ٹرائی اینگل چارٹ کے پیٹرن کو سمجھیں

ٹرائی اینگل چارٹ کے پیٹرن کو سمجھیں

کیا آپ نے تاروں کے جھرمٹ کو دیکھتے ہوئے ستاروں کو گنا ہے؟ اور کبھی اپنے آپ کو ماہر فلکیات سمجھا ہو، مستقبل کی پیشن گوئی کی کوشش میں؟ ٹریڈنگ میں آپ چارٹ اور پیٹرن کو دیکھتے ہوئے یہ کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، اگر آپ کا تجزیہ درست ہے تو مستقبل بتانا آپ کو رقم کمانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو سب سے مشہور اور آسان پیٹرن استعمال کرتے ہوئے سادہ حکمت عملی بتانے جا رہیں ہیں۔ ہم تکونے پیٹرن کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

ٹرائی اینگل یعنی تکونے چارٹ پیٹرن کا تعارف

تکونے پیٹرن بلندی اور پستی کی سیدھی لائنوں سے بنتے ہیں۔ بہت سی صورتوں میں، یہ ایک تسلسل کا چارٹ پیٹرن ہے جس کی وجہ سے آپ کو قیمت کی حرکت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جیسا کہ آپ فاریکس کی رہنمائی کی کتاب سے جانتے ہیں، کہ تکونے چارٹ پیٹرن کی تین اقسام ہیں:

- اوپر جانے والا تکونی پیٹرن؛

- نیچے جانے والا تکونی پیٹرن؛

- متناسب تکونی پیٹرن۔

ان میں اہم فرق ان کی ڈھلوان میں ہے۔ اوپر جانے والی تکون دکھاتی ہے کہ بلز طاقت ور ہو رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں، یہ ڈھلوان اوپر جاتی ہے۔ جس کے بدلے میں، نیچے جانے والا تکونی پیٹرن بئیرز کی طاقت بتاتا ہے۔ سب سے دلچسپ حالت متناسب تکون سے منسلک ہے۔ اس چارٹ پیٹرن میں قیمت کی حرکت بلز اور بئیرز میں توازن دکھاتی ہے۔ جو کہ، پیٹرن کا بریک آؤٹ یا تو اوپری سمت تا نچلی سمت میں ہو سکتا ہے۔

مختلف تکونے پیٹرن کے لئے ٹریڈنگ کی حکمت عملی

پہلے، آئیے اس حالت پر غور کرتے ہیں جب متناسب تکونیں بنتی ہیں۔ روزانہ کے EUR/USD چارٹ پر، بڑھنے والی رحجان کی لائن اور نیچے جانے والی لائن کا بڑے نچلے رحجان میں قطع کرنا ایک مطلوبہ پیٹرن بناتا ہے۔ پیٹرن کے عمل پذیر ہونے کے بعد، ہم نے بریک آؤٹ کا نیچے اور اوپر جانے کا انتظار کیا۔ ہماری مثال میں، کینڈل اسٹک ںے تکون کا اوپر والا کونا توڑا، جس کے نتیجے میں، ہم نے 1.3355 پر پوزیشن داخل کی۔ ہم نے تکون کے سب سے نچلے پوائنٹ سے 10 پپس نیچے اسٹاپ لاس لگایا۔جو کہ، ہم نے 1.2324 پر اسٹاپ لاس لگایا۔ ہمارا لینے والا منافع تکون کی بلندی کے برابر ہے۔ ہم پیٹرن کے سب سے اوپر اور نیچے پوائنٹ کا فاصلہ ناپتے ہیں:

1.3294-1.2334=0.096

اس لئے ہم اپنا لینے والا منافع 1.4315 پر رکھتے ہیں (1.3355+0.096=1.4315)

1_26,03.jpg

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اوپر جانے والی تکون کی ٹریڈ کیسے کی جاتی ہے۔ ٹریڈرز بلش کی طرح اس پیٹرن کو ہمیشہ سوچتے ہیں، جس کا کردار اوپری رکاوٹ کو توڑنا ہے جب پیٹرن عمل پذیر ہوتا ہے۔ تاہم، یہ ہر وقت نہیں ہوتا۔ اوپر جانے والی تکون کا نچلا بورڈر کو بریک آوٹ نچلے رحجان کے دوران ہو سکتا ہے۔

آئیے اس حالت کو دیکھتے ہیں جب اوپر جانے والی تکون رحجان کے اندر عمل پذیر ہوتی ہے۔

ایچ 4 NZD/ USD کے چارٹ پر، اوپر جانے والا پیٹرن بالائی بورڈر پر 0.7314 کی رکاوٹ پر بنا اور نچلا بورڈر اوپری رحجان پر بنا۔ ہم نے 0.7333 کی رکاوٹ کے ٹوٹنے پر پوزیشن کھولنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے اسٹاپ لاس 0.7225 پر دیا (تکون کے سب سے نچلے پوائنٹ سے 10 پپس نیچے) اور ہمارا لینے والا منافع 0.7413 کے برابر ہوتا ہے (سب سے زیادہ پوائنٹ 0.72314 پر - سب سے کم پوائنٹ 0.7234=0.08)

0.7333+0.08=0.7413

2_26,03.jpg

آخر میں، آئیے دیکھتے ہیں کہ نیچے جانے والی تکونوں کی ٹریڈ کیسے ہوتی ہے۔ یہ نچلی لائن کو کاٹتی ہوئی طاقت ور سپورٹ سے واضح ہو سکتا ہے۔ اگر یہ پیٹرن نیچے جاتے ہوئے ہو، تو یہ اس حرکت کے تسلسل کی اشارہ ہو گا۔

ایچ 4 پر، بالائی رحجان پر اجتماع دکھاتا ہے کہ بلز قیمت کو اوپر بڑھانے سے قاصر ہیں۔ اس کے نتیجے میں، نیچے جانے والی تکونیں 0.7470 کی سپورٹ پر عمل پذیر ہوتی ہیں۔ ہم نے سپورٹ کے بریک آؤٹ پر مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا، اس لئے ہم نے 0.7455 کا مختصر آرڈر دیا۔

ہمارا اسٹاپ لاس 0.7534 کی پچھلی سونگ کے اوپر 10 پپس پر ہوا اور منافع لینا 0.7367 پر ہوا۔

3_26,03.jpg

نتیجہ

اگر آپ کا پتا ہو کی تکونیں کیسے کام کرتی ہیں تو یہ آپ کو منافع بڑھانے کا اچھا موقع دے سکتا ہے۔ لیکن احتیاط کریں! تکونیں آپ کو دھوکہ دے سکتی ہیں اگر وہ رحجان کے مخالف حرکت کرتی ہیں۔ اس لئے آپ کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق درست عمل پذیری کے بارے میں یقین دہانی کی ضرورت ہے۔

اسی طرح

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera