ٹریڈنگ میں حجم اشارے کیسے استعمال کریں؟

ٹریڈنگ میں حجم اشارے کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ سٹاکس ٹریڈ کرتے ہیں تو، آپ کے پاس ٹریڈنگ حجم کے حوالے سے معلومات ہو سکتی ہے جو کہ سٹاک ایکسچینج فراہم کرتا ہے. یہ معلومات آپ کو اجازت دیتی ہے کہ آپ دیکھیں کہ آیا کہ مارکیٹ پلئیرز قیمتوں کا رجحان بیک اپ کرتے ہیں یا نہیں. کرنسی مارکیٹ میں صورتحال مختلف ہے اور ٹریڈرز حجم سے اندرونی بصیرت حاصل کرتے ہیں۔

ٹک والیم

فاریکس مارکیٹ میں مرکزیت کا نہ ہونا لہذا یہ ممکن نہیں ہے کہ تمام کانٹریکٹس اور ان کے سائز جیسے کہ یہ اسٹاک مارکیٹوں میں ہوتا ہے. نتیجے کے طور پر، فاریکس ٹریڈرز ٹک والیم کے اشارے استعمال کرتے ہیں.

ٹک کوئی بھی عام سی تبدیلی یا پھر قوٹ میں اوپر نیچے تبدیلی کا نام ہے. میٹا ٹریڈر ایک عرصے کے دوران ٹک کو ناپتا ہے. لہٰذا یہ ممکن ہو جاتا ہے کہ دیکھا جائے کہ مارکیٹ کچھ خاص لمحات میں کیسے فعال انداز میں ٹریڈ کرتی ہے. دوسرے لفظوں میں، ہمیں نہیں پتا ہوتا کہ آیا کہ وہاں 500 یا 500,000 آرڈرز تھے ایک خاص عرصے میں، مگر ہم جانتے ہیں کہ کتنے ٹک قیمت آگے بڑھی. اسے ٹک والیوم کہتے ہیں. یہ اہم ہے کہ اس کی فطرت سمجھی جائے.

ٹک والیوم کو کیسے لاگو کیا جائے.

میٹا ٹریڈر ٹک والیوم کے بہت سے اشارے پیش کرتا ہے. ان کو لاگو کرنے کے لیے، "داخل کریں" پر کلک کریں، پھر "اشارے" پر اور پھر "حجم" کا انتخاب کریں. یہاں 4 اشارے ہیں:

١. حجم

یہ اشارہ ایک منتخب کیے ہوئے ٹائم فریم کے عرصے کے اندر قیمتوں میں تبدیلی کی تعداد (ٹک) کو ظاہر کرتا ہے. والیوم بارز پر زبز رنگ کیا جاتا ہے اگر وہ پرانے والوں سے بڑے ہوں اور سرخ کیا جاتا ہے اگر والیوم گر جائے.

٢. آن بیلنس والیوم (OBV)

یہ اشارہ ایک لکیر کی صورت میں ظاہر کیا جاتا ہے. اگر حالیہ مومبتی کی بند ہوتی قیمت پرانی والی سے زیادہ ہو تو، موجودہ بیلنس پرانے (OBV) میں شامل ہو جاتا ہے اور لکیر اوپر چلی جاتی ہے. اگر حالیہ مومبتی کی بند ہوتی قیمت پرانی سے کم ہوتی ہے تو، تو حالیہ بیلنس پرانے (OBV) سے کٹ جاتا ہے جس سے اشارہ اوپر چلا جاتا ہے. یہ فرض کیا جاتا ہے کہ (OBV) قیمت کی تبدیلی کو لے کر چلتا ہے، لہٰذا یہ اشارے فراہم کر سکتا ہے.

٣. منی بہاؤ انڈیکس (MFI)

یہ اشارہ ظاہر کرتا ہے شرح جس سے رقم اثاثے کا دھیر لگا دیتا ہے اور اس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں. اس کو RSI کے ورژن کے طور پر لیا جاتا ہے جو کہ والیوم کے اکاؤنٹ لیتا ہے.

٤. اکمولیشن/ڈسٹربیوشن

یہ ایک اور اشارہ ہے جس کا حساب دونوں حجم اور قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے. جتنا زیادہ والیوم ہو گا، قیمت کی تبدیلی کا حصّہ اتنا ہی زیادہ ہو گا اور وہ اس کو اشارے کی ویلیو بناتا ہے.

Screenshot_25.png

تکنیکی تجزیہ کے لیے حجم کا استعمال

حجم اشارے بہت مفید کام انجام دے سکتے ہیں:

1. رجحان کی مضبوطی کو ناپیں

1 رجحان مضبوط ہوتا ہے، جب اس کی بڑھتا ہوا رجحان تصدیق کرتا ہے اس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ کے مفاد میں یہ رجحان زیادہ ہے ۔ پس اپ ٹرینڈ میں جب قیمت بڑھ رہی ہو تو حجم کو بڑھنا چاہیے ہے، اور اس کو گھٹنا چاہیے ہے جب قیمت گر رہی ہو، جب کہ ڈائون ٹرینڈ میں اس کا مطلب ہے حجم کا بڑھنا جب کہ قیمت گر رہی ہو اور حجم کا گھٹنا جب قیمت بڑھ رہی ہو.

Screenshot_21.png

قیمت کے اوپر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اپ ٹرینڈ میں اصلاح کے دوران حجم گر جاتا ہے۔ چارٹ کے آخری حصے میں، نئے ہائی کی تصدیق ، حجم کے ذریعے نہیں ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے واپس نیچے کی طرف جانا۔

2. واپس پلٹنے کے بارے میں جلد جانئیے

یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کہ پلٹنے یا اصلاحات کے درمیان جلد فرق کو پہچانا جائے۔ حجم اشارے اس کو جلدی کرنے میں مدد دیتے ہیں اور جتنا جلدی ہو سکے نئے رجحان میں شمولیت اختیار کرتے ہیں.

Screenshot_22.png

قیمت "سر اور کندھے" پیٹرن بناتی ہے۔ اوپر کے دوران حجم کم تھا یہاں تک کہ دوسرے کندھے پر اس سے بھی کم تھا: اس بات کی تصدیق کہ مارکیٹ میں اوپر جانے کی مزید طاقت نہیں ہے.

Screenshot_24.png

اگر قیمت اور حجم اشارے کے درمیان متغیر ہیں، تو یہ موجودہ رجحان کی ممکنہ تبدیلی کا اشارہ ہے.

3. رکاوٹ کی تصدیق

مجموعی طور پر مجموعی مدت کے دوران حجم کم ہوتے ہیں. اگر کسی رینج کی رکاوٹ حجم میں سپائک کی طرف پیش رفت کرتی ہے تو، اس کی بہت امید ہے کہ یہ رکاوٹ نقلی نہیں بلکہ اصلی ہے.

Screenshot_23.png

حجم اس وقت بڑھتا ہے، جب قیمت مزاحمت کی سطح سے اوپر چلی جاتی ہے۔ یہ قیمت کی مدد کرتی ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ رکاوٹ عبور کرنے کی سمت میں چلتی رہے۔

4۔ رکاوٹ/مزاحمت کے مضبوط علاقوں کی نشاندہی کریں

وہ علاقے جہاں قیمت کی ٹریڈنگ بڑے حجم کے ساتھ ہوتی ہے، قیمت کی راہ میں شاید اہم رکاوٹوں کی نمائندگی کرے اور ٹریڈرز کے لیے داخلی اور خارجی لیول۔

نتیجہ

حجم اشارے میٹاٹریڈر میں اکیلے اشارے فراہم کرنے والے نہیں ہیں مگر ان کو تصدیق کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ حجم کے ڈائنمکس ہمیں کسی بھی چیز سے ذیادہ اچھی طرح بتاتے ہیں کہ ٹریڈنگ کتنی فعال ہے۔ یہ ایک اہم معلومات ہے جو کہ دوسرے اشاروں کے ذریعے نہیں ملتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، حجم کے اشارے آپ کے ٹریڈنگ نظام میں ایک اہم کردار ادا کریں گے.

اسی طرح

آپ کی زندگی اور ٹریڈنگ کو کس طرح مرکب کریں؟

اگر آپ ٹریڈنگ کو اپنی نوکری سمجھتے ہیں تو آپ کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ٹریڈرز ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور خود کو شروع میں ہی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی فری لانسر یا کاروبار کے فروغ میں، کامیابی کی کنجی آپ کی خود آگاہی ہے۔ ہر شخص خود مختاری سے اپنے لئے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera