میک فیبو ٹریڈنگ کی حکمت عملی

میک فیبو ٹریڈنگ کی حکمت عملی

ایسی بہت سی حکمت عملیاں ہیں جن میں فیبوناکی لیول یعنی سطحوں کا استعمال ضروری ہے۔ ٹریڈرز ان کو بہترین طریقے سے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ یہ دیگر تکنیکی آلات کے ساتھ استعمال کئے جا سکیں۔ آج ہم ایسی حکمت عملی کے بارے میں بات کریں گے جو ٹریڈرز کے درمیان کافی معروف ہے۔ اس کو میک فیبو کہتے ہیں۔

ٹریڈرز H1 اور H4 ٹائم فریمز پر گولڈ اور EUR/USD ٹریڈ کرتے ہوئے یہ حکمت عملی لاگو کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

مندرجہ ذیل حکمت عملی کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟

سب سے پہلے ہمیں چارٹ پر تین موونگ ایوریجز کو لگانا ہوگی۔

o پہلا سمپل موونگ ایوریج کی مدت 8 کے برابر ہونی چاہیئے;

o دوسرا سمپل موونگ ایوریج کی مدت 20 کے برابر ہو;

o تیسرا موونگ ایوریج 5th مدت کے ساتھ ایکسپونینشل ہے۔

دوسرے نمبر پر، ہم اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں فیبوناکی لیولز کو اپناتے ہیں۔ آپ یہ سیٹینگزمیں سیٹ کر سکتے ہیں:

1.1.png

یہ وہ لیول ہیں جو ہم استعمال کرتے ہیں:

Screenshot_17.png

ہمیں خاص اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنائے گئے فیبو لیولز کو لاگو کرنا ہوگا۔ عام طور پر، یہ ٹریڈنگ کی سمت پر منحصر ہے۔

ہمیں کب خریدنا چاہیئے؟

  • ایکسپونینشل MA کو 20 پوائنٹس کے ساتھ اوپر سے لے کر نیچے تک SMA کو توڑنا ہوگا۔
  • بلش کینڈل سٹک کراس اوور سے اوپر کلوز ہوئی۔
  • ہم فیبوناکی لیولز کو کراس اوور کے بعد بننے والے کینڈل سٹک کے ہائی اور رجحان میں سب سے نیچے کینڈل سٹک کے لو یعنی کم پر لگاتے ہیں۔
  • ہم اگلی کینڈل سٹک کی اوپنگ قیمت پر لانگ پوزیشن کھولتے ہیں۔ اسی وقت ہم اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ لیول پچھلی سپورٹ یا مزاحمت علاقے پر نا لگایا جائے۔
  • ہم ٹیک پرافیٹ 161.8 فیبو لیول پر لگاتے ہیں۔
  • ہمارا سٹاپ لاس 38.2 یا 78.6 فیبو لیول پر لگتا ہے۔ اس چناؤ کا انحصار پچھلی سپورٹ اور مزاحمتی سطح کی جگہ پر ہوتا ہے۔

EUR/USD کے H1 چارٹ کی مثال کو دیکھتے ہیں۔ 12 اپریل کو ایکسپونینشل موونگ ایوریج (وائیولیٹ) نے 20-پیریئڈ SMA (براوئن) کو اوپر سے لے کر نیچے تک کراس کیا۔ جب قیمت نے پچھلی مزاحمت کو توڑا تو ہم نے 1.1287 پر ایک لانگ پوزیشن کھولی۔ ہم نے اپنا سٹاپ لاس 1.1264(38.2 فیبو لیول) اورٹیک پرافیٹ 1.316(161.8 فیبو لیول) پر لگایا۔ اس کے نتیجے میں، ہم نے 29 پیپس کمائے۔

1-(2).jpg

ہمیں کب بیچنا چاہیئے؟

  • ایکسپونینشل MA کو 20-پیریئڈ SMA کو الٹا کراس کرنا چاہیئے۔
  • بیئرش یعنی مندی کی کینڈل سٹک کراس اوور سے نیچے بند ہوئی۔
  • ہم فیبوناکی لیولز کو کراس اوور کے بعد بننے والے کینڈل سٹک کے کم اور رجحان میں سب سے اونچی کینڈل سٹک کے زیادہ پر لگاتے ہیں۔
  • ہم اگلی کینڈل سٹک کی اوپنگ قیمت پر شارٹ یعنی قلیل مدتی پوزیشن کھولتے ہیں۔ اسی وقت ہم اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ لیول پچھلی سپورٹ یا مزاحمت کے بارڈر پر نا لگایا جائے۔
  • ہم ٹیک پروفیٹ 161.8 فیبو لیول پر لگاتے ہیں۔
  • ہمارا سٹاپ لاس 38.2 یا 78.6 فیبو لیول پر لگتا ہے۔ اس چناؤ کا انحصار پچھلی سپورٹ اور مزاحمتی سطح کی جگہ پر ہوتا ہے۔

EUR/USD کے H1 پر, 5- پیریئڈ EMA (وائولیٹ) نے 2 جنوری کو 20-پیریئڈ SMA کو الٹا کراس کیا۔ جب کراس اوور اور سپورٹ کے نیجے بیئریش کینڈل سٹک ہوئی تو ہم نے 1.1420 پر ایک شارٹ پوزیشن یعنی قلیل مدتی پوزیشن کھولی۔ ہم نے اپنا سٹاپ لاس 1.1436 (78.6 فیبو لیول) پر لگایا۔ ہمارا ٹیک پرافیٹ لیول 1.1376(161.8 فیبو لیول) پر لگایا گیا۔ ہم نے 44 پیپس کمائے۔

2-(2).jpg

اس طرح کی حکمت علی ہمیں سکیلنگ ان کا موقع بھی دیتی ہے۔ اگر قیمت 161.8 کے فیبو ٹارگیٹ کی طرف بڑھ رہی ہو اور 5-پیریئڈ ایکسپونینشل MA, سیمپل 8-پیریئڈ MA کو نیچے سے اوپر ( شارٹ پوزیشن کے لئے) یا پھر اوپر سے نیچے ( لانگ پوزیشن کے لئے) کراس کرے، اور پھر واپس کراس کرے تو کراس اوور کے بعد کینڈل سٹک کی اوپن قیمت اضافی داخلی پوائنٹ ہے۔ اس صورت میں ہم اپنا ٹیک پروفیٹ 261.8 فیبو لیول پر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ تجویز کی جاتی ہے کہ سکیلنگ ان کے بعد اپنے سٹاپ لاس کا پیچھا کریں۔

مثال کے طور پر، اسی چارٹ میں، ہم نے 1.1706 پر شارٹ یعنی قلیل پوزیشن لگائی۔ ہم نے1.1678 پر مزید اضافہ کیا جب ایکسپونینشل MA(وائیولیٹ) نے 8-پیریئڈ SMA(اورینج) کو کراس کیا۔ ہم نے ٹیک پرافٹ کو 1.1614 پر موو کر دیا(261.8 فیبو لیول). اسی کے ساتھ ساتھ ہم نے سٹاپ لاس کو 1.1708 پر 78.6 فیبو لیول پر ٹریل کر دیا۔

3-(3).jpg

نتیجہ

آج ہم دیکھیں گے کہ ایک کارآمد حکمت عملی میں فیبوناکی لیولزکا تھورا سا استعمال کیسا ہے۔ ہم آپ کو یہ تجویر دیتے ہیں کہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے سے پہلے آپ ڈیمو اکاؤنٹ پر اس کی مشق ضرور کریں۔

اسی طرح

تھری ڈک ٹریڈنگ کی حکمت عملی

آج ہم ایک سسٹم کی وضاحت کرنے جارہے ہیں جس میں موونگ ایورج کے استعمال کی ضرورت ہے۔ اس حکمت عملی کو پروفیشنل ٹریڈز نے تیار کیا ہے۔ اسے " تھری ڈک" کہا جاتا ہے۔ اس کا نام شائد آپ کو عجیب لگ رہا ہو، لیکن اس کے نام سے ظاہر ہے کہ " تین ڈکس یعنی بطخیں ایک ہی لائن میں"، جس کا مطلب ہے کسی بھی کام کو منظم طور ہر کیا جائے یا زیادہ موثر بنا کر کیا جائے۔ کیا آپ نے کسی ڈک یعنی بطخوں کے خاندان کو کسی ندی میں تیرتے دیکھا ہے؟ عام

مختصر مدت کے ٹائم فریم کے لئے ٹریڈنگ کی حکمت عملی

کچھ ٹریڈر طویل ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ انہیں پوزیشن چیک کرنے میں مدد کرتے ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ نہ ہو اور آخری فیصلہ کرنے کے لئے زیادہ وقت رکھتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ زیادہ جارحانہ ٹریڈر ہونے اور ایک دن میں زیادہ رقم کمانےکو ترجیح دیتے ہیں تو، آپ کو ممکنہ طور پر H1 اور H4 کے چارٹ پر ٹریڈنگ کرنا ہو گی۔ اس آرٹیکل میں ہم اس قسم کی ٹریڈنگ کے لئے مزید مشہور حکمت عملی کی وضاحت کریں گے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera