پیوٹ پوائنٹس

پیوٹ پوائنٹس

ہم سب کو یہ مسئلہ تھا جب قیمت کے لیے ہدف کی سطح کو بیان کرنا مشکل تھا. عام طور پر، حمایت اور مزاحمت کی سطحوں کے انتخاب میں موضوعیت شامل ہے. یہی وجہ ہے کہ بہت سے ٹریڈرز اشارے استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ بہت سی عالمگیری ہدف کی سطحوں کا تعین کر سکیں. ایسا کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ پوٹ پوائنٹس کا استعمال کیا جائے.

پوٹ پوائنٹس کیا ہیں؟

پوٹ پوائنٹس اہم حمایتی اور مزاحمتی سطحیں ہیں، جو کہ ممکنہ ٹریڈز کی وضاحت کرتے ہیں. ان کا حساب کتاب پیشہ ورانہ فلور ٹریڈرز کرتے ہیں (ایکسچینج ممبران جو کہ ٹرانزیکشنز پر عملدرآمد کرتے ہیں ایکسچینج کے فلور سے،خاص طور پر ان کے اپنے اکاؤنٹ کے لئے) تاکہ کی کے درجے سیٹ کیے جا سکیں. یہ ٹریڈرز نے مارکیٹ میں مختصر مدت کی تبدیلیوں کو تیزی سے اپنانے کے لئے استعمال کیا.

ٹریڈنگ سیشن کی ابتداء میں، یہ پرانے دنوں کے ہائی اور لو اور قیمت کی بندش دیکھتے تھے حالیہ ٹریڈنگ دن کے لیے پوٹ پوائنٹ کا حساب کرنے کے لیے. اس کے بعد، حمایت 1،حمایت 2 ، مزاحمت 1،مزاحمت 2 کا حساب کتاب کیا گیا تھا. سطحیں روزانہ ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہوتی تھیں. اس کو روایتی 5- نقاطی نظام کہتے ہیں.

پوٹ پوائنٹس کا حساب لگانے کے لیے مختلف طریقے ہیں.

چلیں کلاسک سے شروع کرتے ہیں.

مرکزی پوٹ پوائنٹ (PP) وسطی پوٹ ہے. وسطی پوٹ مرکزی حمایت/مزاحمت ہے. اس کا مطلب ہے کہ امید ہے کہ قیمت اس سطح کے ارد گرد گھومتی ہے زیادہ تر. یہ تمام دوسرے پوٹ کی سطحوں کے لیے بنیاد کی طور پر استعمال ہوتی ہے. 

پوٹ پوائنٹ کا اس طرح حساب لگایا جاتا ہے:

Pivot Point (PP) = (High + Low + Close)/3

اس حساب کتاب کے پیچھے سادہ سا اصول ہے: ہم نے کل کے ہائی،لو اور کلوز قیمت لی اور اس کو 3 سے تقسیم کیا.

 upport 1 (S1) = (PP x 2) – Previous High;

Support 2 (S2) = PP – (Previous High – Previous Low);

Resistance 1 (R1) = (PP x 2) – Previous Low;

Resistance 2 (R2) = PP + (Previous High – Previous Low).

کبھی کبھی فارمولا میں کھلنے کی قیمت بھی استعمال کی جاتی ہے. اس صورت میں مساوات یہ بنے گی:

PP = ((Today’s Open) + Yesterday's (High + Low + Close)) / 4

حمایت اور مزاحمت کی سطحوں کا حساب  بالکل 5-نقاطی نظام کی طرح لگایا جائیگا.

پوٹ پوائنٹس کا حساب کتاب کرنے کے لیے صرفکلاسک 5-نقاطی طریقہ نہیں ہے.

چلیں دوسری قسموں کو بھی دیکھتے ہیں:

  • ووڈی پوٹ پوائنٹ. کچھ ٹریڈرز ووڈی فارمولوں ی بنیاد پر پوٹ استعمال کرتے ہیں. ان کا حساب کتبب بہت مختلف انداز میں ہوتا ہے:

R2 = PP + High – Low

R1 = (2 X PP) – Low

PP = (High + Low + 2Close) / 4

S1 = (2 X PP) – High

S2 = PP – High + Low

کچھ ٹریڈرز ان کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ پرانے دور کی بند ہوتی قیمت کو مزید وژن دیتا ہے.

    • کیمریلا پوٹ پوائنٹ. یہ سطحیں ووڈی سے ملتی جلتی ہیں،اگرچہ ان کا حساب کتاب 8 اہم ترین سطحوں کے لیے ہوتا ہے (4 مزاہمتی اور 4 حمایتی).

    R4 = C + ((H-L) x 1.5000)

    R3 = C + ((H-L) x 1.2500)

    R2 = C + ((H-L) x 1.1666)

    R1 = C + ((H-L) x 1.0833)

    PP = (H + L + C) / 3

    S1 = C – ((H-L) x 1.0833)

    S2 = C – ((H-L) x 1.1666)

    S3 = C – ((H-L) x 1.2500)

    S4 = C – ((H-L) x 1.5000)

    • فبونیکی پوٹ پوائنٹ. اس قسم کا اہم نقطہ یہ ہے کہ یہ فبونیکی  سطحوں کی  حمایتوں اور مزاحمتوں کا حساب کتاب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.

    R3 = PP + ((High – Low) x 1.000)

    R2 = PP + ((High – Low) x 0.618)

    R1 = PP + ((High – Low) x 0.382)

    PP = (H + L + C) / 3

    S1 = PP – ((High – Low) x 0.382)

    S2 = PP – ((High – Low) x 0.618)

    S3 = PP – ((High – Low) x 1.000)

ادوار کا انتخاب آپ کی ٹریڈنگ حکمت عملی پر منحصر ہے. پوٹ پوائنٹس سطحوں کی تبدیلی اس دور پر منحصر ہے جس کا آپ انتخاب کرتے ہیں. یہاں ہر روز، ہفتہ وار،ماہانہ وار یا سال کے پوٹ پوائنٹس ہیں.

عام طور پر، ہم M30 پر ٹریڈنگ کے لیے روزانہ کے پوٹس اور کم انٹرا ڈے ٹائم فریمز استعمال کرتے ہیں. وہ پرانے دن کے ہائی، لو اور کلوز استعمال کرتے ہیں. اعدادوشمار ہر روز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں.

ہم ہفتہ وار پوٹ پوائنٹس استعمال کرتے ہیںH1, H4, D1 چارٹوں پر. ان سطحوں کا حساب لگانے کے لیے، پرانے ہفتے کے ہائی،لو اور کلوز استعمال ہوتے ہیں. آپ اس پر غور کریں کہ یہ اگلے ہفتے کے شروع ہونے تک تبدیل نہیں ہوتے ہیں.

ہفتہ وار چارٹوں پر، ہم آپ کو ماہانہ وار پوٹس استعمال کرنا تجویز کرتے ہیں. یہ پچھلے مہینے کے اعدادوشمار اکھٹے کرتے ہیں.

بصورت اگر آپ ماہانہ وار چارٹ کا تجزیہ کرتے ہیں، یہ ممکن ہے کہ آپ سال والے پوٹس لاگو کریں. یہ پچھلے سال کے ہائی،لو اور کلوز استعمال کرتا ہے.

پوٹ پوائنٹس کا استعمال.

یہاں پوٹ پوائنٹس استعمال کرنے کی بہت سی حکمت عملیاں ہیں جنہیں ٹریڈرز استعمال کرتے ہیں. چلیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دیکھتے ہیں.

پوٹ پوائنٹس روایتی حمایت اور مزاحمت کی سطحوں کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں. رینج باونڈ فاریکس ٹریڈرز جانی پہچانی حمایت کی سطحوں کے گرد بیچنے کا آرڈر رکھتے ہیں اور جب جوڑی مزاحمت کے نزدیک ہو تو وہ خریدنے کا آرڈر رکھتے ہیں. بہت دفعہ کرنسی پیئر پوٹ سطح کو چوتھا ہے اور پھر پلٹ جاتا ہے، جتنی مضبوط سطح ہو.

- اگر قیمت مزاحمت کی سطح کی طرف جاتی ہے، تو آپ رکے ہوئے آرڈر کی بیچنے کی کی حد رکھ سکتے ہیں اور نقصانات روکنے کی حد مزاحمت سے اوپر.

- اگر قیمت حمایت کی سطح کی طرف جاتی ہے، تو آپ خریدنے کی حد لگا سکتے ہیں اور حمایت کے نیچے روک سکتے ہیں.

ذہن میں رکھیں کہ، حمایتی سطحیں مزاحمتی بن جاتی ہیں اگر قیمت ان سے نیچے ہو اور مزاحمتی سطحیں حمایتی بند جاتی ہیں اگر قیمت ان سے اوپر ہو.

Range-bound-trading-strategies.png

  • بریک آؤٹ فاریکس ٹریڈرز پوٹ پوائنٹس استعمال کرتے ہیں تاکہ کی سطحوں کی شناخت کی جا سکے جن کو ٹوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قیمت کی مزید سمت کا تعین کیا جا سکے.

    - اگر آپ یقین رکھتے ہیں کہ آپ مضبوط بلش رجحان دیکھتے ہیں، کہ آپ انتظار کر سکتے ہیں یہاں تک کہ پیئر پہلی مزاحمت کو توڑ دیتا ہے. جتنا جلدی ہو سکے پیئر اس کو توڑ دیتا ہے، آپ خریداری پوزیشن کھول سکتے ہیں اور لینے والا منافع رکھ سکتے ہیں اگلی مزاحمت کی سطح پر. نقصان کی روک تھام کو نہ بھولیں. نقصان کی روک تھام پہلی مزاحمت کے نیچے رکھ دی جاتی ہے. تاہم،آپ نقصان کی روک تھام کو خود سے بھی رک سکتے ہیں اگر آپ دیکھتے ہیں کے قیمت میں اضافہ ہی ہوا جاتا ہے.

    - اگر آپ دیکھتے ہیں کہ قیمت حمایت کو توڑ دیتی ہے، تو آپ پیئر کو بیچنا شروع کر سکتے ہیں. منافع لینا اگلی حمایت کی سطح پر آتا ہے. نقصان کی روک تھام کو جو پیئر ٹوٹ چکا ہے اس کی حمایت کے اوپر رکھنا چاہیے ہے. آپ اپنے نقصان کی روک تھام کو یہاں سے لے کر بھی جا سکتے ہیں اگر آپ کو لگاتار نیچے کی طرف جاتا ہوا نظر ائے.

    اس حکمت عملی کے ساتھ محتاط راہیں کیونکہ اس کو بیان کرنا کافی مشکل ہے کہ آیا کہ یہ بریک آؤٹ یا جعلی ہے. اتار چڑھاؤ خبروں کے واقعات میں ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا بریکنگ خبروں سے با خبر رہیں اور روزانہ اور ہفتہ وار معاشی کیلنڈر کے حوالے سے با خبر رہیں.

    • پوٹس مارکیٹ کے پورے رجحان کی شانخت کے لیے استعمال ہو سکتا ہے.

    - اگر قیمت پوٹ پوائنٹ کو اوپر سے توڑ دیتی ہے تو، یہ نشانی ہے کہ مارکیٹ میں بہت سے خریدار ہیں اور آپ کو جوڑیاں خریدنا شروع کر دینا چاہیے ہے. پوٹ پوائنٹ سے نیچے قیمت بیرش جذبات کا اشارہ دے گی اور یہ کہ بیچنے والوں کا ٹریڈنگ سیشن کے لیے اوپری ہاتھ ہو سکے.

    Breakout-and-trading-strategies.png

ایک اور اہم جاننے کی بات یہ ہے کہ مارکیٹ کے کھلنے کے گھنٹوں کے ساتھ جڑنا ہے.جیسا کہ ہم جانتے ہیں،فاریکس مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے کام کرتی ہے. مارکیٹ کے 4 سیشن ہیں: آسٹریلوی، جاپانی،UK اور USA. آپ ان سب کے لیے یہاں قریب قریب وقت تلاش کر سکتے ہیں 

جب کوئی ایک بھی مارکیٹ کھلتی ہے تو، تو پوٹ سطحوں کے ٹوٹنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ بہت سے ٹریڈرز ایک ہی وقت میں مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں. دور کے دوران جب US مارکیٹ بند ہو جاتی ہے اور اشیائی مارکیٹ کھل جاتی ہے، قیمتیں پوٹ پوائنٹ یا حمایت یا مزاحمت کے درمیان بہت سے گھنٹوں کے لیے مستحکم ہو جاتی ہیں. یہ آپ کو مواقعے دیتی ہے کہ آپ ٹریڈرز کو رینج کے گرد باونڈ کر دیں.

اختتامی طور پر،پوٹ پوائنٹس ٹریڈرز کے لیے مختلف طریقوں میں بہت مددگار ہیں. آپ صرف انھیں یا دوسرے اشاروں کے مجموعے کے ساتھ انھیں استعمال کر سکتے ہیں. دوسرا راستہ یہ ہے کہ یہ آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی بنا سکتے ہیں اور اس کی مشق کر سکتے ہیں.

تازہ ترین خبریں

کیا آسٹریلین نوکریوں کا ڈیٹا AUD کو دھکیلے گا؟

آسٹریلیا میں روزگار کی تبدیلی اور بے روزگاری کی شرح کی سطح 18 اپریل کو 4:30 MT ٹائم پر متوقع ہے۔

اہم اعشاریے CAD پر اثرانداز ہو سکتے ہیں

کینیڈا CPI اور ٹریڈ بیلینس کا ڈیٹا 17 اپریل، 15:30 MT ٹائم پر جاری کرے گا۔

گرین بیک ریلیز پر اوپر جا سکتا ہے

امریکہ کے لئے PPI کی ماہانہ سطح اپریل 11 کو 15:30 MT ٹائم پر نکلے گا۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera