بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA شرح سود کا فیصلہ

7 مارچ، 05:30 GMT+2۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا 7 جولائی 05:30 GMT+2 کو مانیٹری پالیسی کے بیان کو شائع اور شرح سود کا اعلان کرے گا۔

شرح 3.6% کی سطح پر متوقع ہے (+35 بیسس پوائنٹس)۔ RBA کے شرح کے ٹریکر کے مطابق شرح کا 35 پوائنٹس تک بڑھنے کا امکان 75% ہے۔ آسٹریلیا میں افراطِ زر کافی زیادہ ہے (7.4% کی سطح پر) جبکہ پیداواری زاویے میں ابھی تک تبدیلی نہیں ہوئی۔ یہ بات بھی نہایت اہم ہے کہ امریکی فیڈ ممکنہ طور پر مانیٹری کو سخت رکھے۔ 2022 میں امریکہ کا آسٹریلین درآمد میں 11% حصہ بنتا ہے۔ آسٹریلیا ایک بڑا امپورٹر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا اپنی کرنسی کی مالیت کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم کرنا کافی غیر منافع بخش ہے۔ ہم توقع رکھ سکتے ہیں کہ RBA شرح کو بڑھاتا رہے گا۔

  • اگر بینک شرح کو توقع سے زیادہ بڑھاتا ہے یا مزید سختی کی جانب اشارہ کرتا ہے تو AUD مستحکم ہو گا۔
  • بصورت دیگر، AUD کی قیمت کم ہو جائے گی۔

ٹریڈ کے لیے انسٹرومنٹس: AUDUSD، AUDJPY، AUDCHF۔

BOC شرح سود کا فیصلہ

8 مارچ، 17:00 GMT+2۔

بینک آف کینیڈا 8 مارچ 17:00 GMT+2 کو مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کرے گا، جس میں شرح سود پر اپ ڈیٹ شامل ہو گی۔

آخری مرتبہ، شرح میں 4.5% تک 25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ ترقی یافتہ معیشتوں میں کینیڈا کے کلیدی ریٹ کی سطحیں سب سے زیادہ ہیں۔ دوسری جانب، جنوری میں کینیڈا کے اندر افراطِ زر 5.9% تھا - جو کہ دوسرے ممالک سے بہت کم ہے۔ جنوری میں کور CPI توقع سے کم تھا (6.1% کی پیشن گوئی کے برعکس +5.9%)۔ نتیجتاً، مارکیٹ نے BOC کی جانب سے موقوف کرنے یا شرح تبدیل نہ کرنے کا انتظار کیا۔ اس وقت، کینیڈا کی لیبر مارکیٹ کی صورت حال امریکہ کے مقابلے میں تھوڑی خراب ہے۔ جنوری میں بے روزگاری کی شرح جولائی 2022 کی سطح (+5%) پر پہنچ گئی۔ CAD کا رد عمل زبانی مداخلتوں پر منحصر ہوتا ہے۔

  • اگر بینک مزید سختی کی جانب اشارہ نہیں کرتا تو – CAD کی قیمت گر جائے گی۔
  • بصورت دیگر، CAD کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ٹریڈ کے لیے انسٹرومنٹس: USDCAD، CADJPY، EURCAD۔

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح

10 مارچ، 15:30 GMT+2۔

امریکی بیورو آف لیبر شماریات 10 مارچ 15:30 GMT+2 کو بے روزگاری کی شرح اور نان فارم پے رولز کے ڈیٹا اعلان کرے گا۔ یہ امریکہ میں بے روزگار افراد اور گزشتہ ماہ کے دوران فارمنگ انڈسٹری کے علاوہ دیگر شعبوں میں روزگار حاصل کرنے والے افراد کی تعداد کی شرحیں ہیں۔

آخری مرتبہ، بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح +3.4% پر ریلیز ہوئی تھی۔ ماہر معاشیات نے +3.6% کا امکان ظاہر کیا۔ شرح جتنی کم ہوتی ہے – لیبر مارکیٹ اتنی ہی مستحکم ہوتی ہے۔ یہ امریکی فیڈ کو مانیٹری مزید سخت کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ فروری میں، ماہر معاشیات نے امکان ظاہر کیا کہ بے روزگاری کی شرح +3.5% ہو گی۔ گزشتہ ماہ بے روزگاری کے ابتدائی دعووں کو دیکھتے ہوئے، یہ کافی حد تک درست ہے۔

  • اگر ریلیز پیشن گوئیوں سے بہتر ہوئی (3.5% سے کم)، تو USD کی قیمت بڑھ جائے گی۔
  • اگر ریلیز پیشن گوئیوں سے کم ہوئی (3.5% سے زیادہ)، تو USD کی قیمت کم ہو جائے گی۔

ٹریڈ کے لیے انسٹرومنٹس: EURUSD، USDCAD، USDJPY

ابھی ٹریڈ کریں

اسی طرح

کیا اوپیک اجلاس کے بعد تیل کا ٹرینڈ بدل جائے گا؟
کیا اوپیک اجلاس کے بعد تیل کا ٹرینڈ بدل جائے گا؟

تیل کی دولت سے مالا مال 15 ممالک کے نمائندے اوپیک کے اجلاسوں میں شریک ہیں۔ وہ توانائی کی مارکیٹوں کے حوالے سے بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ مستقبل میں کتنا تیل پیدا کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں
اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے
بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera