتاط ہیں اور اپنے پاس موجود تمام رقم کو ایک ٹرانزیکشن میں خرچ نہیں کرتے ہیں تو، خراب تجارتی آرڈر کے باوجود بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کافی رقم باقی رہ جاتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، آپ کو بہتر تجارتی آرڈر کھولنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ تاہم، اگر آپ صبرسے کام نہیں لیتے ہیں اور اپنے فنڈز میں تیزی سے اضافہ کرنے کیلئے بے چین ہیں، تو ایک ہی خسارے والا تجارتی آرڈر آپ کے ڈپازٹ کو ختم کر سکتا ہے۔ آپ شاید بہت مایوس ہوں گے اور اسے چھوڑ دیں گے۔     

اس سے ہم کیا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں؟ یہااں دو نکلتےہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ، تجارت کرنا خطرناک ہے اور نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ دوسرا یہ کہ، نقصانات کو کم کرنے اور ممکنہ منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ 

کتنے فیصد ٹریڈرز پیسے کھو دیتے ہیں؟

اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنے ٹریڈرز پیسوں کا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ مختلف اداروں کے اعداد و شمار مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر، امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق، 70٪ فاریکس ٹریڈرز اوسطاً ہر سہ ماہی میں نقصان سے دوچار ہوتے ہیں۔ ایٹورو Etoro کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 80٪ ڈے ٹریڈرز اپنے پیسوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ کس کیلئے ہے؟ ایک طرف تو، بالکل نئے ٹریڈرز ہیں جو مطالعہ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور جلد از جلد خطرات کے باوجود اپنا پہلا تجارتی آرڈر کھولنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف، وہ لوگ ہیں جو تجارت شروع کرتے ہی کچھ فائدہ حاصل کرلیتے ہیں اور اسی خوش فہمی کا شکار ہو کر مزید کمانے کیلئے رسک مینیجمنٹ کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ وہ کسی بھی وقت بہت زیادہ خطرے والے ٹریڈنگ آرڈر کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ نتیجتاً ان کی سابقہ محنت برباد ہو جاتی ہے۔

زیادہ تر ٹریڈر کیوں ناکام ہوتے ہیں؟

آئیے ان بنیادی وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں کہ ٹریڈرز کے پیسے کیوں ضائع ہوتے ہیں۔ 

  • تجارت ایک پیچیدہ عمل ہے۔ اچھی ٹریڈنگ کرنے کیلئے، ایک شخص کو وقت اور محنت لگانی پڑتی ہے۔ ہر کوئی توجہ مرکوز کرنے اور نتائج کیلئے محنت کرنے کو تیار نہیں ہوتا ہے۔  
  • تجارتی حکمت عملیوں میں نظم و ضبط اور درستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں میں ان خصوصیات کی کمی ہے۔ اگرچہ ان کے ارادے اچھے ہوتے ہیں، وہ یا تو منظم طریقے سے کام کرنا بھول جاتے ہیں یا ایسا کرنے میں بہت سست ہوتے ہیں۔
  • کوئی ضمانتیں نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورحال کو قبول کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ 
  • ٹریڈرز لاپرواہ ہوسکتے ہیں۔ وہ مارکیٹ کے تجزیات، آرڈرز میں اسٹاپ لاس لگانا اور رسک مینجمنٹ کے اصولوں کو پس پشت ڈال سکتے ہیں۔ یہ سب غلطیوں اور خراب تجارت کی طرف جاتا ہے۔

ٹریڈنگ میں پیسوں کے ضیاع سے کیسے بچیں؟

اگر آپ ایک کامیاب ٹریڈر بننا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ کچھ نقصانات ناگزیر ہیں۔ قبول کرنا پہلا اور اہم مرحلہ ہے۔ یعنی اگر آپ اپنے دشمن کو جانتے ہیں تو آپ اس سے لڑ سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ خطرات سے آگاہ ہیں، تو آپ زیادہ سمجھدار ہوں گے اور بہتر فیصلے کریں گے۔ 

درج ذیل میں آپ کو پیروی کرنے کیلئے کچھ سفارشات ملیں گی۔ یہ تجاویز ٹریڈنگ کے بہترین طریقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔  

ٹریننگ کیساتھ شروع کریں 

کامیاب ہونے کیلئے، آپ کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ٹریڈ کھولنے کیلئے لیولز کا انتخان کیسے کریں، قیمت کی مستقبل کی سمت کا تعین کیسے کریں، ٹیک پرافٹ کے اہداف کہاں رکھیں، اور اسٹاپ لاس کو کہاں مقرر کریں۔ 

ان چیزوں کے بارے میں پڑھنے، ویڈیو دیکھنے یا ویبینار میں شرکت کرنے کے بعد، آپ کو ڈیمو اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ کی مشق کرنی ہوگی۔ بلاشبہ، ڈیمو ٹریڈنگ سے آپ کو کوئی حقیقی منافع نہیں ملے گا، لیکن صرف یہ آپ کو ٹریڈنگ کا احساس دلا سکتا ہے۔   

ٹریڈنگ کت دوران خبروں کی پیروی ضرور کریں۔

خبریں مالیاتی منڈیوں کو چلاتی ہیں۔ اسٹاک کمپنی کی خبروں کے اثرات کو محسوس کرتے ہیں جیسے کہ نئی مصنوعات کی ریلیز اور انضمام کے ساتھ ساتھ آمدنی کی رپورٹوں کی اشاعت وغیرہ۔ بڑی معیشتوں میں اقتصادی ریلیز کے بارے میں توقعات پر فاریکس جوڑے بڑھتے اور گرتے ہیں۔ آپ کو ان ریلیز کا شیڈول اور مختلف انڈیکیٹرز کیلئے پیشینگوئیاں اقتصادی کیلنڈر میں ملیں گی۔ 

اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ جس آلے کی تجارت کر رہے ہیں اس کیساتھ کیا ہو رہا ہے، تو قیمت کی اچانک حرکت آپ کو روک سکتی ہے۔ خبروں کی پیروی کریں، تیار رہیں، اور آپ نقصانات سے بچنے اور تجارت کے نئے مواقع کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ کچھ ٹریڈرز ٹریڈنگ نیوز کو محض تکنیکی حکمت عملیوں پر ترجیح دیتے ہیں۔ 

تھوڑی رقم سے شروع کریں

آپ کا اپنا تجارتی تجربہ ٹریڈنگ میں آپ کا سب سے اہم فائدہ ہے۔ یہ تجربہ حاصل کرنا بہتر ہے جب آپ کا اکاؤنٹ ابھی چھوٹا ہو۔ یہ آپ کے لیے نفسیاتی طور پر زیادہ آرام دہ ہو گا کیونکہ آپ ہر تجارتی آرڈر کو لیکر زیادہ گھبرانے والے نہیں ہوں گے۔ اس طرح کا نقطہ نظر آپ کو مارکیٹ کا مناسب تجزیہ کرنے اور اعلی جیت کے تناسب کے ساتھ تجارتی حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ دینے کی اجازت دے گا۔ 

پھر، جیسا کہ آپ کو مزید تجربہ حاصل ہوگا اور آپ کے ڈپازٹ میں اضافہ ہوگا، تو آپ اپنے تجارتی حجم کو بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے آہستہ آہستہ کریں۔ پیشہ ور ٹریڈر جو طویل عرصے تک مارکیٹ میں رہتے ہیں وہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ تجارت میں اکاؤنٹ کے 5٪ سے زیادہ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ یہاں تک کہ جیسے جیسے آپ کا اکاؤنٹ بڑھتا ہے، اگر آپ اس اصول پر عمل کرتے ہیں تو آپ بڑے نقصانات سے محفوظ رہیں گے۔

رجحان کا احترام کریں۔

رجحانی تجارت کاؤنٹر ٹرینڈ ٹریڈنگ سے بہتر ہے۔ ایک رجحان فلٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو خراب تجارتی خیالات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کی سمت جاتے ہیں، تو آپ اپنی تجارت کی کامیابی کے امکانات کو بڑھا دیتے ہیں۔ اپ ٹرینڈ میں خریدنا اور نیچے کے رحجان میں فروخت کرنا زیادہ ادائیگی کا امکان رکھتا ہے۔ اسے اس طرح دیکھیں: آپ منافع کمانے کے اپنے امکانات کو بڑھاتے ہیں، اور دنیا کی طرف سے پیش کردہ ہر موقع کو استعمال کرنا دانشمندی ہے۔ 

کبھی بھی اسٹاپ لاس کے بغیر تجارت نہ کریں

ایک "اسٹاپ لاس" بھی مثبت لگتا ہے نقصانات کو روکنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ جب آپ اسٹاپ لاس سیٹ کرتے ہیں، مثال کیطور پر، 20 پوائنٹس پر، آپ تجارت میں اپنے نقصانات کی مقدار کو محدود کرتے ہیں۔ اگر آپ کا تجارتی حجم 0.1 لاٹ ہے، تو کیلئے 20 پوائنٹس کا حساب $2 ہوگا۔ دوسرے الفاظ میں کہا جائے کہ، آپ کو اس تجارت میں $2 سے زیادہ کا نقصان نہیں ہوگا۔ ایک ہی وقت میں، قیمت اسٹاپ لاس کو متحرک کر سکتی ہے اور درست سمت میں پلٹ سکتی ہے۔ اس طرح کے منظر نامے سے کوئی حد نہیں ہے، لہذا آپ کو فوائد کے مقابلے لاگت کا وزن کرنا چاہیے۔ ہاں، بعض اوقات آپ کا اسٹاپ لاس آرڈر قبل از وقت چالو ہو جاتا ہے۔ تاہم، اگر آپ کے پاس اچھی تجارتی حکمت عملی ہے اور آپ کی جیتنے والی تجارت ہارنے والوں سے زیادہ ہے، تو آپ کا تجارتی آرڈر منافع بخش ہوگا۔ کبھی کبھار اسٹاپ لاس ٹریڈنگ آرڈر کی ادائیگی ہوگا کیونکہ وہ آپ کے ذہن کو آپ کے ڈپازٹ کی حفاظت کے بارے میں خدشات سے آزاد کر دیتا ہے اور دوسری تجارتی ڑرڈرز کی منصوبہ بندی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

خطرات کا حساب لگائیں  

آپ کے خطرات کچھ ایسے ہیں جن پر آپ مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس فائدہ کو استعمال کرنا ضروری ہے۔ ہر تجارت میں، آپ خطرے/انعام کے تناسب کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں، یعنی اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفیٹ کے درمیان تناسب۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ٹیک پرافٹ ہمیشہ آپ کے اسٹاپ لاس سے بڑا ہو۔ اگر اسٹاپ لاس 20 پوائنٹس ہے، جیسا کہ پچھلی مثال میں، 1:3 رسک/انعام کے تناسب کے ساتھ، آپ کا ٹیک پرافٹ 60 پوائنٹس کے برابر ہوگا۔ اگر آپ نے 0.1 لاٹ ٹریڈ کھولی ہے تو 60 پوائنٹس $6 کے حساب سے ہوں گے۔ ایک بار پھر، آپ کو $6 کمانے کیلئے $2 کھونے کا خطرہ ہے۔ اگر آپ اس تناسب پر قائم رہتے ہیں، تو ایک اچھا تجارتی آرڈر آپ کو اس سے تین گنا زیادہ رقم لائے گی جو آپ کسی خراب لین دین میں کھو چکے ہو نگے۔ تجارتی نظام کے ساتھ جو 50٪ سے زیادہ اچھے تجارتی آئیڈیاز دیتا ہے، آپ منافع میں ہوں گے۔      

متعدد اشاروں یعنی انڈیکیٹرز کی جانچ کریں

ایک اچھی تجارتی حکمت عملی کیسے تلاش کی جائے؟ منافع بخش حکمت عملی کی ترکیب یہ ہے کہ اس کے کئی اجزاء ہونے چاہئیں۔ دوسرے الفاظ میں، آپ کو صرف ایک تکنیکی اشارے کی بنیاد پر اپنی خرید/فروخت کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ اشارے اور تکنیکی تجزیہ کے دیگر آلات کو ایک دوسرے کی تصدیق کرنی چاہیے۔ مختلف اقسام کے دو یا تین اشاریوں کو یکجا کریں، مثال کے طور پر، موونگ ایوریجز اور سٹوکاسٹک۔ آپ کی تجارتی حکمت عملی کینڈل اسٹک اور چارٹ پیٹرن اور فبونیکی آلات کے استعمال پر بھی انحصار کر سکتی ہے۔ اس صورت میں، نظام آپ کو کامیابی کے اعلی امکان کے ساتھ سگنل دے گا۔ اگر آپ اسٹاپ لاس اور صحیح رسک/انعام کے تناسب کیساتھ مل کر ایسی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں، تو آپ ٹریڈنگ میں ہونے والے نقصانات سے بچ سکیں گے۔   

خلاصہ 

جیسا کہ ہم نے دریافت کیا ہے کہ، بہت سے ٹریڈرز ناکام ہو جاتے ہیں اور پیسے ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ اگر آپ ان میں سے ایک نہیں بننا چاہتے، اگر آپ مختلف اور کامیاب ہونے جا رہے ہیں تو، آپ کو دوسروں کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا اور شروع سے ہی درست قدامات اٹھانے ہوں گے۔

اسی طرح

عدم توازن پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی
عدم توازن پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی

یہ آرٹیکل آپ کو ٹریڈںگ کی ایک ایسی حکمت عملی سے متعارف کرواتا ہے جس کے لیے حجم، تکنیکی انڈیکیٹرز، اور قیمت کے پیٹرنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو محض پرائس ایکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عدم توازن کے ٹیوٹوریل میں خوش آمدید۔

2023 میں گولڈ کی ٹریڈنگ کرنا
2023 میں گولڈ کی ٹریڈنگ کرنا

ٹریڈرز گولڈ کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم گولڈ کو ٹریڈنگ کے ایک اثاثے کے طور پر منتخب کرنے کی وجوہات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، نیز گولڈ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث کون سی چیزیں ہیں، اور CFD کے ذریعے گولڈ کی ٹریڈ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔

مومینٹم ٹریڈنگ کی حکمت عملی
مومینٹم ٹریڈنگ کی حکمت عملی

اس آرٹیکل میں ٹریڈنگ کی MACD + RSI حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے نیز اسے forex مارکیٹ میں ٹریڈ کے مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera