آپ اپنے ٹریڈنگ میں EMAs کیسے استعمال کرسکتے ہیں

آپ اپنے ٹریڈنگ میں EMAs کیسے استعمال کرسکتے ہیں

آپ کے حیران ہونے کی صورت میں، موونگ ایورج آپ کے چارٹ پر صرف رنگ برنگی لائنز نہیں ہیں۔ وہ آپ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں ایک بڑا آلہ ہوسکتی ہے۔ آج، ہم موونگ ایورج کی ایک مخصوص قسم کے بارے میں سیکھیں گے، جس کو ایکسپونینشل موونگ ایورج کہتے ہیں۔

سادہ ایم اے بمقابل ایکسپونینشل ایم اے

جیسا کہ آپ جان سکتے ہیں، چار اقسام کی موونگ ایورج ہیں: سادہ، ایکسپونینشل، ہموار اور لینئر ویٹڈ۔ ان میں اہم فرق ان کے حساب کتاب کے ڈیٹا میں تبدیل ہونے کی حساسیت میں ہے۔ایکسپونینشل موونگ ایورج (ای ایم اے) حالیہ قیمت میں بلند ویٹنگ فراہم کرتی ہے،جبکہ سادہ موونگ ایورج (ایس ایم اے) تمام ویلیوز کے لئے مساوی ویٹنگ فراہم کرتی ہے۔ چونکہ ای ایم اے پرانے ڈیٹا کی نسبت نئے ڈیٹا کو بلند ویٹنگ دیتا ہے، وہ ایس ایم اے کی نسبت حالیہ قیمت کی تبدیلی کی طرف زیادہ رد عمل کرتے ہیں۔ اس لئے کچھ ٹریڈز اس قسم کی موونگ ایورج کو ترجیح دیتے ہیں۔ ای ایم اے کا حساب کتاب سادہ ایم اے سے تھوڑا زیادہ پچیدہ ہوتا ہے۔ پہلے، آپ کو سادہ موونگ ایورج کا حساب لگانے کی ضرورت ہے۔

ایس ایم اے = ٹائم پیرئڈ کے نمبر کے لئے بند ہونے والی قیمت کے مجموعے/پیرئڈ کے نمبر

پھر آپ کو پچھلے ای ایم اے کے لئے ہموار/ویٹنگ فیکٹر کے ضرب دہندہ کے حساب کی ضرورت ہے۔

ضرب دہندہ= 2/(پیریڈ کے نمبر+1) آخر کار، آپ حالیہ پیریڈ کے لئے ایکسپونینشل موونگ ایورج حاصل کریں گے۔

حالیہ پیریڈ کے لئے ای ایم اے= (بند ہونے والی قیمت- پچھلے پیریڈ کے لئے ای ایم اے)× ضرب دہندہ + ای ایم اے (پچھلا پیریڈ)

آپ ایس ایم اے کو پچھلے پیریڈ کے طور پر رکھ سکتے ہیں اگر آپ ای ایم اے کا پہلی بار حساب کر رہے ہیں۔

, ٹیکنالوجی کے زمانے کا شکریہ، ہمیں موونگ ایورج کا خود سے حساب لگانے کی ضرورت نہیں۔ کمپیوٹر ہمارے لئے یہ کرتا ہے۔ ایکسپونینشل موونگ ایورج کو آپ کے میٹا ٹریڈر 4 کے چارٹ میں اپلائی کرنے کے لیے آپ کو انسرٹ - انڈیکیٹر - رحجان کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر آپ کو "موونگ ایورج" کے بٹن پر کلک کرنے اور ایم اے کے طریقے کو ایکسپونینشل سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ای ایم اے کے ساتھ ٹریڈنگ

ٹریڈنگ کے لئے ایک ایم اے کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ آئیے سب سے عام حکمت عملی تلاش کریں جہاں ایکسپونینشل ایورج آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

1. وہ آپ کو خریداری/فروخت کے سگنل فراہم کر سکتے ہیں

درج ذیل فہرست میں حکمت عملی سکیلپرز کے لئے بہترین ہے طویل پوزیشن کھولنے کے لیے ایک حکمت عملی:

• مختصر ای ایم اے کا طویل ای ایم اے کو اوپر کی طرف کراس کرنے کا انتظار کریں

• دوسری تصدیقات کا انتظار کریں (اہم لیول کا وقفہ)

• اپنے اسٹاپ لاس کو اپنے داخلی پوائنٹ کے نیچے کونسولیڈیشن زون میں رکھیں۔

• موونگ ایورج کی سمت کا تعین کریں

• اپنی پوزیشن بند کر دیں جب مختصر ای ایم اے طویل ای ایم اے کو نیچے کی جانب کراس کرتا ہے۔

تصویر پر، ہم نے 25 فروری کو AUD/USD کے 5-منٹ چارٹ پر براؤن 13-پیرئڈ ای ایم اے اور اورنج 21- پیرئڈ ای ایم اے اپلائی کیا۔ جب براؤن لائن نے اورنج لائن کو اوپر کی جانب کراس کیا، تو جوڑوں نے اوپر جانا شروع کیا۔ مثال کے طور پر، آپ نے 0.7155 کے اسٹاپ لاس پر 0.7162 کی طویل پوزیشن داخل کی۔اور پھر آپ نے براؤن ای ایم اے کو اوپر سے نیچے کی جانب اورنج لائن کو کراس کرنے کا انتظار کیا اور اپنا آرڈر 0.7173 پر بند کر دیا۔

1 (4).jpg

اس کے برعکس، اگر براؤن لائن (مختصر ای ایم اے) اورنج لائن کو (طویل ای ایم اے) نیچے کی طرف کراس کرتی ہے، یہ مختصر پوزیشن کو کھولنے کے موقع کا اشارہ کر سکتا ہے۔ جب مختصر ای ایم اے طویل ای ایم اے کو اوپر کی جانب کراس کرتی ہے تو آپ کو اپنی پوزیشن بندکرنے کی ضرورت ہے۔ اسی چارٹ پر، 21 فروری کو دو ای ایم اے کا کراس نے آپ کی 0.7104 کے اسٹاپ لاس پر 0.7097 کی مختصر پوزیشن کھولنے میں مدد کی۔ آپ نے ایک اور کراس کا انتظار کیا اور سپورٹ کے قریب 0.7077 پر تین گھنٹے کے بعد آپ کی پوزیشن بند کی۔

2 (3).jpg

2. یہ متحرک سپورٹ اور رکاوٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے

بعض اوقات ایکسپونینشل موونگ ایورج سپورٹ اور رکاوٹی لیول کو ترتیب دینے میں استعمال ہو سکتا ہے۔ AUD/USD کے 5-منٹ چارٹ پر، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت سپورٹ اور رکاوٹ کو ای ایم اے کے 10-منٹ پیریڈ کے گرد تلاش کر سکتی ہے۔ ای ایم اے ہمیشہ قیمت پر انحصار کرتے ہوئے اوپر اور نیچے حرکت کرتے ہیں۔ وہ مددگار ہو سکتے ہیں، لیکن مشکل بھی۔ ہم آپ کو ان ایریا کے گرد اندھا دھند سپورٹ اور رکاوٹ کو جگہ دینے کی بجائے قیمت کے ایکشن کو فالو کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

3 (2).jpg

محتاط رہیں

ایکسپونینشل موونگ ایورج کا ایک خاص نقصان یہ ہے کہ یہ غلط اور غیر متعلقہ سگنل کے رسک کو بڑھاتا ہے۔ اس لئے آپ کو کسی بھی ٹریڈنگ کا فیصلہ لینے سے پہلے حالیہ رحجان کو اور قیمت کے ایکشن کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

نتیجہ

ایکسپونینشل موونگ ایورج ایک بہت مفید انڈیکیٹر ہے، جو آپ کی ٹریننگ حکمت عملی بنانے میں مدد دے سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ ایک سکیلپر ہیں۔ ای ایم اے پر چلاک عمل درآمد منافع کمانے اور رسک مٹانے کے موقع بڑھائے گا۔

اسی طرح

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera