اے ڈی ایکس

اے ڈی ایکس

اوسط سمتی انڈیکس ،یا ADX ایک رحجان کا مضبوط انڈیکیٹر ہے۔ رحجان کے ٹریڈر مضبوط رحجان تلاش کرنا چاہتے ہیں اس کی سمت میں پوزیشن کھولنے کیلئے۔ADX یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ رحجان کتنا مضبوط ہے۔

انڈیکیٹر ایک دئیے گئے دورانیے میں موونگ ایورج کی قیمت کی رینج کے بڑھنے پر منحصر ہے۔

کیسے عمل درآمد کیا جائے۔

آپ ADX کو چارٹ پر شامل کر سکتے ہیں "Insert”" پر کلک کر کے- "Indicators" پر کلک کریں- اور پھر "Trend" کو پھر "Average Directional Movement Index" کو منتخب کریں.

ADX1.png

ڈیفالٹ سیٹنگز میں، پیریڈ کا نمبر '14' سیٹ ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

کیسے استعمال کیا جائے۔

ایم ٹی4 انڈیکیٹر میں خود بخود 3 لائنیں شامل ہیں:

- ایورج ڈائریکشنل انڈیکس (اے ڈی ایکس) خود ایک (موٹی براؤن لائن) ہے. اس کی ویلیو 0 سے 100 ہوتی ہے۔ یہ لائن رحجان کی طاقت کو رجسٹر کرتی ہے لیکن یہ اس کی سمت نہیں دکھاتی۔

- مثبت سمتی موومنٹ کا انڈیکیٹر (+DMI) (سبز لائن) دو لگاتار بلندیوں کا فرق ہے۔

- منفی سمتی موومنٹ کا انڈیکیٹر (-DMI) (سرخ لائن) دو لگاتار گہرائیوں کا فرق ہے۔

اے ڈی ایکس یہ دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے کہ کیا اثاثہ رحجان میں ہے یا نہیں۔ ایک مضبوط رحجان اپنی جگہ پر رہتا ہے جب اے ڈی ایکس 25 سے اوپر ہوتا ہے، اس لئے رحجان کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو استعمال کرنا ہے۔ نتیجے کے طور پر، جب اے ڈی ایکس 25 سے نیچے ہوتا ہے، تو رحجان کی ٹریڈنگ سے رکنا بہتر ہے اور ایک مناسب حد کی ٹریڈنگ حکمت عملی کو منتخب کریں۔ ان لمحات میں، قیمت ایک حد میں شامل ہوجاتی ہے۔ یہ نقطہ نکالنا ضروری ہے کہ اے ڈی ایکس ایک حد کے بریک آؤٹ کی تصدیق کرنے میں استعمال ہو سکتا ہے۔ جب اے ڈی ایکس نچلے 25 سے اوپر 25 تک بڑھتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمت بریک آؤٹ کی سمت میں جاری رہنے کے لیے مضبوط ہے۔اے ڈی ایکس ویلیو کے بہت سے گریڈز ہیں۔ آپ انہیں نیچے دئے گئے ٹیبل میں چیک کر سکتے ہیں:

اے ڈی ایکس کی قیمت

رحجان کی مضبوطی

0-25 غیر حاضر یا کمزور رحجان

25-50

مضبوط رحجان

50-75 بہت مضبوط رحجان

75-100

نہایت مضبوط رحجان

ADX.png

خلاصہ یہ ہے کہ، جب اے ڈی ایکس لائن اوپر جا رہی ہوتی ہے، تو رحجان کی مضبوطی بڑھ رہی ہوتی ہے، اور قیمت رحجان کی سمت میں حرکت کرتی ہے۔ جب لائن نیچے جا رہی ہوتی ہے، تو رحجان کی مضبوطی کم ہو رہی ہوتی ہے، اور قیمت ایک درستگی اور اجتماع سے گزرتی ہے۔ نوٹ کریں کہ گرتے ہوئے اے ڈی ایکس کا مطلب یہ نہیں کہ رحجان پلٹ رہا ہے۔ اس کا سادہ سا مطلب ہے کہ حالیہ رحجان کمزور ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ، اگر آپ اے ڈی ایکس کی چوٹی کی لڑی کو دیکھیں، آپ کو رحجان کے مومینٹم کی معلومات ملیں گی۔ اگر بلند اے ڈی ایکس کی چوٹی کی سیریز ہو، رحجان کا مومینٹم بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹریڈر کو یہ بتاتا ہے کہ وہ منافع چلاتے ہوئے رحجان کی ٹریڈ کو کھلا رکھے۔نچلی اے ڈی ایکس کی چوٹی کی سیریز کا مطلب ہے کہ رحجان کا مومینٹم کم ہو رہا ہے۔ محتاط رہیں کہ کم ہوتے ہوئے مومینٹم کے باوجود رحجان جاری رہ سکتا ہے۔ پھر بھی، اس صورت حال میں، ٹریڈر کو نئے داخلی سگنل کے لئے مزید ہوشیار اور سیلیکٹو ہونا ہے۔ پہلے سے موجود پوزیشن کے لئے اسٹاپ کو تنگ کرنا سمجھداری ہو سکتی ہے یا آدھے منافع کے لئے سوچیں۔

اے ڈی ایکس کی جانب سے کلاسک سگنل۔

+DMI اور -DMI سمتی حرکت کو متعین کرتی ہے۔ عام طور پر، جب +DMI- DMI سے زیادہ ہوتی ہے، تو بلز جاری رہتا ہے، جب کہ بئیرز کا ایک ایج ہوتا ہے جب -DMI زیادہ ہوتا ہے۔ +DMI اور -DMI کے کراس اے ڈی ایکس کے ساتھ ایک ٹریڈنگ سسٹم بناتے ہیں۔

"خریداری" کا سگنل تب ہوتا ہے جب +DMI- DMI کو کراس کرتا ہے (اے ڈی ایکس کو 25 سے اوپر ہونا چاہیے). اسٹاپ لاس سگنل کے دن عام طور پر نیچے ہوتا ہے۔ خریداری کا سگنل تب تک رہتا ہے جب تک یہ نیچے رہتا ہے، حتی کہ +DMI- DMI کو واپس کراس کرے۔

اور اس کے برعکس، "فروخت" کا سگنل تب ہوتا ہے جب -DMI+ DMI کو کراس کرتا ہے (اے ڈی ایکس کو 25 سے اوپر ہونا چاہیے). سگنل کے دن کی بلندی ابتدائی اسٹاپ لاس بنتا ہے۔

نتیجہ۔

رحجان پر ٹریڈ کرنے والوں کیلئے ایورج سمتی انڈیکس ایک بہت مفید آلہ ہے۔ یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اے ڈی ایکس کو قیمت کے ایکشن کے تجزیے اور دوسرے ٹیکنیکل انڈیکیٹر کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

امریکی ڈالر ریٹیل انڈیکیٹر کے اعدادوشمار سے حرکت میں آسکتا ہے

امریکہ ہیڈ لائن اور بنیادی ریٹیل سیل کے اعداد و شمار 15 نومبر کو 15:30 MT ٹائم پر شائع کرے گا۔

کیا آسٹریلین نوکریوں کا ڈیٹا AUD کی مدد کرے گا؟

آسٹریلیا روزگار کی تبدیلی کی سطح اور بے روزگاری کی شرح 14 نومبر کو 2:30 MT ٹائم پر شائع کرے گا۔

RBNZ کی جنب سے شرح کا فیصلہ: کیوی کے لئے منفی پہلو کا خطرہ

نیوزی لینڈ کا ریزرو بینک مانیٹری پالیسی سٹیٹمنٹ اور اس کی شرح سود 13 نومبر کو 3:00 MT ٹائم پرجاری کرے گا۔ اس کے بعد، RBNZ کے گورنر مسٹرایڈرین اوور 4:00 MT ٹائم پر ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera