
آگے کیا ہوگا؟ والمارٹ، ایک امریکی ملٹی نیشنل ریٹیل کارپوریشن ہے، جو بروز 17 فروری کو اسٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے (16:30 GMT+2) ٹائم پر چوتھی سہ ماہی کیلئے اپنی آمدنی کی رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔
2022-12-15 • اپ ڈیڈ
بروز 16 فروری کو اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کے بعد (23:00 GMT+2) ٹائم پر Nvidia چوتھی سہ ماہی کیلئے اپنی آمدنی کی رپورٹ کو جاری کرے گا۔ اس کے علاوہ، Nvidia کی انتظامیہ اپنے مالیاتی اور کاروباری نتائج پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے بروز 17 فروری کو 00:30 MT ٹائم پر براہ راست سوال و جواب پر مبنی ویب کاسٹ منعقد کرے گی۔
Nvidia اعلی درجے کی گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPU) کا ایک سرفہرست مینوفیکچرر ہے۔ گرافکس پروسیسنگ یونٹس GPU کا پورا سسٹم، موبائل فونز، پرسنل کمپیوٹرز، ورک سٹیشنز اور گیم کنسولز میں استعمال ہوتا ہے۔ جدید GPU، کمپیوٹر گرافکس اور امیج پروسیسنگ کو بہتر طورپر کام کرنے میں بہت موثر اور مدد گار ہوتے ہیں۔ اینویڈیا Nvidia کی آمدنی رپورٹ کے مارکیٹ کی توقعات کو مات دینے کی کئی وجوہات ہیں:
مائیننگ کی مقبولیت میں اضافہ
آج کل، مائیننگ میں GPU کا ایک اہم کردار ہے۔ جیسا کہ ہم نیچے اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں، عالمی ایتھریم ہیش کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ روز بروز GPU کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہذا، ہم Nvidia کو Q4 میں زبردست آمدنی ظاہر کرتے دیکھ سکتے ہیں۔
گلوبل ایتھریم ہیش ریٹ۔ اتھیریم GPU کے زریعے مائننگ کیا جانے والا نمبر1 کوائن ہے۔
میٹا ورس
گرافکس پروسیسنگ یونٹس GPU کا استعمال میٹا ورس Metaverses کو چلانے کیلئے بھی کیا جاتا ہے، جو ٹیکنالوجی کے شعبے کی ایک اور نئی اہم ایجاد ہے۔ اب تک، پہلے ہی دس سے زیادہ عالمی منصوبے ہیں، جبکہ 2022 میں اس سے بھی زیادہ، ظاہر ہوں گے۔ یہ واضح ہے کہ Nvidia کمپنی اس شعبے سے وابستہ سب سے بڑے آلات فراہم کرنے والے مینوفیکچرر کیطور پر اس رجحان سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
اے ایم ڈی AMD نے توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جبکہ Nvidia کے اہم مدمقابل، AMD نے پہلے ہی 2 فروری کو Q4 2021 کیلئے آمدنی کی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں توقعات سے زیادہ 6.8٪ کا مالی فائدہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بروز 3 فروری کو، اسٹاک 10٪ زیادہ پر کھلا۔ اگر ہم Nvidia اور AMD کی رپورٹس کا موازنہ کریں، تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کمپنیاں 2019 سے ایک جیسے نتائج دکھا رہی ہیں۔
بروز 25 جنوری کو Nvidia نے 40 بلین ڈالر کے معاہدے کیلئے ریگولیٹرز سے منظوری حاصل کرنے کی ناکام کوششوں کے درمیان سافٹ بینک سے برطانوی کمپنی Arm کو خریدنے سے انکار کر دیا۔ لہذا، رپورٹ پر اثر انداز ہونے والے کوئی قابل ذکر اخراجات نہیں ہیں۔
ان حقائق کے مطابق، ہم فرض کرتے ہیں کہ Nvidia کی رپورٹ سرمایہ کاروں کو حیران کر دے گی اور اسٹاک کی قیمت پر مثبت اثر ڈالے گی۔
Nvidia، روزانہ کا چارٹ
قیمت نومبر 2021 سے نیچے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آنے والی آمدنی کی رپورٹ اس چینل کی بالائی سرحد کو توڑنے اور ریلی کو جاری رکھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ توقعات سے بہتر آمدنی کی رپورٹ اسٹاک کو $270 پر اٹھائے گی، جو 50- اور 100 دن کی موونگ ایوریج کا ایک چوراہا بناتی ہے۔ اگر قیمت اس مزاحمت سے ٹوٹ جاتی ہے، تو ہم $285، $310، اور $333 کے اہداف کیساتھ ایک اچھال دیکھیں گے۔
دوسری طرف، اگر آمدنی کی رپورٹ سرمایہ کاروں کو مایوس کرتی ہے، تو اسٹاک $210 کی سپورٹ کی سطح تک گر سکتا ہے۔
یہ نہیں جانتے کہ اسٹاک پر ٹریڈنگ کس طرح کی جائے ؟ یہاں کچھ آسان اقدامات ہیں۔
آگے کیا ہوگا؟ والمارٹ، ایک امریکی ملٹی نیشنل ریٹیل کارپوریشن ہے، جو بروز 17 فروری کو اسٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے (16:30 GMT+2) ٹائم پر چوتھی سہ ماہی کیلئے اپنی آمدنی کی رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔
بہت سارے ٹریڈروں نے صاف انرجی ٹرینڈ کے درمیان EV اسٹاک جیسے ٹیسلا اور ایپل کو اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں شامل کیا ہے۔
کونسا پہلا اسٹاک ہے جو اپنی سہ ماہی کی رپورٹس کو دیکھیں گے؟ آئیے ان کی جانچ پڑتال کریں اور اسٹاک مارکیٹ میں کچھ حرکتوں کی تیاری کریں!
ڈوویش ECB اور ہاکش فیڈ EUR/USD کے لیے ایک بئیرش آوٹ لک پیش کررہے ہیں۔ کیا یہ اگلے اسٹاپ پر 1.0770 تک گرسکتا ہے؟
امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے روس کے زیادہ تر زرمبادلہ کے ذخائر کو منجمد کرنے کے اقدام نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ امریکی ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ گرین بیک یعنی ڈالر کے غلبہ کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔
جیسے جیسے اپریل قریب آرہا ہے، سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں اچھے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ آنے والے دور میں مثبت نظر آنے والی دو صنعتیں ہیں۔ الیکٹرک وہیکل (ای وی) اسٹاک اور بینکنگ اسٹاک۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!