کیا امریکی ڈالر عالمی غلبہ کھو دے گا؟

کیا امریکی ڈالر عالمی غلبہ کھو دے گا؟

2022-04-14 • اپ ڈیڈ

امریکی ڈالر اور اس کے بینکنگ سسٹم کی ساکھ اس حقیقت پر منحصر ہے کہ اسے محفوظ اور کم خطرات رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک امریکی بینکوں میں اپنے ذخائر رکھتے ہیں اور بڑی مقدار میں امریکی بانڈز رکھتے ہیں۔ تاہم، اگر سیاست کی وجہ سے ڈالر کی ساکھ ختم ہوتی ہے، تو اس سے بین الاقوامی مانیٹری اور مالیاتی نظام تباہ ہونا شروع ہو سکتا ہے۔

امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے روس کے زیادہ تر زرمبادلہ کے ذخائر کو منجمد کرنے کے اقدام نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ امریکی ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی ڈالر خطرے میں کیوں ہے؟

  1. ڈالر کے غلبے کا اس طرح کا غلط استعمال امریکی کرنسی پر الٹا برا اثر ڈالے گا۔ امریکی ڈالر کو جتنا ہتھیار کیطور پر استعمال کیا جائے گا، عالمی برادری کو اتنا ہی خدشہ لاحق ہو گا کہ مستقبل میں ہر کسی کو اسی ہتھیار سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جب یہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بات آتی ہے تو یہ عالمی معیشت کو ڈالر پر اپنے انحصار کا از سر نو جائزہ لینے پر آمادہ کرے گا۔
  2. گولڈمین سیکس نے خبردار کیا ہے کہ ڈالر کو ایسے خطرات کا سامنا ہے جو اس کا عالمی غلبہ کم کر سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ چیلنجز ایسے ہی ہیں جیسے برطانوی پاؤنڈ کو تخت سے گرنے سے پہلے درپیش تھے۔ ایک زمانے میں، اسٹرلنگ دنیا کی سب سے بڑی ریزرو کرنسی تھی۔
  3. روس کے خلاف وحشیانہ پابندیاں امریکی ڈالر کی طاقت پر مبنی ہیں، جو تجارت، مالیاتی لین دین اور مرکزی بینک کے ذخائر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے۔ تاہم، واضح طور پر ڈالر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے، امریکہ اور اس کے اتحادی اس ردعمل کو بھڑکانے کا خطرہ مول لے رہے ہیں جو گرین بیک یعنی ڈالر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
  4. سنٹرل بینک کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ گزشتہ برسوں میں کم ہو رہا ہے۔ سال 2001 میں زرمبادلہ کے ذخائر کا تقریباً 70٪ ڈالر کا تھا۔ آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق اب یہ صرف 59٪ ہے۔

07c500c8-eb39-41ce-9b89-57d2054e9f8f.png

لیکن، اتنی جلدی ڈالر اپنا غلبہ کیوں نہیں کھوئے گا؟

کوئی حقیقی متبادل یا مدمقابل نہیں ہے۔ امریکی ڈالر دنیا کی سب سے مضبوط ریزرو کرنسی ہے۔ ہم بحث کرسکتے ہیں کہ پچھلے تین سالوں میں کرنسی کی دیوانہ وار پرنٹنگ اور گرم افراط زر کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر امریکہ پر دنیا کا اعتماد تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ تاہم، آپ کے پاس ڈالر کے تبادلے کا متبادل ہونا ضروری ہے۔ تاریخ کے مطابق، جب زیادہ پرکشش کرنسی ساتھ آتی ہے تو ریزرو کرنسیاں ایک دوسرے کو راستہ دیتی ہیں۔ چین - آج کی بڑھتی ہوئی طاقت - نے اب تک عالمی معیشت کے لیے اس پر بھروسہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں دکھائی ہے۔

کیا کوئی اور کرنسی ڈالر کی جگہ لے سکتی ہے؟

یورو ڈالر کا بنیادی متبادل ہے، جو مرکزی بینکوں کے 20٪ ذخائر کی نمائندگی کرتا ہے۔ پھر بھی، ہمیں چھوٹی کرنسیوں جیسے آسٹریلوی ڈالر، کورین وون، اور سب سے بڑھ کر چینی رینمنبی کی طرف تبدیلی سے آگاہ ہونا چاہیے۔

اس وقت، ڈالر کا انڈیکس 100 سے اوپر کی جانچ کے بعد بھی بڑھنے کیلئے تیار ہے۔ اؤپر کیجانب، اگلا بڑا ہدف 103.00 ہے۔ فیڈ کے جارحانہ سختی کے چکر سے بھی درمیانی سے طویل مدت میں ڈالر کی حمایت کی توقع ہے۔

چارٹ 1: 24/02/2022 کو روس - یوکرائن جنگ کے آغاز کے بعد سے ڈالر انڈیکس بڑھ رہا ہے، 99.80 سے اوپر کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

usdollar-d1-fbs-inc-2.png

چارٹ 2: ڈالر کا انڈیکس اگلا ہدف 103 ہے، آخری بار 2020 میں دیکھا گیا تھا۔

6edb3875-7710-4c77-948c-55a48f6fa84f.png

اسی طرح

تازہ ترین خبریں

اپریل میں خریدنے کیلئے بہترین اسٹاک! 
اپریل میں خریدنے کیلئے بہترین اسٹاک! 

جیسے جیسے اپریل قریب آرہا ہے، سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں اچھے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ آنے والے دور میں مثبت نظر آنے والی دو صنعتیں ہیں۔ الیکٹرک وہیکل (ای وی) اسٹاک اور بینکنگ اسٹاک۔

USDJPY میں عالمی ریورسل
USDJPY میں عالمی ریورسل

کیا ہوا؟ تاریخی طور پر سرمایہ کاروں نے جاپانی ین کو عالمی بحران کے وقت ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھا تھا۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera